Unlock the profound teachings of Shia Islam with 14Waseelay, your premier YouTube destination for authentic Islamic knowledge, spiritual growth, and community connection. Dive deep into the lives of the Ahlul Bayt, explore the wisdom of the Quran and Sunnah, and find guidance for your spiritual journey.

Are you seeking a trusted source for Shia Islamic content that nourishes your soul and intellect? Look no further than 14Waseelay! We are dedicated to bringing you high-quality videos that educate, inspire, and unite the global Shia Muslim community. From insightful lectures and historical narratives to practical advice for modern life, our channel offers a comprehensive exploration of Shia Islam.

Join our growing family!


Islamic history
Ahlul Bayt
Imam Ali
Urdu bayan
Shia Islamic channel
Islamic videos Pakistan

#ShiaIslam #14Waseelay #AhlulBayt #IslamicChannel #Muslim #Quran #Hadith #SpiritualGrowth


14 Waseelay

دربار شام میں امام زین العابدینؑ کا خطبہ
دربار یزید میں دوران آزان جب مؤذن نے کہا: أشهد أن محمدا رسول الله تو امام زین العابدین (ع) نے سر سے عمامہ اتارا اور مؤذن سے مخاطب ہوکر فرمایا: اے مؤذن! تمھیں اسی محمد ﷺ کا واسطہ، یہیں رک جاؤ لمحہ بھر، تا کہ میں ایک بات کہہ دوں؛ اور پھرمنبر کے اوپر سے یزید ملعون سے مخاطب ہوئے اور فرمایا: اے یزید! کیا محمد ﷺ میرے نانا ہیں یا تمھارے؟ اگر کہو کہ تمھارے نانا ہیں تو جھوٹ بولو گے اور کافر ہوجاؤ گے اور اگر سمجھتے ہوکہ آنحضرت ﷺ میرے نانا ہیں تو بتاؤ کہ تم نے ان کی عترت اور خاندان کو قتل کیوں کیا؟؟ اور تم نے میرے والد کو کیوں قتل کیا؟؟ اور ان کے اور میرے خاندان کو اسیر کیوں کیا؟؟
مناقب ابن شهرآشوب، ۱۳۷۹: ۴/۱۶۸ – ۱۶۹؛
الاحتجاج طبرسی، ۱۴۰۳: ۲/۳۱۰‌-۳۱۲‌
#14Waseelay

19 hours ago | [YT] | 3

14 Waseelay

جب بندہ کسی اچھے ادارے میں انٹرویو دینے جائے تو ان کی ریکوائرمینٹ میٹرک کے ساتھ کمپیوٹر ڈپلومہ ہو اور بندہ آگے سے بی اے پاس چلا جائے او جی کمپیوٹر کو چھوڑیں میری تعلیم دیکھیں میں نے بی اے پاس کیا ہے تو اگلے کہیں گے تمھارے بی اے کوہم نے سر پے مارنا ہے ہماری ضرورت ہی میٹرک اور کمپیوٹر ڈپلومہ ہے اب اگر بندے نے کمپیوٹر ڈپلومہ کے ساتھ ساتھ فوٹو شاپ اور کورل ڈرا بھی کیا ہوگا تو اس بندے کے تو وارے نیارے ہو جائیں گے اسی طرح بروز ء محشر جب بندے پیش ہوں گے تو وہاں کی ریکوائرمینٹ نماز روزہ دینی امور کے ساتھ ساتھ قرآن کی رو سےمودت ء اہل بیت علیہ سلام کا سرٹیفیکیٹ بھی لازمی و ملزوم ہوگا اب بندہ کہے گا میری نمازیں روزے حج زکوٰۃ عمرے تو ہیں وہ کہیں گے مودت اہل بیت ٔ کا سرٹیفیکیٹ لائے ہو بندہ کہے گا نہیں وہ کہیں گے ہماری تو ریکوائرمینٹ ہی فقط یہی ہے چلو آگے چلو نیکسٹ اب جو بندہ مودت ء اہل بیت ٔ کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ غم ء حسین ٔ مجلس شب بیداری نذر و نیاز، ماتم ء حسین ٔ اور زنجیر زنی کا سرٹیفیکیٹ بھی رکھتا ہوگا تو اس کے تو اور وارے نیارے ہو جائیں گے
#14Waseelay

4 days ago | [YT] | 4

14 Waseelay

جب رسول ﷺ نے بستر پر وفات پائی تو ان کے قریب بیٹھی ہوئی عورتوں نے پیٹ کر اپنے منہ سرخ کر لئے
سنی کتاب البدایہ والنہایہ جلد 5 صفحہ 243
#14Waseelay

1 week ago | [YT] | 10

14 Waseelay

بی بی عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ جنگ ء حنین سے واپس آئے اور میری گڑیوں والی کوٹھری کا پردہ ہوا نے اٹھا دیا رسول ﷺ نے دیکھا اور فرمایا عائشہ یہ کیا ہے میں نے عرض کی کہ میری گڑیاں ہیں اور ان کے درمیان دو پروں والا گھوڑا رسول ﷺ نے فرمایا اس گھوڑے کے پر کیوں ہیں عائشہ فرماتی ہیں یا نبی ﷺ کیا آپ نے نہیں سنا کہ سلیمان کے گھوڑے کے پر تھے
سنی کتاب سنن ابی داؤد جلد 4 صفحہ 283
اور مشکوٰۃ شریف جلد 2 صفحہ 16
اگر شبیہ ذوالجناح بنانا جرم ہے تو رسول ﷺ نے حضرت عائشہ کو منع کیوں نہیں فرمایا اور ہم شیعہ جو ذوالجناح بناتے ہیں وہ پوجا کے لیے نہیں بلکہ اس یاد کو تازہ کرتے ہیں ہیں جب گھوڑا خیام میں آتا ہے اور بیبیاں ٔ خالی زین دیکھ کر سروں میں خاک ڈال کر ماتم کناں ہوتی ہیں
#14Waseelay

2 weeks ago | [YT] | 9

14 Waseelay

شکر الحمدللہ رب العالمین یا اللہ تیرا لاکھوں کروڑوں بار شکر گزار ہیں توں نے ہمیں نواسہ رسول ﷺ کا اعزادار اور اپنا عبادت گزار بنایا ہے
ورنہ یہاں کچھ ایسی بھی مخلوق ہے جو شعار ء نواسے رسول ﷺ کو بجا لانے کو گناہ اور محرم میں چھٹیاں منانے کو ثواب اور غم ء حسین ٔ میں بیٹھنے کی بجائے شادیوں کو ترجیح دیتے ہیں جب اپنے گھر موت ہو تو پھر خوشی منا کر دیکھانا ساتھ گھر میں میت رکھا کریں ساتھ دولہا دلہن کو بیٹھایا کریں
#14Waseelay

2 weeks ago | [YT] | 8

14 Waseelay

حضرت علیٔ علیہ السلام جنگ ء صفین کے لیے جاتے ہوئے کربلا سے گزرے اور پوچھا اس زمین کا کیا نام ہے لوگوں نے بتایا اس زمین کا نام کربلا ہے حضرت علیٔ یہ نام سنتے ہی رو پڑے اور اتنا روئے کہ زمین آنسوؤں سے تر ہوگئی
سنی کتاب صواعق المحرقہ صفحہ 115
#14Waseelay

3 weeks ago | [YT] | 12

14 Waseelay

غم ء حسین علیہ السلام میں خود نبی ﷺ کا آنسو بہانہ
جناب ء ام الفضل فرماتی ہیں ایک روز میں نے امام حسین علیہ السلام کو نبی ﷺ کی گود میں بیٹھایا اور رسول ﷺ کی آنکھوں میں آنسو بہنے لگے میں نے عرض کیا حضور ﷺ کیا ہوا فرمایا مجھے جبرائیل نے خبر دی ہے کہ میرے اس بچےکو میری امت قتل کرے گی
سنی کتاب مشکوٰۃ جلد 3 صفحہ 258
#14Waseelay

3 weeks ago | [YT] | 12

14 Waseelay

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُون
اے چاند محرم کے
توں بدلی میں چلا جا
#14Waseelay

3 weeks ago | [YT] | 12

14 Waseelay

حسین کو گرتا دیکھ کر نبی ﷺ صبر نہ کرسکے
بروز ء جمعہ نبی ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے اسی اثناء میں امام حسن ٔ اور حسین ٔ تشریف لائے اور کمسنی کے باعث چلتے تھے اور گر جاتے تھے نبی ﷺ نے دیکھا تو خطبہ روکا ممبر سے اترے اور نواسوں کو اٹھایا اور فرمایا کہ میں نے ان بچوں کو دیکھا کہ چلتے تھے اور گر پڑتے تھے پس میں صبر نہ کرسکا
کتب اہل سنت والجماعت سنن نسائی جلد 3 صفحہ 108 اور صفحہ 192
سنن ابی داؤد جلد 1 صفحہ 290
جامعہ ترمذی جلد دوم صفحہ 587
آج بھی مولوی اسی سنت رسول ﷺ پر جمعے کا خطبہ روک دیتا ہے اور بیٹھ جاتا ہے
وہی نواسہ امام حسین ٔ جب اپنے بدن پر ایک ہزار نو سو اکیاون زخم کھا کر گھوڑے سے گرا جس کے گرتے ہی اس کی لاش پر گھوڑوں کو دوڑایا گیا اور کئی دنوں تک لاش ء اقدس دھوپ میں پڑی رہی ان سب مظالم پر نبی ﷺ نے کیسے صبر فرمایا ہوگا
#14Waseelay

3 weeks ago | [YT] | 6

14 Waseelay

شہدا کو ہر سال یاد کرنا نبی ﷺ اور اصحاب کی سنت ہے
ابو ہریرہ راوی ہے کہ نبی ﷺ شہداء کی قبروں پر ہر سال تشریف لاتے تھے جب در ء کوہ میں پہنچتے تو شہداء کو خطاب کر کے فرمایا کرتے تھے کہ تم پر تمہارے صبر کے باعث سلام ہو اور اس کے انجام میں تم بہت اچھے مقام پر پہنچے ہو پھر نبی ﷺ کے بعد حضرت ابوبکر بھی ہر سال آتے تھے اور ان کے بعد حضرت عمر ہر سال اسی طرح آیا کرتے تھے پھر ان کے بعد حضرت عثمان ہر سال اسی طرح آیا کرتے تھے
سنی کتاب البدایہ والنہایہ جلد 4 صفحہ 45
#14Waseelay

3 weeks ago | [YT] | 6