This is a weather channal and it contains all stuff about weather of Pakistan and other countries as well Nature lover and people who a great interest in news about moonsoon, rains, thunderstorm, hailing, Gusty winds, even tornadoes can subscribe our channal beacause thay will find each and every thing here please
Y Pak Weather Report S
گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان، مون سون کا بھاری سپیل پاکستان میں داخل ہونے کو تیار، طوفانی بارشوں کا امکان، شدید موسمی صورتحال، سیلابی صورتحال کا خطرہ
السلام علیکم تمام دوستوں!
اپنے علاقے کا موسم جاننے کے لیے نیچے کمنٹ کریں، ان شاء اللہ آپ کو ضرور جواب دیا جائے گا۔
چلتے ہیں موسم کی طرف، لیکن اس سے پہلے آپ سب سے ایک گزارش ہے کہ یہ ہمارا نیا پیج اور پہلی پوسٹ ہے۔ آپ سب نے بھرپور ساتھ دینا ہے۔ اس پوسٹ کو لازمی لائک کریں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسرے بھائیوں کو بھی معلوم ہو جائے کہ اب موسم کی تمام پیشگوئیاں اسی پیج پر کی جائیں گی۔ امید ہے آپ سب پہلے دن ہی بھرپور سپورٹ کریں گے۔ ❤️
اب بات کرتے ہیں آج کی موسمی صورتحال کی۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک والے بادل بننے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ آج بلوچستان کے وسطی، جنوبی اور شمالی علاقوں، سندھ کے مغربی علاقوں، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب اور جنوبی و جنوب مغربی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تھنڈر سیلز بننے کا امکان موجود ہے۔
جہاں تھنڈر سیلز کی شدت زیادہ ہوگی وہاں موسلا دھار سے تیز بارش، تیز آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان رہے گا۔ فی الحال گرج چمک والے بادل آہستہ آہستہ تشکیل پا رہے ہیں، ان شاء اللہ آج شام تقریباً 4 بجے اسی پیج پر تفصیلی موسمی اپڈیٹ دی جائے گی، جس میں تمام علاقوں کے بارے میں تفصیل سے بات ہوگی۔ 🌧️
اب ایک اہم بات آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔
مون سون کا ایک بھاری اور طاقتور سپیل پاکستان میں داخل ہونے والا ہے۔ ان شاء اللہ 29 جون سے لے کر اس ماہ کے آخر اور جولائی کے ابتدائی دنوں میں مون سون کا پہلا مضبوط سپیل ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا۔
کشمیر، شمالی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان سمیت کئی علاقوں میں بھاری سے انتہائی بھاری بارشوں کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر 80 ملی میٹر سے 100 ملی میٹر یا اس سے بھی زیادہ بارش ریکارڈ ہو سکتی ہے۔ اس دوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی، شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے اور بعض مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ موجود رہے گا۔ ⛈️
1 hour ago | [YT] | 0
View 0 replies
Y Pak Weather Report S
🚨 گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان، مون سون کا بھاری سپیل پاکستان میں داخل ہونے کو تیار، طوفانی بارشوں کا امکان، شدید موسمی صورتحال، سیلابی صورتحال کا خطرہ ⛈️🌧️⚠️
1 hour ago | [YT] | 2
View 0 replies
Y Pak Weather Report S
https://youtu.be/9zlSdbR6wZQ
1 hour ago | [YT] | 0
View 0 replies
Y Pak Weather Report S
مون سون 2026 کا باقاعدہ آغاز بھاری بارشوں کا امکان لینڈ سلائیڈنگ سیلابی صورتحال کا خطرہ مون سون کا آغاز کب سے مون سون کا اختتام کب سے کتنے سپیل پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں کتنے ہوا کے کم دباؤ اثر انداز ہو سکتے ہیں مون سون کہاں پر معمول سے زیادہ برس سکتا ہے کہاں پر کم پوسٹ مون سون بارشوں کی کیا صورتحال رہے گی آئیے جانتے ہیں پوری تفصیلی اپڈیٹ
السلام علیکم تمام دوستوں
اپنے علاقے کا موسم جاننے کے لیے نیچے کمنٹ کرنا ان شاء اللہ آپ کو ضرور جواب ملے گا
چلتے ہیں موسم کی طرف آگے جانے سے پہلے آپ سب سے گزارش کروں گا کہ میں نے نیا پیج بنا لیا ہے ہو سکتا ہے کہ یہ اس پیج پر آخری تفصیلی پوسٹ ہو اس کے بعد بھی پوسٹیں کی جائیں گی لیکن موسم کے حوالے سے تفصیلی اپڈیٹس نئے پیج پر اپ لوڈ کی جائیں گی جن کا لنک نیچے کمنٹ میں موجود ہے تمام بھائی جا کر فالو کریں
آج ہم صرف بات کریں گے مون سون 2026 کی کہ اس کا آغاز کب ہونے جا رہا ہے اس کا اختتام کب ہو سکتا ہے کتنے سپیل پاکستان میں داخل ہوں گے کتنے ہوا کے کم دباؤ اثر انداز ہو سکتے ہیں اور پوسٹ مون سون بارشوں کی کیا صورتحال رہ سکتی ہے
آج 26 جون بروز جمعہ کے حساب سے بات کریں تو سب سے پہلے عالمی موسمیاتی عوامل کو دیکھنا ضروری ہے کیونکہ انہی عوامل کی بنیاد پر مون سون کے رجحانات کا اندازہ لگایا جاتا ہے
اس وقت بحرالکاہل کے درجہ حرارت ایل نینو کی جانب بڑھ چکے ہیں جبکہ بعض موسمیاتی اداروں کے مطابق ایل نینو کی صورتحال واضح ہو چکی ہے اس کے ساتھ انڈین اوشن ڈائپول فی الحال منفی فیز میں موجود ہے تاہم اگست کے دوران اس کے مثبت ہونے کے امکانات موجود ہیں
واکر سرکولیشن میں ابھی مکمل تبدیلی نہیں آئی اس لیے فی الحال صورتحال نیوٹرل سے کمزور ایل نینو جیسی نظر آ رہی ہے تاہم آنے والے ہفتوں میں اس میں تبدیلی آ سکتی ہے
مون سون کے آغاز کے حوالے سے توقع کی جا رہی ہے کہ 28 یا 29 جون سے شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مختلف علاقوں سے مون سون کا آغاز ہو سکتا ہے جبکہ جولائی کے پہلے اور دوسرے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر مون سون زون تک پھیلنے کا امکان موجود ہے
اختتام کے حوالے سے اندازہ ہے کہ 18 سے 20 ستمبر کے درمیان مون سون کی سرگرمیاں کمزور ہونا شروع ہو سکتی ہیں
🏔️ کشمیر
کٹھوعہ سامبا ادھم پور ریاسی جموں راجوری پونچھ مینڈھر سورن کوٹ میرپور ڈڈیال اسلام گڑھ کوٹلی سیری منگلا نکیال کھوئی رٹہ ہجیرہ حویلی باغ دھیرکوٹ پٹہکہ مظفر آباد ہٹیاں بالا چناری گڑھی دوپٹہ نیلم ویلی اَتھمقام شاردہ کیل دودھنیال کپواڑہ اور بارہ مولا کے گرد و نواح میں مون سون معمول سے زیادہ برسنے کے امکانات موجود ہیں
ان علاقوں میں پہلے ہاف میں بھی اچھی بارشوں کا امکان موجود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے
باقی ڈوڈہ رام بن پلوامہ بڈگام اننت ناگ شوپیاں اور چند دیگر علاقوں میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں جبکہ کشتواڑ اور گاندربل کے بعض حصوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان موجود ہے
🏔️ گلگت بلتستان
گلگت اسکردو شگر خپلو ہنزہ نگر غذر یاسین گوپس پھنڈر استور چلاس دیامر داریل تانگیر روندو اور دیگر بیشتر علاقے براہ راست مون سون زون میں شامل نہیں تاہم دوسرے ہاف میں مغربی سلسلوں کے زیر اثر معمول یا معمول سے قدرے زیادہ بارشیں حاصل کر سکتے ہیں
🌧️ پنجاب
لاہور شاہدرہ رائیونڈ کاہنہ فیروزپور روڈ مریدکے شیخوپورہ فاروق آباد صفدر آباد نارووال ظفروال شکرگڑھ ڈسکہ سمبڑیال پسرور سیالکوٹ وزیر آباد گوجرانوالہ کامونکی حافظ آباد پنڈی بھٹیاں گجرات کھاریاں لالہ موسیٰ سرائے عالمگیر جہلم دینہ سوہاوہ منڈی بہاؤالدین پھالیہ ملکوال گوجر خان روات راولپنڈی اسلام آباد مری کوہسار ٹیکسلا واہ کینٹ فتح جنگ حسن ابدال چکوال کلر کہار تلہ گنگ میاں والی بھکر دریا خان فتح پور لیہ چوک اعظم کوٹ سلطان چوک سرور شہید کوٹ ادو علی پور تونسہ وہوا ڈیرہ غازی خان کوٹ چھٹہ جام پور روجھان راجن پور اور گرد و نواح میں مون سون معمول سے زیادہ برسنے کے امکانات موجود ہیں
ان علاقوں میں دوسرے ہاف کے دوران شدید بارشیں سیلابی صورتحال اور بعض مقامات پر کلاؤڈ برسٹ جیسے حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں
باقی پتوکی لکھا دیپالپور اوکاڑہ رینالہ خورد ساہیوال چیچہ وطنی پاکپتن عارف والا بہاولنگر منچن آباد چشتیاں سمندری فیصل آباد جڑانوالہ تاندلیانوالہ چنیوٹ لالیاں بھلوال سرگودھا خوشاب جھنگ شورکوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ پیر محل کمالیہ میاں چنوں خانیوال کبیر والا ملتان شجاع آباد جلالپور پیر والا مظفرگڑھ کے علاقوں میں معمول کے قریب یا معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کے امکانات موجود ہیں
بہاولپور احمد پور شرقیہ یزمان لیاقت پور خان پور فیروزہ ظاہر پیر صادق آباد رحیم یار خان خان بیلہ اور قریبی علاقوں میں معمول کے اس پاس یا معمول سے کم بارشوں کا امکان موجود ہے
⛰️ خیبر پختونخوا
اب بات کرتے ہیں خیبر پختونخوا کی تو اس سال خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مون سون معمول سے زیادہ برسنے کے امکانات موجود ہیں کیونکہ مون سون ہواؤں کے ساتھ ساتھ مغربی سلسلے بھی وقفے وقفے سے اثر انداز ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں شدید بارشیں بھی ریکارڈ ہو سکتی ہیں
پشاور چارسدہ نوشہرہ مردان صوابی ٹوپی رزڑ تخت بھائی کاٹلنگ لوند خوڑ شہباز گڑھی مالاکنڈ درگئی بٹ خیلہ تیمرگرہ جندول ادینزئی دیر بالا دیر پائین چکدرہ سوات مینگورہ سیدو شریف کبل بریکوٹ خوازہ خیلہ بحرین کالام مدین مٹہ شانگلہ الپوری بشام بونیر ڈگر سوات رانیزئی ایبٹ آباد حویلیاں مانسہرہ بالاکوٹ اوگی گڑھی حبیب اللہ بٹگرام کوہستان اپر کوہستان لوئر کوہستان کولئی پالس تورغر ہری پور غازی خان پور حسن ابدال کے قریبی پہاڑی علاقے کرک کوہاٹ ہنگو ٹل بنوں لکی مروت کرم پاراچنار صدہ اورکزئی باجوڑ خار ماموند ناواگئی مہمند یکہ غنڈ خیبر جمرود لنڈی کوتل لندیانہ وزیرستان شمالی وزیرستان جنوبی ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان پہاڑپور کلاچی درابن اور گرد و نواح کے بیشتر علاقوں میں مون سون معمول سے زیادہ برسنے کے امکانات موجود رہیں گے
شمالی اور وسطی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ندی نالوں میں طغیانی فلیش فلڈنگ اربن فلڈنگ اور بعض مقامات پر کلاؤڈ برسٹ جیسی صورتحال کا خطرہ موجود رہے گا
مون سون کے پہلے ہاف میں بھی خیبر پختونخوا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں اچھی بارشوں کے امکانات موجود رہیں گے جبکہ دوسرے ہاف میں بھاری سے انتہائی بھاری بارشیں بھی ریکارڈ ہو سکتی ہیں
🌧️ سندھ
اب بات کرتے ہیں سندھ کی تو سندھ میں اس سال مون سون کی صورتحال کافی حد تک ہوا کے کم دباؤ اور راجستھان کے سرکولیشن پر منحصر نظر آ رہی ہے
دادو میہڑ خیرپور ناتھن شاہ جوہی سیہون شریف بھان سید آباد کوٹڑی کبیر کندھ کوٹ لاڑکانہ رتوڈیرو باقرانی گڑھی یاسین شہداد کوٹ قمبر جیکب آباد ٹھل شکارپور مدیجی خان پور مہر رانی پور اور گرد و نواح کے علاقوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کے امکانات موجود رہیں گے
کشمور اوباڑو گھوٹکی ڈہرکی میرپور ماتھیلو پنوعاقل سکھر روہڑی صالح پٹ خیرپور گمبٹ کوٹ ڈیجی کنڈیارو نوشہرو فیروز محراب پور قاضی احمد نواب شاہ سکرنڈ دولت پور اور گرد و نواح میں معمول کے قریب یا معمول سے قدرے کم بارشوں کے امکانات موجود رہیں گے
کراچی کورنگی لانڈھی ملیر گڈاپ بن قاسم کیماڑی اورنگی نارتھ کراچی سرجانی ٹاؤن ٹھٹھہ مکلی سجاول جاتی شاہ بندر بدین ٹنڈو باگو ماتلی گولارچی تلہار عمرکوٹ کنری سامارو پٹھورو مٹھی اسلام کوٹ چھاچھرو نگرپارکر میرپورخاص ڈگری جھڈو کوٹ غلام محمد ٹنڈو الہ یار ٹنڈو محمد خان اور گرد و نواح کے علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان موجود ہے
البتہ اگر راجستھان یا بحیرہ عرب سے بننے والا کوئی مضبوط کم دباؤ سندھ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا تو صورتحال یکسر تبدیل ہو سکتی ہے اور بعض علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں بھی ریکارڈ ہو سکتی ہیں
🏜️ بلوچستان
اب بات کرتے ہیں بلوچستان کی تو بلوچستان کے زیادہ تر جنوب مغربی علاقے براہ راست مون سون زون میں شامل نہیں ہوتے
کوئٹہ پشین خانوزئی مسلم باغ قلعہ سیف اللہ زیارت کان مہترزئی چمن قلعہ عبداللہ مستونگ نوشکی دالبندین تفتان چاغی یک مچھ ماشکیل نکنڈی واشک خاران اور گرد و نواح کے علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان موجود رہے گا
یہ علاقے زیادہ تر مون سون زون سے باہر رہتے ہیں اس لیے یہاں پر مون سون کے دوران بارشیں محدود رہ سکتی ہیں جبکہ بعض علاقوں کو اکتوبر اور نومبر میں مغربی سلسلوں سے بہتر بارشیں مل سکتی ہیں
ژوب شیرانی موسیٰ خیل بارکھان رکھنی کوہلو دکی لورالائی سنجاوی اور گرد و نواح کے علاقوں میں مون سون معمول سے زیادہ برسنے کے امکانات موجود ہیں
ان علاقوں میں پہلے ہاف میں بھی بارشوں کے چند اچھے سلسلے اثر انداز ہو سکتے ہیں جبکہ دوسرے ہاف میں شدید بارشیں ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتی ہیں
ڈیرہ بگٹی سوئی سبی لہڑی بھاگ ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد جعفر آباد صحبت پور جھل مگسی گنداخہ اوستہ محمد کلات سوراب اور گرد و نواح کے علاقوں میں معمول کے قریب یا معمول سے قدرے کم بارشوں کا امکان موجود ہے
پنجگور تربت تمپ مند بلیدہ گوادر جیوانی پسنی اورماڑہ ہب اور گرد و نواح کے علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان موجود رہے گا
البتہ آواران بیلہ لسبیلہ وندر اوتھل خضدار نال وڈھ اور گرد و نواح کے علاقوں میں مقامی موسمی سرگرمیوں کی وجہ سے بعض اوقات معمول سے زیادہ بارشیں بھی ریکارڈ ہو سکتی ہیں
یاد رکھیں مون سون کا پہلا ہاف مجموعی طور پر کمزور رہنے کے امکانات موجود ہیں اور زیادہ تر شمالی پنجاب کشمیر خیبر پختونخوا کے شمالی علاقے اور شمالی بلوچستان ہی نسبتاً بہتر بارشیں حاصل کر سکتے ہیں جبکہ دوسرے ہاف میں صورتحال زیادہ مضبوط دکھائی دے رہی ہے
پاکستان کے شمالی نصف میں تقریباً آٹھ سے دس مون سون سلسلے اثر انداز ہو سکتے ہیں جن میں سے ایک یا دو ہوا کے کم دباؤ بھی پوری شدت کے ساتھ اثر انداز ہونے کے امکانات موجود ہیں
جنوبی پنجاب سندھ اور جنوبی بلوچستان میں پہلے ہاف کے دوران ایک یا دو سلسلے ہی اثر انداز ہو سکیں گے جبکہ دوسرے ہاف میں بارشوں کے امکانات بہتر ہو سکتے ہیں
اگر واکر سرکولیشن میں تبدیلی آ گئی تو جنوبی علاقوں میں بھی ایک سے دو اضافی مون سون سپیل داخل ہو سکتے ہیں
9 hours ago | [YT] | 6
View 1 reply
Y Pak Weather Report S
https://youtu.be/a5iy3PMTLP0
9 hours ago | [YT] | 0
View 0 replies
Y Pak Weather Report S
https://youtu.be/PIJBwEjLbMs
20 hours ago | [YT] | 2
View 0 replies
Y Pak Weather Report S
https://youtu.be/SHT551TgGEk
1 day ago | [YT] | 1
View 0 replies
Y Pak Weather Report S
1 day ago | [YT] | 2
View 0 replies
Y Pak Weather Report S
🌧️⛈️ پری مون سون اور مغربی ہواؤں کا نیا طاقتور سلسلہ، سندھ تا کشمیر کہیں ہلکی، کہیں درمیانی، کہیں موسلا دھار سے تیز بارش، بعض مقامات پر گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان، شدید موسمی صورتحال کا خطرہ ⛈️🌧️
السلام علیکم تمام دوستوں!
اپنے علاقے کا موسم جاننے کے لیے نیچے کمنٹ کریں، ان شاء اللہ آپ کو ضرور جواب دیا جائے گا۔
چلتے ہیں موسم کی طرف، آگے جانے سے پہلے آپ سے گزارش کروں گا کہ آپ نے اس پوسٹ کو لازمی لائک اور زیادہ سے زیادہ شیئر کرنا ہے تاکہ ہر کوئی باخبر رہ سکے۔
تو چلتے ہیں موسم کی طرف۔
آج سے ایک نیا مغربی ہواؤں کا سلسلہ اور پری مون سون کی مرطوب ہوائیں ملک میں داخل ہونے کے امکانات موجود ہیں جو وقفے وقفے کے ساتھ آج سے لے کر 25 جون تا 28 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہوں گی۔ اس دوران کہیں ہلکی، کہیں درمیانی اور کہیں موسلا دھار سے تیز بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر گرج چمک کے طوفان بننے کی صورت میں شدید گرد آلود ہوائیں، آندھی اور ژالہ باری کا خطرہ بھی موجود رہے گا۔
اب چلتے ہیں تفصیلات کی طرف۔
#بلوچستان ⛈️
25 جون تا 28 جون
ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، سبی، زیارت، مسلم باغ، قلعہ عبداللہ، دکی، سنجاوی، ڈیرہ مراد جمالی، نصیر آباد، جعفر آباد، خضدار، بیلہ، لسبیلہ، وڈھ، آواران، ہوشاب، تربت، تمپ، مند، واشک، پنجگور، اورماڑہ، جیوانی، قلات، سوراب، صحبت پور، جھل مگسی، کچھی (بولان)، ڈھاڈر، اوتھل، حب، سوئی، تافتان، دشت، بولان پاس اور بولان۔
ان علاقوں میں بارش کے امکانات کافی بہتر دکھائی دے رہے ہیں۔ ملک میں وقفے وقفے کے ساتھ کہیں ہلکی، کہیں درمیانی اور کہیں موسلا دھار سے تیز بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر گرج چمک کے طوفان بننے کی صورت میں شدید گرد آلود ہوائیں، بجلی گرنے کے واقعات اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
دیگر علاقوں مثلاً گوادر، پسنی، چاغی، نوشکی، خاران، مستونگ، مچھ، لہڑی، ڈالبندین، گنداخہ اور بلوچستان کے دیگر بیشتر علاقوں میں کوئی خاطر خواہ بارش کا امکان موجود نہیں۔ اگر کہیں کہیں لوکل ایکٹیویٹی بن جائے تو ہلکی بارش ممکن ہے، تاہم مجموعی طور پر بارش کے امکانات کم ہیں۔
#سندھ ⛈️
25 جون تا 27 جون
دادو، مورو، سیہون شریف، سکرنڈ، میہڑ، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، ڈہرکی، گھوٹکی، شکارپور، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، گمبٹ، رانی پور، کنڈیارو، نواب شاہ، ٹنڈو آدم، ہالا، حیدرآباد اور ان کے گرد و نواح میں کہیں کہیں گرج چمک والے بادل بن سکتے ہیں جو اکا دکا مقامات پر بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
مجموعی طور پر ان علاقوں میں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
دیگر علاقوں مثلاً میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، سانگھڑ، ماتلی، کوٹری، جامشورو، شہدادپور، ٹنڈو محمد خان، پنگریو، چھور اور دیگر علاقوں میں بھی کوئی خاطر خواہ بارش کا امکان موجود نہیں۔
البتہ ساحلی پٹی، کراچی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گہرے بادل ضرور دیکھنے کو مل سکتے ہیں مگر بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
#خیبر پختونخوا ⛈️
25 جون تا 28 جون
پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان بالا، کوہستان زیریں، کولئی پالس کوہستان، شانگلہ، سوات، بونیر، دیر بالا، دیر زیریں، ملاکنڈ، اپر چترال، لوئر چترال، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، تورغر، تخت بھائی، ٹوپی، رزڑ، شبقدر، جمرود، لنڈی کوتل، پاراچنار، میران شاہ، وانا، سیدو شریف، کالام، بشام، درگئی اور تیمرگرہ۔
ان تمام علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں درمیانی اور کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر گرج چمک کے طوفان بننے کی صورت میں شدید گرد آلود ہوائیں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا خطرہ بھی موجود رہے گا۔
یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ بادل تو تقریباً تمام علاقوں میں دیکھنے کو ملیں گے، جہاں نمی کا تناسب بہتر رہے گا وہاں اچھی بارش ہو جائے گی جبکہ بعض علاقوں میں صرف ہلکی بارش یا بوندا باندی بھی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
#پنجاب ⛈️
25 جون تا 27 جون
سب سے پہلے بات کرتے ہیں جنوبی پنجاب کی۔
ڈیرہ غازی خان، جام پور، راجن پور، رحیم یار خان، صادق آباد اور ان کے گرد و نواح میں بارش کے امکانات کافی بہتر دکھائی دے رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ملتان، مظفرگڑھ، جہانیاں، میلسی، لودھراں، بہاولپور، یزمان، فورٹ عباس، فقیر والی، ہارون آباد، چشتیاں اور حاصل پور میں بھی ان شاء اللہ بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کہیں ہلکی، کہیں درمیانی جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش بھی متوقع ہے۔
شجاع آباد، جلال پور پیر والا، احمد پور شرقیہ، لیاقت پور، فیروزہ، خان پور، ظاہر پیر، علی پور، جتوئی اور ملحقہ علاقوں میں لوکل ایکٹیویٹی کا امکان تو رہے گا مگر وسیع پیمانے پر بارش کے امکانات کم ہیں۔
وسطی پنجاب میں لیہ، تونسہ، واہوا، کوٹ سلطان، چوک اعظم، بھکر، پپلاں، میانوالی، نورپور تھل اور گرد و نواح میں بارش کے امکانات کافی بہتر دکھائی دے رہے ہیں۔
جبکہ جھنگ، شورکوٹ، میاں چنوں، بورے والا، عارف والا، چیچہ وطنی، پاکپتن، ساہیوال، دیپالپور، اوکاڑہ، پتوکی، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا اور خوشاب میں کوئی خاطر خواہ بارش کے امکانات نظر نہیں آ رہے، البتہ بادلوں کی آمد و رفت جاری رہے گی اور کہیں کہیں گرج چمک کی صورت میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
شمالی پنجاب میں مری، اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، حسن ابدال، فتح جنگ، اٹک، جنڈ، پنڈی گھیب اور گرد و نواح میں بارش کے امکانات کافی بہتر دکھائی دے رہے ہیں۔
اس کے ساتھ گوجرخان، دینہ، جہلم، کھاریاں، لالہ موسیٰ، گجرات، سیالکوٹ، ڈسکہ، گوجرانوالہ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، پتوکی، دیپالپور اور اوکاڑہ کے اطراف بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔
ان علاقوں میں بعض مقامات پر تیز بارش بھی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
جبکہ حافظ آباد، علی پور چٹھہ، قادر آباد، گوجرہ، منڈی بہاؤالدین، جلال پور بھٹیاں، چکوال، کلر کہار اور تلہ گنگ کے اطراف بارش کے امکانات کم ہیں۔ اگر لوکل ایکٹیویٹی بن جائے تو کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔
#گلگت بلتستان ⛰️
گلگت بلتستان میں اس سلسلے سے کوئی خاطر خواہ بارش متوقع نہیں۔
البتہ گہرے بادلوں کی آمد و رفت کی وجہ سے کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی ممکن ہے مگر مجموعی طور پر امکانات کم ہیں۔
#آزاد کشمیر ⛈️
راولاکوٹ، باغ، ہجیرہ، پلندری، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور، سماہنی، نکیال، تتہ پانی اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی، کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش بھی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
جبکہ نیلم ویلی، شاردہ، کیل، اٹھمقام، لیپہ ویلی اور دیگر بالائی علاقوں میں مجموعی طور پر بارش کے امکانات کم ہیں، تاہم بادلوں کی آمد و رفت کے باعث کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔
⚠️ اہم موسمی صورتحال
آج سے لے کر چند گھنٹوں کے اندر اندر مختلف علاقوں میں لوکل ایکٹیویٹی کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے اور اس سسٹم کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
اس سلسلے کا سب سے زیادہ زور آج اور کل متوقع ہے جبکہ 27 اور 28 جون کے دوران اس کے امکانات نسبتاً کم ہو جائیں گے۔
لوکل ایکٹیویٹی کی صورت میں ان شاء اللہ اگلا باقاعدہ مون سون سلسلہ 28 یا 29 جون سے شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہو سکتا ہے جو ملک کے بیشتر حصوں میں اچھی بارشوں اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارشوں کا سبب بنے گا۔
جولائی کے پہلے اور دوسرے ہفتے کے دوران ان شاء اللہ سندھ سے لے کر کشمیر تک بارشیں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ اس حوالے سے وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہیں گے۔
ان
1 day ago | [YT] | 12
View 0 replies
Y Pak Weather Report S
🌧️ پری مون سون اور مغربی ہواؤں کے نئے طاقتور سلسلے کا آج سے باقاعدہ آغاز — کئی علاقوں میں بارشیں، تیز آندھیاں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ! ⚠️
السلام علیکم میرے پیارے دوستو ❤️
اپنے علاقے کا موسم جاننے کے لیے نیچے کمنٹ ضرور کریں، ان شاء اللہ آپ کو جواب ضرور دیا جائے گا۔
آج کی یہ پوسٹ موسم کی پیشگوئی سے زیادہ میرے دل کی آواز ہے۔ اگر پوسٹ کچھ لمبی ہو جائے تو میری آپ سب سے درخواست ہے کہ اسے آخر تک ضرور پڑھیں۔
دوستو! تقریباً ایک سال سے میں دن رات آپ لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ گواہ ہے کہ نہ کبھی لائکس کا لالچ تھا، نہ ویوز کا، نہ شہرت کی خواہش اور نہ ہی کسی قسم کا ذاتی فائدہ۔ صرف ایک مقصد تھا کہ اپنے لوگوں تک موسم کی درست اور بروقت معلومات پہنچاؤں تاکہ کوئی شخص موسم کی شدت سے بے خبر نہ رہے۔
الحمدللہ! آپ لوگوں کی محبت اور میری والدہ کی دعاؤں نے مجھے یہاں تک پہنچایا۔ آج میرے پیج پر تقریباً 1 لاکھ 29 ہزار فالورز موجود ہیں، لیکن کچھ عرصے سے مسلسل مسائل کا سامنا ہے۔ فالورز کم ہوتے جا رہے ہیں، پیج پر مختلف قسم کی رکاوٹیں آ رہی ہیں، اور سچ کہوں تو کبھی کبھی دل بہت دکھی ہو جاتا ہے۔
انسان محنت کرتا ہے، راتوں کی نیند قربان کرتا ہے، وقت دیتا ہے، لیکن بعض لوگ پھر بھی اسے جینے نہیں دیتے۔ کوئی رپورٹ کرتا ہے، کوئی الزام لگاتا ہے، کوئی گالیاں دیتا ہے، اور کوئی محنت کو نظر انداز کر دیتا ہے۔
میرے پیج پر ہزاروں لوگ بلاک لسٹ میں موجود ہیں۔ وجہ صرف یہ تھی کہ وہ گالی گلوچ کرتے تھے یا نامناسب الفاظ استعمال کرتے تھے۔ اگر مجھے صرف ویوز، لائکس اور کمنٹس چاہیے ہوتے تو میں کسی کو بلاک نہ کرتا۔ میں نے ہمیشہ یہ چاہا کہ میرے ساتھ وہی لوگ رہیں جو اخلاص کے ساتھ جڑے رہیں۔
قسم خدا کی! میں نے ہمیشہ آپ کے ساتھ مخلص رہنے کی کوشش کی ہے۔ نہ کبھی جان بوجھ کر غلط خبر دی، نہ کسی کو گمراہ کیا، نہ کسی کا برا سوچا۔ اگر کبھی میری کسی بات، کسی لفظ یا کسی انداز سے کسی دوست کو تکلیف پہنچی ہو تو آج دل کی گہرائیوں سے معذرت چاہتا ہوں۔ ❤️
دوستو!
میں آپ سے ایک اہم بات شیئر کرنا چاہتا ہوں۔
ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ پیج کچھ عرصے کے لیے بند کر دیا جائے یا پھر مکمل طور پر الوداع کہہ دیا جائے، لیکن ان شاء اللہ میں آپ کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا۔
میں ایک نیا پیج بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
ممکن ہے اس کا نام "موسم کی خبریں، فیصلہ اللہ کا" ہی ہو، یا اسی طرز کا کوئی دوسرا نام رکھا جائے۔ اس کی مکمل تفصیل، لنک اور تمام معلومات آپ کے ساتھ وقت آنے پر شیئر کر دی جائیں گی۔
لیکن آج میں صرف ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں...
❓ کیا آپ لوگ وہاں بھی میرا اسی طرح ساتھ دیں گے؟
❓ کیا آپ دوبارہ اسی محبت اور اخلاص کے ساتھ میرے ساتھ جڑیں گے؟
❓ کیا میری ایک سال کی محنت کا صلہ مجھے وہاں بھی ملے گا؟
آپ کے جواب میرے لیے بہت اہم ہیں، اس لیے کمنٹ میں ضرور بتائیں۔
🌧️ اہم موسمی اپڈیٹ
جیسا کہ میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا، آج جو پری مون سون اور مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، اس کی تفصیلی اپڈیٹ ان شاء اللہ دوپہر کو اسی پیج پر اپلوڈ کر دوں گا۔
اس کے علاوہ میں نے آپ سب سے ایک اور وعدہ بھی کیا تھا کہ مون سون کے حوالے سے حتمی اور تفصیلی پیشگوئی آپ کے ساتھ ضرور شیئر کروں گا۔
ان شاء اللہ کوشش کروں گا کہ کل یا پرسوں تک مون سون کی آخری اور مکمل تفصیلی اپڈیٹ بھی اسی پیج پر اپلوڈ کر دی جائے، جس میں بتایا جائے گا کہ کن علاقوں میں زیادہ بارشوں کے امکانات ہیں، کن علاقوں میں کم بارشیں ہوں گی اور مون سون کا اصل زور کن خطوں پر رہے گا۔
اس کے بعد ان شاء اللہ نئے پیج کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔
دوستو!
1 day ago | [YT] | 9
View 0 replies
Load more