Adnan Mayar Vlogs

Welcome to your trusted source for daily updates on the freshest fruits and vegetables, both local and imported. We are dedicated to providing accurate, timely information on seasonal availability, market trends, and premium quality produce. Whether you're a retailer, wholesaler, or health-conscious consumer, our page ensures you stay informed and connected with the best the market has to offer. Every update is managed with care and professionalism by Muhammad Adnan Mayar, committed to delivering excellence, reliability, and freshness in every post. Subscribe us for consistent updates and insights into the world of fresh fruits and vegetables.


Adnan Mayar Vlogs

تمام کاشتکار بھائیوں اور دوست احباب کی خدمت میں اہم گزارش 🌿
عیدالاضحیٰ کے دنوں میں بہت سے دوست مسلسل رابطہ کر رہے ہیں کہ آیا عید کے دوسرے، تیسرے یا چوتھے دن اسلام آباد سبزی منڈی کھلی ہوگی یا نہیں، اور ان دنوں میں مال لانا فائدہ مند رہے گا یا نہیں۔
عرض یہ ہے کہ عید کے دوسرے دن سے لے کر تیسرے اور بعض اوقات چوتھے دن تک منڈی میں معمول کے مطابق رش نہیں ہوتا۔ گاہک بھی نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں اور خریدار و بیوپاری حضرات کی تعداد بھی بہت کم رہ جاتی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اسلام آباد منڈی زیادہ تر دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں پر آباد ہے، اور عید کے موقع پر اکثر لوگ اپنے آبائی علاقوں اور دیہاتوں میں موجود ہوتے ہیں۔
ایسے حالات میں اگر کاشتکار حضرات جلدی میں سبزیاں یا پھل منڈی لے آئیں تو اکثر مال اونے پونے داموں فروخت ہو جاتا ہے، حتیٰ کہ بعض اوقات اخراجات بھی پورے نہیں ہو پاتے۔
میری تمام کسان بھائیوں سے مخلصانہ گزارش اور مشورہ یہی ہے کہ عید کے فوری بعد دو تین دن صبر و تحمل سے انتظار کر لیا کریں، پھر مارکیٹ میں مال لائیں۔ اس سے ان شاء اللہ گاہک بھی بہتر تعداد میں موجود ہوں گے، تاجر حضرات بھی سرگرم ہو جائیں گے، اور ریٹ بھی نسبتاً بہتر ملنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
جلد بازی کے بجائے تھوڑا انتظار کرنا ہی آپ کی بھلائی اور فائدے میں ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام کسان بھائیوں کی محنت میں برکت عطا فرمائے۔ 🤲🌾

9 hours ago | [YT] | 28

Adnan Mayar Vlogs

سادہ سا انسان ہوں،
بس خواب بڑے رکھتا ہوں
New Bike Kawasaki Ninja Special Edition

1 day ago | [YT] | 126

Adnan Mayar Vlogs

میری طرف سے تمام مسلمانوں اور میرے تمام فالورز کو عیدالاضحیٰ بہت بہت مبارک 🌙❤️
اللہ پاک آپ کی ہر قربانی، ہر دعا اور ہر نیک خواہش قبول فرمائے۔
آپ سب کی محبت اور سپورٹ ہمیشہ میرے لیے قیمتی رہی ہے۔
دعا ہے یہ عید آپ کی زندگی میں خوشیاں، برکتیں اور آسانیاں لے کر آئے۔ 🤲✨

1 day ago | [YT] | 161

Adnan Mayar Vlogs

اج کا دن حضرو کے نام، اس وقت حضرو کے ٹماٹر تیار ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ چھ سات دن بعد حضرو کے ٹماٹر منڈی پہنچ جائیں گے۔ اس وقت بھی کچھ مال تیار ہے جوکہ مقامی منڈی جارہا ہے۔

1 week ago | [YT] | 359

Adnan Mayar Vlogs

15 مئی 2026 اسلام آباد ٹماٹر منڈی
شیخوپورہ ٹماٹر ٹوکری وزن 15-16 کلو 45-650
ٹماٹر فی کلو 40-60 روپے فی کلو

1 week ago | [YT] | 138

Adnan Mayar Vlogs

کیا واقعی ایسا ہے ایک بھائی نے کمنٹ کیا ہے کہ جب آپ کا گلہ خراب ہوتا ہے تو آپ کی آواز کچھ یوں محسوس ہوتی ہے جیسے شہباز شریف پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر رہے ہوں۔
خیر، اب آتے ہیں اصل خبر کی طرف:
آج بروز بدھ، 6 مئی 2026 کو اسلام آباد سبزی منڈی میں اسپیشل کمالیہ بھنڈی صرف 100 روپے فی کلو

3 weeks ago | [YT] | 297

Adnan Mayar Vlogs

ٹماٹر منڈی اسلام آباد اپڈیٹ 30 اپریل
لاڑکانہ ٹماٹر پیٹی وزن 13ـ14 کلو 200-350-400-450
بہاولنگر ٹوکری وزن 13-14 کلو 350-400-450-500
بہاولنگر ٹوکری وزن 15-16 کلو 450-550-600-650
مظفر گڑھ پیٹی وزن 15-16 کلو 450-500-550-600
ٹماٹر سپیشل فی کلو 50 روپے فی کلو
ٹماٹر درمیانہ کوالٹی 40 روپے فی کلو
ٹماٹر نارمل کوالٹی 20-30 روپے کلو

4 weeks ago | [YT] | 210

Adnan Mayar Vlogs

آج اسلام آباد فروٹ منڈی میں بادشاہِ سلامت، یعنی آم کی پہلی گاڑی کی آمد ہوئی، جس نے منڈی میں خاص رونق پیدا کر دی۔
13 کلو (پیٹی سمیت) گاڑی میں آم کی چار معروف اقسام شامل تھیں: مالدا سرولی، الماس، لنگڑا اور سندھڑی۔
ریٹس کچھ یوں رہے:
سندھڑی: 3200 سے لے کر 5100 روپے تک فروخت ہوئی
الماس: 2000 روپے فی پیٹی میں سیل ہوئی
لنگڑا: 1600 روپے فی پیٹی تک فروخت ہوا
یوں آم کے سیزن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، اور آئندہ دنوں میں مزید بہتری اور وافر سپلائی کی توقع ہے۔
— عدنان مایار، فروٹ منڈی اسلام آباد 🍋🥭

4 weeks ago | [YT] | 307

Adnan Mayar Vlogs

یہ منظر محض ایک درخت کا نہیں، بلکہ ایک خاموش چیخ کا عکاس ہے۔ سرسبز جنگل کے درمیان کھڑا یہ درخت، جس کا تن جل کر سیاہ ہو چکا ہے، انسان کی بے حسی اور وقتی مفاد کی ایک تلخ داستان سنا رہا ہے۔ اردگرد پھیلی ہریالی زندگی، توازن اور خوبصورتی کی علامت ہے، مگر اسی کے بیچ یہ جھلسا ہوا تنا ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنی ہی فضا، اپنی ہی زمین اور اپنے ہی مستقبل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
درخت کسی بھی قوم کا وہ خاموش سرمایہ ہوتے ہیں جو فضا کو تازگی، زمین کو زرخیزی، موسم کو اعتدال اور انسان کو سکون عطا کرتے ہیں۔ یہ قدرت کا وہ انمول تحفہ ہیں جو نسلوں کی بقا اور ایک صحت مند کل کی ضمانت بنتے ہیں۔ مگر افسوس کہ بعض لوگ معمولی فائدے کے لیے انہی سایہ دار نعمتوں کو آگ کی نذر کر دیتے ہیں، اور یوں اپنی ہی جڑوں کو کمزور کر لیتے ہیں۔
یہ جلا ہوا درخت ہمیں سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ درختوں کی بے دریغ تباہی دراصل آنے والی نسلوں سے ان کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس خاموش پیغام کو سمجھیں، درختوں کی حفاظت کو اپنا قومی و اخلاقی فریضہ بنائیں، اور شجرکاری کو فروغ دے کر ایک سرسبز، محفوظ اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھیں۔ 🌿

1 month ago | [YT] | 118

Adnan Mayar Vlogs

قدرت کی آغوش میں سکون کے چند حسین لمحے

1 month ago | [YT] | 205