Karachi Digital Network KDN

The One And Only NEWS CHANNEL Where You Can Get Latest Updates And News Of KARACHI & Globally Also.

#KarachiDigitalNewsHD #PodcastJunction #AajKiHaqeeqat #5Kaaf #ExploreKarachi #KarachiDigitalNetwork #KarachiDigitalSports #KarachiDigitalIslamic #KarachiDigitalDigitoon #KarachiDigital #KarachiDigitalEntertainment


Karachi Digital Network KDN

*کراچی انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے ردِعمل میں ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے آج شہر سمیت ملک بھر میں اجناس کی سپلائی مکمل بند رکھنے اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے*

۔ کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالروف ابراہیم نے کہا احتجاج کے نتیجے میں ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار سمیت لی مارکیٹ، ڈانڈیا بازار، نانک واڑہ، لانڈھی، ملیر، کورنگی اور لیاقت آباد کی تمام چھوٹی بڑی ہول سیل اجناس مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی جس سے ملک گیر سطح پر غذائی اجناس کی فراہمی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ عبدالروف ابراہیم نے آٹے کی قیمتوں پر دکانداروں کے خلاف کی جانے والی حکومتی کارروائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کیے۔۔ انہوں نے کہا کہ دکانداروں کی گرفتاریاں، بھاری چالان اور دکانیں سیل کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

4 days ago | [YT] | 0

Karachi Digital Network KDN

*سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز کمی کے بعد اضافہ*

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے سے 4لاکھ25ہزار 036روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 771روپے بڑھ کر 3لاکھ 64ہزار 399روپے کی سطح پر آگئی۔

whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

4 days ago | [YT] | 0

Karachi Digital Network KDN

کراچی میں چند ہی دنوں کے دوران سندھی دیوان برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ایک واقعے میں موبائل شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اور نقدی لوٹی گئی، دوسرے واقعے میں ایک تاجر کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا، جبکہ تازہ ترین واقعے میں ڈاکٹر آکاش کمار کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

ان مسلسل واقعات کے بعد سندھی دیوان برادری اور شہری حلقوں کی جانب سے حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

نوٹ: اس ویڈیو میں شامل تمام معلومات مختلف ذرائع اور سامنے آنے والی رپورٹس کی بنیاد پر پیش کی جا رہی ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی معاملے کا حتمی فیصلہ متعلقہ اداروں کا اختیار ہے۔

5 days ago | [YT] | 0

Karachi Digital Network KDN

*آزاد کشمیر کے علاقے بالاکوٹ میں 2005 کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش 21 سال بعد مل گئی۔*

اہل خانہ نے بچے کی لاش کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی مگر انہیں ناکام ہوئی جس کے بعد تھک ہار کر انہوں نے صبر کیا تاہم والدین کے دل میں ایک کسک ضرور تھی۔

اب حیران کن طور پر گھر کی کھدائی کے دوران 21 سال بعد بچے کی لاش برآمد ہوئی جس کو نکال کر نماز جنازہ ادا کر کے قبرستان میں باقاعدہ تدفین کردی گئی۔

والد نے بتایا کہ پانچ سالہ جمال شفیق زلزلہ میں مکان گرنے سے ملبے کے نیچے دب گیا تھا، بچے کی لاش عرصے تک تلاش کی مگر کامیابی نہیں ملی تھی، آج مکان کی تعمیر کیلیے کھدائی کے دوران لاش ملی۔

whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

6 days ago | [YT] | 0

Karachi Digital Network KDN

ہر دورے کے بعد فزیوتھراپی کرانا پڑتی ہے۔

رہنما ن لیگ عابد شیر علی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں جب بھی کراچی سے واپس آیا ہوں مجھے فزیو تھراپی کرانا پڑتی ہے، کوئی ایسی سڑک دکھا دیں کراچی میں جہاں جمپ نہ ہوں، کراچی میں پینے کا پانی ہے نہ نہانے کا وہاں ٹینکر مافیا ہے

whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

6 days ago | [YT] | 1

Karachi Digital Network KDN

کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا ڈاکٹر قتل ڈاکو 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

ڈکیت رقم کا بیگ لے کر بھاگا تو بینک کے سکیورٹی گارڈ نے جوابی فائرنگ کردی گارڈ کی گولی ڈاکو کو لگنے کی بجائے کار کے اندر موجود مقتول ڈاکٹر کو جالگی

whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

6 days ago | [YT] | 0

Karachi Digital Network KDN

*ایران کے شہر قُم میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے*

، جس میں لاکھوں *افراد نے شرکت کی۔ اس سے قبل تہران میں بھی سابق سپریم لیڈر اور اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی *

ایرانی میڈیا کے مطابق کل شہدا کی میتیں شہروں نجف اور کربلا لے جائی جائیں گی، 9 جولائی کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق پیر کو تہران میں جلوسِ جنازہ میں مقامی اور غیرملکی سمیت 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

1 week ago | [YT] | 0

Karachi Digital Network KDN

*عمران خان رہائی فورس کے لیے 60 ہزار کارکنان نے رجسٹریشن کرالی، کے پی حکومت*

ترجمان خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا کہ تنظیم سازی کے بغیر تحریک آگے نہیں بڑھ سکتی، تمام صوبائی صدور کی ذمہ داری ہے کہ تنظیمیں مکمل کریں، خیبرپختونخوا میں تنظیم سازی کا عمل آخری مراحل میں ہے، آئی ایس ایف، یوتھ، ویمن، مائنارٹی، آئی ڈی ایف اور آئی ایل ایف کی تنظیمیں ضروری ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سہیل آفریدی نے مثالی انداز میں نبھائی، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اسٹریٹ موومنٹ کے اثرات نمایاں رہے، خیبرپختونخوا ہر قسم کے آئندہ لائحہ عمل کے لیے مکمل تیار ہے، اچکزئی صاحب جو فیصلہ کریں گے، خیبرپختونخوا اس پر عمل کرے گا، اڈیالہ جیل احتجاج میں شرکت کسی ایک صوبے کی نہیں، سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جو ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا اسے اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔

whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

1 week ago | [YT] | 0

Karachi Digital Network KDN

*عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل تیسرے دن بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔*
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 125ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 34ہزار 936روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 143روپے گھٹ کر 3لاکھ 72ہزار 887روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 120 روپے کی کمی سے 6ہزار 559 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 103روپے کی کمی سے 5ہزار 623روپے کی سطح پر آگئی۔

whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

1 week ago | [YT] | 1

Karachi Digital Network KDN

*صدر ٹاؤن میں عوامی مسائل بڑھ گئے ہیں اور شہری پریشان ہیں۔*
*منصور شیخ پر ناکامی کے الزامات، محمد نعیم میمن کو چیئرمین بنانے کا مطالبہ۔*

صدر ٹاؤن اس وقت بہت ہی پریشانی اور مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، عوام کے لیے مسائل کا گھر بن چکا ہے، صدر ٹاؤن چیئرمین منصور شیخ عوامی مسائل اور بلدیاتی معاملات میں ناکام رہے، عوام کو مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، براہِ کرم محمد نعیم میمن جیسی شخصیت کو صدر ٹاؤن چیئرمین نامزد کیا جائے! یاد رہے محمد نعیم میمن پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور بالخصوص پی ایس 109 ڈسٹرکٹ سائوتھ کے جنرل سیکرٹری کا کردار بھی بخوبی ادا کر چکے ہیں اور سیاسی معاملات میں بہت ہی سینیئر ہیں! ہم صدر مملکت آصف علی زرداری، ادی فریال تالپور اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گزارش کرتے ہیں کہ براہ کرم محمد نعیم میمن کو چیئرمین صدر ٹاؤن نامزد کیا جائے

whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

2 weeks ago | [YT] | 4