Aamir Thazvi, M.D.

"Dr. Aamir Thazvi, MD, brings a wealth of medical expertise from his graduate studies at the Latin American School of Medicine in Havana, Cuba. Join him on a journey of health, fitness, and wellness as he shares in-depth insights and expert knowledge on medical science.
Subscribe to gain a deeper understanding of your well-being and embark on a path to optimal health with Dr. Thazvi's informative content.


Aamir Thazvi, M.D.

📌 نیسلے کا اعتراف: بے بی ملک فارمولا کی واپسی میں تاخیر


کچھ دن پہلے میں نے Nestle کے بے بی ملک فارمولا کے ریکال پر ایک تفصیلی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں ممکنہ خطرات اور کمپنی کی ذمہ داری پر بات کی گئی تھی۔


اب Nestle نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ متاثرہ بیچز کو مارکیٹ سے واپس لینے میں تاخیر ہوئی۔

یہ اعتراف اس بات کو مزید اہم بنا دیتا ہے کہ ایسے معاملات میں فوری کارروائی کیوں ضروری ہوتی ہے، خاص طور پر جب معاملہ شیر خوار بچوں کی صحت سے متعلق ہو۔


یہ اپڈیٹ والدین، ہیلتھ پروفیشنلز اور ریگولیٹری اداروں سب کے لیے ایک سنجیدہ سوال کھڑا کرتی ہے کہ

کیا فوڈ سیفٹی کے موجودہ نظام مؤثر ہیں؟


🔗 مکمل پس منظر اور تفصیل کے لیے میری ویڈیو یہاں دیکھیں:👇

https://youtu.be/4jnsae90jqg

4 months ago | [YT] | 0

Aamir Thazvi, M.D.

انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن IDF کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 30.8 فیصد پاکستانی بالغ افراد ذیابیطیس میں مبتلا ہیں۔

ذیابیطیس کی شرح یہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

ذیابیطیس کو ریورس نہیں کیا جا سکتا لیکن ذیابیطس سے پہلے کی ایک سٹیج جسے پری ڈائبٹیز (Prediabetes) کہا جاتا ہے اسے کچھ عادات اپنا کر ریورس کیا جا سکتا ہے۔

وہ کون سی عادات ہیں جانیے اس ویڈیو میں👇

https://youtu.be/Qnr2Fwxs4_E

5 months ago | [YT] | 0

Aamir Thazvi, M.D.

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں یہ دعویٰ کیا کہ حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال سے بچوں میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔


اس دعوے کے بعد یورپ کے ماہرین نے ایک جامع سائنسی ریویو کیا، جو ایک معتبر میڈیکل جرنل میں شائع ہوا۔ اس ریویو میں درجنوں اعلیٰ معیار کی تحقیق کا تجزیہ کیا گیا۔


🔬 نتیجہ:

سائنسی شواہد کے مطابق، حمل کے دوران تجویز کردہ مقدار میں پیراسیٹامول کا استعمال محفوظ ہے اور اس کا آٹزم، ADHD یا ذہنی نشوونما کی خرابیوں سے کوئی ثابت شدہ تعلق نہیں پایا گیا۔


📌 ماہرین کے مطابق غلط معلومات سے خوف پھیلانے کے بجائے، ہمیں فیصلے سائنس اور شواہد کی بنیاد پر کرنے چاہئیں۔


تب میں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی بنائی تھی جس سے اپ یہاں دیکھ سکتے ہیں👇


https://youtu.be/ChxWR3p4qS8

5 months ago | [YT] | 0

Aamir Thazvi, M.D.

اگر آپ کے بچے کو 106 بخار ا جائے تو کیا کرنا ہے👇

دیکھیں سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ کسی بھی چھوٹے بچے کو اتنا تیز بخار انا ایک میڈیکل ایمرجنسی ہے اور اگر ایسا ہو تو اپ کو جلد سے جلد اپنے قریبی ہسپتال کی ایمرجنسی میں جانا چاہیے۔۔

لیکن بہت دفعہ ایسی سچویشن ہوتی ہے ایسے حالات ہوتے ہیں کہ اپ ایسا نہیں کر پاتے۔۔۔

مثلا ماں بچے کے ساتھ گھر میں اکیلی ہے۔۔۔

ہسپتال بہت دور ہے

یا ایمبولنس کو انے میں ٹائم لگ رہا ہے وغیرہ وغیرہ

ایسے میں کچھ نہ کرنے یا بیٹھ کر پریشان ہونے سے اچھا ہے کہ یہ کر لیں جس سے بہت زیادہ چانسز ہیں کہ بچے کا بخار نیچے ا جائے گا۔۔۔

🌡️ پہلا قدم: بخار کنفرم کریں

ایک صحیح اور ایکیوریٹ تھرما میٹر استعمال کریں۔۔۔

اور اگر واقعی بخار بہت زیادہ ہے تو انتظار مت کریں اور فوراً ایکشن لیں۔۔۔

❄️ دوسرا قدم: بچے کو ٹھنڈا کرنا (Safe Cooling)

کیا کریں:

بچے کے کپڑے فوراً اتار دیں

کمرہ ہوادار رکھیں

نیم گرم (lukewarm) پانی سے اسپنجنگ کریں:

گردن

بغلیں

رانوں کے جوڑ

کیا ہرگز نہ کریں:

برف کا پانی ❌

برف میں بٹھانا ❌

الکحل یا سرکہ وغیرہ بالکل استعمال نہیں کرنا ❌

👉 اگر بچہ کانپنے لگے، اسپنجنگ فوراً روک دیں۔

💊 تیسرا قدم: بخار کی دوا (Evidence-based)

پیراسیٹامول (First choice)

جو ہمارے پاس پیناڈول کال پول اور فیبرول کے نام سے اتی ہیں۔

اسے 15 ملی گرام فی کلو کے حساب سے دینا ہے۔

آئبوپروفن (اگر بچہ 6 ماہ سے بڑا ہو)

جو ہمارے پاس بروف ان کے نام سے ملتی ہے۔۔۔

اسے 10 ملی گرام فی کلو کے حساب سے دینا ہے۔

اگر بچہ ڈی ہائیڈریٹ ہو یا الٹیاں ہو رہی ہوں تو دوائیں استعمال نہ کریں۔۔۔

ناپا کے سپوزٹری بھی اتی ہے جو اپ استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔

❌ ڈوز سے زیادہ دوا نہ دیں
❌ اینٹی بایوٹک خود سے کبھی مت دیں

💧 چوتھا قدم: پانی کی کمی سے بچاؤ

تھوڑا تھوڑا کر کے:

ORS

بچہ چھوٹا ہو تو ماں کا دودھ

سادہ پانی گھونٹ گھونٹ بار بار پلائیں۔۔۔

🧠 پانچواں قدم: خطرناک علامات پر نظر رکھنا

اگر ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو فوراً اسپتال کی طرف روانہ ہوں:

بچہ بے ہوش یا بہت سست ہو

جھٹکے (Seizure) لگنے لگیں

گردن اکڑی ہوئی ہو

بار بار قے

سانس میں دقت

بچہ نیلا پڑنے لگے

مسلسل چیخنا یا غیر معمولی رونا

چھوٹے بچوں میں سر پر جو نرم جگہ ہوتی ہے جسے عام زبان میں تالو کہتے ہیں وہ ابھری ہوئی لگے۔۔۔

🚑 چھٹا قدم: اسپتال پہنچنا لازمی ہے

یاد رکھیں:

بخار کم ہونا مسئلے کا حل نہیں ہے۔ 106°F بخار

اکثر

شدید انفیکشن

دماغی انفیکشن

یا خطرناک بیماری کی علامت ہوتا ہے

👉 دوا اور اسپنجنگ صرف آپکو وقت فراہم کرتی ہیں

👉 اصل علاج اسپتال میں ہوتا ہے

یہ بہت اہم ہے کیونکہ اکثر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ بخار تو اب کم ہو گیا ہے اب ہسپتال جانے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔

تو جی اگر اپ کے بچے کو اتنا تیز بخار ہو جائے اور اور ایسی سچویشن ہو کہ ہسپتال جانے کے لیے ٹائم درکار ہو تو گھبرائیں مت یہ سارے سٹیپس یاد کر لیں اور انہیں ایمرجنسی میں اپلائی کریں۔۔۔

اس پوسٹ کو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ یہ معلومات ایمرجنسی میں ان کے بھی کام ا سکیں۔۔۔

اپنا بہت خیال رکھیے گا۔

اللہ حافظ۔

یہ معلومات ویڈیو کی صورت میں دیکھنا چاہیں تو یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں👇

https://youtu.be/dmjFBPELxqA

5 months ago | [YT] | 1

Aamir Thazvi, M.D.

نیسلے کے چیف ایگزیکٹو نے بچوں کے انسٹنٹ فارمولا دودھ کی حالیہ ری کال پر عوامی طور پر معذرت کی ہے۔ یہ ری کال دسمبر 2025 میں نیدرلینڈز میں واقع نیسلے کی ایک فیکٹری میں کوالٹی کے مسئلے کی نشاندہی کے بعد احتیاطی طور پر کی گئی۔ متاثرہ مصنوعات درجنوں ممالک میں فروخت ہو چکی تھیں، جن میں زیادہ تر یورپی مارکیٹس شامل ہیں۔
کمپنی کے مطابق اب تک ان مصنوعات کے استعمال سے کسی بیماری کے کیس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ تاہم، اس واقعے نے والدین میں تشویش پیدا کی اور نیسلے کو کاروباری اور ساکھ کے حوالے سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد کمپنی کے شیئرز میں بھی کمی دیکھی گئی۔
مکمل تفصیلات اور مسئلہ کو سمجھنے کے لیے یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں👇
https://youtu.be/4jnsae90jqg

5 months ago | [YT] | 0

Aamir Thazvi, M.D.

اپنی صحت سے متعلق سادہ، مستند اور سائنسی طور پر ثابت شدہ معلومات کے لیے میرے اس واٹس ایپ چینل کو فالو کریں اور ایک صحت مند زندگی پائیں۔

whatsapp.com/channel/0029Vb7lY2DKrWQtODGStu0u

7 months ago | [YT] | 0

Aamir Thazvi, M.D.

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ جو لوگ دوسروں کے بارے میں اچھے الفاظ میں بات کرتے ہیں، وہ خود بھی زیادہ مہربان لگتے ہیں؟
یہ کوئی اتفاق نہیں بلکہ نفسیات ہے — اسے سوشل ٹرانسفرینس فینامینن (Social Transference Phenomenon) کہا جاتا ہے۔

تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ جب آپ کسی کے بارے میں بات کرتے ہیں — چاہے اسے نیک، محنتی یا قابلِ اعتماد کہیں — تو سننے والے لاشعوری طور پر وہی خصوصیات آپ کے ساتھ بھی جوڑ دیتے ہیں۔
اگر آپ کہیں کہ "علی بڑا بھروسے والا بندہ ہے"، تو لوگ آپ کو بھی بھروسے مند سمجھنے لگتے ہیں۔

لیکن یہ عمل اُلٹا بھی کام کرتا ہے — اگر آپ دوسروں کے بارے میں منفی باتیں کرتے ہیں، جیسے "شانی ہمیشہ منفی سوچتا ہے"، تو لوگ آپ کو بھی منفی سوچ والا سمجھنے لگتے ہیں۔

آپ کے الفاظ ہی طے کرتے ہیں کہ دنیا آپ کو کیسے دیکھتی ہے۔
اچھا بولیں، مثبت بولیں — اور آپ کے اردگرد بھی مثبتیت لوٹ کر آئے گی۔

7 months ago | [YT] | 0

Aamir Thazvi, M.D.

🎥 کیا واقعی بیبی پاؤڈر کینسر کا سبب بن سکتا ہے؟ 😱
تین سال پہلے میں نے ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں میں نے تفصیل سے بتایا تھا کہ کس طرح کچھ مطالعات اور مقدمات میں talc-based baby powders کو کینسر، خاص طور پر mesothelioma اور ovarian cancer سے جوڑا گیا ہے۔

اب ایک امریکی عدالت نے Johnson & Johnson کو تقریباً $966 ملین ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے — وہی مسئلہ جس پر میں نے آپ کو پہلے خبردار کیا تھا! ⚖️

اگر آپ سچائی جاننا چاہتے ہیں کہ بیبی پاؤڈر، asbestos، اور کینسر کے درمیان کیا اصل تعلق ہے،
تو میری یہ ویڈیو ضرور دیکھیں 👇https://youtu.be/-r2FaQo8B-Q

8 months ago | [YT] | 0

Aamir Thazvi, M.D.

😔 ایک سال پہلے میں نے خبردار کیا تھا...
بھارتی کھانسی کے شربت بچوں کی جان لے رہے تھے — اور افسوس کی بات ہے کہ آج پھر ویسا ہی سانحہ پیش آیا ہے۔

🩺 اگر آپ نے وہ ویڈیو نہیں دیکھی، تو ابھی دیکھیں اور سمجھیں کہ یہ المیہ دنیا بھر میں کیوں دہرایا جا رہا ہے۔

🎥 میرا ویڈیو:
“Indian Cough Syrup Disaster: A Global Killer”

👇 لنک نیچے موجود ہے۔
https://youtu.be/SZfQUu22-Xs

8 months ago | [YT] | 0

Aamir Thazvi, M.D.

جانیے اس ویڈیو میں!

https://youtu.be/6rbx59zVysU

9 months ago | [YT] | 0