"Life Guidance & Counseling Service"
Dedicated to helping you navigate life’s challenges with care and insight. We provide support in:
✔ Family and household issues
✔ Parent-child relationships
✔ Marriage guidance
✔ Coping with stress and mental pressure
✔ Motivation and personal growth
✔ Ethical and spiritual guidance
For personalized advice, connect here:
[WhatsApp 03155814040]
Our service is experience-based, supportive, and every concern is heard with empathy and respect. Not a substitute for medical treatment. 🌸
Umme-Ahmad
*🔸نہ دکھ سدا رہتا ہے اور نہ سکھ ...🔸*
*وقت کی ایک خوبصورتی ہے کہ یہ کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا۔مشکل ہو تو آسانی بھی مل ہی جاتی ہے۔ حالات چاہے جتنے بھی کٹھن ہوں، مشکلات کے بادل جتنے بھی کالے کیوں نہ ہوں، آسانی کی صبح کا سورج ضرور طلوع ہوتا ہے۔نہ دکھ سدا رہتا ہے اور نہ سکھ۔ ایسے ہی ناکامی اور کامیابی بھی ہمیشہ کےلیے نہیں ہے۔ اس لیے سب سے اہم بات یہ کہ انسان کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہئے۔* *بلکہ مشکلات کے آنے پر، مایوسی کے اندھیروں میں بھی امید اور یقین کا چراغ جلاتے رہنا چاہیے۔ کیونکہ اگر انسان مایوسی کے اندھیرے میں امید کا چراغ جلاتا ہے تو اس کی روشنی انسان کے وجود کو منور کردیتی ہے۔اس روشنی سے انسان باطنی اور ظاہری طریقے سے مزید مضبوط ہوجاتا ہے۔ وہ سمجھ جاتا ہے کہ یہ ناکامیاں اور مشکل وقت سب عارضی ہے۔ وہ اس حقیقت سے آشنا ہوجاتا ہے کہ یہ زوال، یہ مشکلات سب انسان کی ہمت کو جانچنے کےلیے قدرت نے پیمانے بناے ہوئے ہیں۔* *کیونکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ انسان اپنی فتح اور کامیابی سے اتنا مضبوط نہیں ہوتا، جتنا وہ اپنے زوال اور ناکامی سے مضبوط ہوتا ہے*
2 weeks ago | [YT] | 5
View 1 reply
Umme-Ahmad
1 month ago | [YT] | 30
View 2 replies
Umme-Ahmad
https://youtu.be/RAyQv9jVkEg?si=VNMuz...
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Umme-Ahmad
https://youtu.be/Q6TI_r3FP2k?si=AhZXF...
3 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Umme-Ahmad
https://youtu.be/mXvExhf03nM?si=e_zh7...
3 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
Umme-Ahmad
https://youtu.be/Gx-9NQq7MBo?si=N2iFV...
4 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
Umme-Ahmad
🌹 *پندرہ شعبان کی رات کیسے گزاریں* 🌹
*اس رات میں عبادت کا کوئی خاص طریقہ مقرر نہیں؛ انفرادی طور پر ذکر وتلاوت، نفل نماز، صلاة التسبیح ،صدقہ کریں کوئی بھی عبادت اپنی ہمت اور طاقت کے مطابق کی جا سکتی ہے*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
✏️ *مغرب کی نماز کے بعد نماز اوابین کی چھ رکعت نفل ادا کی جائے اور اس کا کوئی خاص طریقہ نہیں جس طرح عام نفل پڑھتے ہیں اسی طرح یہ بھی ادا کریں اور اس کے بعد کچھ تلاوت کر لیں*
✏️ *عشاء کی نماز پڑھ کر کھانا کھالیں کھانا کھانے کے بعد اب اپنے اوقات کو ان کاموں میں مشغول کر دیں*
✏️ *کم از کم ایک پارہ قرآن کریم کی تلاوت کر لیں*
✏️ *اپنی طاقت کے مطابق صدقہ کر دیں*
✏️ *ایک تسبیح درود شریف ، ایک تسبیح استغفار کی، ایک تسبیح لا الہ الااللہ کی کر لیں،ایک تسبیح لفظ اللہ کی کر لیں*
✏️ *صلاۃ التسبیح پڑھ لیں*
✏️ *دعاؤں کا اہتمام کریں*
✏️ *نوافل پڑہیں*
✏️ *رات کے آخری حصے میں اٹھ کر تہجد کی چار رکعت نماز یا آٹھ رکعت نماز ادا کر لی جائے. اور اس کے بعد خوب رو کر اللہ تبارک و تعالی سے اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگیں اللہ تعالیٰ سے عافیت کی دعا مانگیں تمام مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں خصوصا ملک پاکستان اور اہل پاکستان کے لئے،فلسطین اور اہل فلسطین کے لئے یا اللہ سب مسلمانوں کو اور ملک پاکستان کو معاشی استحکام عطا فرما اور ہر قسم کی آسمانی زمینی آفات سے حفاظت فرما اور خاص طور پر فلسطین کے مسلمانوں کو دائیں بائیں اوپر نیچے آگے پیچھے ہر طرف سے حفاظت فرما اور دشمن کو شکست دے کر مسلمانوں کو فتح مبین عطا فرما۔آمین ثم آمین یارب العالمین*
*اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔جزاکم اللہ خیر*
4 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
Umme-Ahmad
کیا آپ کے گھر میں سب لوگ ساتھ رہتے ہوئے بھی دلوں میں دوریاں آ گئی ہیں؟
کیا بہن بھائیوں کی چھوٹی چھوٹی باتیں بڑے جھگڑوں میں بدل جاتی ہیں؟
کیا شوہر بیوی کے درمیان خاموشی بڑھتی جا رہی ہے اور سمجھ نہیں آ رہا مسئلہ کہاں ہے؟
ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ مسئلہ دوسرے میں ہے،
لیکن سچ یہ ہے کہ زیادہ تر مسئلہ ہمارے رویّوں، اندازِ بات اور چھوٹی چھوٹی غلطیوں میں ہوتا ہے جن پر ہم کبھی غور ہی نہیں کرتے۔
میں نے اس نئی ویڈیو میں بہت ہی آسان، عملی اور حقیقت پر مبنی باتیں شیئر کی ہیں جن پر عمل کر کے:
گھر کا ماحول بدل سکتا ہے
دل قریب آ سکتے ہیں
جھگڑے کم ہو سکتے ہیں
اور گھر واقعی سکون کی جگہ بن سکتا ہے
یہ ویڈیو خاص طور پر ہر اس شخص کے لیے ہے جو:
اپنے گھر کو ٹوٹنے سے بچانا چاہتا ہے،
رشتوں کو مضبوط کرنا چاہتا ہے،
اور دل سے چاہتا ہے کہ اس کے گھر میں محبت، عزت اور امن ہو۔
👇 ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں
https://youtu.be/NDGvBG0iQEc?si=Kw5LQ...
4 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Umme-Ahmad
https://youtu.be/X7ExkscMqX0?si=ZZTkh...
4 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Umme-Ahmad
https://youtu.be/0SlTgUUw8GQ?si=zQrkh...
4 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
Load more