Alhmdulillah 💟
Assalamulaikum friends welcome to my channel,💝👍on my channel you can watch prophet stories, motivational videos, informative videos , tafseerulquran and daily vlogs, daily duas, so if you all wanna watch intresting, informative videos, and vlogs with entertainment so friends supporting me by subscribing my channel👍❤️❤️❤️
Mikail vlogs
📖 Tafseerul Quran – Surah Fatiha
Tafseerul Quran Series | Khalid Mehmood Abbasi
الحمدللہ! تفسیر القرآن کے اس سلسلے کا آغاز سورۃ الفاتحہ سے کیا جا رہا ہے۔
سورۃ الفاتحہ قرآنِ مجید کی عظیم سورت ہے جو ہر نماز میں پڑھی جاتی ہے اور ایک مکمل دعا ہے۔
اس بیان میں معروف عالم دین Khalid Mehmood Abbasi نہایت آسان انداز میں سورۃ الفاتحہ کی تفسیر بیان کر رہے ہیں تاکہ ہم قرآن کو سمجھ کر اپنی زندگی میں نافذ کر سکیں۔
✨ اس ویڈیو میں آپ سیکھیں گے:
• سورۃ الفاتحہ کا مرکزی پیغام
• “الحمدللہ رب العالمین” کا مفہوم
• “ایاک نعبد و ایاک نستعین” کی حقیقت
• صراطِ مستقیم کی وضاحت
👉 ویڈیو کو مکمل دیکھیں
👍 لائک کریں اور شیئر کریں
🔔 چینل سبسکرائب کریں تاکہ اگلی اقساط آپ تک پہنچ سکیں
اللہ ہمیں قرآن سمجھنے اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے 🤲
#TafseerulQuran #SurahFatiha #KhalidMehmoodAbbasi #QuranStudy #IslamicLecture
https://youtu.be/ThU_42JtIVg?si=c2aSh...
4 months ago (edited) | [YT] | 6
View 1 reply
Mikail vlogs
چیونٹیوں میں موت کے عجائب
چیونٹی جب مرتی ہے تو اپنے ساتھیوں کو اپنے مرنے کی اطلاع دیتی ہے۔ مگر یہ کیسے ہوتا ہے؟
سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ جب کوئی چیونٹی مرتی ہے تو وہ ایک خاص قسم کی خوشبو خارج کرتی ہے، جو باقی چیونٹیوں کو فوری طور پر تدفین کے لیے متحرک کرتی ہے تاکہ دوسری حشرات اس کی طرف متوجہ نہ ہوں۔
جب باقی چیونٹیاں اس خوشبو کو سونگھتی ہیں، تو انہیں پتا چل جاتا ہے کہ ان کی ایک ساتھی چیونٹی مر چکی ہے اور وہ فوراً اسے دفنانے کا عمل شروع کر دیتی ہیں۔
ایک تجربے میں، ایک سائنسدان نے ایک زندہ چیونٹی پر اس مخصوص خوشبو کا قطرہ لگایا۔ باقی چیونٹیوں نے فوراً اسے مردہ سمجھ کر دفنانا شروع کر دیا، حالانکہ وہ زندہ تھی، حرکت کر رہی تھی اور مزاحمت بھی کر رہی تھی۔ جیسے ہی اس چیونٹی سے "موت کی خوشبو" کو ہٹایا گیا، اسے واپس بستی میں رہنے دیا گیا۔
اس خوشبو کو "حمض الزیٹیك" یا "اولیک ایسڈ" کہا جاتا ہے۔
جس طرح انسان اپنے مرنے والوں کو دفن کرتا ہے، اسی طرح چیونٹیاں بھی اپنی مردہ ساتھیوں کو دفن کرتی ہیں۔ چیونٹیوں کے بھی اجتماعی قبرستان ہوتے ہیں، اور ان کے قبرستان صاف ستھرے اور بستی سے دور ہوتے ہیں۔
چیونٹیوں کا تدفین کا جلوس بھی بہت منظم اور شاندار ہوتا ہے، اور وہ اپنی ساتھی کو اس کے آخری آرام گاہ تک لے جاتی ہیں، بالکل انسانوں کی طرح۔
ایک دن میں کئی چیونٹیاں مر سکتی ہیں، جن کی تعداد درجنوں اور کبھی کبھار سیکڑوں میں ہوتی ہے۔ چونکہ دفنانے والی چیونٹیاں مردہ چیونٹیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوتی ہیں، ان پر بھی موت کی خوشبو لگ جاتی ہے۔ اس لیے جب وہ قبرستان سے واپس آتی ہیں تو اپنے جسم کو اپنی زبان سے صاف کرتی ہیں تاکہ ان پر موت کی خوشبو باقی نہ رہے، ورنہ انہیں بھی زندہ ہونے کے باوجود دفن کر دیا جائے گا۔
یہ ہمیں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی یاد دلاتا ہے کہ تمام جاندار مخلوقات بھی ہماری طرح اپنی اقوام اور معاشرت رکھتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "اور زمین میں چلنے والے جاندار اور پروں سے اڑنے والے پرندے سب تمہاری طرح کی امتیں ہیں۔ ہم نے کتاب میں کوئی چیز نہیں چھوڑی، پھر سب اپنے رب کی طرف جمع کیے جائیں گے۔" (سورۃ الانعام، آیت 38)
#dailytafseer
1 year ago | [YT] | 14
View 0 replies
Mikail vlogs
**لیلة الجائزہ کیا ہے؟؟*
رمضان کی آخری رات کو لیلة الجائزہ کہتے ہیں
لیلة الجائزہ کا مطلب انعام کی رات ۰ 😇
جس کو ہم چاند رات کہتے ہیں دراصل اس کو لیلة الجائزہ کہتے ہیں*
اس رات اللّه تعالی ہم سب کو ہمارے پورے مہینے کے نیک اعمال کا بدلہ دیتے ہیں ۰بالکل اسی طرح جیسے مزدور کو اس کی مزدوری دی جاتی ہے ۔✨
حدیث میں آتا ہے کہ :
*"جب رمضان کی آخری رات آتی ہے اللّه فرشتوں سے فرماتا ہے کہ اے فرشتوں تم اس مزدور کے بارے میں کیا کہتے ہو جس نے اپنی مزدوری پوری کی تو فرشتے عرض کرتے ہیں مولا اس کو تو مزدوری ملنی چاہیے تو اللّه تعالی فرماتے ہیں گواہ ہو جا ؤ میں نے ان سب کی مغفرت فرما دی "۔*😍✨♥️
اس رات ہم دنیا میں مگن ہو جاتے ہیں جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ۰ یہ رات تو خاص عبادت کی رات ہوتی ہے اپنی نمازوں کی حفاظت کرنی ہے مسجدوں کو ویران نہیں ہونے دینا اور بہت ساری دعائیں مانگنی چاہیے کہ اللّه تعالی ہمارے نیک اعمال ہم سے قبول کریں ۔🙂✨
*رمضان کے نیک اعمال قبول ہونے کی نشانی ہے کہ ہم رمضان کے بعد بھی نیک اعمال ویسے ہی کریں جیسے رمضان میں کر رہے ہیں* ۔😔
سلف صالحین رمضان کے بعد بھی چھ ماہ تک دعا مانگا کرتے تھےکہ اللّه ہم سے ہمارے نیک اعمال قبول فرماۓ ۰ 🙂
اس رات کو ضائع نہیں کرنا بلکہ دعائیں کرنی ہے کہ اللّه ہماری عبادات ،ہمارے روزے ، ہمارا راتوں کو قیام کرنا ،ہمارا قرآن پڑھنا ،ھمارا روزہ رکھنا قبول فرمائیں اور قیامت کے دن اس کا بہترین اجر دیں 🥹
قرآن اور روزہ کو قیامت کے دن گواہ کے طور پیش کریں 🤲🏻🥺
جزاك اللّٰه خيرًا♥️
1 year ago | [YT] | 11
View 0 replies
Mikail vlogs
Ameen sumameen
1 year ago | [YT] | 14
View 0 replies
Mikail vlogs
(آخری) عشرہ شروع ہوتا تو حضور نبی اکرم ﷺ کمربستہ ہوجاتے، اس کی راتوں کو زندہ رکھتے (یعنی شب بیدار رہتے) اور گھر والوں کو جگایا کرتے۔‘‘ (متفق علیہ) اور نبی اکرم ﷺ آخری دس دن کا اعتکاف بھی فرمایا کرتے تھے، چنانچہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ رمضان المبارک کے آخری دس دن اعتکاف کیا کرتے تھے ،یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ ﷺکا وصال ہو گیا۔
آخری عشرے کو جنہم سے خلاصی کا عشرہ قرارد یا گیا ہے۔آخری عشرے میں یہ دعا پڑھی جاتی ہے۔
اَللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ
"اے اللہ ہمیں جہنم کی آگ سےبچا."
آمین
1 year ago | [YT] | 13
View 0 replies
Mikail vlogs
آخری عشرے میں نہیں سمجھ آ رہا کہ کیا مانگیں تو یہ دعأیں مانگ لیں
یا رحمان، یا رحیم، یا رب العالمین
تمام تعریفیں اپکے لیے ہیں جو انسان کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں
درود سلام آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر
1. یا الله ہمیں شہادت والی موت عطا فرمائیے
2. یا اللہ، ہمیں مدینہ میں موت کلمہ شھادۃ کے ساتھ عطا فرمائیے
3. یا اللہ، ہماری قبروں کو کشادہ اور نور سے منور کردیجیے
4. یا اللہ، نامہ اعمال علیین میں محفوظ رکھیے
5. یا اللہ، قبر کے سوالات میں کامیابی دیجیے۔
6. یا اللہ عبادت کی حالت میں موت عطا فرمائیے
7. یا اللہ قیامت کے دن کے خوف، اضطراب اور دہشت سے محفوظ رکھیے
8. یا اللہ، اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں عطا فرمائیے
9. یا اللہ، ان لوگوں میں شامل کردیجیے جو اپنی کتاب دوسروں کو خوشی سے دکھائیں۔
10. یا اللہ میزان کو احد پہاڑ سے بھی زیادہ بھاری کردیں
11. یا اللہ، روشنی کی رفتار سے پل صراط کو عبور کرنے کی توفیق عطا فرمائیے
12. یا اللہ، ہماری نیکیاں دوسروں نہ لے جائیں
13. یا اللہ، جنت میں سب گھر والوں کو ساتھ ملا دیجیے۔
14. یا اللہ، قیامت کے دن ہمارے عیب/گناہوں کو دوسروں کے سامنے نہ ظاہر کیجیے گا۔
15. یا اللہ وہ گناہ معاف فرما دیجیے جو ہمیں یاد نہیں اور وہ گناہ بھی جن کو ہم نے گناہ بھی نہیں سمجھا، جو شعوری کیے یا لاشعوری سب کو معاف کردیجیے
16. یا اللہ، قلب السلام عطا فرمائیے
17. یا اللہ ہمارے دل کو بغض، حسد، نفرت، خود پسندی، دکھاوے اور حسد سے پاک کر دیجیے
18. یا اللہ ہمیں دوسروں کو معاف کرنے کی توفیق عطا فرمائیے اور دوسروں ہماری خطائیں معاف کر دیں۔
19. اے اللہ نرم کلامی عطا فرمائیے، ہماری زبان کو جھوٹ، غیبت اور دوسروں کو تکلیف دینے سے بچائیے۔
20. یا اللہ، ہمیں خوبصورت صبر اور شکر کی توفیق عطا فرمائیے
21. یا اللہ صحیح عقیدہ، بہترین حافظہ اور دلائل کے ساتھ دین کی سمجھ عطا فرمائیے
22. -یا اللہ ہمارے والدین پر رحم فرما، ان کی مغفرت فرما، انہیں صحت کاملہ عطا فرما اور ہمیں ان کے لیے صدقہ جاریہ حسنہ بنادیجیے
23. یا اللہ، بہن بھائیوں اور انکے ازواج میں برکت عطا فرما۔ ہمیں محبت سے جوڑ دے۔ شیطان کو ہمارا رشتہ نہ ٹوٹنے دو۔
24. یا اللہ تمام مسلمانوں کو آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرمائیے
25. یا اللہ ہمیں نیک اولاد عطا فرما اور انہیں ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنا دیجیے
26. یا اللہ، ہمیں قرآن سمجھنے اور عمل کرنے میں مدد فرمائیے
27. یا اللہ، ہمارے رشتہ داروں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے میں ہماری مدد فرمائیے
28. یا اللہ، ہمارے عیبوں پر پردہ ڈال دیجیے
29. یا اللہ، ہمیں کثیر مال عطا فرماکر توفیق دیجیے کہ اسکو آپکی راہ میں خرچ کرسکیں
30. یا اللہ ہماری کمائی میں برکت عطا فرما
31. یا اللہ، ظالموں کو ہم پر مسلط نہ کیجیے
32. یا اللہ، ہمیں درست فیصلے کرنے میں مدد فرمائیے
33. یا اللہ امت مسلمه کی خواتین کو لباس اور گفتگو میں حیا عطا فرمائیے
34. یا اللہ، عاجزی کے ساتھ دوسروں کی مدد فرمانے والا بنادیجیے
35. یا اللہ، امت مسلمہ کو بخش دیجیے مسلمانوں پر رحم فرمائیے مظلوموں کو فتح عطا فرمائیے ان کے دلوں کو ایمان سے بھر دے۔
36. یا اللہ، اعمال کو قبول فرمائیے
37. یا اللہ، تمام گناہ معاف فرمادیجیے
38. یا اللہ، یا اللہ، یا رحمٰن، یا رحیم، یا کریم، یا ستار، یا غفار، یا قدیر، یا سمیع، یا علیم، یا ذوالجلال والاکرام بخشش فرمادیجیے
39. . یا اللہ، ہم آپکی طرف توبہ کرتے ہیں، سر تسلیم خم کرتے ہیں، آپ ہماری التجائیں قبول کرلیجیے
40. یا اللہ، ہمارے گناہوں کو معاف فرمادیجیے ایسی مکمل بخشش جسمیں گناھ کا کوئی نشان باقی نہ رہے۔
41. اے اللہ، ہماری خطائیں اور لوگوں کے حقوق کی پامالی کو معاف فرمادیجیے
42. یا اللہ، ہمیں ہماری کوتاہیوں پر نہ پکڑیے
43. یا اللہ، ہمااری اصلاح اور تربیت فرمائیے
44. یا اللہ، ہماری دعاؤں، عبادات اور نیک اعمال اور نیک نیّات کو قبول فرمائیے
45. یا اللہ، صرف آپکی رضا کے لیے اچھے مقبول اعمال کرنے کی رہنمائی فرمائیے
46. یا اللہ، عبادت میں خشوع اور اخلاص حاصل کرنے میں مدد فرمائیے
47. یا اللہ، مجھے آپکے قریب ہونے میں مدد کریں کیونکہ ہمارا انجام قریب آتا جارہا ہے
48. یا اللہ، آپ سے، نبی کریم ﷺ ، دین اسلام سے، قرآن سے اس طرح محبت نصیب کردیں جس طرح اس سے محبت کرنے کا حق ہے
49. یا اللہ، ایمان، توکل، یقین میں اضافہ فرمائیے
50. اے اللہ، تقویٰ میں اضافہ فرماکر اپنے شکر گزار بندوں میں سے بنادیجیے
51. یا اللہ، ان تمام آزمائشوں میں ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائیے جن کا ہم سامنا کرتے ہیں
52. یا اللہ، نرم دل اور اپنے قوانین پر راضی رہنے کی توفیق عطا فرمائیے
53. یا اللہ، قرآن کو دونوں جہانوں میں ہمارا ساتھی بنادیجیے
54. یا اللہ آخری سانس تک صراط المستقیم کی طرف رہنمائی فرمائیے اور شرک، کفر اور بدعت سے بالکل دور کردیں
55. یا اللہ محسنین، متقین، مخلصین، سابقین میں شامل کردیجیے
56. یا اللہ ہمیں نفع بخش علم نصیب فرمائیے
57. یا اللہ دل کی بیماریوں (حسد، غرور، تکبر، دکھاوا) سے بچالیجیے۔
58. یا اللہ اس دنیا اور آخرت میں خوشیاں عطا فرمائیے اور غم اور افسردگی سے بچالیجیے۔
59. یا اللہ اپنا تزکیہ کرنے کی توفیق عطا فرمائیے
60. اے اللہ دل سے دنیا کی محبت اسکی طلب کو مکمل طور پر نکال دیں
61. یااللہ اپنے گھر کی زیارت نصیب کریں
62. یا اللہ، اچھا انجام عطا فرمائیے، ہم آپ سے ملنے کا شوق رکھتے ہیں الہی ہمیں ملاقات کے وقت خوش کردیجیگا
63. یا اللہ قبر اور برزخ کو پرامن اور ٹھنڈا ٹھکانا بنادیجیے
64. یا اللہ عرش کا سایہ عطا فرمادیجیے
65. اے اللہ نامہ اعمال کو داہنے ہاتھ میں دیجیے اور میزان کو نیکیوں سے بھاری کردیجیے
66. یا اللہ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے حوض کوثر سے پانی پینے کی توفیق عطا فرمادیجیے
67. یا اللہ پل صراط اور قنطرہ سے گزرنا آسان فرمادیجیے۔
68. یا اللہ، ہمیں آخرت میں اپنے دیدار سے نوازیں
69. یا اللہ جب تک ہم زندہ ہیں ہمارے اور ہمارے شریک حیات کے درمیان محبت، رحمت، برکت کو ڈھالیے، بڑھائیے اور حفاظت فرمائیے
70. یا اللہ، ایک دوسرے کے ساتھ ہمارے رویے کو بہتر بنائیں
71. یا اللہ، ہمارے شریک حیات کو اس کا بہترین اجر عطا فرما جو اپنے اہل و عیال کے لیے ان کی کوشش ہے
72. اے اللہ، قرآن اور اپکے احکام کو تمام معاملات میں ہمارا فیصلہ کرنے والا بنادیجیے
73. یا اللہ، ہمارے دین کو مضبوط کردیجیے
74. یا اللہ، ہمیں جنت الفردوس میں اھل خانہ کے ساتھ داخل فرمادیں
75. یا اللہ، ہمیں اچھے والدین اور بچوں کے لیے اچھی مثال بننے کے لیے جسمانی اور جذباتی قوت عطا فرمائیے۔
76. یا اللہ، ہمارے بچوں کو ان کی زندگی میں ہماری غلطیوں کے اثرات سے بچائیے
77. یا اللہ ہمیں نیک اولاد عطا فرمائیے
78. اے اللہ ہمارے بچوں کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنادیجیے اور متقین کا امام بنادیجیے
79. یا اللہ ان کو نماز قائم کرنے والوں میں سے بنائیے۔
80. یا اللہ ہمارےے اہل و عیال کو شر، آفات، حسد اور شیاطین انسانوں اور جنوں سے محفوظ فرمائیے
81. یا اللہ ہمارے بچوں کو نقصان، بیماری، کفر، حرام اور تباہی سے محفوظ فرمائیے
82. یا اللہ ہمارے بچوں کو دین، دنیا اور آخرت میں کامیابی عطا فرما۔ ہمیں یوم القیامہ تک صالح نسلیں عطا فرمائیے
83. یا اللہ ہمارے تمام نسب کو جنت الفردوس میں ملا دے۔
84. یا اللہ ہمارے بچوں کو اپنے دین کے لیے خالص کرلیں
85. یا اللہ، انہیں جنت میں ہمارے اعلیٰ مقام کا سبب اور جہنم کی آگ سے ڈھال بنادیجیے
86. یا اللہ ہمیں اور ہمارے تمام اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے بچائیے اور ہمیں بغیر حساب کے جنت الفردوس میں داخل فرمادیجیے
87. یا اللہ، آپ الغفار ہیں ہمارے والدین کو معاف فرمادیں
88. یا اللہ، ان کو دنیا اور آخرت میں بڑے پیمانے پر اجر عطا فرمائیے
89. یا اللہ ان کے درجات بلند فرمائیے اور انہیں جنت الفردوس عطا فرمائیے
90. یا اللہ ہمیں ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دیجیے۔
91. یا اللہ ہمارے بہن بھائیوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی عطا فرما
92. یا اللہ ہمارے والدین اور پوری امت کے درجات بلند فرمائیے۔
93. یا اللہ ان کو بیماریوں اور بڑھاپے کی مشکلات سے بچائیے
94. اے اللہ ہمارے اہل و عیال اور امت کے جوانوں اور بوڑھوں کے گناہوں کو بخش دیجیے
95. یا اللہ، انہیں برزخ میں سکون نصیب فرمائیے
96. یا اللہ ہمیں دجال، یاجوج اور ماجوج کے فتنے اور یوم آخرت کے فتنے سے بچا
97. یا اللہ، ہمارے اہل خانہ اور دوستوں کو رحمتیں برکتیں عطا فرمائیں
98. یا اللہ، ہمارے دنیاوی ساتھیوں کے دلوں کو جوڑ دے جو آپکے لیے کام کرتے ہیں اور ہمارے بھائی چارے کو مضبوط کردیجیے
99. یا اللہ، خاندانی/ ازدواجی مشکلات سے گزرنے والوں کے دلوں کو جوڑ دیجیے
100. یا اللہ، بیماروں کو شفاء کامل عطا فرمائیے
101. یا اللہ مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو جنگ کے میدانوں میں مدد دیجیے اور انکو ظالموں کے ظلم و ستم، عصمت دری، ذبح اور ذلت سے محفوظ فرمائیں
102. یا اللہ ان کی تکالیف دور فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں
103. یا اللہ ان (جدید دور کے فرعونوں) کے ظالموں کو نیست و نابود فرما اور جو محروم، بوجھ، مظلوم اور قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں ان کو راحت عطا فرما۔
104. یا اللہ اس دعا کو لکھنے والے کے لیے اور ان کے اہل خانہ کے لیے صدقہ جاریہ حسنہ کا ذریعہ بنا دے آمین
105. یا اللہ ان دعاؤں کو آگے بھیجنے والے کو اور ان کے لیے اور ان کے اہل خانہ کے لیے صدقہ جاریہ حسنہ کا ذریعہ بنا دے
106. یا اللہ، ہماری تمام دعاؤں کا جواب دیجیے بےشک آپ سب کچھ سننے والے اور جاننے والے ہیں
آمین یارب العالمین
1 year ago | [YT] | 21
View 4 replies
Mikail vlogs
My friends 🥰
Hassan
Danial
Sohaib
Aoun
1 year ago | [YT] | 9
View 0 replies
Mikail vlogs
Which one is the best 1 2 3 4
1 year ago | [YT] | 16
View 13 replies
Mikail vlogs
Which one is the best?
3 years ago | [YT] | 7
View 0 replies