Current affairs is a type of broadcast journalism that analyzes and discusses recent News stories. This can include news that is still happening.


farwaz n.b news

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈجنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی، الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی،  اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور متعلقہ افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ طویل اور محنت طلب قانونی کارروائی کے بعد ملزم تمام الزامات میں قصور وار قرار پایا گیا ہے، عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے اور ملزم کو دفاع کےلیے وکیلوں کی ٹیم منتخب کرنے سمیت تمام قانونی حقوق فراہم کیےگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  ملزم کے سیاسی عناصرکے ساتھ ملی بھگت، سیاسی افراتفری اور عدم استحکام کے معاملات الگ سے دیکھے جارہے ہیں۔

واضح رہےکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تعینات رہے اور وہ کور کمانڈر پشاور بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 12 اگست 2024 کو سپریم کورٹ کے حکم پر ٹاپ سٹی کی کورٹ آف انکوائری شروع کیے جانے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

فیض حمید کو حراست میں لیے جانے کے ایک دن بعد عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ’ فیض حمید کا سارا ڈراما مجھے فوجی عدالت لے جانے کے لیے کیا جا رہا ہے، فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔’

آئی ایس پی آر نے فیض حمید کو حراست میں لیے جانے سے متعلق بتایا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت تادیبی کارروائی شروع کی گئی ہے۔


ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی کئی خلاف ورزیاں ثابت ہوچکی ہیں، جس پر انہیں تحویل میں لے کر ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے 7 مئی 2024 کو پریس کانفرنس میں فوج کے خود احتسابی کے نظام کی تفصیلات بیان کی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے، جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے، اتنی ہی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، اور ہمیں اپنے احتساب کے نظام پر فخر ہے۔

واٹس

6 months ago | [YT] | 22

farwaz n.b news

صحافت بانجھ پر ماتم كرو۔۔۔۔۔
farwaz n.b news
انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف پاکستانی میڈیا میں ایک ٹیکر تک نہیں چلتا جہاں ایک روز بلوچستان میں دس دس نوجوان اکھٹے جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے جاتے ہیں ۔
مگر وہی انھیں ایک نیم کا درخت کاٹے جانے پر بریکنگ نیوز بن جاتی ہے۔

11 months ago | [YT] | 9

farwaz n.b news

صحافت بانجھ پر ماتم كرو۔۔۔۔۔
farwaz n.b news
انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف پاکستانی میڈیا میں ایک ٹیکر تک نہیں چلتا جہاں ایک روز بلوچستان میں دس دس نوجوان اکھٹے جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے جاتے ہیں ۔
مگر وہی انھیں ایک نیم کا درخت کاٹے جانے پر بریکنگ نیوز بن جاتی ہے۔

11 months ago | [YT] | 7

farwaz n.b news

بریكنگ بریكنگ بریكنگ

ڈاكٹر ماہرنگ بلوچ كو عدالت میں پیش كر دیا گیا۔
farwaz n.b news
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزرز ڈاکٹر ماہ رنک بلوچ، صبغت اللہ شاہ، جی بیبگر بلوچ، غفار بلوچ، گلزادی اور بیبو بلوچ کو آج انسدادِ دہشت گردی کی
عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں مزید دس دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔


سنسنی خیز تفصیلات رات 10 بجے

حكومت ڈاكٹر ماہرنگ بلوچ كو عدالت میں پیش كرنے پر مجبور كیوں ہوءیَ
آج تھری ایم پی اور میں توسیع كے حوالے سے ربوبورڈ كا اجلاس ہونا تھا
كیا اجلاس ہوا ؟ حكومت كو كہاں شكست كا سامنا كرنا پڑا؟
كیا بلوچ یكجہتی كمیٹی پہلے سے زیادہ طاقتور ہے؟

11 months ago | [YT] | 56

farwaz n.b news

بریكنگ بریكنگ بریكنگ
farwaz n.b news
بی واءی سی كی سربراہ اسیر ہدیٰ جیل كوءٹہ ڈاكٹر ماہرنگ بلوچ كو تفصیلی انٹرویو
ڈی جی آءی ایس پی آر ، ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور بلوچستان كی صورتحال پر سنسنی خیز انكشافات سے بھرپور
صرف فرواز این بی نیوز پر رات 8 بجے

11 months ago | [YT] | 33

farwaz n.b news

چین نے انڈیا كو كہیں كا نہ چھوڑا
#farwaznbnews

چین نے اپنے J-10C لڑاکا طیاروں پر ان چھ بھارتی فضائی جہازوں کو مار گرانے کی نشانیاں لگائی ہیں، جو پاکستان نے تباہ کیے تھے — جن میں تین فرانسیسی رافائل، ایک Su-30MKI، ایک MiG-21، اور ایک Heron ڈرون شامل ہیں۔

1 year ago | [YT] | 5

farwaz n.b news

بھارت کی پاکستان کیخلاف نئی سازش
#farwaznbnews
اس حوالے سے تفصیلی وی لاگ بھی ٹاءم لاءن پر موجود ہے
https://youtu.be/v6P4SBDDYyw


جب پاکستان نے اعلان کیا کہ PAF نے دو مقامات پر بھارتی ایس-400 ائیر ڈیفنس بیٹریوں کو نشانہ بنایا ہے، تو نئی دہلی میں کھلبلی مچ گئی۔غیر جانبدار دفاعی ذرائع، مقامی بھارتی اخبارات اور بین الاقوامی تجزیاتی ویب سائٹس نے نہ صرف پاکستانی مؤقف کی تائید کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ ایس-400 کی ’’ناقابلِ تسخیر‘‘ ساکھ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

انڈیا نے جان لیا کہ وہ میدان جنگ میں پاکستان سے مقابلہ نہیں کرسکتا ۔ اس لئے بلوچستان میں نیا محاز کھڑا کیا جارہا ہے ۔ بھارت ناصرف بلوچستان کے اندر حالات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے ۔ ایکس پر صرف مئی کے مہینے میں ہزاروں نئے اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں ۔ Free Balochistan ، Balochistan Army اور Government of Balochistan کے نام سے بھی اکاؤنٹ بنائے گئے ہیں ۔ جبکہ انڈینز نے Republic Of Balochistan کے نام سے ٹرینڈز بھی چلائے ہیں ۔ ایک اکاؤنٹ حربیار مری کے نام سے ہے ۔ جس کی ہر ٹویٹ انڈیا سے متعلق ہوتی ہے ۔ ان سب میں ہی ایک بات مشترک ہے کہ سب کے فلاورز انڈینز ہیں ۔ اس حوالے سے Balochistan Insight نے مکمل شواہد حاصل کئے ہیں اور ان کو اس تھریڈ میں آپ کے سامنے رکھا جارہا ہے ۔

1 year ago | [YT] | 2

farwaz n.b news

ٹرمپ سے مصافحہ کرنی والی سعودی عورت کون ہے؟

#farwaznbnews



ڈونلڈ ٹرمپ سے مصافحہ کرنی والی سعودی خاتون امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر ہے،

ٹرمپ کے استقبال کے موقع پر انہوں نے سعودی ڈیزائنر ہنیدہ صیرافی کا تیارکردہ خصوصی لباس زیب تن کیا۔ ان کے رائل بلیو عبایا کے فرنٹ اور بازوؤں پر نفیس سنہری کڑھائی کی گئی ہے، جبکہ عبایا کے نیچے والے حصے پر چھوٹے چھوٹے سنہری نقش بنے ہوئے ہے، ساتھ نیلے رنگ کا سکارف بھی پہنا تھا۔ یہ برینڈ پرینکا چوپڑا، لوپیٹا نیونگو اور اردن کی شہزادی رجوا کے لیے بھی ڈرس تیار کرتی ہیں۔
ریما بنت بندر کے والد، بندر بن سلطان السعود ہے جو سابق کراؤن پرنس اور طویل مدت تک (1983 سے 2005) امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر رہے۔ ریما کی ماں، سابق سعودی بادشاہ، شاہ فیصل کی بیٹی، حیفہ بن فیصل السعود ہے۔
ریما نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ امریکہ میں گزارا ہے۔ آپ نے میوزیم سٹڈیز میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے۔ ساتھ پیرس میں اور واشنگٹن کی مشہور سیکلر آرٹ گیلیری میں انٹرنشپ بھی کی ہے۔

شہزادی ریما پہلی سعودی خاتون ہے جو اتنے بڑے اور اہم عہدے پر فائز ہوئی۔ 2019 میں سفیر کے طور پر اپنے فرائض سنبھالتے ہوئے ٹرمپ کو اپنی اسناد پیش کرتے ہوئے ریما نے کہا تھا کہ :
دونوں ممالک کا اتحاد ’صرف تاریخ نہیں بلکہ یہ ایک نیا مستقبل ہے۔"

اس بار ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شہزادی ریما کی شرکت اور تصاویر بھی انٹرنیشنل اخبارات کی زینت بنی ہوئی تھی۔

والد کے سفارت کے بعد، 2005 میں ریاض واپس آنے پر شہزادی ریما نے پبلک و پرائیویٹ دونوں سیکٹرز میں کام کرنے اور خواتین کو حقوق دلانے میں بھی مصروف رہتی ہے۔ پبلک سیکٹر میں کام کرتے ہوئے شہزادی ریما کو مملکت کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے طور پر تعینات کیا گیا جہاں انھوں نے نہ صرف سعودی عرب کے کھیلوں کے شعبے کو بہتر بنایا بلکہ ان کی توجہ سپورٹس اور ایکسرسائز میں خواتین کی شرکت بڑھانے پر بھی مرکوز رہی ہے۔

وہ ریاض کے معروف برطانوی لگثری ڈپارٹمنٹ سٹور ہاروی نکولس کی 𝐶𝐸𝑂 بھی رہ چکی ہیں۔ آج سعودی عرب میں ہاروے نکولس کے سٹورز میں درجنوں خواتین کام کر رہی ہیں، جو ایک بہت بڑی تبدیلی ہے جبکہ وہاں پہلے صرف مرد ملازمین تھے۔

انھوں نے سعودی خواتین کی ریٹیل سیکٹر میں شمولیت اور انہیں کام دینے کے مواقعوں اور عمل کو بہتر بنایا۔ خواتین ملازمین کی سہولت کے لیے کام کی جگہ پر ملک کی پہلی نرسری بھی بنائی جہاں خواتین کام کے دوران اپنے بچوں کو چھوڑ سکتی ہیں۔ خواتین ملازمین کو ٹرانسپورٹ الاؤنس دینے کے پروگرام کا بھی اعلان کیا، کیونکہ 2011 میں سعودی خواتین پر گاڑی چلانے پر پابندی تھی تو انہیں کام پر آنے کے لیے ٹیکسی کا استعمال کرنا پڑتا تھا۔

1 year ago | [YT] | 2

farwaz n.b news

خواتین کی نسبت عشق میں ناکام مردوں میں موت کا امکان دگنا ہوتا ہے: تحقیق
#farwaznbnews

خواتین کو محبت میں ناکامی یا دل ٹوٹ جانے جیسی صورتحال کا سامنا مردوں کی نسبت دگنا کرنا پڑتا ہے لیکن طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ محبت میں ناکامی کے بعد مردوں میں موت کا امکان دگنا ہوجاتا ہے۔

ٹوٹے ہوئے دل کا سنڈروم (Broken Heart Syndrome)
ٹوٹے ہوئے دل کا سنڈروم جسے باضابطہ طور پر ٹاکوٹسوبو کارڈیو مایوپیتھی کہا جاتا ہے یہ کیفیت ہارٹ اٹیک جیسی علامات کا سبب بنتی ہے۔
کارڈیو مایوپیتھی میں دل کے پٹھوں کا اچانک کمزور ہو جانا، بنیادی طور پر بائیں وینٹرکل کو متاثر کرتا ہے۔

اگرچہ زیادہ تر لوگ بغیر کسی دیرپا نقصان کے تیزی سے صحت یاب ہو جاتے ہیں لیکن یہ دل کے پٹھوں کی شدید، قلیل مدتی ناکامی اور یہاں تک کہ چند فیصد لوگوں میں موت کا باعث بن سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ صورتحال جسمانی یا جذباتی  تناؤ یا کسی عزیز کی موت جیسے واقعات میں شدت اختیار کرلیتی ہے، جذباتی یا جسمانی تناؤ کے سبب Broken Heart Syndrome شدت اختیار کرسکتا ہے جس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک، سینے میں درد اور سانس میں دشواری جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

خواتین میں کیسز کی شرح زیادہ لیکن مردوں میں موت کا امکان دگنا
حال ہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق  اگرچہ خواتین میں یہ حالت بہت زیادہ عام ہے  لیکن مردوں میں ٹوٹے ہوئے دل کے سنڈروم سے  موت کا امکان دگنا سے زیادہ ہوتا ہے یوں کہیں کہ اس سنڈروم کے  مردوں کے لیے   مہلک ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

غیر ملکی نیشنل اسپتال کے ڈیٹا بیس کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے 2016 سے 2020 تک  ٹوٹے ہوئے دل کا سنڈروم یا کارڈیومایو پیتھی  سے متاثرہ تقریباً 2 لاکھ لوگوں کی نشاندہی کی۔

تجزیے سے پتا چلا کہ ٹوٹے ہوئے دل کے سنڈروم کے ہر 6 میں سے تقریباً 5 کیسز خواتین کے تھےلیکن اس سنڈروم سے  ہونے والی اموات مردوں میں دگنی سے بھی زیادہ تھیں۔

طبی ماہرین کے مطابق مطالعے میں  ٹوٹے ہوئے دل کے سنڈروم سے  خواتین میں ہونے والی اموات کی شرح  5.5 فیصد اورمردوں میں یہ شرح  11.2 فیصد تھی۔

ماہر امراض قلب کی رائے
کیلیفورنیا  کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر کھنڈیلوال کے مطابق ’ہم نے ہمیشہ اس کو عورت کی بیماری سمجھا ہے لیکن  شاید اس سنڈروم سے  مردوں میں اموات کی شرح کی تلاش ہی نہیں کی‘۔

1 year ago | [YT] | 3

farwaz n.b news

فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
#farwaznbnews

لکھاری، سماجی رہنما و سیاست دان فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے کی پیدائش پر مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے بچہ و زچہ کی صحت کے لیے دعائیں کی ہیں۔

فاطمہ بھٹو نے 15 مئی کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ دوسری بار ماں بنی ہیں، ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’کیسپین مصطفیٰ‘ رکھا ہے اور اب ان کا خاندان تین افراد سے بڑھ کر چار کا ہوگیا۔

لکھاری و سماجی رہنما نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دوسرے بچے کی پیدائش پر اپنے والد کی شدید کمی محسوس کر رہی ہیں، کاش میرے بچوں کے نانا ان کے ساتھ ہوتے۔

فاطمہ بھٹو نے خیال رکھنے پر ڈاکٹرز اور طبی عملے کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ والدین بننا خوشگوار احساس ہے اور وہ اس نعمت پر خدا کی شکر گزار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش اور ڈاکٹروں کی جانب سے خیال رکھنے پر ان ہزاروں ماؤں سے متعلق بھی سوچنے پر مجبور ہیں، جنہوں نے صحت کی عدم سہولیات کے بغیر ہی بچوں کو جنم دیا۔

فاطمہ بھٹو نے اپریل 2023 میں شادی کی تصدیق کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے دوسرے سال دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ان کے ہاں شادی کے ایک سال سے قبل ہی مارچ 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور پہلے بچے کی پیدائش کے ایک سال بعد ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

انہوں نے پہلے بیٹا کا نام والد کے نام پر میر مرتضیٰ رکھا تھا اور دوسرے بیٹے کا نام کیسپین مصطفیٰ رکھا ہے۔

ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش پر ان کے بھائی ذوالفقار بھٹو جونیئر سمیت دیگر نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے زچہ و بچہ کی صحت کے لیے دعائیں کیں۔

اگرچہ انہوں نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کا اعلان 15 مئی کو پوسٹ کے ذریعے کیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کہاں ہوئی؟


View this post on Instagram

1 year ago | [YT] | 4