Noha Khuwan/ Manqabat Khuwan
Our Vision is to express devotion to Family of Janab-e-Fatima Zehra (sa) and also promote message of Ahlebait (as) with the help of Nohakhuwani and Manqbat Khuwani. Also want to create awareness for people to facilitate Zahoor-e-Qaim Aal Muhammad Imam-e-Mehdi (Aj).
Iltemas-e-Dua
Meesum Kashmiri
This Channel is managed By HH Production Karachi.
We our online islamic content distribution and content management company.
We managed and promote your content all over the world through all major Digital Platforms.
All Rights of Logo, Cover Design, Poetry Audio and Video are Reserved with Meesum Kashmiri Only.
For Information and Queries email us@ hhproduction1@gmail.com
Meesum Kashmiri
*اَلسَّلامُ عَلَیکِ یَا اُمَّ المَصَائِبِ یَا زَینَب الکبریؑ شرِیکتہ الحُسینؑ*
شام غریباں، قیامت کی شام تھی محمد مصطفٰیؐ کی آل کربلا کے تپتے صحرا پر پیاسی قربان ہوگئی۔ علیؑ کی بیٹیؑ تنہا ہے نہ حسینؑ رہے نہ عباسؑ وعلی اکبرؑ و قاسمؑ نہ عونؑ و محمدؑ ۔۔ وا غربتا !!
مقتل میں ایک جانب فوج اشقیا کا لشکر ہے جو خیام عترتِ حسینیؑ کی جانب بڑھ رہا ہے، دوسری جانب بے کسی کے عالم میں خاندان رسالتؑ کی مستورات اور معصوم بچے ہیں۔ علیؑ کی بیٹی آخر ان کو کیسے بچائے؟
اس عالمِ غربت میں زینبؑ کبھی اپنے بھائی عباسؑ کو صدائیں دیتی ہیں تو کبھی علی اکبرؑ و قاسمؑ کو۔۔۔
اے جوانوں مدد کو آجاؤ۔
اس کرب بھرے منظر کو شاعر اہلبیتؑ جناب علی اظہار نے بڑے درد ناک انداز میں تحریر کیا اور بھائی زوہیب حسن نے پُردرد طرز بنائی ہے جسے نوحہ خواں میثم عباس کشمیری نے جناب سیدہؑ کو بطور پُرسہ پیش کیا ہے مولاؑ ہماری اس کاوش کو قبول و منظور فرمائیں۔
انشاءاللہ جلد میثم کشمیری یوٹیوب چینل پر نوحہ نشر کردیا جائیگا۔
2 years ago | [YT] | 10
View 0 replies
Meesum Kashmiri
قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ▪️
"(اے رسول) آپ کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس تبلیغ رسالت کا کوئی اجر نہیں چاہتا علاوہ اس کے کہ میرے اقربا سے محبت کرو۔ (سورہ شوریٰ 23)
خدا نے آل محمدؑ کی مودت کو ایمان کا جُز قرار دیا یہاں تک کہ قرآن مجید میں اجر رسالت کہہ دیا ۔۔ ہائے افسوس امت نے اس اجر عظیم کو نہ سمجھا۔
رسول خداؐ کے کائنات سے رخصت ہوتے ہی ان کے جانشین علیؑ ابن ابیطالبؑ کو ان کے حق سے محروم کیا گیا یہاں تک کہ امت نبی زادیؑ، خاتون جنت کے در پر آگ لے آئی، در کو جلایا، فاطمہ زہراؑ کو زخمی کردیا، محمد مصطفٰی(ص) کی بیٹی اپنے بابا کی رخصت کے چند روز بعد ہی اس دنیا سے چل بسیں۔
مگر یہ صرف شقاوت کی ابتداء تھی بعد زہراؑ علیؑ اور پھر حسن مجتبیٰؑ کو بھی شہید کردیا گیا یہاں تک کہ یہ آگ کربلا تک پہنچ گئی جہاں نواسہ رسولؐ حسینؑ ابن علیؑ کے ساتھ کہیں قمر بنی ہاشم عباسؑ تو کہیں عونؑ و محمدؑ و قاسمؑ سے جواں اور کہیں پر ہمشکل نبیؐ علی اکبرؑ اور کہیں ششماہے علی اصغرؑ شہید کر دیئے گئے.
محمد مصطفٰیؐ کے گھرانے کو تاراج کرنے کے بعد امت نے ان کی مستورات کو اسیر کیا اور زندان میں قید کردیا۔ ظلم کی انتہا اور کیا ہوگی کہ ایک 4 برس کی معصوم بچی جو حسینؑ ابن علیؑ کا سکون و قرار تھی، شدت ظلم کی تاب نہ لا کر زندان میں شہید ہوگئی۔۔ وا مصیبتا !!
بعد کربلا بھی آل نبیؐ ظلم و جور کا نشانہ رہے اور ہر امام کو صعوبتیں اور پھر شہادت ملی۔
اے خدا تجھے واسطہ ہے محمدؐ کی مظلوم آلؑ کا منتقم کربلا قائم آل محمدؑ امام زمانہ عج کے ظہور میں تعجیل فرما۔
مصائب سادات کے عنوان سے نوحہ خواں میثم عباس کشمیری نے جناب سلیم محراب پوری کی پُردرد طرز میں یہ ماتمی نوحہ پیش کیا ہے۔ اس شاہکار کلام کو شاعرہ اہلبیت شمائلہ ارم صاحبہ نے تحریر کیا ہے انشاءاللہ جلد میثم کشمیری یوٹیوب چینل پر نشر کردیا جائے گا۔
2 years ago | [YT] | 13
View 0 replies
Meesum Kashmiri
السَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا الْفَضْلِ الْعَبَّاسَ 🚩
کربلا کے میدان میں وہ قیامت کا وقت بھی آیا جب امیر لشکر مولا حسینؑ ، ماں فاطمہ زہراؑ کی دعائوں کے ثمر ، ثانئی حیدر کرارؑ ، بیبیوںؑ کے پردے کے ضامن ، سقائے سکینہؑ ابولفضل العباسؑ دریائے فرات کے کنارے شہید ہوگئے۔
مولا عباسؑ کی شہادت پر یہی مرثیہ کافی ہے جو سید الشہدا امام حسینؑ نے آپ کی شہادت پر ان الفاظ میں ادا کیے۔
" الآن انکسر ظھری "
میرے بھائی تیرے جانے سے میری کمر ٹوٹ گئی
اس قیامت کے منظر پر شاعر اہلبیتؑ جناب علی اظہار نے بہت پر درد اشعار پر مبنی نوحہ "بھائیؑ رہ گیا" قلمبند کیا ہے جس کی طرز بھائی زوہیب حسن نے تیار کی ہے اور نوحہ خواں میثم کشمیری نے بطور پرسہ جناب سیدہؑ پیش کیا ہے۔
انشاءاللہ آج شام 7:15 بجے میثم کشمیری یوٹیوب چینل پر نشر کردیا جائیگا۔
2 years ago | [YT] | 12
View 0 replies
Meesum Kashmiri
اسلام علیک سیدہ سکینہؑ بنتِ حسینؑ (سلام اللہ علیھا) 🚩
"بالی سکینہؑ کی کہانی"
جیسا کہ اس نوحے عنوان سے واضح ہے کہ یہ نوحہ ایک منفرد طرزِ فکر اور انداز کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔
اس نوحے میں جناب سکینہؑ کی ولادت سے لے کر شہادت تک کے واقعات کو بطورِ کہانی شاعرہ اہلبیتؑ شمائلہ ارم نے انتہائی نہایت حساس انداز میں قلمبند کیا ہے۔
اس نوحے کو سن کر ذہن و دل پر ایک عجب سی رقت آمیز کیفیت طاری ہوجاتی ہے جس کو دوران ریکارڈنگ بھی شدت سے محسوس کیا گیا۔
ہماری گزارش ہے کہ اس نوحے کو اپنے بچوں کو ضرور سنائیں تاکہ ان کے ذہنوں میں جناب سکینہؑ کی یہ دردناک کہانی محفوظ ہوجائے ۔
اس نوحے کا مرکزی خیال قبلہ مولانا رضا حیدر رضوی نے تخلیق فرمایا اور طرز و ادائیگی کے فرائض نوحہ خواں میثم عباس کشمیری نے ادا کئے ہیں۔
انشاءاللہ جلد میثم کشمیری یوٹیوب چینل پر بطورِ پرسہ جناب سکینہؑ پیش کر دیا جائیگا۔
youtube.com/@MeesumKashmiri
#yahussain #najaf #karbala #muharram #bibisakina #BaaliSakina #baalisakinakikahani #arbaeenwalk #karbala #molahussain #meesumkashmiri #viralvideo #viralpost #viralpage #trending #NajafAshraf #karabala #BibiFatimaSA
#trending #tajdarekarbala
2 years ago | [YT] | 14
View 0 replies
Meesum Kashmiri
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا اَبا عَبْدِاللّهِ الْحُسَیْنؑ 🚩
دنیا میں جب جب عزم و حوصلے ، شجاعت و جواں مردی، صبر و استقامت، دلیری و حق پرستی کی بات ہوگی تب تب دنیا کا موضوع گفتگو حسینؑ ابن علیؑ کی ذات ہوگی۔
سن 61 ھجری میں کربلا کی سرزمین پر امام حسینؑ نے اپنے کمال سے وہ مثالی قربانی پیش کی کہ آج بھی جب محرم کا مہینہ قریب آتا ہے ساری دنیا کی توجہ کربلا کی جانب مبذول ہوجاتی ہے۔
جی ہاں کربلا وہ سرزمین ہے جہاں پر سوکھے گلوں نے تیز تلواروں کو کاٹ کر رکھ دیا، صبر نے ظلم پر اور حق نے باطل پر ایسا غلبہ حاصل کیا کہ 1400 صدیاں گزرنے کے بعد بھی یہ سلطنت قائم و دائم ہےاور اس سلطنت کا تاجدار میرا مولا حسینؑ ہے۔
👑 تاجدار کربلا 👑
نوحہ خواں میثم عباس کشمیری کے محرم البم 1445-2023 کا ٹائٹل کلام ہے جسے شاعر اہلبیتؑ جناب علی اظہار نے بڑے شاندار انداز میں تحریر کیا ہے جبکہ اس کی طرز خود میثم کشمیری نے بنائی ہے۔ اس کلام کو اس انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے کہ ہر عاشقِ مولاؑ کا دل جذبہ حسینیؑ سے سرشار ہوگا۔ انشاءاللہ!! جلد میثم کشمیری یوٹیوب چینل پر یہ نوحہ پیش کردیا جائے گا۔
جناب زہراؑ اپنی بارگاہ میں قبول کریں ۔۔ الہی آمین !!
#yaali #najaf #karbala #makkah #mecca #arfa #yomearfa #meesumkashmiri #viralvideo #viralpost #viralpage #trending #NajafAshraf #karbala #BibiFatimaSA
#trending #trend #viral #ghadeer #maidanearfa #yaali #medina #muharram2023 #Muharram #tajdarekarbala #NoHay
2 years ago | [YT] | 10
View 0 replies
Meesum Kashmiri
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
السَّلامُ عَلى أَسِيرِ الكُرُباتِ وَقَتِيلِ العَبَراتِ
14 سو برس سے زیارت مظلوم کربلا ہوتی رہی ہے، اس کا آغاز اربعین امام حسینؑ سے ہوتا ہے جب قافلہ حسینیؑ یومِ اربعین جناب زینبؑ کی قیادت میں کربلا پہنچا اور بیبیوںؑ نے خود کو ناقے سے گرا کر زیارت مظلوم کربلاؑ انجام دی۔
اس واقعے کی تقلید میں اربعین کا یہ عظیم دن اب عالم تشیع کا نمائندہ اجتماع بن چکا ہے. نجف سے کربلا پیدل سفر، جس میں ہر دل یادِ امامؑ اور اسیرانِؑ کربلا میں محو ہوجاتا ہے. اہل حرم پر گزری سختیوں پر ہر آنکھ اشک بار ہے. لبیک *یا حسینؑ* ! کی صدائیں بلند ہوتی ہیں اور ہر قدم جانبِ کربلا گامزن ہوجاتا ہے.
یہ ہمارا وعدہ ہے شہزادی زینبؑ سے کہ چاہے کوئی بھی دَور ہو، کیسی بھی سختیاں ہوں، زیارت اربعین کو ترک نہیں کریں گے.(انشاءاللہ)
ان احساسات کو اس برس میثم عباس کشمیری نے اپنے 2022-1444 البم کے ٹائٹل نوحہ جس کا عنوان "آؤ پیدل چلو مومنو" میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کلام کو شاعر اہل بیت جناب علی اظہار صاحب نے بڑے خوبصورت انداز میں قلمبند کیا ہے۔
خداوند متعال سے دعا ہے ہماری اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں اپنے زمانے کے امامؑ کے ہمراہ جلد کربلا معلی کی زیارت نصیب فرمائے۔
یہ کلام جلد میثم کشمیری یوٹیوب چینل پر دستیاب ہوگا۔
-------------------------------------------------
⚠️Please Connect to our Social Media Platforms for all new Noha / Status uploads ⬇️
🅈🄾🅄🅃🅄🄱🄴
youtube.com/c/MeesumKashmiri
🄵🄰🄲🄴🄱🄾🄾🄺
www.facebook.com/meesumabbask
🄸🄽🅂🅃🄰🄶🅁🄰🄼
www.instagram.com/meesum.kashmiri/?hl=en
🅂🄾🅄🄽🄳 🄲🄻🄾🅄🄳
soundcloud.com/meesum-kashmiri
🅛🅘🅚🅔-🅒🅞🅜🅜🅔🅝🅣-🅢🅗🅐🅡🅔
3 years ago | [YT] | 6
View 0 replies
Meesum Kashmiri
السلام علیک یا اباعبداللہ 💔
Official Announcement📣
Meesum Abbas Kashmiri
Album Noha Album 2022 - 1444
Will be presented to express our Devotion to Mola Hussain (as) and Shohada-e-Karbala:
⚠️Please Connect to our Social Media Platforms for all new Noha / Status uploads ⬇️
🅈🄾🅄🅃🅄🄱🄴
youtube.com/c/MeesumKashmiri
🄵🄰🄲🄴🄱🄾🄾🄺
www.facebook.com/meesumabbask
🄸🄽🅂🅃🄰🄶🅁🄰🄼
www.instagram.com/meesum.kashmiri/?hl=en
🅂🄾🅄🄽🄳 🄲🄻🄾🅄🄳
soundcloud.com/meesum-kashmiri
🅛🅘🅚🅔-🅒🅞🅜🅜🅔🅝🅣-🅢🅗🅐🅡🅔
#Moharram2022 #Azadari #MeesumKashmiri #NohaAlbum2022 #Karbala #Hussainiat #Yahussain #Ashoora #Arbaeen
3 years ago | [YT] | 9
View 0 replies
Meesum Kashmiri
✨اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ عَليِّ بْنِ مُوسَىٰ ٱلرِّضَا ٱلْمُرْتَضَىٰ✨
🌷🌷🌷🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌷🌷🌷
🎗️New Manqabat on Wiladat Basaadat Shah e Khurasan Imam Ali Raza as🎗️
ضامن ہیں رضا مولاؑ♥️
⭐ Will be presented soon to bargah e Mola Raza (as)
🎙️Reciter: Meesum Kashmiri
🎶 Composition: Meesum Kashmiri
🖋️Poetry: Shumaila Erum
🎧Audio: LAWA Studio
🎙️Chorus: Own Rizvi & Team
🎥Video: Hussain Productions
🖱️Creatives: Shuja Graphics
-------------------------------------------------
⚠️Stay Connected to Meesum Kashmiri ⬇️
🅈🄾🅄🅃🅄🄱🄴
youtube.com/c/MeesumKashmiri
🄵🄰🄲🄴🄱🄾🄾🄺
www.facebook.com/meesumkashmiri
🄸🄽🅂🅃🄰🄶🅁🄰🄼
www.instagram.com/meesum.kashmiri
🅛🅘🅚🅔-🅒🅞🅜🅜🅔🅝🅣-🅢🅗🅐🅡🅔
-------------------------------------------------
#meesumkashmiri #molaraza #NewManqabat2022 #ManqabatKhuwan #zaminhainrazamola #ImamReza #imamrezashrine
4 years ago | [YT] | 12
View 0 replies
Meesum Kashmiri
✨السَّلامُ عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ✨
🌷🌷🌷🌹🌹🌹🕋🌹🌹🌹🌷🌷🌷
🎗️New Manqabat on 13th Rajab
Jashn-e-Moulod Kaaba (as)🎗️
♥️🎀𝐀𝐋𝐈 (𝐚𝐬) 𝐀𝐋𝐈 (𝐚𝐬) 𝐁𝐎𝐋𝐎🎀♥️
⭐ Will be presented soon to bargah e Mola Ali (as)
🎙️Reciter: Meesum Kashmiri
🖋️Poetry: Shumaila Erum
🎧Audio: LAWA Studio
🎙️Chorus: Mesum Zaidi / Mohsin Hashmi
🎥Video: Hussain Productions
🖱️Creatives: Shuja Graphics
-------------------------------------------------
⚠️Stay Connected to Meesum Kashmiri ⬇️
🅈🄾🅄🅃🅄🄱🄴
youtube.com/c/MeesumKashmiri
🄵🄰🄲🄴🄱🄾🄾🄺
www.facebook.com/meesumkashmiri
🄸🄽🅂🅃🄰🄶🅁🄰🄼
www.instagram.com/meesum.kashmiri
🅛🅘🅚🅔-🅒🅞🅜🅜🅔🅝🅣-🅢🅗🅐🅡🅔
-------------------------------------------------
4 years ago | [YT] | 9
View 0 replies
Meesum Kashmiri
🚩 اَلسَّلاَمُ عَلَيْكِ ايَّتُهَا ٱلصِّدِّيقَةُ ٱلشَّهِيدَةُ🚩
RELEASING TODAY 15/12/2021 3:15 PM INSHALLAH
〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️
Noha Description ⬇️
🎙️Reciter & Composition: Meesum Kashmiri
🖋️Poet: Janab Ali Izhar
🎙️Chorus: Own Rizvi & Team
🎧Audio: LAWA STUDIOS
🎥Video: Hussain Productions
🖱️Creatives: Ali Haider Graphics
〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️
⚠️Please Subscribe to Meesum Kashmiri YouTube Channel to Stay Connected⬇️
youtube.com/c/MeesumKashmiri
🅛🅘🅚🅔-🅒🅞🅜🅜🅔🅝🅣-🅢🅗🅐🅡🅔
4 years ago (edited) | [YT] | 8
View 0 replies
Load more