Pakistan info & weather


🇵🇰 Pakistan info & weather

Welcome to Pakistan Info & Weather –
Pakistan ka reliable channel jahan aapko milti hain daily weather updates, heatwave alerts, rain forecasts, climate change info, important national updates in a clear and accurate way.

Hum Pakistan k tamam shehron aur ilaqon ke rain chances, flood alerts, temperature updates, seasonal forecasts, aur agriculture weather info provide karte hain.

weekly weather update or 24 hours ka detail forecast ap ko is chennal pr mily gi.


🌦 Weather • 🌍 Information • 🇵🇰 Pakistan

Pakistan Info & Weather

Pakistan Weather

Today Weather Update

Mosam Ka Hal

Rain update

Pakistan Weather Forecast

Punjab Weather

kpk weather

Sindh Weather

Balochistan weather

Heatwave Alerts

Monsoon Forecast Pakistan

Flood Updates Pakistan

Weather for Farmers Pakistan

Pakistan info & weather


#mosamkahal
#weatherforecastpakistan
#cropreformer
#pakistaninfoweather


www.facebook.com/Rizwan.Malik000000?mibextid=ZbWKw…


Pakistan info & weather

✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨
اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے صدقے آپ کی زندگی میں خوشیاں، سکون، صحت اور بے شمار رحمتیں عطا فرمائے۔
قربانی کا یہ مقدس تہوار ہمیں محبت، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
دعا ہے کہ یہ عید آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے خیر و برکت، کامیابی اور خوشیوں کا پیغام لے کر آئے۔
🌙 عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک 🌙

Pakistan Info And Weather....

3 days ago | [YT] | 7

Pakistan info & weather

السلام علیکم!
محکمہ موسمیات پاکستان نے آج سے 12 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں ، آندھی ، گرج چمک اور بجلی گرنے جیسے نا خوشگوار واقعات کی پیشگوئی کر دی ہے ۔۔۔
ہمارا ذاتی تجزیہ کیا ہے آج سہ پہر اس پر ڈیٹیل سے بات کریں گے ۔۔۔
اس سسٹم کے بارے آپ کو پچھلی کئی ویڈیوز میں آگاہ کیا ہے or علاقوں کے بارے میں بھی بتایا تھا آج شہر شہر کی تفصیل دیں گے کچھ ایسے علاقے بھی ہیں جہاں محکمہ موسمیات نے نام شامل نہیں کیا ۔۔۔۔

ہر روز موسم سے با خبر رہنے کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں شکریہ!
Pakistan info & weather

2 weeks ago | [YT] | 14

Pakistan info & weather

محکمہ موسمیات پاکستان نے 7 سے 11 مئی کے دوران گرمی کی لہر کی پیشگوئی کر دی ہے ۔۔۔
یاد رہے کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں مئی کے اوسط درجہ حرارت 42 سے 45 ، 46 ڈگری ہیں ۔۔۔
اگلے 3 دنوں میں درجہ حرارت اسی کے آس پاس رہیں گے چند مقامات پر اس سے تجاوز کر سکتے ہیں ۔۔۔
بالائی فضاء میں ایک ہائی پریشر موجود ہے ،جس کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے اس بارے ہم پچھلی کئی ویڈیوز میں بات بھی کرتے آ رہے ہیں ۔۔۔
مگر یہ لہر کوئی شدید طاقتور نہیں ہے معتدل لہر ہو گی تا ہم مئی کے اوسط درجہ حرارت بھی کافی گرم ہوتے ہیں جہاں کمزور لہر بھی کافی شدید گرمی محسوس کروا دیتی ہے ۔۔۔
بر حال اطمینان رکھیں ، صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے کے دوران غیر ضروری باہر نا نکلیں ، پرندوں کے لیے پانی کا مناسب انتظام فرمائیں ۔۔۔اور جانوروں کے لیے سائے اور ٹھنڈی جگہ کا انتظام کریں
شکریہ ۔۔۔!

3 weeks ago | [YT] | 14

Pakistan info & weather

السلام علیکم!
آج دیر رات یا کل سے 4 مئی تک اور بالائی علاقوں میں 5 مئی تک بارشوں کا امکان ہے ۔۔۔
کشمیر شمالی شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے ۔۔۔
اسی طرح خیبر پختون خواہ ، شمالی بلوچستان اور کوہ سلیمان سے ملحقہ علاقوں میں بھی اچھی بارش بعض مقامات پر شدید موسمی حالات کا خطرہ رہے گا ۔۔۔۔
وسطی پنجاب میں کہیں کہیں اچھی بارش کی توقع ہے ۔۔۔
جب کہ جنوبی پنجاب ، بالائی اور مغربی سندھ ، خضدار اور کیر تھر رینج میں بھی چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے ۔۔۔
اس دوران شدید گرج چمک ، تیز آندھی اور بعض بالائی علاقوں میں شدید ژالہ باری کی توقع بھی ہے ۔۔۔
اس سسٹم کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر سے ہمیں کمی دیکھنے کو ملے گی ۔۔۔
اس سسٹم کی تفصیل آج بعد سہ پہر اسی چینل پر دیں گے تو چینل کو بروقت موسمی اپڈیٹس کے لئے سبسکرائب کر لیں ۔۔۔
ملک رضوان ۔۔۔
Pakistan Info & Weather

3 weeks ago | [YT] | 20

Pakistan info & weather

السلام علیکم!
5 اپریل کو بعد دوپہر نئے سلسلے کے اثرات بلوچستان میں پڑنا شروع ہو جائیں گے اور اب تک کی تفصیل کے مطابق کل شام سے شمالی بلوچستان سے بارش کا آغاز بھی متوقع ہے ۔۔۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کا پھیلاؤ 6 اپریل سے ہو گا خاص طور 6 اپریل کی دوپہر، شام سے ۔۔۔۔

یہ سلسلہ بھی حالیہ سلسلے کی طرح غیر معمولی ہو گا ۔۔۔

خاص طور پر خیبر پختون خواہ ، کشمیر ،شمالی اور وسطی مغربی پنجاب ، شمالی بلوچستان میں موسلا دھار سے شدید بارشیں ، ژالہ باری ، ندی نالوں میں طغیانی شدید گرج چمک اور نشبیی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔۔۔ ذکر کردہ علاقوں میں 6 سے 8 اپریل کے دوران مجموعی طور پر 60 سے 100 ملی میٹر کے درمیان بارش کے امکان ہیں ۔۔۔۔

وسطی بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی معتدل سے تیز اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے یہاں پر سلسلہ 6 اپریل کی بعد دوپہر یا شام سے 7 اپریل کی صبح سے دوپہر تک اثر انداز ہو گا اور بیشتر مقامات پر 15 سے 35 اور بعض مقامات 30 سے 45 ملی میٹر کے آس پاس بارش کے امکان ہیں ۔۔۔

کراچی سمیت جنوبی اور وسطی سندھ ،اور جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں یا بعض مقامات ہلکی سے معتدل بارش کے امکان ہیں ۔۔۔ یہاں پر سلسلے کے اثرات کم رہیں گے اور بارش کی مقدار 1 سے 10 ملی میٹر اور بعض مقامات پر 15 ملی میٹر کے آس پاس رہ سکتی ہے یہاں پر سلسلے کے زیادہ تر اثرات جس میں جنوبی بلوچستان ہے 5 اپریل شام سے 6 اپریل اور وسطی اور جنوبی سندھ میں 6 اپریل کے روز رہیں گے ۔۔۔۔

ہر شہر کی تفصیل کل کی ویڈیو میں دیں گے ۔۔۔
چینل کو سبسکرائب لازمی کریں شکریہ ۔۔۔۔!

1 month ago (edited) | [YT] | 13

Pakistan info & weather

السلام علیکم!
پاکستان کو اب تک کا طاقتور ترین مغربی نظام یکم اپریل سے متاثر کرنے جا رہا ہے ۔۔۔
جس میں کراچی تا کشمیر ، ملک کے 100 فیصد علاقوں میں وقفے وقفے سے 4 اپریل کی رات تک کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے ۔۔۔
کئی مقامات پر شدید ژالہ باری ، شدید گرج چمک ، 100 ملی میٹر کے بھاری سپیل اور فلڈ وارننگ ہے ۔۔۔
فصلوں کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے ۔۔۔
اس سلسلے کی تفصیلی اپڈیٹ چینل پر ویڈیو کی صورت میں موجود ہے ۔۔۔
اگر آپ دیکھنا پسند کریں تو چینل کا وزٹ کریں اور آج کی ویڈیو دیکھیں ۔۔۔
شکریہ ۔۔۔

1 month ago | [YT] | 10

Pakistan info & weather

موجودہ سلسلے سے ملک کے شمال وسطی علاقوں میں کئی مقامات پر جب کہ جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔۔۔
یہ سلسلہ مزید 31 مارچ تک برقرار رہے گا اور وسطی اور بالائی علاقوں میں اکثر جب کہ جنوبی علاقوں میں چند مقامات پر موسلا دھار بارشوں کا باعث بنے گا ۔۔۔
1 سے 5 اپریل کے دوران اپریل کا پہلے طاقتور ملک گیر سلسلے کی آمد متوقع ہے جس سے سندھ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی زبر دست بارشوں کا امکان فل حال دکھائی دے رہا ہے جب کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے ۔۔۔
اس پر ہر روز ویڈیو میں تفصیلی طور پر بدلتی صورت حال پر بات کرتے رہیں گے۔۔۔
موجودہ سلسلے کی تفصیل بھی اسی چینل پر موجود ہے اور ہر روز اس پر بھی اپنے ناظرین و سامعین کو آگاہ کر رہے ہیں گے۔۔۔
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی شمالی بلوچستان ، کوہ سلیمان ، خیبر پختون خواہ ، کشمیر گلگت ، بالائی اور وسطی پنجاب کے اکثر جب کہ جنوبی پنجاب جنوبی اور وسطی بلوچستان اور کراچی سمیت سندھ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔۔۔
مزید تفصیل کے لیے اور ہر روز اپڈیٹ رہنے کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں شکریہ

2 months ago | [YT] | 12

Pakistan info & weather

محکمہ موسمیات پاکستان نے 24 مارچ شام سے 26 مارچ پھر 27 مارچ کی رات سے 30 مارچ کے دوران ملک بھر بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے
جسے آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں ۔۔۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ایک سلسلہ ہے جب کہ ہمارے مطابق 24 سے 26 کے دوران پہلا اور 28 سے 31 مارچ کے دوران دوسرا سلسلہ متوقع ہے دوسرا سلسلہ پہلے سلسلے سے بھی طاقتور ہو گا ۔۔۔۔
24 سے 27 مارچ کے دوران اثر انداز ہونے والے پہلے سلسلے کی تفصیلی اپڈیٹ تمام اضلاع کے ناموں کے ساتھ چینل پر ویڈیو اپڈیٹ اپلوڈ کر دی ہے اگر وہ دیکھنا چاہتے تو چینل کا لازمی وزٹ کریں
شکریہ ۔۔۔۔

2 months ago | [YT] | 9

Pakistan info & weather

میرے تمام ہم وطنوں ، یو ٹیوب فیملی ، اور اہل اسلام کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد ۔۔۔
اُمید ہے میٹھی عید کو میٹھے خوشگوار موسم کے ساتھ خوب انجوائے کر رہیں ہوں گے ۔۔۔

2 months ago | [YT] | 6

Pakistan info & weather

آپ کے علاقے میں درجہ حرارت کیا صورت حال ہے ؟ ہمیں لازمی آگاہ کریں ۔۔۔ آپشن کے ذریعے ۔۔۔
اور کمنٹ میں اپنے شہر کا نام لکھیں تاکہ آپ کے علاقے کا موسم ویڈیو میں شامل کیا جائے ۔۔۔۔

2 months ago | [YT] | 4