Hamayoun Mir

*خالق نے یہاں ایک تازہ حرم اس درجہ حسین بنوایا ہے*
*دل صاف گواہی دیتا ہے یہ خلد بریں کا سایہ ہے*
*کیا یہی ہے میری وہ پیاری رشیدیہ مسجد ؟؟؟*
*جس کے نیچے شیو مندر ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے* 🥺
*ظالم کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتا بھلے ہی کچھ دیر کے لیے ہم لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو چکا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے*

2 days ago | [YT] | 2

Hamayoun Mir

O Valley of Kerna, Your Beauty is Unmatched | Beautiful Kashmir Anthem 2026
🏔️ My Beautiful Homeland Kerna | Emotional Kashmiri Song

1 week ago | [YT] | 7

Hamayoun Mir

جب کوئی آپ سے کہے میرے لیے دعا کرنا، تو آپ سچ میں اُن کے لیے دعا کیا کریں🤲🏻 کتنی امید سے اگلا انسان آپ کو دعا کے لیے کہتا ہے 🫠🌸
مجھے کافی لوگوں نے دعا کے لیے کہا ہے، اور میں ہر ایک کو الگ الگ مینشن نہیں کر سکتا، اس لیے سب کے لیے دل سے دعا:
*اے اللہ* جتنے بھی مسلمان بیمار، پریشان، غمزدہ، بے روزگار، مقروض یا کسی بھی آزمائش میں ہیں، اُن سب پر اپنا خاص رحم فرما، اُن کی پریشانیاں آسان فرما، بیماریوں کو شفا میں بدل دے، دلوں کو سکون عطا فرما، جائز حاجات پوری فرما اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب فرما۔ آمین 🤲🏻🌸

1 week ago | [YT] | 0

Hamayoun Mir

*تمہارا دل کیسا ہے؟ 🖤💚*

*میرا دل…🫀*
*یہ ہر وقت اپنے خالق سے رحم کا طلبگار رہتا ہے اس دنیا کے ساتھ اس کی نہیں بنتی، یہ ہر وقت زخمی ہی رہتا ہے۔ مگر میں سمجھتی ہوں کہ اس پر رب کی خاص رحمت ہے۔ 🤍♥️*

*کیا تم نے سنا نہیں…؟* `”بڑی نعمت ہے دل کا دنیا میں نہ لگنا۔۔۔“` 🥹

1 week ago | [YT] | 0

Hamayoun Mir

> ‏💫💕السلام علیکم💫💕



> خوشیوں کا وقت بھی کبھی آ ہی جائے گا غم بھی تو مل رہے ہیں تمنا کیے بغیر 🍂🥀


*~ 🌥️🕊️*🎀Aɴᴀʙᴇᴇ🎀

1 week ago | [YT] | 1

Hamayoun Mir

"میری طرف سے تمام عالمِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ اس مبارک دن کو ہمارے لیے رحمتوں، برکتوں اور خوشیوں کا ذریعہ بنائے۔
اللہ کرے یہ عید پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، بھائی چارے اور محبت کا پیغام لے کر آئے۔
یا اللہ! ہمارے دلوں سے نفرتیں ختم فرما اور ہمیں ایک دوسرے کے قریب کر دے۔
آمین یا رب العالمین۔"

2 months ago | [YT] | 4

Hamayoun Mir

💞💞

*یا اللّٰہ! مجھے اچانک موت سے بچا، جو میں بے خبری میں ہوں۔ میری آخری لمحے تیری یاد، خلوص اور رضامندی سے بھرے ہوں۔ میری آخری سانس میں تیرا نام ہو۔ 🥹🤲*

💞

2 months ago | [YT] | 1

Hamayoun Mir

*_السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ_🌝💐*

`ایک بار محبّت سے درود شریف پڑھ کر react کریں`💌🌈

*❁بِسْــــــــــــــــــمِ اﷲِالرَّحْمَنِ اارَّحِيم❁۔*

*اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*🌸🌻

*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ،*🌸🌻

💞

2 months ago | [YT] | 6

Hamayoun Mir

یہ موسم ، یہ دلکش نظارے
کتنے ُاداس ہیں تیرے بغیر جاناں..!!

مگر ُتم نے تو کبھی دیکھا ہی
نہیں اس تڑپتے دل کا حال جاناں..!!

نہیں ہیں میرے جاگنے کا تم کو یقین
تو خود ہی پوچھ لو چاند ستاروں سے جاناں..!!



♥️

2 months ago | [YT] | 2

Hamayoun Mir

*حضرت ایوب علیہ السلام کے صبر اور استقامت کی کہانی:*

حضرت ایوب علیہ السلام کی کہانی صبر اور استقامت کی بہترین مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب علیہ السلام کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا تھا، جیسے مال، اولاد، اور صحت۔ وہ نہایت عبادت گزار اور اللہ کے شکر گزار بندے تھے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی آزمائش کے لئے ان پر مشکلات نازل کیں۔

حضرت ایوب علیہ السلام کی صحت خراب ہوگئی، ان کا مال ضائع ہو گیا، اور ان کی اولاد بھی دنیا سے رخصت ہو گئی۔ اتنی بڑی آزمائش کے باوجود، انہوں نے اللہ سے کبھی شکوہ نہیں کیا۔ حضرت ایوب علیہ السلام نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور اللہ کی رحمت پر یقین رکھتے ہوئے دعا کی جسکا ذکر قرآن میں موجود ہے:

"اور ایوب کو یاد کرو، جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے تکلیف پہنچی ہے اور تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔" *(سورہ الأنبياء، 21:83)*

حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا قبول ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے ان کو دوبارہ صحت، مال، اور اولاد سے نوازا۔ یہ کہانی ہمیں سکھاتی ہے کہ مشکلات میں صبر اور استقامت سے کام لینا چاہئے، اور اللہ کی رحمت پر یقین رکھنا چاہئے۔

*زندگی میں صبر اور استقامت کا سبق:*

ہماری زندگی میں بھی بہت سی مشکلات آتی ہیں، جن میں صبر اور استقامت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہر آزمائش اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اور وہی ہمیں ان آزمائشوں سے نکالنے والا ہے۔ صبر اور اللہ کی رحمت پر یقین رکھ کر ہم اپنی مشکلات کو آسانی سے عبور کر سکتے ہیں۔

امید ہے کہ یہ کہانی آپ کو صبر، توکل، دعا اور استقامت کی اہمیت اور اللہ کی رحمت پر یقین رکھنے کی ترغیب دے گی۔

اگر یہ پیغام پسند آئے تو اس پر ہارٹ ری ایکٹ دیں اور شیئر ضرور کریں۔ ❤

2 months ago | [YT] | 2