Welcome to *Mufti Ataullah Official* – your trusted source for authentic Islamic knowledge, motivational talks, and spiritual guidance. 🎙️📖

📌 *Topics Covered:*
- Tafseer & Hadith Explanation
- Islamic rulings (Fiqh)
- Social awareness from an Islamic perspective
- Youth guidance & moral development
- Current issues in the light of Islam

🔔 Subscribe for:
• Daily Islamic reminders
• Real-life problem-solving through Quran & Sunnah
• Inspiring quotes & Hadith series
• Educational content for students of Deen

💬 Let’s spread peace, knowledge, and truth together.
#MuftiAtaullah #IslamicKnowledge #DeenSeekers #YouthGuidance #DailyHadith #QuranAndSunnah #IslamicScholar #HalalLife #AIForIslam #SpiritualGrowth


MuftiAtaullah

*کوشش کرنے کے باوجود ناراض شخص کا راضی نہ ہونا*
سوال
کچھ دنوں پہلے میرے اور میرے دوست کے درمیان کسی بات پر ناراضگی پیدا ہوئی ،اب میں اس کو راضی کرکے باتیں کرنے کی کوشش کرتا ہوں اوراس کےساتھ تعلقات بھی بحال کرنا چاہتاہوں لیکن وہ مجھ سے بالکل باتیں نہیں کرتا اورکہتاہے کہ میرے ساتھ بالکل تعلقات ختم کرو،اب تین دنوں سے زیادہ ہوچکے ہیں اور میں مسلسل اس کےساتھ باتیں کرنے کی کوشش کرتاہوں لیکن وہ نہ میری بات مانتاہے اورنہ میرے ساتھ بات چیت کرتا ہے کیا شرعی لحاظ سے میں قطع تعلقی کی وعید میں آتاہوں یا نہیں؟
جواب
جاننا چاہیے کہ کسی مسلمان کےلیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کےساتھ تین دن سے زائد قطع تعلقی کرے،بلکہ چاہیے کہ تین دن گزرنے سے پہلے پہلےاس پر سلام کرےاوراس کے ساتھ باتیں شروع کرے لیکن اگر دوسرا ساتھی تین بار سلام کرنے کے باوجود بھی سلام کا جواب نہ دے تووہی قطع تعلقی کی وعید میں آئے گا جبکہ سلام کرنے والا اس وعید سے بچ جائے گا۔

صورت مسؤلہ کی روسے جب سائل باربار اپنے دوست سے باتیں کرنے کی کوشش کرتاہےاوراس کےساتھ تعلقات استوارکرنا چاہتاہے لیکن اس کا دوست اس کےساتھ باتیں نہیں کرتا تواس صورت میں سائل قطع تعلقی کی وعید میں نہیں آتا،تاہم پھربھی اپنی وسعت کے بقدر تعلقات بحال کرنے کی کوشش کرتےرہنااچھے اخلاق کا ثبوت ہے۔



قال الله تعالى: لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفۡسًا إِلَّا وُسۡعَهَاۚ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَعَلَيۡهَا مَا ٱكۡتَسَبَتۡۗ(البقرة:286)

قال شهاب الدين محمود الألوسي: لا يكلف نفسا - من النفوس إلا ما تطيق وإلا ما هو دون ذلك كما في سائر ما كلفنا به من الصلاة والصيام مثلا فإنه كلفنا خمس صلوات والطاقة تسع ستا وزيادة. (روح المعاني في تفسير القرآن العظيم والسبع المثاني،ج:2،ص:67)

حدثنا محمد بن المثنى، نا محمد بن خالد بن عثمة ، نا عبد الله بن المنيب يعني المدني قال: أخبرني هشام بن عروة ، عن عروة ، عن عائشة ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لا يكون لمسلم أن يهجر مسلما فوق ثلاثة، فإذا لقيه سلم عليه ثلاث مرار ‌كل ‌ذلك ‌لا ‌يرد ‌عليه، ‌فقد ‌باء ‌بإثمه.»(سنن أبي داود،باب في هجرة الرجل أخاه،ج:4،ص:431،رقم الحديث:4931)

دار الافتاء:
دار الافتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
فتویٰ نمبر:
6319/297/328

21 hours ago | [YT] | 1

MuftiAtaullah

مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: کھانوں کا بیان
باب: مشروبات کا بیان
حدیث نمبر: 4279

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ فَقَالَ رَجُلٌ: الْقَذَاةَ أَرَاهَا فِي الْإِنَاءِ قَالَ: «أَهْرِقْهَا» قَالَ: فَإِنِّي لَا أُرْوَى مِنْ نَفَسٍ وَاحِدٍ قَالَ: «فَأَبِنِ الْقَدَحَ عَنْ فِيكَ ثُمَّ تَنَفَّسْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ والدارمي

ترجمہ:
ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مشروب میں پھونک مارنے سے منع فرمایا تو ایک آدمی نے عرض کیا، برتن میں گرا ہوا تنکا دیکھوں تو پھر (کیا کروں)؟ آپ ﷺ نے فرمایا:’’ اسے پھینک دو۔‘‘ اس نے عرض کیا، میں ایک سانس سے سیراب نہیں ہوتا، آپ ﷺ نے فرمایا:’’ اپنے منہ سے پیالہ ہٹا، پھر سانس لے۔‘‘ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و الدارمی۔

1 day ago | [YT] | 0

MuftiAtaullah

میرا نام مفتی عطاء اللہ ہے، اور میں ایک آن لائن اسلامک ٹیوٹر ہوں۔ الحمدللہ! میں کئی سالوں سے طلبہ و طالبات کو دینی تعلیم آن لائن فراہم کر رہا ہوں۔

آپ میرے ساتھ درج ذیل کورسز آسان فہم انداز میں گھر بیٹھے کرسکتے ہیں:

✨ عربی بول چال کورس
✨ دراسات دینیہ
✨ 3 سالہ عالم / عالمہ دین کورس
✨ حفظِ حدیث کورس
✨ قرآنی عربی کورس
✨ نورانی قاعدہ
✨ تربیتِ اولاد کورس
✨ سیرتِ نبوی ﷺ کورس
✨ تفسیر قرآن کورس
✨ ترجمہ قرآن کورس
✨ صراط مستقیم کورس
اور دیگر مفید و منفرد کورسز بھی جاری ہیں۔

🎓 اگر آپ علمِ دین حاصل کرنا چاہتے ہیں یا کسی عزیز کو داخل کروانا چاہتے ہیں تو نیچے کمنٹ کریں یا میرے اس فیس بک پیج پر رابطہ کریں۔
علم حاصل کرنا فرض ہے — آج ہی نیت کریں!

حضرت مولانا مفتی عطاء اللہ صاحب حفظہ اللہ ایک جید و مستند نوجوان عالم دین ہیں جنہوں نے اسلامی علوم میں گہری بصیرت حاصل کی ہے۔ وہ علم فقہ، قرآن، سنت، اور عربی علوم کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں۔ ان کی علمی قابلیت، گہرائی، اور باریک بینی کے ساتھ ان کی دلچسپی نہ صرف اسلامی علوم تک محدود ہے، بلکہ وہ عصری علوم یعنی جدید معلومات اور تحقیق کے مختلف پہلوؤں میں بھی کمال رکھتے ہیں۔ اس لازوال علمی خزانے کی وجہ سے وہ علمی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، اور علما کرام ان کے پاس آ کر مشکل ترین سوالات اور فقہی مسائل کے حل حاصل کرتے ہیں۔ ان کی بصیرت و علمیت سے استفادہ کرنے کے لیے ان کو فالو کرنا نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، کیونکہ ان کے زرخیز خیالات، نقادانہ اصول اور حکیمانہ رہنمائی لوگوں کے لئے روشنی کا مینار ثابت ہوتی ہے۔

Peace and blessings be upon you.
My name is Mufti Ataullah.
I am an online Islamic teacher and I teach the following courses:

📘 Qur’an Reading (Nazirah)
📗 Islamic Studies Course
📕 Three-Year Aalim / Aalima Course
📙 Hadith Memorization Course
🗣️ Basic Arabic Speaking Course (Admissions are open)

If you or your children wish to learn the Qur’an or Islamic studies from home, then follow me.
I provide high-quality education at an affordable fee.

If you’re interested in learning, write in the comments:
"I want to study" (for males) or "I want to study" (for females).

Jazakum Allahu Khayran 🌟

‪@mate3-thehnk‬

1 day ago | [YT] | 0

MuftiAtaullah

عہدِ کہن اور عہدِ جدید

ناک آؤٹ مرحلے میں اسپین نے پرتگال کو 1-0 سے شکست دے دی۔ آخری سیٹی بجی تو رونالڈو کی آنکھیں اشک بار تھیں۔ ان کے لیے یہ ورلڈ کپ کا آخری میچ تھا۔ ایسے جذباتی لمحے میں لامین فتح کے جشن میں کھو جانے کے بجائے پہلے رونالڈو کے پاس گئے، انہیں گلے لگایا اور تسلی دی۔
کہتے ہیں یہ ایک تاریخی تصویر ہے جو فٹبال کی دو نسلوں کے درمیان احترام، وقار اور کھیل کی اعلیٰ اقدار کی علامت بن گئی ہے۔
ایک طرف وہ کھلاڑی جس نے چھ ورلڈ کپ کھیلے، پانچ بیلن ڈی اور (Ballon d'Or) جیتے اور تاریخ کے عظیم ترین فٹبالرز میں اپنا نام لکھوایا اور دوسری طرف وہ نوجوان جسے مستقبل کا سپر اسٹار قرار دیا جا رہا ہے۔
کبھی وقت رونالڈو کا تھا، آج یامال کا آغاز ہے۔ مگر عظمت کا سفر تبھی مکمل ہوتا ہے جب نئی نسل پرانی نسل کا احترام کرنا جانتی ہو۔

1 day ago | [YT] | 1

MuftiAtaullah

قتیل شفائی
آج کی باتیں کل کے سپنے

جب بھی تنہا مجھے پاتے ہیں گزرتے لمحے
تیری تصویر سی راہوں میں بچھا جاتے ہیں
میں کہ راہوں میں بھٹکتا ہی چلا جاتا ہوں
مجھ کو خود میری نگاہوں سے چھپا جاتے ہیں

میرے بے چین خیالوں پہ ابھرنے والی
اپنے خوابوں سے نہ بہلا میری تنہائی کو
جب تری سانس مری سانس میں تحلیل نہیں
کیا کریں گی مری بانہیں تیری انگڑائی کو

جب خیالوں میں ترے جسم کو چھو لیتا ہوں
زندگی شعلۂ ماضی سے جھلس جاتی ہے
جب گزرنا ہوں غم حال کے ویرانے سے
میرے احساس کی ناگن مجھے ڈس جاتی ہے

ہم سفر تجھ کو کہوں یا تجھے رہزن سمجھوں
راہ میں لا کے مجھے چھوڑ دیا ہے تو نے
ایک وہ دن کہ ترا پیار بسا تھا دل میں
ایک یہ وقت کہ دل توڑ دیا ہے تو نے

ماضی و حال کی تفریق وہ قربت یہ فراق
پیار گلشن سے چلا آیا ہے زندانوں میں
بے زری اپنی صداقت کو پرکھتی ہی رہی
تل گیا حسن زر و سیم کی میزانوں میں

غیر سے ریشم و کمخواب کی راحت پا کر
تو مجھے یاد بھی آئے گی تو کیا آئے گی
ایک مستقبل زریں کی تجارت کے لیے
تو محبت کے تقدس کو بھی ٹھکرائے گی

اور میں پیار کی تقدیس پہ مرنے والا
درد بن کر ترے احساس میں بس جاؤں گا
وقت آئے گا تو اخلاص کا بادل بن کر
تیری جھلسی ہوئی راتوں پہ برس جاؤں گا

1 day ago | [YT] | 0

MuftiAtaullah

الضوءُ ينير طريقك، أمّا قلبك مَن ينيره؟!

قد تزدحم الحياة بالأخبار والرسائل والمقاطع، لكن يبقى القرآن هو النور الذي لا يخبو والميزان الذي لا يختل والرفيق الذي لا يخذلك، مَن أراد الهداية فليجعل للقرآن نصيبًا من يومه لا تلاوةً باللسان فحسب بل تدبرًا وعملاً، الله تعالى يقول: {فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِي أَنزَلْنَا}

القلب الذي يبتعد عن القرآن لا ينطفئ فجأة وإنما يخفت نوره شيئًا فشيئًا حتى يعتاد الظلمة وهو لا يشعر، أما مَن عاش مع كتاب الله فإن الله يشرح صدره ويطمئن قلبه ويهديه لأقوم السبل، اجعل لك وردًا يوميًا من القرآن *فالنور لا يُطلب إلا من مصدره.*

*صلاة الفجر يرحمكم الله.*

2 days ago | [YT] | 0

MuftiAtaullah

قرآن کریم کی سب سے پہلی آیات نازل ہونے والی سورت کا نام کیا ہے

3 days ago | [YT] | 0

MuftiAtaullah

قرآن مجید میں کل کتنی سورتیں ہیں

4 days ago | [YT] | 1

MuftiAtaullah

فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا وَ لَنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡ وَقُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الۡحِجَارَۃُ ۚۖ اُعِدَّتۡ لِلۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۴﴾

(ترجمہ)
پھر بھی اگر تم یہ کام نہ کرسکو، اور یقیناً کبھی نہیں کرسکوگے، تو ڈرو اُس آگ سے جس کاایندھن انسان اور پتھر ہونگے، وہ کافروں کیلئے تیار کی گئی ہے ۔

(تفسیر)
پھر اس پر بھی اگر تم ایسی ایک سورت نہ بنا سکو اور یہ بات یقینی ہے کہ ہرگز نہ بنا سکو گے تو پھر ڈرو اور بچو نار دوزخ سے جو سب آگوں سے تیز ہے اس کا ایندھن کافر اور پتھر ہیں جن کی تم پرستش کرتے ہو اور بچنے کی صورت یہی ہے کہ کلام الٰہی پر ایمان لائو اور وہ آگ کافروں کے واسطے تیار کی ہوئی ہے جو کہ قرآن شریف اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جھوٹا بتلاتے ہیں۔ (تفسیرعثمانی)

(سورۃ نمبر: 2، آیت نمبر: 24)

(از گلدستہ تفاسیر، مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان)

5 days ago | [YT] | 0

MuftiAtaullah

سیرت کوئز کےلیے اہم واٹساپ گروپ

chat.whatsapp.com/KiorLiDfzrq9nB37PPQziV

5 days ago | [YT] | 1