حضرت حافظ پیر شبیر احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال ؛ ملت کا ایک ناقابل تلافی نقصان اور ایک عہد کا خاتمہ
از قلم: قاری عبد المنان اشرفی صدر آل انڈیا ضیاء بیت المال ٹرسٹ
آج ملتِ اسلامیہ ہند خصوصاریاست تلنگانہ وآندھرا پردیش ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی حضرت الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحبؒ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ، سابق ایم ایل سی اور چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی اب اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کے انتقال سے ایک عہدِ خدمت و قیادت کا خاتمہ ہوگیا۔
حضرت مرحوم نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ دین و ملت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ وہ نصف صدی سے زائد عرصہ جمعیۃ علماء کے پلیٹ فارم سے ملت کی رہنمائی، نصرتِ دین، اور خدمتِ خلق میں مصروف رہے۔ ان کی قیادت میں جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے تعلیمی، رفاہی اور سماجی میدانوں میں جو کام انجام دیے، وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ان کی ذات خلوص، انکساری اور دیانت کی علامت تھی۔ وہ ہمیشہ اتحادِ امت، مسلکی اعتدال، اور ملی ہم آہنگی کے داعی رہے۔
حضرت مرحوم کو ریاستی سطح پر بھی نمایاں اعزاز حاصل رہا۔ وہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے باوقار چیرمین رہے، جہاں انہوں نے حجاج کرام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دیا۔ اسی طرح بطور ایم ایل سی آپ نے ایوان میں ملت کے مسائل کی پرزور وکالت کی اور مسلمانوں کے تعلیمی و سماجی مسائل پر ہمیشہ آواز بلند کی۔
حضرت پیر شبیر احمد صاحبؒ میں غیر معمولی بردباری، بصیرت اور استقامت تھی۔ مشکل حالات میں بھی ان کی قیادت امت کے لیے مشعلِ راہ رہی۔ وہ ہمیشہ مسلکی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملت کے اجتماعی مفاد کی بات کرتے، اور امت کے اتحاد و خیرخواہی کے لیے کوشاں رہتے۔
ان کی وفات سے جمعیۃ علماء اور پوری ملت ایک عظیم قائد سے محروم ہوگئی۔ ایسے بے لوث رہنما بہت کم پیدا ہوتے ہیں جو اپنی سادگی، علم، عمل، اور اخلاص سے قلوب کو مسخر کر لیتے ہیں۔ ان کی یادیں، ان کی خدمات اور ان کا کردار تاریخِ ملت میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، ان کی خدماتِ جلیلہ کو شرفِ قبولیت بخشے، اور پسماندگان و تلامذہ و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
(ازقلم) قاری عبد المنان اشرفی صدر آل انڈیا ضیاء بیت المال ٹرسٹ
Tahaffuz E Urdu Media
حضرت حافظ پیر شبیر احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال ؛ ملت کا ایک ناقابل تلافی نقصان اور ایک عہد کا خاتمہ
از قلم: قاری عبد المنان اشرفی صدر آل انڈیا ضیاء بیت المال ٹرسٹ
آج ملتِ اسلامیہ ہند خصوصاریاست تلنگانہ وآندھرا پردیش ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی حضرت الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحبؒ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ، سابق ایم ایل سی اور چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی اب اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کے انتقال سے ایک عہدِ خدمت و قیادت کا خاتمہ ہوگیا۔
حضرت مرحوم نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ دین و ملت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ وہ نصف صدی سے زائد عرصہ جمعیۃ علماء کے پلیٹ فارم سے ملت کی رہنمائی، نصرتِ دین، اور خدمتِ خلق میں مصروف رہے۔ ان کی قیادت میں جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے تعلیمی، رفاہی اور سماجی میدانوں میں جو کام انجام دیے، وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ان کی ذات خلوص، انکساری اور دیانت کی علامت تھی۔ وہ ہمیشہ اتحادِ امت، مسلکی اعتدال، اور ملی ہم آہنگی کے داعی رہے۔
حضرت مرحوم کو ریاستی سطح پر بھی نمایاں اعزاز حاصل رہا۔ وہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے باوقار چیرمین رہے، جہاں انہوں نے حجاج کرام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دیا۔ اسی طرح بطور ایم ایل سی آپ نے ایوان میں ملت کے مسائل کی پرزور وکالت کی اور مسلمانوں کے تعلیمی و سماجی مسائل پر ہمیشہ آواز بلند کی۔
حضرت پیر شبیر احمد صاحبؒ میں غیر معمولی بردباری، بصیرت اور استقامت تھی۔ مشکل حالات میں بھی ان کی قیادت امت کے لیے مشعلِ راہ رہی۔ وہ ہمیشہ مسلکی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملت کے اجتماعی مفاد کی بات کرتے، اور امت کے اتحاد و خیرخواہی کے لیے کوشاں رہتے۔
ان کی وفات سے جمعیۃ علماء اور پوری ملت ایک عظیم قائد سے محروم ہوگئی۔ ایسے بے لوث رہنما بہت کم پیدا ہوتے ہیں جو اپنی سادگی، علم، عمل، اور اخلاص سے قلوب کو مسخر کر لیتے ہیں۔ ان کی یادیں، ان کی خدمات اور ان کا کردار تاریخِ ملت میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، ان کی خدماتِ جلیلہ کو شرفِ قبولیت بخشے، اور پسماندگان و تلامذہ و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
(ازقلم) قاری عبد المنان اشرفی صدر آل انڈیا ضیاء بیت المال ٹرسٹ
8 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Tahaffuz E Urdu Media
قاری ساجد حسان صاحب
3 years ago (edited) | [YT] | 2
View 0 replies