Muttahida Qaumi Movement (Pakistan)
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)
Party Leader of MQM Pakistan the 4th largest political party of Pakistan.
Election symbol Kite
Political Activity of Pakistan ..
MNA Doctor Muhammad Farooq Sattar
Thanks For Watching
I m Senior Deputy Convener Dr Farooq Sattar
Political Worker Karachi Sindh ..
Ex: Convener MQM (Pakistan)
Ex: Parliamentary Leader
Ex: Provincial Minster Of Sindh Government
Ex: Federal Minister For Overseas Pakistanis
Ex : Young Mayor of Karachi
Ex : Senior Leader MQM & Head Of ORC
My Social Media Accounts :
Twitter , Instagram , Facebook , YouTube : DFSMQM
Political : Muttahida Qaumi Movement (Pakistan)
Student : All Pakistan Muttahidda Students Organization ( APMSO )
Charity : Khidmat-e-Khalq Foundation ( KKF )
Office : MQM Head Office, Karachi 184/Z-A Block 3 Bahadurabad
Home : PIB Colony Karachi
#Karachi #DFSMQM #DrFarooqSattar #FarooqSattar #MQMPakistan
Dr Farooq Sattar
گل پلازہ سانحے کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ فوری پبلک کی جائے، سندھ حکومت عوام اور متاثرین سے سچ چھپا رہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
لاء ڈیپارٹمنٹ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ فائلوں کی گمشدگی کا ڈرامہ بند کریں، 12 ہزار خاندانوں کی بربادی پر صوبائی حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی کے وسائل لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا، سندھ حکومت شہریوں کے صبر کا امتحان نہ لے ورنہ عوامی لاوا پک چکا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
سندھ انفارمیشن کمیشن کی سماعت میں سندھ حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، تمام دستاویزی شواہد ہائی کورٹ اور نیب کے سامنے پیش کریں گے، ایڈووکیٹ طارق منصور
کراچی۔۔۔یکم جولائی 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و حق پرست رُکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے معروف قانون دان ایڈووکیٹ طارق منصور کے ہمراہ سندھ انفارمیشن کمیشن میں گل پلازہ فائر کیس کی اہم سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت اور صوبائی محکموں کی سنگین بدعنوانیوں اور مجرمانہ غفلت کو بری طرح بے نقاب کر دیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ جس میں 100 کے قریب قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور 12 ہزار سے زائد خاندان بری طرح متاثر ہوئے، اس کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو دانستہ طور پر عوامی نظروں سے اوجھل رکھا جا رہا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس فیصل آغا پر مشتمل سنگل بینچ نے یہ چار والیمز کی انکوائری رپورٹ مکمل کرکے لاء سیکریٹری کے حوالے کر دی تھی، مگر سندھ حکومت، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور لاء ڈیپارٹمنٹ مل کر "پنک پونگ" کا کھیل، کھیل رہے ہیں اور یہ جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ فائلیں ریکارڈ سے غائب ہیں تاکہ کرپٹ وڈیرہ شاہی نظام کے آلہ کاروں اور اصل مجرمان کو تحفظ فراہم کیا جا سکے، سماعت کے دوران معروف قانون دان ایڈووکیٹ طارق منصور نے سندھ انفارمیشن کمیشن کے سامنے تمام دستاویزی اور تصویری شواہد پیش کیے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ رپورٹ لاء ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہو چکی تھی، جبکہ میڈیا بریفنگ کے ذریعے سندھ حکومت کے اس جھوٹ کا پردہ چاک کیا گیا کہ ان کے پاس انکوائری رپورٹ موجود نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق ستار نے فائر بریگیڈ کی ماڈرنائزیشن کے لیے مختص 23 کروڑ روپے کے بجٹ میں ہونے والی خرد برد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو بیدردی سے لوٹا جا رہا ہے، کراچی ملک کو 60 فیصد اور صوبے کو 90 فیصد ریونیو دیتا ہے مگر اسے بدلے میں صرف 2 فیصد دیا جاتا ہے، انہوں نے سندھ حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کراچی کے مظلوم عوام، نوجوانوں، بیٹوں اور بیٹیوں نے آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی کی طرز پر اپنی کمیٹیاں بنا لیں تو حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ایم کیو ایم پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس معاملے کو ہائی کورٹ، نیب اور صوبائی اسمبلی میں پریولیج موشن (تحریکِ استحقاق) کے ذریعے اٹھائے گی اور کرپٹ نظام کے گٹھ جوڑ کو توڑ کر مظلوموں کو انصاف دلا کر رہے گی۔
#MQMPakistan
15 hours ago | [YT] | 10
View 0 replies
Dr Farooq Sattar
ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں مرکزی جلوس میں شرکت کی اور شرکاء کے ہمراہ نمازِ جمعہ ادا کی۔۔۔!!!
#MQMPakistan #يوم_عاشوراء
6 days ago | [YT] | 6
View 0 replies
Dr Farooq Sattar
#يوم_عاشوراء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس احمد قائمخانی، سید امین الحق اور سینیٹر فیصل سبزواری نے نمائش چورنگی سے برآمد ہونے والے یومِ عاشورہ 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اس موقع پر انچارج سی او سی فرقان اطیب اراکینِ مرکزی کمیٹی حق پرست اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔۔۔!!!
#MQMPakistan #YoumEAshura #Pakistan
#Muharram #MuharramulHaram #FarooqSattar
6 days ago | [YT] | 14
View 1 reply
Dr Farooq Sattar
گھر دیا حُسین نے سر دیا حسین نے۔۔۔!!!
جو کوئی نہ کرسکا وہ کردیا حُسین نے۔۔۔!!!
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے یومِ عاشورہ کے موقع پر حضرت امامِ حُسین علیہ السّلام اور شہداء کربلا کو سلام تحسین و نذرانہ عقیدت
حضرت امامِ حُسین علیہ السّلام کی شہادت نے ناصرف دینِ اسلام کو بچایا بلکہ پوری انسانیت کو حق اور باطل کا فرق بتایا۔
حضرت امامِ حُسین علیہ السّلام نے دین کے بنیادی اقدار اور سچائی کے اظہار کیلئے میدانِ کربلا میں اپنا اور اپنی اولاد کا خون دے کر دینِ اسلام کو بچایا۔
نواسہ رسول صلیٰ اللہُ علیہِ وآلہ وسلّم کی عظیم قربانی معراج درس گاہ انسانیت ہے۔
واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک لکیر ہے جو دونوں کے فرق کو واضع کرتی ہے۔
اللہ پاک حضرت اِمام حُسین علیہ السّلام کی قربانیوں کے وسیلے سے ہمیں بہتر سمجھ بوجھ سے کام لینے اور اپنی زندگیوں کو حضرت اِمام حُسین علیہ السّلام کی تعلیمات پر گزارنے/بسر کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین۔
#FarooqSattar #Karachi #MQMPakistan #Moharram2026 #moharram #Pakistan
6 days ago | [YT] | 6
View 0 replies
Dr Farooq Sattar
9 محرم الحرام
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے نشتر پارک میں 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس میں شرکت کی اور علماء کرام سے ملاقات کی۔۔۔!!!
#MQMPakistan #Muharram #MuharramulHaram #FarooqSattar #Karachi #DrFarooqSattar
1 week ago | [YT] | 13
View 1 reply
Dr Farooq Sattar
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے 8 محرم الحرام کی مناسبت سے انچولی امام بارگاہ کی مرکزی مجلس میں شرکت کی اور علماء کرام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ رکن سینئر نگراں کمیٹی کامران فاروق، اراکینِ صوبائی اسمبلی انجینئر عادل عسکری معاز محبوب اور فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔۔۔!!!
#Ancholi #Muharram #MuharramulHaram #FarooqSattar #Karachi #Pakistan #Ancholi
1 week ago | [YT] | 4
View 0 replies
Dr Farooq Sattar
محرم الحرام
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ تا نمائش چورنگی جانے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی۔۔۔!!!
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی عامر صدیقی ٹاؤن انچارج و اراکینِ ٹاؤن کمیٹی اور کارکنان بھی موجود تھے۔۔۔!!!
#MQMPakistan #Muharram #MuharramulHaram #FarooqSattar #Karachi
1 week ago | [YT] | 13
View 0 replies
Dr Farooq Sattar
شادمان ٹاؤن نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں ذکرِ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی نسبت سے ایک محفل کا اہتمام کیا گیا اس محفل میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھائی نے شرکت کی۔
اس موقع پر انکے ہمراہ رکن سینئر نگراں کمیٹی کامران فاروق بھائی، رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی، فیصل رفیق بھائی، رکن سی او سی صادق بھائی اور ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔۔۔!!!
#MQMPakistan #DrFarooqSattar #FarooqSattar #Karachi
1 week ago | [YT] | 2
View 0 replies
Dr Farooq Sattar
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان، جنوبی افریقا پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں جنوبی افریقا کے قائم مقام ہائی کمشنر مسٹر روڈولف پیئر جورڈان بھی شریک تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے پاک-جنوبی افریقا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سفارت کاری، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی روابط اور "لوک افریقا" پالیسی کے تحت باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر معزز اراکینِ اسمبلی نے دونوں ممالک کے عوامی اور ادارہ جاتی روابط کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
#DrFarooqSattar #FarooqSattar #islamabad #Pakistan
2 weeks ago | [YT] | 11
View 1 reply
Dr Farooq Sattar
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو پیش آئے حادثے پر گہرے دکھ اور شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مردان حادثہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے۔ ملک و قوم کے لیے خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجی جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے حادثے کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین
2 weeks ago | [YT] | 6
View 0 replies
Load more