Quetta news Network



Quetta news Network

کوئٹہ میں اے ایس ایف انسپکٹر زبیر احمد دوست سمیت لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج

کوئٹہ: جناح ٹاؤن کے علاقے سے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے انسپکٹر زبیر احمد اپنے دوست خلیل سمیت پراسرار طور پر اغواء ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ مغوی زبیر احمد کے والد کی مدعیت میں تھانہ جناح ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، جس میں اغواء سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق زبیر احمد، جو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بطور انسپکٹر تعینات ہیں، 21 جون کو اپنے دوست خلیل کے ہمراہ کلی برات، جناح ٹاؤن میں واقع گھر سے دوپہر ساڑھے تین بجے روانہ ہوئے، جس کے بعد دونوں لاپتہ ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

4 days ago | [YT] | 1

Quetta news Network

ماہ رنگ بلوچ کی عمر قید پر کلثوم نیاز بلوچ کا اظہارِ تشویش، رہائی کا مطالبہ

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی رکن "کلثوم نیاز بلوچ" نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی کو عمر قید کی سزا سنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی کو شفاف، آزادانہ اور منصفانہ ٹرائل کا حق فراہم نہیں کیا گیا، جو انصاف اور آئین کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو قانون کے مطابق منصفانہ سماعت اور اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہونا چاہیے، جبکہ انصاف کے تقاضوں کی مکمل پاسداری ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔

رکنِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، سیاسی استحکام اور حالات کی بہتری کے لیے سیاسی مسائل کا حل سیاسی انداز میں تلاش کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو رہا کیا جائے اور تمام متعلقہ فریقین کے درمیان بامعنی سیاسی مکالمہ شروع کیا جائے تاکہ صوبے میں کشیدگی کا خاتمہ اور عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

کلثوم نیاز بلوچ کا کہنا تھا کہ آئینی و قانونی اصولوں کی پاسداری اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنا ہی ملک میں قانون کی حکمرانی اور عدالتی نظام پر عوام کے اعتماد کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

5 days ago | [YT] | 1

Quetta news Network

کوئٹہ کے علاقے بلیلی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کابل جان ہوٹل کے مالک اور معروف تاجر ہاشم خان نورزئی جاں بحق ہو گئے۔

5 days ago | [YT] | 1

Quetta news Network

9 اور 10 محرم الحرام: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل سروس معطل

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق موبائل سروس آج (9 محرم) بند ہے اور کل (10 محرم) بھی معطل رہے گی۔ یہ اقدام جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ضروری رابطوں کے لیے متبادل ذرائع استعمال کریں۔

1 week ago | [YT] | 1

Quetta news Network

بلوچستان بھر میں درختوں کی کٹائی پر ایک سالہ مکمل پابندی نافذ



کوئٹہ (کیو این این ) حکومتِ بلوچستان نے صوبے میں جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے محفوظ درختوں کی کٹائی، جمع کرنے اور ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقل کرنے پر ایک سال کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی بلوچستان فاریسٹ ایکٹ 2022 کے تحت نافذ کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں محفوظ درختوں کی کٹائی، ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل پر فوری طور پر پابندی عائد ہوگی جو ایک سال یا آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔
محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد جنگلات کے تیزی سے خاتمے کو روکنا، ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا اور صوبے کے قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ حکومت نے تمام ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فاریسٹ ایکٹ 2022 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ماہرین ماحولیات نے حکومتی فیصلے کو صوبے میں جنگلات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کی جانب ایک مثبت اور اہم قدم قرار دیا ہے۔

1 week ago | [YT] | 1

Quetta news Network

جعلی عامل کا کالا دھندا بے نقاب، تعویذ گنڈوں سمیت گرفتار

کوئٹہ (رپورٹ کیو این این) سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جادو ٹونے اور عاملی کے نام پر شہریوں سے مبینہ طور پر رقم بٹورنے والے ایک جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم لوگوں کو تعویذات اور روحانی علاج کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تعویذات، گڑیاں، تالے اور جادو ٹونے میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے برآمد ہونے والی پراسرار اشیاء کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی جاری ہے۔

1 week ago | [YT] | 1

Quetta news Network

"بلوچستان میں 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان"

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 25 اور 26 جون کو تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ تعطیلات کا اعلان محرم الحرام کے مذہبی اجتماعات اور یومِ عاشور کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

1 week ago | [YT] | 1

Quetta news Network

"ساتویں محرم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل"

کوئٹہ: ساتویں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر شہر بھر میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل سروس شام تک بند رہے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ساتویں محرم کا مرکزی جلوس آج سہہ پہر برآمد ہوگا، جبکہ جلوس کے روٹس میں آنے والی تمام مارکیٹیں اور دکانیں بھی سیکیورٹی انتظامات کے تحت سیل کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون اور متبادل ذرائع ابلاغ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

1 week ago | [YT] | 1

Quetta news Network

تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو علاج کیلئے امریکہ بھجوانے کا فیصلہ

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرونِ ملک علاج کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے علاج کیلئے متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ماہ نور ناصر اس وقت کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا مزید ایک ہفتے تک علاج جاری رہے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق خصوصی علاج کی غرض سے انہیں امریکہ بھجوایا جائے گا اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

#SarfrazBugti
#quettanewsnetwork

1 week ago | [YT] | 1

Quetta news Network

عوام کے لیے بڑا ریلیف

وزیراعظم کا پیٹرول 74 روپے اور ڈیزل ں 67 روپے فوری سستا کرنے کا اعلان

1 week ago | [YT] | 1