The beauty of the universe is in its diversity. Similarly, the beauty of the world of thought is also due to differences of opinion. If we can maintain the unity of humanity in spite of differences of opinion and views. And if we do not allow it to become a source of enmity, our present world can also become beautiful.
The main purpose and goal of our channel is to try to live with love, tolerance, peace and harmony with differences of opinion. Make this difference of opinion the beauty of the human world.
To this end, we will try to present to you all the religions, sects, schools and ideas of the world. We will present all the great personalities and ideas in human history who have made a significant contribution to the world of thought and philosophy in an impartial, objective and sympathetic manner.
We hope you enjoy the extension of service and would like to thank you for your advice.
The difference of opinion that we consider beautiful is described by Ibrahim Zauq in this poem.
Shamsuddin Hassan Shigri
تازہ شائع شدہ کتاب
اسلامی تصوف میں ابنِ عربی کا نظریۂ وحدت الوجود
(مراتبِ وجود اور نظریۂ فیض)
مصنف:
ڈاکٹر صلاح الدین محمد شمس الدین لکھنوی ثم الازہری
(حال مقیم انڈونیشیا)
یہ کتاب ابنِ عربی کے نظریۂ وحدت الوجود، مراتبِ وجود اور نظریۂ فیض پر ایک علمی و تحقیقی مجموعۂ مقالات ہے، جو سنجیدہ قارئین، طلبہ، محققین اور اہلِ علم کے لیے نہایت مفید ہے۔
کتاب حاصل کرنے کے لیے درج ذیل نمبر پر واٹس ایپ میسج کریں: میسج میں کتاب کا نام لازمی مینشن کریں
📱 +92 340 2442023
#کتاب
#ابن_عربی
#وحدت_الوجود
#اسلامی_تصوف
#تحقیق
#مطالعہ
#اسلامی_فکر
3 days ago | [YT] | 8
View 4 replies
Shamsuddin Hassan Shigri
### YouTube Chapters (Urdu & English)
00:00 - Promo | پرومو
02:00 - Introduction | تعارفی گفتگو
04:33 - Q1: Mujtahid Ya Ayatullah Kaun Hota Hai? | مجتہد یا آیت اللہ کون ہوتا ہے؟ پاکستانی شیعہ مقامی مجتہد کیوں نہیں مانتے؟
16:40 - Q2: Quran Ka Tarjuma Jaiz Ya Na-Jaiz? | قرآن کا ترجمہ جائز یا ناجائز؟ مخالفت کی وجوہات اور ترجمہ کی حقیقت
24:45 - Q3: Quran Ka Tarjuma Nahi Ho Sakta Ke Do Matlab | قرآن کا ترجمہ نہیں ہو سکتا کے دو مطلب اور ان پر تبصرہ
32:24 - Q4: Text vs Translation & Tafseer | کیا قرآن کا ترجمہ متن کا متبادل اور تفسیر متن کا بیانِ ثانی ہے؟
35:30 - Q5: Translation Denied vs Text Denied? | ترجمے کا انکار متن کا انکار کیوں نہیں؟
37:32 - Q6: Tafseer Kya Hai? Explanation of Divine Words | کئی جلدوں میں تفسیر! کیا یہ خدا کی بات سمجھانے کی کوشش ہے؟
42:51 - Q7: Does Tafseer Make Quran Simpler? | کیا تفسیر ہدایت کے متن کو آسان کرنا ہے؟ ڈاکٹر خضر یاسین کا موقف
49:18 - Q8: Eloquence of Mufassir vs Divine Text | فن اور ہدایت کے نقطہ نظر سے تفسیر! کیا مفسر خود کو خدا سے زیادہ فصیح سمجھتا ہے؟
51:40 - Q9: Comparison of Arabic, Persian & Urdu Tafaseer | عربی اور فارسی تفاسیر کا اردو تفاسیر سے موازنہ
57:35 - Q10: Why Was Quran Translation Opposed Initially? | ابتداء میں قرآن کے ترجمہ کی مخالفت کیوں ہوئی؟
59:52 - Q11: 3 Perspectives on Understanding Quran | فہمِ قرآن کے حوالے سے تین اہم زاویے اور رویے (20 علوم، احادیث اور اہل قرآن)
1:09:48 - Q12: Akhbari vs Usuli/Non-Akhbari Viewpoints | فہمِ قرآن سے متعلق اخباری نقطہ نظر اور غیر اخباری شیعہ سنی نقطہ نظر
1:13:49 - Q13: Shia Ahle-Quran & Dr. Tabatabai's Concerns | شیعہ اہل قرآن کون؟ مدارس میں قرآن کی شمولیت اور علامہ طباطبائی کی شکایت
1:27:14 - Q14: Sunni vs Shia Ahle-Quran Perspectives | سنی پس منظر اور شیعہ پس منظر کے اہل قرآن کا موازنہ
1:29:08 - Q15: Hadith al-Thaqalayn & Guidance from Ahlul Bayt | حدیثِ ثقلین کی روشنی میں اہلبیتؑ سے ہدایت کیسے حاصل کریں؟ تعلیمات کہاں ہیں؟
1:32:10 - Q16: Hazrat Ali (AS) & Compilation of Hadith | حضرت علی علیہ السلام نے اپنے عہدِ خلافت میں احادیث جمع کرنے کے لیے کیا کیا؟
1:36:15 - Q17: Role of Hazrat Ali (AS) in Caliphate Era | حضرت علیؑ کا عہدِ خلفاء میں کردار اور فرقہ کاملہ کا اعتراض
1:37:37 - Q18: Source of Ahlul Bayt's Teachings & Azadari | اہلبیتؑ کی تعلیمات کہاں سے لیں؟ شیعہ سنی مشترکہ احادیث اور عزاداری کے غیر ضروری عناصر
1:46:36 - Outro / Conclusion | اختتامیہ
1:48:00 - Outro Video Ends | ختم شد
Link
https://youtu.be/gtYBPh0xIPo?si=6owh4...
5 days ago | [YT] | 14
View 0 replies
Shamsuddin Hassan Shigri
پوڈکاسٹ نمبر 196
مہمان: شیعہ مجتہد آیت اللہ ڈاکٹر سید نیاز محمد ہمدانی
میزبان: شمس الدین حسن شگری
چینل: وحدت انسانیت
ادارہ: کونسل برائے تکثیری تحقیق و مکالمہ
عنوان: قرآن مجید جج یا وکیل؟ قرآن کی فرقہ وارانہ تفسیرکا مسئلہ
کیا قرآن کا ترجمہ اور تفسیر جائز ہیں؟
Recommended): Quran: Judge Ya Wakeel? | فرقہ وارانہ تفسیر کا مسئلہ | Ayatullah Dr. Niyaz Hamdani | Podcast 196
آپشن 2: کیا قرآن کا ترجمہ اور تفسیر جائز ہیں؟Quranic Interpretation | Dr. Niyaz Hamdani & Shams Shugri
Quran Majeed: Judge or Lawyer? | The Problem of Sectarian Tafseer | Wahdat-e-Insaniat Podcast
وحدتِ انسانیت پوڈکاسٹ کے ایپیسوڈ نمبر 196 میں خوش آمدید۔ کونسل برائے تکثیری تحقیق و مکالمہ (CPRD) کے زیرِ اہتمام اس اہم گفتگو میں میزبان شمس الدین حسن شگری کے ساتھ موجود ہیں معروف شیعہ مجتہد، مفسرِ قرآن اور سکالر، آیت اللہ ڈاکٹر سید نیاز محمد ہمدانی۔
اس تفصیلی اور فکری پوڈکاسٹ میں ہم اسلام کے چند انتہائی حساس اور اہم ترین علمی سوالات پر گفتگو کریں گے:
• کیا قرآن مجید ہمارے لیے ایک "جج" (فیصلہ کرنے والا) ہے یا ہم اسے اپنے اپنے مسالک کا "وکیل" (اپنے نظریات کو سچا ثابت کرنے کا ذریعہ) بنا لیتے ہیں؟
• قرآن مجید کی فرقہ وارانہ تفسیر نے مسلم امہ کو کیسے تقسیم کیا؟
• کیا قرآن کا ترجمہ اور تفسیر کرنا ہر دور میں جائز اور عام انسان کے لیے ممکن ہے؟
قرآن محوری (Quran-Centric Approach) اور جدید دور کے فکری چیلنجز کو سمجھنے کے لیے یہ علمی گفتگو آخر تک لازمی دیکھیں۔
لنک
https://youtu.be/gtYBPh0xIPo?si=_aNnb...
5 days ago | [YT] | 13
View 6 replies
Shamsuddin Hassan Shigri
EP: 134
امام غائب اور امام حاضر ؟
اثناء عشری اور اسماعيلی عقیدہ امامت کا تقابل
Imamat o Khilafat ،Imamate مسئلہ امامت Ismaili & Twelver Perspectives, Taqabuli Jaiza,Sabir
Link
https://youtu.be/uBFdL4qVIpA?si=QghJn...
6 days ago | [YT] | 11
View 0 replies
Shamsuddin Hassan Shigri
آج شام 6 بجے
کونسل برائے تکثیری تحقیق و مکالمہ کے چینل وحدتِ انسانیت پر
______
پاکستان کے معروف شاعر، ناول نگار، مترجم اور لبرل فکر سے وابستہ ممتاز علمی شخصیت سید کاشف رضا کے ساتھ ایک طویل، سنجیدہ اور نہایت فکرانگیز پوڈکاسٹ۔
اس نشست میں حقیقی لبرل ازم اور سطحی یا نمائشی لبرل ازم کے فرق، حقیقی لبرل اور نام نہاد “لنڈے کے لبرلز” کے رویّوں، لبرل ازم اور الحاد، لبرل ازم اور مذہب، لبرل ازم اور مارکس ازم، نیز سیکولر اور لبرل فکر کے باہمی فرق پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی زیرِ بحث آیا کہ کیا کوئی لبرل مذہب یا الحاد کا مبلغ ہو سکتا ہے؟
اسی طرح گزشتہ 47 برس سے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کی اصل وجوہات، “مرگ بر امریکہ” کے نعرے کی حقیقت، پالیسیوں کے اختلاف، اور اصولی و نظریاتی تنازعات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
حالیہ ایران۔امریکہ کشیدگی و جنگ، عراق و افغانستان پر امریکی حملوں، اور ایران۔امریکہ تنازع کے حوالے سے “حقیقی لبرل” اور “لنڈے کے لبرل” نقطۂ نظر کے فرق پر بھی کھل کر گفتگو ہوئی۔
امام روح اللہ خمینی اور صدام حسین کے تصادم کی اصل وجوہات اور اس پر لبرل زاویۂ نگاہ بھی موضوعِ بحث رہا۔
اور ایک دلچسپ سوال یہ بھی اٹھایا گیا کہ:
“لنڈے کا لبرل” حقیقی لبرل ازم کی رو سے صرف گمراہی ہے یا پھر “تکفیر” یعنی خروج عن اللبرل ازم؟ 😝۔ اس پر سيد کاشف رضا صاحب سے فتوے کی زبان میں جواب لیا گیا ہے۔😊
ان نکات کے علاوہ بھی کئی اہم فکری، تہذیبی اور سیاسی موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
1 week ago | [YT] | 21
View 4 replies
Shamsuddin Hassan Shigri
ایک اہم موضوع پر مختلف الخیال اہل علم کی آراء ایک ساتھ
چیپٹر اور ٹائم
1:حسن الیاس
00 سے 12 منٹ 45 سکیند تک
2:شوذب عسکری
12 منٹ 45 سکیند سے 51 منٹ 5 سکیند تک
3: حاشر ارشاد
41 منٹ 4 سکیند سے ایک گھنٹہ 7 منٹ 9 سکیند تک
4: پروفیسر ڈاکٹر شبیہ سید
ایک گھنٹہ 7 منٹ 9 سکیند سے ایک گھنٹہ 13 منٹ 55 سکیند تک
5: فیض اللہ خان
ایک گھنٹہ 13 منٹ 55 سکیند سے آخر تک
اسرائیل مظلوم ریاست کیوں؟
مہمان: حسن الیاس
میزبان: شمس الدین حسن شگری
ادارہ: کونسل برائے تکثیری تحقیق و مکالمہ
چینل: وحدتِ انسانیت
وحدت انسانیت چینل نے اس موضوع پر مختلف الخیال اہل علم کو اس موضوع پر گفتگو کی دعوت دی۔ ان تمام مہمانوں سے ہم نے ایک سوال مشترکہ پوچھا تھا کہ کیا اسرائیل خود ایک مظلوم ریاست نہیں ہے؟ اسرائیل اپنے وجود کے روز سے اپنی دفاع کی جنگ لڑرہا ہے۔ پہلے عربوں سے چار جنگیں پھر سنی جہادی تحریکات سے برسر پیکار اور گزشتہ کئی دہائیوں سے ایرانی پراکسی شیعہ و سنی جہادی تحریکات سے جنگ۔ خود فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے مسلسل مزاحمت۔ اس کے ساتھ ساتھ اب ایران کا اسرائیل سے برسر پیکار ہونا۔ یمن کی حوثی جہادیوں کی طرف سے حملے۔ پھر تمام اسلامی ممالک کی طرفر سے اسرائیل کے وجود کو قبول نہ مکرنا۔ یعنی اسرائیل خود چاروں طرف سے خطرات میں گھرا ہوا ملک ہے۔ اس تمام پس منظر کو سامنے رکھا جائے تو کیا اسرائیل خود مظلوم ریاست نہیں ہے؟
ہم نے جن مہمانوں سے گفتگو کی وہ سب کے سب پاکستانی ہیں اور کوئی لبرل ہے کوئی سوشلسٹ نقطہ نظر کا حامل تو کوئی مذہبی۔ ان سب سے جب اسرائیل کی مظلومیت سے متعلق پوچھا گیا تو ان سب نے کیا جواب دیا وہ ہم نے اس ویڈیو میں جمع کیا ہے۔ یعنی ایک ہی نشست میں ان مختلف الخیال اہل دانش کی گفتگو جمع ہے۔
حسن الیاس، شوذب عسکری، حاشر ارشاد ، ڈاکٹر شبیہ سید اور فیض اللہ خان کی گفگتو
Link
https://youtu.be/tFI10gsDPQg?si=qXRe9...
2 weeks ago | [YT] | 13
View 1 reply
Shamsuddin Hassan Shigri
اس موضوع سے متعلق کلئیرٹی خود شیعہ کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے۔ ( ولایت فقیہ کے مخالف شیعہ اس معاملے میں بالکل واضح ہے ) ریاستوں اور دانشوروں کے لیے بھی بہت ضروری ہے ورنہ وہی ہوتا رہے گا جو ہو رہا ہے۔
کویت،بحرین اور امارات کے تناظر میں دیکھیں۔ ابھی تک اس حوالے سے اصولی وضاحت بحرینی وزیر داخلہ کی طرف سے آئی ہے۔
اتفاق یا اختلاف سے قطع نظر اصولی بات سمجھنا ضروری ہے۔
هذا ما عندي وأنت لا أعلم بالصواب 😅
https://youtu.be/wsETaiDTn7c?si=mQ3N-...
2 weeks ago | [YT] | 22
View 1 reply
Shamsuddin Hassan Shigri
آج پاکستان کے معروف شاعر، ناول نگار، مترجم اور لبرل فکر سے وابستہ ممتاز علمی شخصیت سید کاشف رضا کے ساتھ ایک طویل اور نہایت فکرانگیز پوڈکاسٹ کرنے کا موقع ملا۔ اس نشست میں حقیقی لبرل ازم ،اور سطحی یا نمائشی لبرل ازم کے فرق، نیز حقیقی لبرل اور لنڈے کے لبرل، ایران۔امریکہ کشیدگی و جنگ، اور دیگر اہم فکری و سیاسی موضوعات پر تفصیلی اور سنجیدہ گفتگو ہوئی۔
یہ پروگرام بہت جلد کونسل برائے تکثیری تحقیق و مکالمہ کے یوٹیوب چینل “وحدتِ انسانیت” پر اپلوڈ کیا جائے گا۔
2 weeks ago | [YT] | 23
View 0 replies
Shamsuddin Hassan Shigri
EP193:Dr Mohsin Naqvi on Shia Hadith Authenticity & His Books,
شیعہ و سنی احادیث کا فرق ,زیادہ مستند کونسی ؟
مکمل پوڈکاسٹ کے لیے لنک
https://youtu.be/tJs3DICee7U?si=0vp0S...
3 weeks ago | [YT] | 17
View 0 replies
Shamsuddin Hassan Shigri
آج شام 5 بجے شمس الدین حسن شگری کے چینل پر ایک اور اہم پوڈکاسٹ
EP 193
ڈاکٹر سید محسن نقوی صاحب کی کتابوں پر خود ڈاکٹر صاحب کی گفتگو
اس گفتگو میں ضمنا اس قسم کے کئی سوالات زیر بحث آئے ہیں۔
کیا شیعہ احادیث واقعی سنداً کمزور ہیں؟
اہلسنت علماء، شیعہ احادیث کو جعلی کیوں سمجھتے ہیں ؟
ڈاکٹر صاحب کے نزدیک عقل سے متعلق روایات کی اصل حقیقت
سنی کتب احادیث میں عقل سے متعلق جو کچھ روایات ہیں سب موضوع ہیں ۔کیا شیعہ کتب کی احادیث بھی وضعی ہیں ؟
کیا اصولِ کافی وہی مقام رکھتی ہے جو اہلِ سنت میں بخاری کو حاصل ہے؟
کیا امام مہدیؑ سے ملاقات ممکن ہے؟
اور شیعہ و سنی تصورِ حدیث میں اصل فرق کیا ہے؟
یہ اور اس طرح کے حساس سوالات پر ایک سنجیدہ، علمی اور بے لاگ گفتگو…
مہمان: آیت اللہ ڈاکٹر سید محسن نقوی
میزبان: شمس الدین حسن شگری
س گفتگو میں:
شیعہ ذخیرہ احادیث کی حقیقت
صول کافی کی حیثیت اور تنقید
سنی و شیعہ حدیث کا بنیادی فرق
کربلا کی مستند تحقیق اور اہم کتب
امام مہدیؑ سے متعلق عقائد اور روایات
جدید حدیثی پروجیکٹس اور علمی چیلنجز
یہ پوڈکاسٹ صرف ایک گفتگو نہیں بلکہ
علم، تحقیق اور سنجیدہ مکالمے کی ایک مکمل نشست ہے۔
چینل سبسکرائب کریں: وحدتِ انسانیت
پیشکش:
کونسل برائے تکثیری تحقیق و مکالمہ
#ShiaHadith #AlKafi #IslamicPodcast #MohsinNaqvi #Karbala #ImamMahdi #HadithResearch #WahdatEInsaniyat
3 weeks ago | [YT] | 17
View 2 replies
Load more