Umair tiktok wala

TikTok & Facebook Monetization Teacher In Pakistan
✅ My support program is the most effective & detailed for learning!


Umair tiktok wala

*فیس بک مونیٹائزیشن میں کی جانے والی سب سے زیادہ غلطیاں جو بہت سے لوگ کرتے ہیں لیکن آپ نے نہیں کرنی۔*
السلام علیکم
میں نے دیکھا ہے کہ جیسے ہی کسی کو تھوڑی Reach ملتی ہے وہ جلدی میں ایسی غلطیاں کر دیتا ہے جو پورا سسٹم خراب کر دیتی ہیں۔
سب سے پہلی غلطی ہے Copyright Content بغیر ایڈیٹنگ کے اپلوڈ کرنا شروع میں شاید چل جائے لیکن جیسے ہی پیج گرو کرے گا سسٹم زیادہ سخت ہو جائے گا۔
دوسری غلطی ہے اچانک بہت زیادہ Posting اگر آپ روز 5 Posts کر رہے تھے اور اچانک ایک دن 30 کر دیں تو Algorithm اسے غیر فطری سمجھے گا۔
تیسری غلطی ہے بار بار لوکیشن بدلنا آج USA، کل UK، پرسوں Canada یہ عادت اکاؤنٹ کے لیے خطرناک ہے ایک لوکیشن فکس رکھو اور اسی پر مستقل رہو۔
چوتھی غلطی ہے صرف ویوز دیکھنا یاد رکھو کم ویوز ہوں مگر Premium Audience ہو زیادہ فائدہ دیتی ہے اگر آپ شروع سے انٹرنیشنل آڈیئنس بنا رہے ہو تو بعد میں کم ویوز پر بھی بہتر ارننگ ہوگی۔
مونیٹائزیشن صبر والوں کے لیے ہے جلد باز لوگ زیادہ دیر نہیں چلتے۔
whatsapp.com/channel/0029Vb7FAsS7z4knRcSFXa3U

5 hours ago | [YT] | 10

Umair tiktok wala

*فیس بک پر جلدی CM Invite لینے کے لیے ان باتوں کا خاص خیال رکھیں۔*
السلام علیکم
ہمیں اکثر ایسا لگتا ہے کہ فیس بک CM Invite قسمت سے کسی کو ملتا ہے جبکہ میرے نزدیک اس میں مکمل طور پر کوئی حقیقت نہیں ہے اس کا ایک مکمل Process ہے اور یہ کچھ Steps ہیں جنہیں فیس بک Notice کرتا ہے اور اسی کی Base پر سی ایم Invite دیتا ہے *ہاں،* اس میں کہیں نہ کہیں قسمت بھی کام آتی ہے کہ کسی کو جلدی اور کسی کو دیر سے مل جاتا ہے۔ فیس بک دیکھتا ہے کہ یہ پیج Consistent ہے، ایک Niche میں کام کر رہا ہے اور اس کی آڈیئنس Real ہے۔
آپ کا Content کم از کم ایک ہی Category میں ہونا چاہیے ایسا نہ ہو کہ آج Facts کل Motivation پرسوں Funny Videos یہ طریقہ درست نہیں ہے الگورتھم کنفیوز ہو جاتا ہے ایک Niche فکس کرو اور کم از کم 30 دن اسی پر کام کرو۔
دوسری Main چیز Consistency ہے اگر آپ دو دن میں 40 پوسٹس کر کے پھر پانچ دن غائب ہو جاتے ہو تو یہ نیگیٹو سگنل ہے بہتر ہے روز 05 سے 10 پوسٹس کرو مگر مستقل کرو۔
تیسری چیز Page Health ہے پیج کا پروفائل، کور، اباؤٹ، ای میل، سب مکمل ہونا چاہیے یہ چھوٹی چیزیں فیس بک کو بتاتی ہیں کہ آپ سنجیدہ ہو۔
whatsapp.com/channel/0029Vb7FAsS7z4knRcSFXa3U

11 hours ago | [YT] | 20

Umair tiktok wala

*کنٹینٹ اپلوڈ کرنے سے پہلے یہ سب چیزیں لازمی فالو کریں۔*
السلام علیکم
زیادہ تر سٹرائکس اور مسائل جلد بازی کی وجہ سے آتے ہیں ویڈیو ڈاؤن لوڈ کی اور فوراً اپلوڈ کر دی یہ طریقہ خطرناک ہے۔
سب سے پہلے ویڈیو کو ایڈٹ کرو 9:16 ریشو رکھو ویڈیو میں Cuts لگاؤ کچھ حصے آگے پیچھے کرو تاکہ سٹرکچر تبدیل ہو جائے اگر ضرورت ہو تو ہلکا سا Zoom یا Mirror Effect استعمال کرو اسپیڈ تھوڑی سی بڑھا سکتے ہو مگر حد سے زیادہ نہیں۔
اگر ویڈیو میں Music ہے جو کاپی رائٹ میں آ سکتا ہے تو بہتر ہے اسے ہٹا دو یا Raw Sound رکھو خاص طور پر اگر وہ Nature ساؤنڈ یا ASMR ٹائپ ویڈیو ہے تو اصل آواز زیادہ محفوظ رہتی ہے۔
ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایک الگ ٹیسٹ پیج بنا لو ہر نئی ویڈیو پہلے وہاں اپلوڈ کرو اور تین چار دن دیکھو کوئی مسئلہ تو نہیں آتا اگر سب ٹھیک رہے تو پھر Main Page پر پوسٹ کرو۔
یاد رکھو فیس بک اب بہت سمارٹ ہو چکا ہے صرف کراپ کرنے سے ویڈیو اوریجنل نہیں بن جاتی اصل فرق ایڈیٹنگ کے سٹرکچر اور Presentation سے آتا ہے
whatsapp.com/channel/0029Vb7FAsS7z4knRcSFXa3U

1 day ago | [YT] | 19

Umair tiktok wala

*فیس بک ID پر Activity کیوں ضروری ہے جب آپ پیجز پر کام کر رہے ہو؟*
السلام علیکم
اکثر لوگ صرف پیج پر فوکس کرتے ہیں اور اپنی پروفائل کو بالکل سائیڈ پر کر دیتے ہیں یہ غلط ہے فیس بک کے سسٹم میں پروفائل کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
اگر آپ کی پروفائل Active ہے Posts کرتے ہیں، Stories لگاتے ہیں، تو فیس بک آپ کو ایک Real User سمجھتا ہے لیکن اگر پروفائل بالکل Silent ہے اور صرف پیجز پر ہی Activity ہے تو سسٹم کو شک ہو سکتا ہے
اس لیے روزانہ کم از کم ایک نارمل پوسٹ اپنی پروفائل پر کریں کوئی تصویر، کوئی عام سٹیٹس، کچھ بھی سٹوری لگائیں کبھی کبھار دوستوں کی پوسٹس پر کمنٹ کریں یہ سب چیزیں ٹرسٹ اسکور بڑھاتی ہیں
خاص طور پر اگر آپ VPN پر کام کر رہے ہیں تو پروفائل کی Natural Activity اور بھی ضروری ہو جاتی ہے کیونکہ فیس بک صرف آئی پی نہیں دیکھتا بلکہ رویہ بھی دیکھتا ہے
سادہ اصول یاد رکھو Page مشین کی طرح نہیں چلانا پورا اکاؤنٹ ایک نارمل انسان کی طرح چلانا ہے۔
whatsapp.com/channel/0029Vb7FAsS7z4knRcSFXa3U

1 day ago | [YT] | 23

Umair tiktok wala

*فیس بک پر پوسٹنگ کا صحیح ٹائم کیا ہونا چاہیے اگر آپ Premium Audience چاہتے ہیں*
السلام علیکم
یہ سوال بہت لوگ پوچھتے ہیں کہ سر پوسٹ کس وقت کریں؟ دیکھو اگر آپ Premium Audience خاص طور پر USA کو Target کر رہے ہو تو آپ کو اپنے ملک کے ٹائم کے مطابق نہیں سوچنا بلکہ ان کے ٹائم کے مطابق سوچنا ہے۔
اگر پاکستان میں رات ہے تو USA میں دن ہوتا ہے یہی آپ کے لیے گولڈن ٹائم ہے کوشش کرو کہ اپنی زیادہ تر ویڈیوز اس وقت پوسٹ کرو جب وہاں صبح یا دوپہر کا وقت ہو اس سے آپ کا کنٹینٹ شروع سے ہی Premium Audience کے سامنے جاتا ہے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ روز ٹائم بدلتے نہ رہو ایک روٹین بنا لو مثال کے طور پر روزانہ 3 Fix Slots رکھ لو اور انہی میں پوسٹنگ کرو الگورتھم کو بھی عادت پڑ جاتی ہے کہ یہ پیج اس وقت Active ہوتا ہے۔
یاد رکھو صحیح ٹائمنگ کا مطلب صرف ویوز نہیں بلکہ صحیح Audience ہے کم ویوز مگر پریمیم آڈیئنس زیادہ کمائی دیتی ہے
whatsapp.com/channel/0029Vb7FAsS7z4knRcSFXa3U

3 days ago | [YT] | 23

Umair tiktok wala

*فیس بک پر کام شروع کرنے سے پہلے کون سی سیٹنگز کو پہلے ہی کر لینا بہت ضروری ہے؟*
السلام علیکم
دیکھو سب سے پہلی بات میں ہمیشہ یہی سمجھاتا ہوں کہ اگر آپ نے Eligible Country میں فیس بک پر کام کرنا ہے تو سب سے پہلے اپنا سسٹم ٹھیک کرو زیادہ تر لوگ جلدی میں پیج بنا لیتے ہیں اور سیدھا پوسٹنگ شروع کر دیتے ہیں پھر جب اکاؤنٹ لاک ہو جاتا ہے یا لوکیشن الرٹ آتا ہے تو پریشان ہوتے ہیں مسئلہ اصل میں بنیاد کا ہوتا ہے۔
اگر آپ VPN استعمال کر رہے ہیں تو اسے صرف انسٹال کر لینا کافی نہیں ہے آپ کا روٹین یہ ہونا چاہیے کہ جیسے ہی نیٹ آن ہو VPN خود بخود کنیکٹ ہو جائے Auto connect آن رکھو اور ایک ہی لوکیشن فکس کرو بار بار ملک یا سٹی تبدیل کرنا سسٹم کو مشکوک لگتا ہے۔
اپنے موبائل کی بیٹری سیٹنگز میں جا کر VPN کو unrestricted رکھو تاکہ وہ بیک گراؤنڈ میں بند نہ ہو اگر بیچ میں VPN ڈسکنیکٹ ہو گیا اور آپ فیس بک استعمال کرتے رہے تو یہی سب سے بڑا رسک ہے اسی طرح ٹائم زون بھی اسی ملک کے مطابق رکھو جس کی لوکیشن آپ لے رہے ہو یہ چھوٹی چیز لگتی ہے مگر فیس بک انہی سگنلز سے ٹرسٹ بناتا ہے۔
فیس بک کی Settings میں جا کر Password and Security کے اندر Where you’re logged in لازمی چیک کرو وہاں وہی لوکیشن نظر آنی چاہیے جو آپ استعمال کر رہے ہو ساتھ ہی Two Factor Authentication آن کرو اور جو secret key ملتی ہے اسے محفوظ جگہ لکھ کر رکھ لو۔
یاد رکھو کام میں سب سے پہلے استحکام آتا ہے رفتار بعد میں۔ بنیاد مضبوط ہوگی تو آگے کا سفر آسان ہوگا
whatsapp.com/channel/0029Vb7FAsS7z4knRcSFXa3U

3 days ago | [YT] | 25

Umair tiktok wala

*گروپس کی مدد سے فیس بک آئی ڈی یا پیج پر مفت میں ریچ کیسے لائی جائے؟*
السلام علیکم
فیس بک گروپس ریچ لینے کا بہت پاورفل ذریعہ ہیں لیکن یہی جگہ سب سے زیادہ لوگ اپنی محنت ضائع کر دیتے ہیں۔ ایک دن میں 50 گروپس جوائن کرنا اور 100 پوسٹس کر دینا کوئی کامیابی نہیں ہے، بلکہ یہ خود کو رسک میں ڈالنا ہے۔ روزانہ زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 ریلیونٹ گروپس جوائن کرو ایسے گروپس تلاش کرو جہاں واقعی انگیجمنٹ ہو، صرف ممبرز کی تعداد نہ دیکھو۔
پوسٹنگ کا بھی سسٹم بناؤ۔ ایک وقت میں 10 سے 15 گروپس میں پوسٹ کرو، پھر 2 سے 3 گھنٹے کا وقفہ دو۔ اس کے بعد اگلا راؤنڈ کرو۔ سب کچھ ایک ہی منٹ میں کرنا غیر فطری لگتا ہے اور سسٹم اسے مشکوک سمجھ سکتا ہے۔ Manage Posts والے سیکشن میں جا کر روزانہ چیک کرو کون سے گروپس پوسٹ Approve کر رہے ہیں اور کون سے بار بار Decline کر رہے ہیں۔ جو گروپ دو یا تین بار Decline کرے اسے Leave کر دو اور اپنا فوکس ان گروپس پر رکھو جو ریچ دے رہے ہیں۔
شروع میں گروپس میں پوسٹس صرف 1-2 بار ہی کریں پھر 10 دن کے بعد بے شک 4 سے 6 مرتبہ کرنا شروع کر دیں۔ آہستہ آہستہ بڑھانا ہی محفوظ طریقہ ہے اگر کبھی پوسٹنگ لِمٹ لگ جائے تو گھبرانا نہیں دو تین دن نارمل ایکٹیویٹی رکھو اور پھر روٹین جاری رکھو۔
اور ایک اہم بات صرف Post ڈال کر غائب نہ ہو جایا کرو کمنٹس کا جواب دیا کرو یہی چیز فیس بک کو بتاتی ہے کہ آپ اسپیم نہیں بلکہ ایک اصل کریئیٹر ہو۔
whatsapp.com/channel/0029Vb7FAsS7z4knRcSFXa3U

4 days ago | [YT] | 31

Umair tiktok wala

*نیا فیس بک پیج بنانے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟*
السلام علیکم
آپ میں سے اکثر لوگ پیج بناتے ہی اگلے دن 20 یا 30 پوسٹس ڈال دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں سر ریچ نہیں آ رہی بھائی ریچ کیوں آئے گی؟ فیس بک کو ابھی یہ سمجھنے کا موقع ہی نہیں ملا کہ آپ کس Niche میں ہو اور کس آڈیئنس کے لیے ہو۔
سب سے پہلے پیج کا نام Niche Related رکھو Random نام رکھنے سے فائدہ نہیں ہوتا۔ آپ کو واضح کرنا ہوگا کہ آپ کس قسم کا کنٹینٹ ڈالیں گے۔ موٹیویشن، فیکٹس، کلیننگ ویڈیوز، کوکنگ یا کچھ اور، ایک لائن میں کلئیر ہونا چاہیے۔
پیج بنانے کے بعد پہلے دو تین دن صرف Settings مکمل کرو۔ Profile Picture لگاؤ، Cover Photo لگاؤ، About سیکشن مکمل کرو۔ دو تین نارمل پوسٹس کرو اور ایک سٹوری لگا دو۔ اس سے فیس بک کو سگنل ملتا ہے کہ یہ Original Creator ہے، کوئی اسپیم پیج نہیں۔
پوسٹنگ کا روٹین آہستہ آہستہ بناؤ۔ پہلے ہفتے روزانہ 7-6 پوسٹس کافی ہیں۔ اگلے ہی دن 30 پوسٹس کرنا دانشمندی نہیں ہے۔ الگورتھم کو قدرتی رفتار پسند ہے، اچانک تیز ایکٹیویٹی نہیں۔
پیج کو کم از کم 20 سے 25 دن لگتے ہیں صحیح طرح سیٹل ہونے میں۔ اس دوران مستقل مزاجی رکھو، نہ کہ جلد بازی۔
whatsapp.com/channel/0029Vb7FAsS7z4knRcSFXa3U

4 days ago | [YT] | 29

Umair tiktok wala

آج جانتے ہیں User سے Creator بننے کا اصل مطلب کیا ہے؟
السلام و علیکم
اب ایک اور سب سے important concept سمجھیں TikTok پر دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں ایک User اور ایک Creator.
یوزر وہ ہوتا ہے جو صرف videos دیکھتا ہے scroll کرتا ہے اور time pass کرتا ہے Creator وہ ہوتا ہے جو content بناتا ہے اور platform سے فائدہ اٹھاتا ہے اب آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کیا بننا چاہتے ہیں۔
لیکن creator بننے کے لیے کچھ چیزیں سمجھنی ہوں گی آپ کو videos بنانی ہوں گی consistency رکھنی ہوگی اور TikTok کی policies follow کرنی ہوں گی اور ایک بہت important بات earning کے لیے ضروری نہیں کہ آپ اپنا face دکھائیں یا خود بولیں آج کل smart لوگ AI tools استعمال کر کے videos بنا تے ہیں جہاں صرف ان کا mind کام کرتا ہے face نہیں تو ابھی سے اپنے آپ کو mentally تیار کریں "میں صرف دیکھنے والا نہیں، بنانے والا بنوں گا" یہ mindset change ہی آپ کی journey کا اصل starting point ہے۔
whatsapp.com/channel/0029Vb7FAsS7z4knRcSFXa3U

5 days ago | [YT] | 31

Umair tiktok wala

*ویڈیو کے آغاز میں Viewer کو فوراً engage کیسے کریں؟*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ویڈیو کا پہلا حصہ(HOOK) سب سے اہم ہوتا ہے شروع کے 3-5 سیکنڈ میں ایسا content دکھائیں جو دیکھنے والے کو فوراً engage کرے جیسے کوئی سوال یا حیرت انگیز movement۔ Viewer کے ذہن میں curiosity پیدا کریں تاکہ وہ ویڈیو چھوڑے نہیں شروع میں catchy audio یا visual elements استعمال کرنا ضروری ہے اس سے retention بڑھتی ہے اور الگ viewers زیادہ دیکھتے ہیں جو algorithm میں فائدہ دیتا ہے۔
whatsapp.com/channel/0029Vb7FAsS7z4knRcSFXa3U

2 weeks ago | [YT] | 52