#RoohaniAmliyat #KhawabKiTabeer #QuraniWazaif #QariZulfiqarAhmadQadri #ZAIslamicStudio #FacebookPage www.facebook.com/qarizulfiqarahmadqadri #MibileNo +923009423731
اچھا خواب نعمتِ خدا وندی
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح
بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔
خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔
1- مبشرات خداوندی
2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر )
3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس
علم تعبیر کے چھ مشہور امام
حضرت دانیال علیہ اسلام
حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ
تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم۔
علم تفسیر
علم ضرب الامثال
علم حدیث
اشعارعرب
علم اشتقاق (صرف)
نوادر
علم الغات
علم الفاظ متد اَولہ
الحافظ القاری پیر ذوالفقار احمد نقشبندی قادری صاحب
ہماری مسجد کے مؤذن بابا اکبر علی
#qarizulfiqarahmadqadri
2 months ago | [YT] | 12
View 1 reply
الحافظ القاری پیر ذوالفقار احمد نقشبندی قادری صاحب
اعتکاف و رمضان آخری دن
#qarizulfiqarahmadqadri
2 months ago | [YT] | 19
View 3 replies
الحافظ القاری پیر ذوالفقار احمد نقشبندی قادری صاحب
میری پیاری گڑیا رانی کی طرف سے عید مبارک
#qarizulfiqarahmadqadri
2 months ago | [YT] | 8
View 0 replies
الحافظ القاری پیر ذوالفقار احمد نقشبندی قادری صاحب
04 رمضان المبارک ہمارے شیخ کامل خوشبوئے رومی پیر طریقت رہبر شریعت عالم باعمل بقیةالسلف حضرت پیرسائیں سرداراحمدعالم قادری نوراللہ مرقدہ
کایوم وصال ہے تمام یاران طریقت فاتحہ پڑھ کر ایصال ثواب فرمائیں
جزاک اللہ خیرا
#maheramadan
#jamiaalhabib
#pirsardarahmad
#qarizulfiqarahmadqadri
2 months ago | [YT] | 13
View 0 replies
الحافظ القاری پیر ذوالفقار احمد نقشبندی قادری صاحب
جی الحمدللہ قاری صاحب باقی اپ پوری وائس تو سننے دیتے ہیں مجھے خیر اپ کے ایک ڈیڑھ منٹ کی وائس میں نے سنی ہے انشاءاللہ اپ کی بتائے ہوئے معاملات پر پوری میری توجہ ہے اور انشاءاللہ اللہ اور اس کے رسول کی مدد کے بعد اپ نے پوری کوشش کی ہے اور اپ کی کوششوں کی وجہ سے اج یہ دن ایا الحمدللہ باقی قاری صاحب ہوٹل کے دوران ایک شخص کو میں نے پتہ نہیں غصے میں یا تکبر میں اس کو بولا تھا،اس نے میرے بھائی کو بولا تھا کہ اس مولوی نو دس کہ میں کالا واں تو میں نے چھوٹے کو بولا کہ اس کو بولو کہ ہم چٹے ہیں اور نوری ہیں یہ بات ذہن میں رکھو لیکن اج اللہ پاک نے یہ ثابت کر دیا،کہ نور ہمیشہ سے سچا ہے اور نوری علم ہی سچا ہے اور الحمدللہ اپ کو اللہ پاک نے اس علم میں بڑی طاقت دی ہے اپ اس کو مانیں یا نہ مانیں یہ سارے معاملات میں نے لائیو نوٹ کیے ہیں اللہ پاک اپ کو سلامت رکھے اباد رکھے،اور میں عمر میں اپ سے بڑے ہونے کے ناطے اپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انشاءاللہ اپ کی مٹھائی بھی اپ کو ملے گی الحمدللہ باقی اپنی روحانی طاقت کے ذریعے تھوڑا عرصہ اس پر نگاہ رکھنی ہے،باقی اج سارا دن سے وہ رابطے میں ہے ہر ایک گھنٹے کے بعد ادھے گھنٹے کے بعد فون کر رہا،اج تک اس نے مجھ سے مالی کوئی ڈیمانڈ نہیں کی،بس لوگوں نے اس کو میرے خلاف کر دیا اور مجھے اس کے خلاف کر دیا دوریاں بڑھتی گئی اور کہانی یہاں تک پہنچ گئی
اور مجھے پتہ تھا اس نے صلح نہیں کرنی یہ تو اپ کی مہربانی ہے کہ اپ نے 11 ہزار کے وی کے جو جھٹکے دیے ہیں،ان سے اس کو محسوس ہو گیا کہ کچھ نہ کچھ ہے اس کے پاس اس لیے اس ہتھیار ڈالنے میں ہی عافیت سمجھی ،صلح اس سے میری ایک ماہ پہلے ہو گئی تھی لیکن بار بار یہ مجھ سے اپ تک پہنچنا چاہتا تھا کہ کسی طرح میں اپنا راز اگل دوں لیکن الحمدللہ اپ کی مدد سے میں اپنی بات پر پکا رہا ،اور اس کو یہی بولتا رہا ہفتے میں 10 دن میں جب رابطہ ہوتا تھا کہ اپ کے ہوتے ہوئے بھی میرے یہ حالات ہیں تو یہ کہتا ہے انشاءاللہ بس اس پہ لعنت بے شمار بس پرانی باتیں چھوڑو بس پرانی باتیں چھوڑو لیکن الحمدللہ کل اس نے بھی حرکت بہت بڑی کی تھی اپ کے تو علم میں ہے باقی اپ نے بھرپور مقابلہ کیا اور اس کو پتہ لگ گیا کہ میرے وار کرتے ہی یہ لوگ ایکٹو ہو جاتے ہیں،الحمدللہ آپ نے جو سسٹم لگایا ہوا تھا میرے ساتھ حرکت ہوتے ہی اپ کو علم ہو جاتا تھا اس سسٹم سے یہ بہت پریشان تھا اس کو سمجھ نہیں ارہی تھی کہ عمران کے پاس ایسا کیا عمل ہے کہ میرے وار کرتے ہی میرا مقابلہ شروع ہو جاتا ہے اور فوری کاٹ ہو جاتی ہے،بہت بہت شکریہ آپ کا آپ نے بہت محنت کی ہے،اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
03009423731
#zawazifapoint
#qarizulfiqarahmadqadri
4 months ago | [YT] | 13
View 0 replies
الحافظ القاری پیر ذوالفقار احمد نقشبندی قادری صاحب
Shab e Meraj ul nabi Mubarak ho
#qarizulfiqarahmadqadri
4 months ago | [YT] | 7
View 0 replies
الحافظ القاری پیر ذوالفقار احمد نقشبندی قادری صاحب
7 جنوری 2026 بروز بدھ سے وظیفہ شروع کیا
#zawazifapoint
#qarizulfiqarahmadqadri
4 months ago | [YT] | 15
View 0 replies
الحافظ القاری پیر ذوالفقار احمد نقشبندی قادری صاحب
دعائے سیفی شریف مختصر فضائل و کمالات
دعائے سیفی شریف اُن مبارک، مقبول اور مجرب دعاؤں کا عظیم مجموعہ ہے جو اللہ جلَّ شانہٗ کے حکم سے حضرت جبرائیلِ امین علیہ السلام امامُ الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بارگاہ میں لے کر حاضر ہوئے، پھر نبی کریم ﷺ نے یہ عظیم دعا امیرالمؤمنین، خلیفۂ چہارم، امامُ الاولیاء، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تعلیم فرمائی۔
یہ دعا بے شمار فضائل و کمالات کی حامل ہے۔
شیخ طاہر بن محمد البلخی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امیرالمؤمنین حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس دعا کو کثرت سے پڑھنے اور حفظ کرنے کی وصیت فرمائی۔
شیخ ابو الحسن کرمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس دعا کے فضائل اس قدر زیادہ ہیں کہ انہیں شمار نہیں کیا جا سکتا، اور اس کے خواص و عجائبات بکثرت ہیں، اسی نسبت سے اسے دعائے سیفی کہا جاتا ہے۔
آدابِ تلاوت
بغیر اجازت کے دعائے سیفی نہ پڑھی جائے
آخر میں دعائے مُغنی ایک یا تین مرتبہ ضرور پڑھی جائے
اس کے مخصوص ایام: جمعہ، ہفتہ، بدھ
اگر کوئی شخص صبح و شام اس دعا کی تلاوت کو معمول بنا لے تو اس کا خاتمہ بالخیر اور ایمان پر ہوتا ہے
خواص و برکات
دشمن پر غلبہ نصیب ہوتا ہے
دشمن کوئی ایذاء یا نقصان نہیں پہنچا سکتا
اللہ تعالیٰ قوم و قبیلہ میں عزت عطا فرماتا ہے
لوگوں میں بات مانی جاتی ہے
قرض، تنگی، آزمائش اور مصائب میں کشادگی ہوتی ہے
اہلِ بغداد، اصفہان اور خراسان مشکل اوقات میں اس دعا کے ذریعے اپنی مرادیں پاتے رہے ہیں۔
جو شخص اس دعا کو دائمی طور پر پڑھنا چاہے، اس کے لیے لازم ہے کہ:
معاملات میں حق و باطل کی تمیز رکھے
کم کلام اور صاحبِ اخلاق ہو
حرام و ناجائز طریقے سے مال حاصل نہ کرے
کیونکہ اس دعا کے پڑھنے والے کی خدمت کے لیے ستر فرشتے مامور کر دیے جاتے ہیں۔
ہر وہ مسلمان جو کلمۂ طیبہ پڑھتا ہے، اس دعا کا حق دار ہے۔ جب دعا میں لا إله إلا أنت پڑھا جاتا ہے تو فرشتے بارگاہِ الٰہی میں سجدہ ریز ہو کر دعا پڑھنے والے کی حاجت کے لیے عرض کرتے ہیں۔
ایک مشہور واقعہ
یمن میں ایک بادشاہ سیف نامی تھا، جس کے کافر دشمنوں نے اس کی سلطنت چھین لی۔ وہ مدد کے لیے حضرت علی شیرِ خدا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں حاضر ہوا۔ آپؓ نے فرمایا: دعائے سیفی تین سو ساٹھ مرتبہ پڑھو۔
بادشاہ نے غسل کر کے تنہائی میں کامل یقین و اخلاص کے ساتھ دعا پڑھی، صرف سات دن میں دشمن ہلاک و برباد ہو گئے اور بادشاہ کو سلطنت واپس مل گئی۔
اہم ہدایات
دعا کو ناجائز محبت، زبان بندی، نکاح میں ناحق رکاوٹ یا شرعی مصلحت کے بغیر عداوت کے لیے استعمال نہ کیا جائے
ان مقاصد کے لیے پڑھنا گناہ ہے
کستوری اور زعفران سے لکھ کر پہننے سے بلا، جادو، حسد اور مکر سے حفاظت ہوتی ہے
یہ چند فضائل اختصار کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں، ورنہ اس دعا کی شرح بہت وسیع ہے۔
الحمد للہ وحدہٗ لا شریک لہٗ، وہی کافی اور کارساز ہے۔
درود و سلام ہو سیدالمرسلین ﷺ پر۔
تحریر:
قاری ذوالفقار احمد قادری
نسبت و عقیدت:
خوشبوئے رومی، پیر سائیں سردار احمد عالم قادری رحمۃ اللہ علیہ
#qarizulfiqarahmadqadri
#zawazifapoint
4 months ago | [YT] | 9
View 0 replies
الحافظ القاری پیر ذوالفقار احمد نقشبندی قادری صاحب
خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نماز جنازہ میں شرکت
اور دیکھنا کہ ہمارے گاؤں کا امام جماعت کرا رہا ہے
خواب میں نبی کریم ﷺ کا جنازہ پڑھنا (معاذ اللہ) حقیقت میں آپ ﷺ کی وفات کا خواب نہیں ہوتا، کیونکہ آپ ﷺ کی وفات ہو چکی ہے، بلکہ یہ خواب امت کے حال کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
ممکنہ تعبیری پہلو
سنتِ نبوی سے غفلت
یہ خواب اکثر اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ
کسی علاقے، گاؤں یا معاشرے میں سنتِ رسول ﷺ کمزور ہو رہی ہے
دین رسم بن رہا ہے، روح کمزور ہو رہی ہے
دین کی ظاہری قیادت مگر باطنی کمزوری
چونکہ جنازہ گاؤں کا امام پڑھا رہا ہے
اس سے اشارہ ملتا ہے کہ
امام یا دینی قیادت موجود ہے
مگر لوگ دین کو صرف امام تک محدود کر چکے ہیں
خود عمل، اتباعِ سنت اور اخلاق میں کمی ہے
امت کے لیے تنبیہ
یہ خواب اس بات کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے کہ
لوگ نبی ﷺ کو نام اور رسم میں مانتے ہیں،
مگر عمل، اخلاق اور اطاعت میں نہیں
فتنوں یا دینی کمزوری کا دور
ایسے خواب بعض اوقات
بدعات
دنیا پرستی
دینی اختلافات
کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں
مثبت پہلو
یہ خواب عذاب کی خبر نہیں بلکہ
اصلاح کا پیغام
توبہ، رجوع اور سنت کو زندہ کرنے کی دعوت ہے
خواب دیکھنے والے کے لیے نصیحت
اگر یہ خواب کسی نے دیکھا ہے تو اس کے لیے بہتر ہے کہ
درودِ پاک کی کثرت کرے
سنتِ رسول ﷺ کو اپنی زندگی میں مضبوط کرے
بدعات اور گناہوں سے بچے
لوگوں کو نرمی سے سنت کی طرف بلائے
خصوصاً یہ دعا پڑھے
اللّٰهم اجعلنا من المحبين الصادقين لرسولك ﷺ،
والمتبعين لسنته ظاهرًا وباطنًا
03009423731
قاری ذوالفقار احمد قادری صاحب
#zawazifapoint
#qarizulfiqarahmadqadri
5 months ago | [YT] | 10
View 0 replies
الحافظ القاری پیر ذوالفقار احمد نقشبندی قادری صاحب
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ھوالقادر ھوالحق ھوالمعین
________________
پورے ســــــــــــــــــال اللہ عزوجل کی حفاظت میں رہیں !!!
رجال الغیب 1002 ہیں
ان کے چار سردار ہیں جنکو سلاطین اربعہ کہا جاتا ہے
ان کے نام یہ ہیں
1) حضرت خواجہ عبدالکریم مغربی رحمتہ اللہ علیہ ۔
2) حضرت خواجہ عبدالرحیم مشرقی رحمتہ اللہ علیہ ۔
3) حضرت خواجہ عبد الرشید شمالی رحمتہ اللہ علیہ۔
4) خواجہ عبد الجلیل جنوبی رحمتہ اللہ علیہ ۔
یعنی جو بھی اس منصب پر ہوگا
اسکا یہی نام ہوگا
اور یہ چاروں محمد حنیف علوی رضی اللہ عنہ کے روحانی بیٹے کہلاتے ہیں
4 رجب المرجب سلاطین اربعہ کا یوم وصال بھی ہے اور یوم پیدائش بھی
انکی فاتحہ کا طریقہ
دیسی گھی کی 4 روٹیاں
ہر روٹی کا ایک ملیدہ 4 جگہ
4 پیالے شربت کے
4 پھول گلاب کے
اب فاتحہ پڑھیں اور انکے وسیلہ سے دعا کریں
بزرگوں نے فرمایا کہ ایسا کرنے والا پورے سال عافیت میں رہیگا ان شاءاللہ تعالیٰ
...............................................
ایصالِ ثواب کے لئے اکثر یہ سورتیں اور آیات پڑھی جاتی ہیں
اَعُوْذُ بِا اللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ (۱) لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ (۲) وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ (۳) وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ (۴) وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُؕ (۵) لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠ (۶)
ایک بار :
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ (۱) اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ (۲) لَمْ یَلِدْ ﳔ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ (۳) وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠ (۴)
تین بار :
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ (۱) مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ (۲) وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ (۳) وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ (۴) وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠ (۵)
ایک بار :
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ (۱) مَلِكِ النَّاسِۙ (۲) اِلٰهِ النَّاسِۙ (۳) مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ ﳔ الْخَنَّاسِﭪ (۴) الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ (۵) مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ۠ (۶)
ایک بار :
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ (۱) الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ (۲) مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ (۳) اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ (۴) اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ (۵) صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴰ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠ (۷)
ایک بار :
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الٓمّٓۚ (۱) ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ ﶈ فِیْهِ ۚۛ-هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ (۲) الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ (۳) وَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَۚ-وَ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ (۴) اُولٰٓىٕكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْۗ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ (۵)
پھر یہ پانچ آیات :
{1} وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۠ (۱۶۳) (پ۲، البقرۃ : ۱۶۳)
{2} اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ (۵۶) (پ۸، الاعراف : ۵۶)
{3} وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ (۱۰۷) (پ۱۷ الانبیاء : ۱۰۷)
{4} مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَاللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠ (۴۰) (پ۲۲، الاحزاب : ۴۰)
{5} اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا (۵۶) (پ۲۲ ، الاحزاب : ۵۶)
اور دُرُود شریف :
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰیٓ اٰل ِمُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌمَّجِید’‘ ۔
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰیٓ اٰل ِمُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْد’‘ مَّجِید’‘....
اس کے بعد یہ آیات :
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ (۱۸۰) وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ (۱۸۱) وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ (۱۸۲) (پ۲۳، اَلصّٰفٰت : ۱۸۰۔ ۱۸۲)
اب ایصالِ ثواب ھدیہ کر دیں ۔
#maherajab
#maherajabkawazifa
#zawazifapoint
#qarizulfiqarahmadqadri
5 months ago | [YT] | 17
View 0 replies
Load more