Shama شمع 🕯️

Assalam o Alaikum.
All about PPSC/FPSC one paper mcq exams.


Shama شمع 🕯️

New Session ..
Duration 4 Months
90 Lectures
90 Daily Test
17 Weekly Test
10 Grand Test
Pdf Notes
Video Lectures
Fee only 3500

3 years ago | [YT] | 5

Shama شمع 🕯️

All about PSL...
Faiz Mushtaq Academy

3 years ago | [YT] | 5

Shama شمع 🕯️

السلام علیکم ۔۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن اس ویکنڈ پر کلب کیسز کے پیپر کندکٹ کرنے جارہاہے۔۔پہلے ایسا ہوتا تھاکہ اپلائی کرنیکے بعد اڑھائی سے تین ماہ ٹیسٹ کی تیاری کیلئے وقت مل جاتاتھا لیکن اب 15 دنوں میں ہی ٹیسٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں ، اسکا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کسی بھی جاب پر اپلائی کرتے ہیں تو آپکو ٹیسٹ کی تیاری پہلے سے ہی کرناپڑےگی ، آنیوالے دنوں میں پی پی ایس سی کے ذریعے اسسٹنٹ ایچ ای ڈی، اسسٹنٹ ایس این جی اے ڈی، کینال پٹواری، سیکرٹری یونین کونسل ، ڈیٹا انٹری اپریٹر، جونئیر کلرک، ہیڈ کلرک، اسسٹنٹ پی پی ایس سی سمیت مختلف ڈپارٹمنٹس میں گریڈ 11 سے 17 تک کی مختلف جابز مشتہر ہونگی ۔۔ جن سب کے ٹیسٹ کا ایک ہی سلیبس ہوگا ، مطلب ایک ہی تیاری مختلف جابز کیلئے کارآمد ہوسکتی ہے۔۔اب جبکہ یونیورسٹیز دھڑا دھڑ ڈگریاں بانٹ رہی ہیں تو مقابلہ سخت ہوچکاہے اور جابز کم ہوتی جارہی ہیں ۔آپکو پنجاب پبلک سروس کمیشں کے ٹیسٹ کی تیاری کیلئے چار سے چھ ماہ چاہیں اگر وہ آپ اچھی ڈائریکشن کیساتھ تیاری کرلیتے ہیں تو کلب پالیسی کے بعد آپکو اسکا بہت زیادہ فائدہ ہوسکتاہے ۔۔تمام ون پیپر جابز کے ٹیسٹ کی تیاری کیلئے فیض مشتاق اکیڈمی کا نیا سیشن شروع ہورہاہے ۔۔اس سیشن میں جنرل نالج کے تمام دس سبجیکٹس کو بذریعہ لیکچر کور کیا جائیگا ۔۔ہر لیکچر کے پی ڈی ایف نوٹس مہیا کئے جاتے ہیں سبجیکٹو لیکچرز کے بعد تمام سبجیکٹس کے ایم سی کیوز بھی تیار کروائے جائینگے اور پھر سال 2021 اور 22 کے سارے پاسٹ پیپرز بھی تیار کروائے جائیں گے اور آخر میں چار ہزار ایم سی کیوز کا ڈیٹا بنک بھی مہیا کیا جاتاہے اور اسی سیشن میں ایجوکیٹرز کی نئی پالیسی کا سارا سلیبس بھی کور کروایا جائیگا ۔ الحمد لله سیشن شروع ہونے سے پہلے فیض مشتاق اکیڈمی سیشن کا پورا شیڈول تیار کرکے آپکو مہیاکرتی ہے اپ نے کمپیوٹر اور ایجوکیٹر سیشن کا شیڈول بھی دیکھا ہوگا۔۔۔اور شیڈول کے مطابق آپکو مکمل تیاری کروائی جاتی ہے۔۔۔ پورا سیشن 3 ماہ کا ہے اور اس پورے سیشن کی فیس 3500 روپے ہیں ۔۔باقی اکیڈمیز کی فیسیں بھی آپکے سامنے ہیں جبکہ ہمارا کام الحمد لله ان اکیڈ میز کیمقابلے میں آپکے سامنے ہیں۔۔ یہ رمضان شریف سے پہلے ہمارا آخری سیشن ہے۔۔۔اگر آپ اس سیشن میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو نیچے دئے گئے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کرکے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔۔
0311-1418936

3 years ago | [YT] | 10

Shama شمع 🕯️

سال کی آخری بات ۔۔
ان تصاویر کو غور سے دیکھئے ۔۔
یہ نہ تو قطر میں فٹبال ورلڈکپ شائقین کی تصویر ہے اور نہ ہی آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے والے لوگ ۔۔
یہ اسلام آباد میں کانسٹیبل بھرتے کے امیدواران ہیں جو ٹیسٹ دے رہے ہیں ، ایک غم جفیر ہے جو شاید 1600+ سیٹوں پر طبع آزمائی کررہے ہیں۔ یہ ہے حقیقت۔ ۔۔۔
الله نے مجھے سکول کے نرسری جماعت کے بچوں سے لیکر کالج و یونیورسٹی میں نوجوان طالبعلموں کو پڑھانے کا موقع دیا ، میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی کہ بچے کو اس بات کا احساس دلایاجائے کہ ڈگری ہی سب کچھ نہیں ہے اگر ایک طالبعلم پڑھائی میں کمزور ہے تو اسے دیکھا دیکھی میں یونیورسٹی تک لےجانا اس نظام اور معاشرے کی بیوقوفی ہے ، ہمارے یہاں سکول، کالج اور یونیورسٹی میں بس ایک روایتی دوڑ چل رہی ہے ، جو پڑھایا جارہاہے وہ زندگی میں کتنا کارگر ہے ، رہی سہی کسر ہر گلی میں لاکھوں روپے کے عوض ڈگریاں بانٹنے والے سرکاری و نجی اداروں نے پوری کردی ہے ، دیہات میں رہنے والے ایک چھوٹے کاشتکار سے لیکر مزدوری کرنیوالے متوسط طبقے کا ہر باپ یہ سمجھتاہے کہ یونیورسٹی میں داخلہ مل جانے کے بعد میرے بیٹے اور بیٹی کی زندگی سنور جائیگی ، جب ڈگری مکمل ہوگی تو ہمارے معاشی مسائل ہوجائینگے لیکن 99.9٪ کیسز میں ایسا نہیں ہوتا ۔۔ یہاں ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ ادارہ اور استاد طالبعلم کی دلچسپی اور صلاحیت کیمطابق اسے ایک ایسی سمت میں لے جاتے جہاں اس کی زندگی میں سہی معنوں میں کوئی سکون اور ٹھہراو آجاتا لیکن ایسا نہیں ہے ۔۔ اس وقت ہماری عوام کو یہ سمجھنے کی سخت ضرورت ہے کہ ہر طالبعلم ڈاکٹر، انجینئر وغیرہ نہیں بن سکتا۔۔ اگر ایک بچہ پڑھائی میں اچھا نہیں ہے تو بنیادی تعلیم کے بعد اسے کسی کالج اور پرائیویٹ یونیورسٹی کی ایوننگ کلاس میں داخلہ لینے کی ضرورت نہیں ہے وہی 4 سال اگر وہ کوئی ہنر سیکھے، کوئی اسکل سیکھے تو وہ عملی زندگی میں اپنے کلاس فیلوز سے کہیں آگے نکل جائے ۔۔ایک طالبعلم جو پرائمری کے بعد بھی بنیادی اردو انگریزی ریاضی سے ناواقف ہے تو اسے زبردستی میٹرک کروانے کی بجائے ہنر سکھائیے کیونکہ 99٪ کیسز میں میٹرک تک بھی اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آنی ، اس سے کہیں بہتر ہے کہ وہ یہی 5 سال کوئی بھی کام ، ہنر ، اسکل سیکھ لے یہ نا صرف اسے پراعتماد بنائیگا بلکہ والدین کیلئے بھی باعث سکون ہوگا ۔۔۔
اور آخر میں وہ تمام لوگ جو اب ڈگریاں مکمل کرچکے ہیں میری آپ سے گزارش ہے کہ خدارا آپ آج بیٹھیں اور اپنا محاسبہ کریں سال 2022 میں آپ نے کتنی سنجیدگی سے کسی جاب کو حاصل کرنے کی کوشش کی ؟ اگر تو آپ پوری ایمانداری سے محنت کررہے ہیں تو ان شاء الله کامیابی آپ سے دور نہیں ۔۔لیکن اگر آپ نے اس پرفتن دور میں اس سال آنیوالے سارے مواقع ضائع کردیے ہیں، اپنے آپکو بھیڑ سے منفرد کرنیکی کوئی کوشش نہیں کی تو پھر آپ اپنےوالدین اور خود کیساتھ ظلم کررہے ہیں۔ ۔خدارا اگر واحد حل سرکاری جاب ہے تو کشتیاں جلادیجئے ۔۔ تہیہ کیجئے کہ آپ خود کو بھیڑ سے الگ بنائیں گے آپ ہر آپشن کھلا رکھیں گے ، اور سال 2023 میں اپنے مضمون سے باہر نکل کر ہر جاب کی تیاری کرینگے ۔۔آپ میں سے جن لوگوں کا تعلق کاشتکار گھرانوں سے ہے آپ سے گزارش ہے کہ اپنی ڈگری اور ٹیکنالوجی کو استعمال کریں ، اپنے تھوڑی سے زمین پر روایتی کاشتکاری کی جگہ جدید طرز کاشتکاری سے اپنے بزرگوں کی معاونت کریں۔ آپ ساتھ میں کوئی بھی ہنر اسکل ضرور سیکھیں۔ ۔فری لانسنگ، کمپیوٹر کورس شروع کریں ۔۔ روایتی کاروبار کی جگہ اپنا دماغ لڑا کر چھوٹا سا ہی کوئی بزنس شروع کر لیں ۔۔کوئی ایسا کام جس میں آپکی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو اور آپکو کوئی نوکری کا متبادل بھی مل جائے ۔۔
دعا ہے الله تعالی آپ تمام کی نیک حاجات و خواہشات قبول فرمائے آپکو زندگی کے ہر شعبے میں کامیابیوں و کامرانیوں سے نوازے ۔۔آپکی تمام پریشانیوں کو دور کرے ۔۔آمین ۔۔
فیض مشتاق اکیڈمی

3 years ago | [YT] | 7