Social Media Activist | Blogger | vloger


Sajid Ahmad

میاں محمد مقصود صاحب ایک عظیم استاد، سادہ مزاج مفکر اور دردِ دل رکھنے والے داعی تھے۔ ان کی گفتگو میں اخلاص، فکر اور ثابت قدمی نمایاں تھی۔ وہ مشکل موضوعات کو نہایت آسان انداز میں سمجھانے کا ہنر رکھتے تھے، اسی لیے ان سے سیکھنے والا ہر شخص ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتا۔

ہم گزشتہ کئی مہینوں سے ان کے سوشل میڈیا پیجز اور دروس سے استفادہ حاصل کر رہے تھے۔ ان کی شخصیت علم، حکمت اور شعور کا حسین امتزاج تھی۔ آج ان کی جدائی ایک ایسا علمی و فکری خلا چھوڑ گئی ہے جسے محسوس کیا جاتا رہے گا۔

وہ صرف ایک استاد نہیں تھے، بلکہ دلوں میں فکر جگانے والے انسان تھے۔ ان کی نرم گفتگو، خلوص بھرا انداز اور امت کے لیے درد ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے علم و فکر کو صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
ساجد احمد

1 week ago | [YT] | 2

Sajid Ahmad

وَتِلْكَ الأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ
زندگی میں اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں، کسی کے دن ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے۔ کبھی خوشی، کبھی آزمائش—یہ سب وقت کے بدلنے کا حصہ ہے۔
🖤

1 month ago | [YT] | 1

Sajid Ahmad

فجر کی نماز اور تلاوتِ قرآن کے بعد علمی بیانات سننا اب معمول کا حصہ بن چکا ہے—ایک ایسا معمول جو دن کی شروعات کو صرف روحانی نہیں بلکہ فکری طور پر بھی مضبوط بنا دیتا ہے۔ آج جب سفر کا آغاز ہوا اور گاڑی میں بیٹھتے ہی میں نے ڈاکٹر اسامہ رضی کا بیان سننا شروع کیا، تو ان کے اندازِ گفتگو کی سنجیدگی، دلیل کی مضبوطی اور موضوع پر گرفت نے فوراً توجہ اپنی جانب مرکوز کر لی۔
بیان آگے بڑھا تو ایک عجیب سی فکری مماثلت محسوس ہوئی—یہی ترتیب، یہی ٹھہراؤ، یہی جراتِ اظہار… اور ذہن غیر ارادی طور پر سید منور حسن مرحوم کی طرف منتقل ہو گیا۔ اگرچہ ان سے بالمشافہ ملاقات کبھی ممکن نہ ہو سکی، لیکن ان کے بیانات کو بارہا سننے کے باعث ان کی فکر، اسلوب اور انداز سے ایک گہری شناسائی قائم ہو چکی ہے۔
یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ ایک ہی فکری و دعوتی دھارے سے وابستہ افراد میں اس قدر ہم آہنگی، فکری تسلسل اور علمی وقار پایا جائے۔ جماعت اسلامی کی یہ ایک نمایاں خوبی رہی ہے کہ اس نے ایسے افراد تیار کیے جو محض خطیب نہیں بلکہ صاحبِ فکر، صاحبِ شعور اور دلیل کے ساتھ بات کرنے والے ہوں۔
ایسے اسکالرز کا وجود اس بات کا ثبوت ہے کہ جب تربیت درست ہو، بنیاد مضبوط ہو اور مقصد واضح ہو تو الفاظ محض الفاظ نہیں رہتے—وہ فکر بن جاتے ہیں، اور فکر جب بیدار ہو جائے تو معاشرے بدلنے لگتے ہیں
ساجد احمد

1 month ago | [YT] | 0

Sajid Ahmad

ہماری دعوت دنیا کی زندگی کو آخرت کی کامیابی کے تابع کرنے کی دعوت ہے۔

1 month ago | [YT] | 0

Sajid Ahmad

پروفیسر خورشید احمد مرحوم کی وفات کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے، مگر ان کی علمی، فکری اور نظریاتی خدمات آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔ وہ ایک ایسے عظیم مفکر تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی علم، تحقیق اور امت کی رہنمائی کے لیے وقف کر دی۔
ان کا چھوڑا ہوا لٹریچر اور تصانیف آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کے افکار کو سمجھیں، ان سے رہنمائی لیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ہمیں ان کے علمی ورثے سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دے۔

1 month ago | [YT] | 0

Sajid Ahmad

🚗 DRIVING LICENSE SERVICES – SAUDI ARABIA 🇸🇦
تمام اقسام کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں!
H.T.V | L.T.V | ٹیکسی | پرائیویٹ کار
✔ تیز اور آسان پراسیسنگ
✔ مکمل رہنمائی (Step by Step)
✔ قابلِ اعتماد اور پروفیشنل سروس
📲 ابھی رابطہ کریں:
WhatsApp: 0539008695

1 month ago | [YT] | 0

Sajid Ahmad

شہرِ سلاسل میں ہلکی ہلکی بارش اور بھیگی سڑکوں کا حسین منظر دل کو چھو گیا
گاڑیوں کی قطاریں۔

🥀🌧
#RiyadhCity
#weather

1 month ago | [YT] | 0

Sajid Ahmad

Some connections are temporary…
but their impact lasts forever. 🖤🥀
#SajidAhmad

1 month ago | [YT] | 1

Sajid Ahmad

Hafiz Naeem ur Rehman

1 month ago | [YT] | 0

Sajid Ahmad

مولانا عبدالصمد صاحب صبر و استقامت کی ایک زندہ مثال ہیں۔
حالیہ سیلاب میں ان کا پورا گھر تباہ ہوگیا، والدہ، بچے اور اہلیہ سب کچھ کھو دیا، لیکن انہوں نے کمال حوصلے اور صبر کا مظاہرہ کیا۔ ایسے لوگ واقعی قابلِ رشک ہیں۔ میں نے ان کے حوصلے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور دلی طور پر متاثر ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔
#bunerflood #explore #post #SajidAhmadJi

8 months ago | [YT] | 0