بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ!
آج سے ہم ایک بابرکت علمی سفر کا آغاز کر رہے ہیں — درسِ حدیث (ریاض الصالحین) کے عنوان سے لائیو سیزن 🌙📖
ریاض الصالحین احادیثِ نبویہ ﷺ کا وہ عظیم مجموعہ ہے جو ایمان کو تازگی، عمل کو درستگی اور اخلاق کو بلندی عطا کرتا ہے۔ اس درس میں ہم آسان اور عام فہم انداز میں احادیث کا مفہوم، عملی رہنمائی اور روزمرہ زندگی سے تعلق بیان کریں گے۔
آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ اس بابرکت درس میں شریک ہوں،
اور ثوابِ جاریہ کی نیت سے اس لائیو درس کی لنک اپنے دوستوں، عزیزوں اور واٹس ایپ گروپس میں ضرور شیئر کریں۔
آئیے! حدیثِ رسول ﷺ سے اپنا رشتہ مضبوط کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سننے، سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
📌 آج سے آغاز — درسِ ریاض الصالحین (لائیو)
#darsequran#darsehadith