DM for Paid Promotion
00923135530430
imran.30430@gmail.com
imranmalik65news@gmail.com
Follow us at
Facebook:
www.facebook.com/share/1Ek1YwTgho/
Tiktok:
www.tiktok.com/@65newspoint?_t=ZS-8x8oh9uTvWh&…
WhatsApp Channel:
whatsapp.com/channel/0029VadiQdFB4hdTRoC8qN3i
Instagram:
www.instagram.com/65newspoint?igsh=bjFobTEzejd5MXp…
65 News Point
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
5 months ago | [YT] | 4
View 1 reply
65 News Point
Thanks YouTube
#MyYearOnYouTube2025
6 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
65 News Point
إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئی ۔۔۔ان انتقال دوران زچگی ہوا۔۔۔۔پیاری مریم کے ٹک ٹاک پر 2 ملین سے زائد فالوورز ہیں
6 months ago | [YT] | 17
View 0 replies
65 News Point
راولپنڈی میں بھی الیکٹرک بس پر پتھراؤ شیشے ٹوٹ گئے
گزشتہ دنوں اسلام آباد کے علاقے کھنہ پل میں الیکٹرک بس پر پتھراؤ کیا گیا جس کا ملزم۔ذہنی مریض نکلا اس واقعہ کے چند روز بعد ہی راولپنڈی میں بھی الیکٹرو گرین بس پتھراؤ کا شکار ہو گئی روٹ نمبر RT-10 کے ایک طرف کے شیشے ٹوٹ گئے
واضح رہے کہ گرین بس سروس عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے، خصوصاً خواتین، طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے یہ منصوبہ روزانہ کی سفری مشکلات میں نمایاں کمی کا باعث بنتا ہے۔
#Rawalpindi #greenbus
#65newspoint
6 months ago | [YT] | 3
View 1 reply
65 News Point
: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہو رہا ہے جو کہ دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔
فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کے 18 اوور میں 130 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ بھارت کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں گری جب ابھیشک شرما فہیم کی گیند پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی دوسری وکٹ 10 کے اسکور پر گری جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ایک رنز بنا کر شاہین کا شکار بنے۔
20 کے مجموعی اسکور پر شبمن گل بھی 12 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔ 77 کے مجموعی اسکور پر سنجو سیمسن 24 رنز بنا کر ابرار کا شکار بنے۔
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے جنہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور 84 کے مجموعی اسکور پر ورون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد آنے والے صائم ایوب 113 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بنا کر کلدیپ کا شکار بنے۔
دوسری وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بیٹرز کی لائن لگ گئی اور باقی 8 کھلاڑی صرف 33 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
صائم ایوب کے بعد محمد حارث بھی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ 126 کے اسکور پر فخر زمان بھی ورون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 35 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ 131 کے اسکور پر حسین طلعت بھی آؤٹ ہوگئے، وہ صرف ایک رنز بناسکے۔
ان کے بعد سلمان آغا بھی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد شاہین آفریدی اور فہیم اشرف بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔حارث رؤف اور محمد نواز نے 6،6 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ بمراہ، ورون اور اکثر پٹیل نے 2،2 وکٹیں لیں۔
فائنل کے لیے پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا،صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے باعث فائنل سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ پلیئنگ الیون میں رنکو سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔
ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں ہرایا لیکن اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک ایشیا کی ہر ٹیم کو شکست دی ۔
پاکستان اور بھارت کسی بھی کثیر ملکی ٹورنامنٹ میں اب تک 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں ہیں یہاں پاکستان بھارت سے آگے ہے۔پاکستان نے 3 بار جب کہ بھارت نےپاکستان کو 2 بار فائنل میں شکست دی ہے
8 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
65 News Point
اسلام آباد: مشہور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو مشرو معافی دے دی۔ سامعہ حجاب نے 65 نیوز پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے جو خدشات اور تحفظات تھے، حسن زاہد نے وہ دور کر دیے ہیں۔حسن زاہد نے سامعہ حجاب پر لگاۓ گئے سارے الزمات واپس لے لیے ہیں اور اپنی غلطی تسلیم کر کے معافی مانگ لی ہے ۔دونوں فریقین نے اختلافات کو ختم کر کے مثبت انداز میں آگے بڑھنا ہی بہترین راستہ سمجھاہے۔
9 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
65 News Point
راولپنڈی و اسلام آباد
میں زلزلہ
شدت 4.3 مرکز اسلام آباد
10 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
65 News Point
تمام مسلمانوں کو عید الاضحی مبارک
#eiduladha2025
1 year ago | [YT] | 21
View 0 replies
65 News Point
1st May Labour Day | Mazdoor Day | Annual Labour Day | Labour Day Celebrations
مزدور ڈے | محنت کشوں کا عالمی دن
https://youtu.be/M-zXXOdGLT4
1 year ago | [YT] | 1
View 0 replies
65 News Point
وزیرآباد میں عمران خان کی ریلی پر فائرنگ کیس کے ملزم کو 2 بار عمرقید کی سزا سنادی گئی
گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ریلی پر فائرنگ اور حملےکےکیس کے ملزم نوید کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 نومبر 2022 کو وزیرآباد میں ریلی کے دوران بانی پی ٹی آئی پر حملےکےکیس کی سماعت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم نوید احمد کو 2 بار عمر قید کی سزا سنائی۔عدالت نے مقدمےکے دیگر ملزمان طیب بٹ اور وقاص کو بری کر دیا۔عدالت نے فائرنگ سے جاں بحق معظم کو قتل کرنے کے جرم میں ملزم نوید کو ایک مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی اور دہشت گردی کا جرم ثابت ہونے پر ایک اور مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ملزم کو چار افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں تین سے پانچ سال تک قیدکی سزا سنائی گئی اور اس پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائدکیا گیا۔عدالت نے مقدمہ کے زخمی گواہ بانی پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر حق صفائی ختم کردیا۔دوران سماعت عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 8 مرتبہ عدالت میں طلب کیا۔ بانی پی ٹی آئی کو متعدد بار اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا لیکن بانی پی ٹی آئی نے بطور گواہ بیان ریکارڈ نہیں کروایا۔یاد رہےکہ 3 نومبر کو وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ عمران خان سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس نے حملہ آورکو گرفتار کرلیا تھا۔
1 year ago | [YT] | 1
View 0 replies
Load more