The Podcast of Book Reviews

Dive into the world of literature with us — one audio book at a time. Whether you're commuting, working out, or relaxing, we help you discover the best audio books worth your time.

On this channel, you’ll find:

🎙️ Honest and insightful reviews of top audio books

📖 Summaries and key takeaways from fiction & non-fiction

🧠 Deep dives into authors, narrators, and storytelling styles

🏆 Recommendations for productivity, self-growth, and entertainment


The Podcast of Book Reviews

کتاب: نادار لوگ
تصنیف: عبداللہ حسین

عبداللہ حسین کا یہ ناول ان کے دیگر تمام ناولز سے زیادہ پڑھے جانے کے لائق ہے۔ اس میں ایسا تنوع ہے کہ آٹھ سو صفحات آدمی بغیر کسی اکتاہٹ کے پڑھتا چلا جاتا ہے۔ کئی مقامات پر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بات آج کے معاشرے کی ہو رہی ہو۔ خاص طور پر ہمارے مقتدرہ اداروں اور مقتدرہ حیثیتوں کی نفسیات کو جس گہرائی سے بیان کیا گیا ہے، وہ اردو ناول میں کم ہی نظر آتا ہے۔

میرے نزدیک یہ پورا ناول ایک تھیسس کا موضوع بن سکتا ہے۔ عبداللہ حسین نے جن کرداروں کو پیش کیا ہے، ان میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جو مذہب کو بطور عبادت پریکٹس کرتے ہوں یا مذہب پر گفتگو کرتے ہوں، مگر اس کے باوجود وہ معاملات میں گہری دلچسپی لیتے ہیں اور اپنی اقدار سے جڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ آخر یہ کایا کلپ کب اور کیسے ہوئی کہ ہم عبادات میں بہت آگے اور معاملات میں زیر ہو گئے، حالانکہ توازن دونوں میں ہونا چاہیے تھا۔ اس زاویے سے اردو ناول میں معاشرتی ارتقاء کا مطالعہ نہایت معنی خیز محسوس ہوتا ہے۔

عبداللہ حسین ✍️

#NadarLog
#AbdullahHussain
#UrduNovel
#BookReview
#ThePodcastOfBookReviews
#MMMahdi
#نادار_لوگ
#اردو_ناول
#عبداللہ_حسین
#ایم_ایم_مہدی

6 months ago | [YT] | 0

The Podcast of Book Reviews

کتاب: دنیا کی خفیہ تاریخ
تصنیف: جوناتھن بلیک

“دی سیکرٹ ہسٹری آف دی ورلڈ” ایک غیر معمولی اور فکر انگیز کتاب ہے جو دنیا کی پوشیدہ تاریخ، خفیہ جماعتوں، روحانی روایات اور انسانی تہذیب کے پسِ پردہ کارفرما قوتوں کو ایک نئے زاویے سے سامنے لاتی ہے۔ مصنف بتاتے ہیں کہ قدیم زمانوں سے لے کر آج تک کس طرح رازداں گروہ، فلسفی، صوفی اور اہلِ حکمت انسانی شعور اور دنیا کے دھارے کو متاثر کرتے رہے ہیں۔

یہ کتاب مذہب، اساطیر، جادو، روحانیت اور تاریخ کے درمیان موجود ان ربطوں کو آشکار کرتی ہے جو عام تاریخ کی کتابوں میں نظر نہیں آتے۔ تجسس، حیرت اور گہرائی سے بھرپور یہ تحریر اُن قارئین کے لیے ہے جو سطحی معلومات سے آگے جا کر اُن سچائیوں کو جاننا چاہتے ہیں جو تہذیبوں کی جڑوں میں خاموشی سے پوشیدہ رہی ہیں۔

جوناتھن بلیک ✍️

#SecretHistoryOfTheWorld
#JonathanBlack
#BookSummary
#ThePodcastOfBookReviews
#MMMahdi
#دنیا_کی_خفیہ_تاریخ
#جوناتھن_بلیک
#خلاصہ_کتاب
#ایم_ایم_مہدی

6 months ago | [YT] | 0

The Podcast of Book Reviews

کتاب: دوائے شافی
تصنیف: امام ابنِ قیم الجوزی ؒ

دوائے شافی، حافظ ابنِ قیمؒ کی شہرۂ آفاق تالیف ہے جس میں بیمار اور کج رو قلوب و اذہان کی اصلاح، شرک و بدعات میں لتھڑے انسانوں کی ہدایت، معصیات سے زنگ آلود دلوں کی صفائی، اور عشقِ معشوقی میں گرفتار لوگوں کی راہنمائی کا مؤثر سامان موجود ہے۔ اس کتاب میں ان تمام گناہوں کو کتاب و سنت کے دلائل سے واضح کیا گیا ہے، پھر قرآن و حدیث کی تعلیمات اور عقلی دلائل کی روشنی میں گناہوں اور معصیات سے بچاؤ کے عملی اور مؤثر طریقے بتائے گئے ہیں۔

ان تعلیمات سے رہنمائی لے کر انسان گناہوں، گمراہیوں اور دل کی موت سے یقینی طور پر بچ سکتا ہے، کیونکہ جسمِ انسانی کا سب سے معتبر عضو دل ہے، اور اسی کی بقا و حیات سے رشد و ہدایت اور دین سے حقیقی وابستگی ممکن ہوتی ہے۔ اس لیے اصلاحِ نفس، دل کی طہارت و نفاست اور گناہوں سے بچاؤ کے لیے اس کتاب کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔

امام ابنِ قیم الجوزی ؒ ✍️

#DawayeShafi
#IbnQayyim
#BookSummary
#ThePodcastOfBookReviews
#MMMahdi
#دوائے_شافی
#ابن_قیم
#خلاصہ_کتاب
#ایم_ایم_مہدی

6 months ago | [YT] | 0

The Podcast of Book Reviews

کتاب: طرز زندگی
تصنیف: سلمان آصف صدیقی
اس کتاب کو تحریر کرنے کے پیچھے یہ فکر و تمنا کار فرما ہے کہ امت ایمانی، اس اخلاقی، اعصابی، نفسیاتی اور جسمانی اعتبار سے صحت مند زندگی گزارنے کے قابل ہو ۔ اس کی معاشی مشکلات آسان ہو جائیں۔ ہسپتالوں، دواخانوں اور بازاروں میں رش ختم ہو جائے ۔ ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے والا دھواں، کچرا اور شور کم ہو اور بالآخر نا پید جائے۔ مسلمانوں کا وقت، توانائی اور وسائل کسی خیر کے کام میں صرف ہوں۔ ان کی زندگی کے ہر معاملے میں برکت ہو جائے۔ مسلم معاشروں میں ایک مثالی اسلامی تہذیب کا احیاء ممکن ہو سکے اور وہ استحصالی نظام کو خیر باد کہنے کے قابل ہو جائیں۔
سلمان آصف صدیقی✍️

#TarzeZindagi
#SalmanAsifSiddique
#BookSummary
#ThePodcastOfBookReviews
#MMMahdi
#طرز_زندگی
#سلمان_آصف_صدیقی
#خلاصہ_کتاب
#ایم_ایم_مہدی

6 months ago | [YT] | 0

The Podcast of Book Reviews

’’پھر برق فروزاں ہے سرِ وادیٔ سینا۔۔۔‘‘
اس کتاب کا مطالعہ ضروری ہے فلسطینیوں پر برپا قیامت کو سمجھنے کے لیے اور خصوصاً مغربی طاقتوں کے اصل کردار کا پردہ چاک کرنے کے لیے کہ کیسے وہ مشرقِ وسطیٰ میں وقتاً فوقتاً جنگیں مسلط کرکے عربوں کا قتل عام کرتے ہیں اور مسلمانوں کے لیے زمین تنگ کرتے چلے جا رہے ہیں۔

یہ کتاب ایک مسیحی لبنانی گلبرٹ آچر کی تصنیف Eastern Cauldron کا اردو ترجمہ ہے اور تاریخی حوالوں کے ساتھ معلومات کا نادر خزانہ ہے۔
یہ کتاب جہاں روشنی ڈالتی ہے کہ ماضی کا مشرقِ وسطیٰ کیا تھا اور استعماری طاقتیں آج کا اور مستقبل کا مشرقِ وسطیٰ کیسا بنانا چاہتی ہیں، وہیں یہ عالمِ اسلام کے رہنماؤں کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔

#ThePodcastOfBookReviews
#PhirBarqFerozanHai
#EasternCauldron
#GilbertAchcar
#BookReviewUrdu
#UrduBookReview
#PalestineIssue
#MiddleEastHistory
#IsraelPalestineConflict
#ColonialismHistory
#PoliticalBooksReview
#HistoryBooksReview
#FreePalestine
#GazaUnderAttack
#MuslimWorld
#TruthAboutMiddleEast

7 months ago | [YT] | 0

The Podcast of Book Reviews

تحقیق عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کسی چیز کی اصلیت وحقیقت معلوم کرنے کے لئے چھان بین اور تفتیش کرنا۔اصطلاحا تحقیق کا مطلب ہے کہ کسی منتخب موضوع کے متعلق چھان بین کر کے کھرے کھوٹے اور اصلی ونقلی مواد میں امتیاز کرنا،پھر تحقیقی قواعد وضوابط کے مطابق اسے استعمال میں لانا اور اس سے نتائج اخذ کرنا ۔ایسا تحقیقی کام سندی تحقیق میں کیا جاتا ہے ،جو ہر مقالہ کی آخری منزل ہوتی ہے۔ترقی یافتہ علمی دنیا میں تحقیقی مقالہ لکھنے یا "رسمیات تحقیق" کو سائنٹیفک اور معیاری بنانے کا کام اور اس پر عمل کا آغاز اٹھارویں صدی ہی میں شروع ہوچکا تھا- چنانچہ حواشی و کتابیات کے معیاری اصول اور اشاریہ سازی کا اہتمام مغربی زبانوں میں لکھی جانے والی کتابوں میں اسی عرصے میں نظر آنے لگا تھا۔۔لیکن افسوس کہ آج تک اردو میں تحقیق کی رسمیات متفقہ طور پر نہ طے ہو سکیں۔ نہ ان کے بارے میں سوچا گیا اور نہ ہی کوئی مناسب پیش رفت ہوسکی۔ چنانچہ ایک ہی جامعہ میں، بلکہ اس جامعہ کے ایک ہی شعبے میں لکھے جانے والے مقالات باہم ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ کسی ایک مقالے میں حواشی کسی طرح لکھے جاتے ہیں اور کتابیات کسی طرح مرتب کی جاتی ہے۔ دوسرے مقالے میں ان کے لکھنے اور مرتب کرنے کے اصول مختلف ہوسکتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " تحقیق کا فن "اسی جانب ایک سنگ میل ہےجو ڈاکٹر گیان چند صاحب کی وہ قابل قدر تصنیف ہے جس میں انہوں نے فن تحقیق کو موضوع بحث بنایا ہے۔یہ کتاب نہ صرف ان کی زندگی کے علمی وتحقیقی تجربوں اور وسیع وگہرے مطالعے کا نچوڑ ہے بلکہ اس میں فن تحقیق کے وہ سارے پہلو آ گئے ہیں جو تحقیق کرنے والے ہر طالب علم ،ہر استاذ اور تمام محققین کے لئے نہایت مفید ہیں۔ (راسخ)

" تحقیق کا فن "
مصنف : گیان چند جین

#Books
#Tehqeeq
#GyanChand

7 months ago | [YT] | 0

The Podcast of Book Reviews

’’میرے محترم‘‘ جاوید صدیقی Javed Siddiqi کے اب تک کے لکھے گئے تمام خاکوں کا مجموعہ ہے، اس میں دلیپ کمار، گلزار، کیفی اعظمی، فاروق شیخ، ضیا محی الدین، ستیہ جیت رے، سلطانہ جعفری، وارث علوی، بنسی چندر گپت اور ایم ایف حسین جیسی ہستیوں کے خاکے شامل ہیں۔
احساس ہوتا ہے کہ اس صنف کی دنیا میں ہوا کا ایک خوشگوار جھونکا آیا ہے۔ ایسی تازگی، ہنر مندی اور بصیرت کا اظہار خاکوں کی کسی کتاب میں عرصے کے بعد ہوا ہے۔ اُن کی متجسّس نگاہیں ہر شخصیت کی بیرونی پرت کو عبور کرتی ہوئی اس کے ’’جوہر‘‘ تک جا پہنچتی ہیں۔ ان اشخاص میں بظاہر کچھ نہایت عام اور گھریلو قسم کی صورتیں بھی شامل ہیں۔ مگر جاوید صدیقی نے ان سب کی عکاسی یکساں مہارت اور انہماک کے ساتھ کی ہے۔ ہر خاکے میں وہ ایک نئے انسان کے چہرے سے پردہ اٹھاتے ہیں، بڑی یا چھوٹی شخصیت کے پھیر میں نہیں پڑتے۔ اپنا موضوع بننے والی ہر ’’ہستی‘‘ سے ان کا جذباتی فاصلہ یا تعلّق تقریباً ایک جیسا ہوتا ہے۔ اپنے احساسات کو وہ ذرا بھی بے قابو نہیں ہونے دیتے اور کہیں بھی مضمون باندھتے ہوئے نظر نہیں آتے۔ حسّی اور اخلاقی مساوات و کیفیت جو نظیر اکبر آبادی کے ’’آدمی نامہ‘‘ کا وصف ہے، جاوید صدیقی کے ان خاکوں کا نشانِ امتیاز بھی کہی جا سکتی ہے۔

کتاب: میرے محترم (جاوید صدیقی)

#MeryMohtaram #ThePodcadtofBookReviews #MuhammadMuntazirMahdi #Book #JavedSiddiqi

7 months ago | [YT] | 0

The Podcast of Book Reviews

مائی برادر پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی سوانح عمری ہے جو ان کی بہن فاطمہ جناح کی ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ 1954 میں ہیکٹر بولیتھو کی کتاب، جناح کریٹر آف پاکستان کی اشاعت نے مس جناح کو اپنے بھائی کے بارے میں لکھنے پر مجبور کیا کیونکہ یہ محسوس کیا گیا تھا کہ بولیتھو کی کتاب ان کے بھائی کی زندگی کے سیاسی پہلوؤں کو سامنے لانے میں ناکام رہی ہے۔ اسے قائداعظم اکیڈمی نے 1987 میں شائع کیا تھا۔ کتاب کا ایک بڑا فوکس ان کی سیاسی خواہشات اور ان کی خراب صحت نے ان پر کیا اثر ڈالا۔

" میرا بھائی "
مصنفہ: مادر ملت فاطمہ جناح
#thepodcastofbookreviews #muhammadmuntazirmahdi #fatimajinnah #muhammadalijinnah #founderofpakistan #merabhai

9 months ago | [YT] | 1

The Podcast of Book Reviews

دنیا کی ہر جنگ کا آغاز اسی طرح ہوا ہے۔ملکوں کی نہیں لوگوں کی جنگ کا۔ ہر تحریک جو ملک کے اندر پھیلی اسی طرح پھیلی۔ بے شک بعض جنگیں آخر میں زیادہ باوقار اور زیادہ سنجیدہ طریقے پر فیصل ہوئیں۔ لیکن ابتدا میں کیا تھا؟ چند لوگ جن کے سر پر خون سوار تھا۔ محکومیت اور ظلم سے سوئے ہوئے دماغ اور ہاتھ پاوں تقریروں اور جلسوں جلوسوں سے نہیں جاگتے اور حکومت جس کی جڑیں مدتوں سے مضبوط ہو رہی ہوں، ان باتوں سے کبھی نہیں چونکتی۔ وہ ہنگامے سے چونکتی ہیں ۔ اور گو جنگ کو ختم کرنے اور جیتنے والوں نے ہمیشہ ان چند لوگوں کی مذمت کی اور انہیں برا بھلا کہا، لیکن بعد میں آنے والوں نے تاریخ کی کتابوں میں لکھا کہ وہ لوگ جنہوں نے جنگ جیتی اسے کبھی شروع نہیں کر سکتے تھے۔ ان کے دماغوں میں خون تھا۔ جو شروع کرتے ہیں ان کے بازووں اور سینوں میں خون ہوتا ہے ۔ آزادی کی ہر تحریک کو شروع کرنے کے لیے درندوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔
"اداس نسلیں" از عبداللہ حسین سے اقتباس
کتاب کا جائزہ ملاحظہ فرمائیں
https://youtu.be/P6SoxP3V_ZU

9 months ago | [YT] | 2

The Podcast of Book Reviews

The Golden Notebook by Doris Lessing is a powerful modern classic that explores identity, politics, gender, relationships, and the struggles of a fragmented mind. Through the story of Anna Wulf, Lessing presents themes of feminism, creativity, mental breakdown, and social change, making this novel a landmark in 20th-century literature. In this Urdu/Hindi podcast, you will hear the audible summary, review, and analysis of this influential work.

دی گولڈن نوٹ بک ڈورس لیسنگ کا ایک شاندار اور جدید کلاسک ناول ہے جو شناخت، سیاست، تعلقات، عورت کی جدوجہد اور ذہنی کشمکش جیسے موضوعات کو اجاگر کرتا ہے۔ انا ولف کے کردار کے ذریعے یہ ناول عورت کی تخلیقی قوت، ذہنی دباؤ اور سماجی تبدیلی کی تصویر پیش کرتا ہے۔ اس اردو/ہندی پوڈکاسٹ میں آپ سنیں گے اس ناول کا خلاصہ، تجزیہ اور اہم جائزہ۔

https://youtu.be/n3mZsnVr3e8

#TheGoldenNotebook #DorisLessing #FeministLiterature

9 months ago (edited) | [YT] | 1