MERI AWAZ PAKISTAN

🎥 Welcome to Meri Awaz Pakistan!
Your ultimate platform to discover vibrant culture, food, fashion, Business, and inspiring stories.

👤 Influencer & CEO: Syed Basit Qasmi
🌟 Connect with Us:
📞 Contact: 0334-2437048
📧 Email: behindthevisionbm@gmail.com

#CHALENCHALTAYHAIN


MERI AWAZ PAKISTAN

بالکل 👌 یہ رہا مکمل کیپشن صاف اور پروفیشنل اردو میں:

پورے رمضان کے لیے زبردست خوشخبری! 🎉

ایک کلو پر آدھا کلو نلی بریانی فری!
صرف یہی نہیں بلکہ چکن بریانی اور بیف پلاؤ بھی ایک کلو پر آدھا کلو بالکل مفت! 😍

یہ شاندار آفر پورے رمضان جاری رہے گی، تو موقع ضائع نہ کریں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ مزیدار ذائقے کا لطف اٹھائیں۔

یہ خصوصی پیشکش الرحیم بریانی اینڈ پکوان سینٹر کی جانب سے ہے۔

📍 لوکیشن: مین حسین آباد فوڈ اسٹریٹ، میمن کمپلیکس کے بالکل سامنے۔

3 months ago | [YT] | 3

MERI AWAZ PAKISTAN

Bye Bye Lahore

4 months ago | [YT] | 7

MERI AWAZ PAKISTAN

ذرا تصویر غور سے دیکھو 👀
یہ کچوری والے کون ہیں، پہچان سکتے ہو؟
جو جانتا ہے وہ دیر نہ کرے، فوراً کمنٹ کرے ⬇️
صحیح جواب = ایک کچوری فری 😋
دیکھتے ہیں اسٹریٹ فوڈ ایکسپرٹ کون ہے �

4 months ago | [YT] | 11

MERI AWAZ PAKISTAN

Silent moves, loud impact.

#communitysupport #communityhelp #mma #strength

4 months ago | [YT] | 11

MERI AWAZ PAKISTAN

چالاک آگ
گل پلازہ میں لگنے والی آگ انتہائی چالاک تھی اس آگ کی کہانی آپ اس کی زبانی سنیں

آگ کی کہانی خود آگ کی زبانی
میں نے گل پلازہ میں لگنے کیلئے انتہائی موزوں وقت کا انتخاب کیا تاکہ میں تیزی سے پھیل سکوں اور کوئی مجھے بجھا نہ پائے اور میں گل پلازہ کو بھسم کر کے پونے دو ایکڑ کے پرائم لوکیشن کے خالی پلاٹ میں تبدیل کرنے اور نزدیک میں بننے والے پلازہ کو آباد کروانے یعنی بکوانے کے اپنے مشن میں کامیاب ھو سکوں

مجھے معلوم تھا کہ گل پلازہ کے اخراج کے راستے رات دس بجے بند ھو جاتے ھیں اس لئے میں نے رات 10:10 بجے کے وقت کا انتخاب کیا
میں نے ویک اینڈ یعنی ھفتے کا دن کا انتخاب کیا کیونکہ

مجھے پتہ تھا کہ اس دن تمام سرکاری افسران ویک اینڈ منا رھے ھوتے ھیں یا اپنے گاؤں گئے ھوئے ھوتے ھیں

پلازہ میں دیر تک رش ھو گا اور مجھے زیادہ انسانی جانیں نگلنے میں آسانی ھو جائے گی
شہر میں معمول سے زیادہ ٹریفک ھو گا اس لئے مجھے بجھانے والے تاخیر سے پہنچیں گے

میں بہت چالاک ھوں مجھے پتہ تھا کہ منیر کراچی شہر میں نہیں اسلام آباد میں ھیں اس لئے وہ بروقت مجھے بجھانے کی کارروائیوں کی نگرانی نہیں کر سکیں گے اور مجھے پھیلنے کی کھلی چھوٹ مل جائے گی میں وزیر اعلی سندھ اور منیر کراچی کی خصوصی طور پر شکر گذار ھوں کہ اسلام آباد کا فلائیٹ ٹائم پونے دو گھنٹے کا ھے لیکن مئیر تیئس گھنٹوں کے اور وزیر اعلیٰ انیس گھنٹے کے بعد میرا مشن مکمل ھونے کے بعد آئے
ھاں بے اختیار گورنر بیچارہ چھ سات گھنٹے کے بعد پہنچ گیا تھا لیکن اس وقت تک میرا کام ھو چکا تھآ یہ تینوں فوٹو سیشن کروانے اور حجت تمام کر کے خانہ پری کرنے آئے تھے بیشتر سیاسی پارٹیوں کی قیادت نے تو اس خانہ پری کی بھی کوشش نہیں کی جس پر میں بہت خوش ھوں کہ مستقبل میں اپنا کام کھل کر کر سکتی ھوں

مجھے یہ بھی پتا تھا کہ مئیر نے کراچی میں واٹر ھائنڈرینٹ کے معاہدوں کی تجدید نہیں کی ھے اور انہیں بتدریج بند کرنے کا اعلان کر دیا ھے اس لئے اس کو بجھانے کیلئے بروقت واٹر ٹینکرز نہیں آ سکیں گے
میں اپنی کیا کیا چالاکیاں آپ کو بتاؤں مجھے معلوم تھآ کہ حکومت سندھ کی طرف سے 2021 میں منگوانے گئے 52 فائر ٹینڈر ابھی پوری طرح سے فعال نہیں ھیں اور جو فعال ھیں بھی ان میں اکثر میں ڈیزل ھی نہیں ھے، وہ خراب ھیں یا دور دراز علاقوں میں موجود ھیں اس لئے وہ مجھے بجھانے بروقت نہیں پہنچ پائیں گے اس لئے مجھے بجھانے صرف بائیس فائر ٹینڈر آئے مجھے پتہ تھا کہ کل 5 میں سے 3 اسنارکلز بھی خراب ھیں اور فائر بریگیڈ کے زیادہ تر فائر فائٹر شفارش پر بھرتی غیر تربیت یافتہ لوگ ھیں اور کے پاس ان کے فائر پروف لباس ماسک اور دیگر سامان بھی نہیں ھے مجھے پتہ تھا کہ سفارش پر بھرتی فائر بریگیڈ کے افسران فائر ٹینڈروں اور اسنارکل کی مرمت فائر فائٹنگ کٹ اور ڈیزل کے پیسے کھا جاتے ھیں اس لئے یہ لنگڑی لولی فائر بریگیڈ ٹیم میرا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی مجھے یہ بھی پتہ تھا کہ وزیر اعلٰی اور وزراء ویک اینڈ میں مصروف ھونگے اور وہ بروقت آرمی نیوی ائیر فورس سول ایوی ایشن کے پی ٹی سے اضافی فائر ٹینڈر بھجنے کی درخواست بھی نہیں کر سکیں گے اور اپنی اپنی پارٹیاں اور نیندیں پوری کر کے دوسرے دن پہنچیں گے اور مجھے کھل کر لگنے کا پورا موقع ملے گا

آخر میں ایک راز کی بات اور بتاتی چلوں کہ اپ میرے پاس جدید ترین کیمیکل آ گئے ھیں جن کی مدد سے جب میں لگتی ھوں تو کسی کا باپ بھی مجھے بجھا نہیں سکتا

#shameonmurtazawahab #StepDownPPP #MurtazaWahab #ShameOnSindhGovernment #ShameOnPPPGovt #GoPpP #MuradAliShah #shameongovernorsindh #gulplaza #socialjustice #socialmedia #humanity #humanrights #volunteerwork #unity

4 months ago | [YT] | 14

MERI AWAZ PAKISTAN

گل پلازہ آتشزدگی سانحے پر مارکیٹ یونینز اور مقامی انتظامیہ کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان اٹھایا جارہا ہے

دستیاب معلومات کے مطابق گل پلازہ میں قائم تقریباً 1200 دکانوں سے یونین کی جانب سے فی دکان اوسطاً 5 ہزار 500 روپے ماہانہ خیراتی و انتظامی فنڈز کے نام پر وصول کیے جاتے رہے ہیں، جس سے ماہانہ وصولی 66 لاکھ روپے جبکہ سالانہ آمدن 7 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

اگر یہ خطیر رقم شفاف انداز میں استعمال کی جاتی تو عمارت میں جدید فائر سیفٹی سسٹم، ایمرجنسی ایگزٹس اور حفاظتی آلات کی تنصیب ممکن تھی، جس سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کو کم کیا جا سکتا تھا۔

4 months ago | [YT] | 8