The latest and most authentic news from Pakistan cricket and all other top countries from the world of sports and especially from the world of cricket is all here. To keep aware, don't miss single news from popular and traditional sports. Along with news you also get to see exclusive interviews, sawal cricket ka, analysis, and chats with players. Also, don't miss the views and analysis of Akhtar Abbas and other sports experts and former players on popular topics related to cricket and other sports. You will get the best and the most authentic news from the world of sports and only here. Subscribe to our channel for unlimited news and views related to the world of sports.
World Sports
کیا دُنیائے کرکٹ میں فاسٹ بولنگ دم توڑ رہی ہے، اگر ایسا کلی طور پر ’’ہاں‘‘ کہنا مشکل ہے لیکن گزشتہ 12 ماہ میں جو حقائق سامنے آئے ہیں، وہ چونکا دینے والے ہیں۔
آجکل پاکستانی پیسرز خصوصاً شاہین آفریدی پر خاصی کڑی تنقید ہورہی ہے۔ کہا جارہاہے کہ ہم فاسٹ بولنگ میں دُنیائے کرکٹ سے کافی پیچھے رہ گئے ہیں لیکن اگر حقائق دیکھیں تو وہ اس سے بالکل مختلف ہیں۔
25 مئی 2025 سے اب تک نہ صرف پاکستانی پیسرز بلکہ دُنیابھر کی ٹاپ ٹیموں کے فاسٹ بولرز جدوجہد کررہے ہیں حتیٰ کہ انگلینڈ، ّآسٹریلیا، سائوتھ افریقہ، انڈیا سمیت کئی ٹاپ ٹیموں کے پیسرز کی مجموعی کارکردگی پاکستانی فاسٹ بولرز سے بھی نیچے ہے۔
تفصیلی رپورٹ ملاحظہ کریں
https://youtu.be/PjQjxQf0mcQ
2 days ago | [YT] | 121
View 6 replies
World Sports
پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ داران کا ملکی کرکٹ کے ساتھ ’’کھیل‘‘ جاری ہے۔ جب ہم ورلڈکپ 2027 کی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں، وہیں سلیکشن میرٹ کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں۔ پورے لسٹ اے کیریئر میں 21 کی ایوریج کے ساتھ صرف 235 رنزبنانے والا غازی غوری منتخب ہوچکاہے جبکہ 45.20 کی ایوریج اور 9 سنچریوں کے ساتھ ڈھائی ہزار کے قریب رنز کرنے والا حسیب اللہ خان نظر انداز کردیا گیاہے۔
آسٹریلیاکے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کی سلیکشن میں کیسے میرٹ کا قتل عام کیا گیاہے، اس پر ہماری خصوصی رپورٹ ملاحظہ کریں
https://youtu.be/mOA_VZOuNRI
1 week ago | [YT] | 386
View 20 replies
World Sports
شان مسعود کی چھٹی!
نیا کپتان کون؟
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مسلسل شکستوں کے بعد بالاآخر شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، یہ فیصلہ بہت پہلے کرلیا جاتا مگر مسئلہ ہے متبادل کپتان کا؟
پی سی بی کے پاس موجودہ حالات میں کوئی مناسب آپشن نہیں، بیٹنگ میں صرف محمد رضوان ہیں جو گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کیلئے 40 سے زائد ایوریج سے رنز بناسکے مگر وہ پی سی بی کو بطور کپتان ’قابل قبول‘ نہیں!
اس صورتحال میں کپتان کون بنے گا؟
تفصیلی تجزیہ ملاحظہ کریں
https://youtu.be/xaXKxXuMvdY
1 week ago | [YT] | 165
View 7 replies
World Sports
بابراعظم پانچ بار ایک پی ایس ایل سیزن میں 450 رنز کی حد پار کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہں۔ کوئی اور بیٹر تین سے زائد بار یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔ محمد رضوان محض دوسرے ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ ایک سے زائد بار سرانجام دیاہے۔
تفصیل ہمارے یوٹیوب چینل یا فیس بک پیج پر ملاحظہ فرمائیں
1 month ago | [YT] | 724
View 21 replies
World Sports
پاکستان سپر لیگ 2026 میں پاورپلے کی خطرناک ٹیم کون ہے؟
پی ایس ایل 2026 کے شاندار مقابلے جاری ہیں جس میں اب تک 20 میچز کھیلے جاچکے۔ ان 20 میچز میں پاورپلے (ابتدائی 6 اوورز) میں ہر ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے دھواں دار بیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز دینے کی کوشش کی ہے۔
اس کوشش میں چند ہی ٹیموں کے اوپنرز کامیاب ہوسکے ہیں جن میں سر فہرست حیدرآباد کنگزمِن کی ٹیم ہے جو اگرچہ اپنے پہلے چاروں میچز ہار گئی تھی مگر اُن کے اوپنرز نے چند شاہکار اننگز کھیلیں۔
پی ایس ایل 2026 کے پہلے 20 میچز میں حیدرآباد کنگزمِن واحد ٹیم ہے جس نے پاورپلے میں 9 رنز فی اوور سے زائد رن ریٹ سے رنز کئے ہیں۔
پی ایس ایل 2026 میں اب تک پاورپلے میں تمام ٹیموں کا رن ریٹ ذیل میں دیا جارہاہے
حیدرآباد کنگزمن: 9.53
اسلام آباد یونائیٹڈ: 8.93
پشاورزلمی: 8.45
راولپنڈیز: 8.36
ملتان سلطانز: 8.32
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 8.27
لاہور قلندرز: 8.06
کراچی کنگز: 7.95
تفصیل جانیئے
https://youtu.be/KmJX44kAQkA
#PSL2026 #HKvsIU #IslamabadUnited #HyderabadKingsmen #HBLPSL #PSLMatch #Cricket
1 month ago | [YT] | 177
View 7 replies
World Sports
صاحبزادہ فرحان نے 2025 سے آئوٹ کلاس کارکردگی دکھائی ہے جوآخری پانچ ٹی ٹوئنٹی اننگزمیں 5 سنچریاں بناچکے ہیں
خصوصی رپورٹ ملاحظہ کریں
👇👇👇👇👇
https://youtu.be/zJ3y6hjSvIs
1 month ago | [YT] | 376
View 6 replies
World Sports
راولپنڈی پنڈیز نے پی ایس ایل تاریخ بدل ڈالی
پنڈیز پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے اپنی تاریخ کے پہلے ہی میچ میں 200 پلس کا مجموعہ بناڈالا۔ اس سے قبل سب سے کم میچز کھیل کر یہ اعزاز پانے کا ریکارڈ لاہور قلندرزکے پاس تھا جس نے اپنے ساتویں میچ میں یہ اعزاز پایا تھا
مکمل تجزیہ ملاحظہ کریں
https://youtu.be/o8Vt7bLcg_M
2 months ago | [YT] | 256
View 1 reply
World Sports
پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریزکا آخری میچ آج فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جوکہ سیریزکا فیصلہ کن میچ ہے۔
سیریز 1-1 سے برابر ہے۔اس سے قبل پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے مابین کھیلی گئی سیریزکے آخری میچز کے نتائج پر نگاہ ڈالیں تو پاکستان کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے جوکہ 2019 تک کھیلی گئی تمام 9 باہمی ون ڈے سیریزکے آخری میچ ہاری ہے
البتہ 2021 اور 2024 کی سیریز کا آخری میچ پاکستان ٹیم جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ آپ کے خیال میں آج کے فیصلہ کن میچ کا نتیجہ کس کے حق میں رہے گا؟
تفصیلی جائزہ ملاحظہ کریں
https://youtu.be/5t2PZFBneRE
6 months ago | [YT] | 406
View 10 replies
World Sports
ورلڈکپ 2019 سے اب تک پاکستان نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں سائوتھ افریقہ کے خلاف ناقابل یقین کارکردگی دکھائی ہے جس نے اس دورانئے میں کھیلے گئے 9 میں سے 7 ون ڈے جیتے ہیں اور صرف 2 میں شکست کھائی ہے۔
ورلڈکپ 2023 کے بعد کھیلے گئے چاروں باہمی ون ڈے میچز میں بھی پاکستان فاتح رہاہے
تفصیلی جائزہ ملاحظہ کریں
https://www.youtube.com/watch?v=b02bb...
6 months ago | [YT] | 605
View 2 replies
World Sports
2025 میں اپنے ملک سے باہر کھیلے گئے23 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹرز (1-6) نے صرف 19.52 کی ایوریج کے ساتھ رنز بنائے ہیں جوکہ تمام 12 فل ممبر ٹیموں میں اس سال اپنے ملک سے باہر کسی بھی ٹیم کی کمترین بیٹنگ ایوریج ہے۔
اس دورانئے میں پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹرز کا مجموعی اسٹرائک ریٹ صرف 121.59 رہا ہے جوکہ فل ممبر ٹیموں میں محض آئرلینڈ کے بعد کمترین اسٹرائک ریٹ ہے۔
یہ وہی بیٹنگ لائن ہے جسے جارحانہ بیٹنگ، ماڈرن ڈے کرکٹ کے نام پر لایا گیاتھا۔
تفصیلی رپورٹ ملاحظہ کریں
https://www.youtube.com/watch?v=gCLUY...
7 months ago | [YT] | 793
View 9 replies
Load more