Dive into the beauty of the Persian language and the vibrant world of Iranian culture!

Whether you're a beginner eager to learn Persian or someone fascinated by the rich traditions, art, history, and lifestyle of Iran, this is the place for you. Through interactive lessons, cultural insights, and fascinating stories, I'll guide you on a journey to discover the essence of Iran, its language, and its timeless heritage.

Subscribe now and embark on a journey to speak Persian fluently and understand the soul of Iran! 🌹


Persian Language

دل ز دستم به‌سوی جان جانان می‌کشد هر دم
به کوی عشق او، روحی پریشان می‌کشد هر دم
ندارم طاقتِ هجرش، دل و جان می‌شود بیتاب
غم او همچو بادی سخت و طوفان می‌کشد هر دم
به هر سو رو کنم در دل، نشان از روی او دارم
نگاهش همچو مه، نور از شبستان می‌کشد هر دم
خیالش با من است اما ز دوری جان به لب دارم
غم او رشته‌ای از سوز و فغان می‌کشد هر دم
ندیدم هیچ دل‌آرام به زیبایی رخ او را
دل از سودای او آهسته پیمان می‌کشد هر دم
نخواهم جز درِ وصلش، که جان را می‌فروشم من
هوای عشق او دل را به میدان می‌کشد هر دم
یاسر در رهِ عشقش به جان بایست جان دادن
که این سودا مرا تا مرز ایمان می‌کشد هر دم
اردو ترجمہ:
میرا دل ہر لمحہ مجھے جانِ جاناں کی طرف کھینچتا ہے
اس کے عشق کے کوچہ کی طرف، میری روح بےقرار ہو کر لپکی جاتی ہے
مجھے اس کی جدائی کی تاب نہیں، دل و جان بے قرار ہیں
اس سے دوری کا غم تیز ہوا اور شدیدطوفان کی طرح چھایا رہتا ہے
دل کے جس بھی کونے میں دیکھتا ہوں، اس کے چہرے کا نشان پاتا ہوں
اس کی نظر چاند کی طرح ہے، جو ہر دم اندھیروں سے نور کھینچتی ہے
خیال میں وہ میرے ساتھ ہے، لیکن دوری سے جان لبوں تک آ گئی ہے
اس سے دوری کا غم ایک سوز و فغان کی زنجیر ہے،جس میں ہر لحظہ اضافہ ہو رہا ہے
میں نے کوئی بھی دل کو سکون دینے والا چہره، اس کے چہرے کی خوبصورتی کے برابر نہیں دیکھا
دل اس کی محبت میں آہستہ آہستہ ایک عہد باندھ رہا ہے
کہ مجھے اس کے وصل کے سوا اورکچھ نہیں چاہیے، اور اپنی جان اس کے لیے قربان کرنے کے لئے تیار ہوں
اس کا عشق، دل کو ہر لمحہ [قربانی کے]میدان میں لے کر جانے کے لئے تیار ہے
یاسر! اس کے عشق کی راہ میں جان دینی پڑتی ہے
یعنی یہ عشق مجھے ایمان کی [آخری] سرحد تک ہر دم کھینچ کر لے جا رہا ہے
ڈاکٹر یاسر احمد شہزاد

1 month ago | [YT] | 0

Persian Language

نظم — “خاموشی کے سوال”

گزرے ہوئے لمحوں سے کوئی پوچھے
کہ وقت آخر ٹھہرتا کیوں نہیں؟
اگر سب کچھ ہاتھ میں ہے انسان کے
تو خواب پھر بکھرتا کیوں نہیں؟

ہر چہرہ مسکراہٹ اوڑھے ہوئے ہے
تو دل میں یہ سناٹا کیوں ہے؟
اگر روشنی ہر سمت پھیلی ہے
تو اندر یہ اندھیرا کیوں ہے؟

ہوا ہر در سے ہو کر گزرتی ہے
تو خوشبو کہیں ٹھہرتی کیوں نہیں؟
اگر راستے سب کھلے ہوئے ہیں
تو منزل کوئی ملتی کیوں نہیں؟

کہا جاتا ہے سب فانی ہے یہاں
تو یادیں پھر امر کیوں ہیں؟
اگر وقت مرہم بن جاتا ہے
تو زخم پھر تازہ کیوں ہیں؟

یہ کیسا کھیل ہے تقدیروں کا
جو سمجھ میں آتا نہیں کبھی
اگر سب کچھ لکھا ہوا ہے پہلے
تو انسان پھر سوچتا کیوں ہے ابھی؟

1 month ago | [YT] | 0

Persian Language

Hi everyone, welcome to my new YouTube Community! Now you can post on my channel, too. To get started, tell me in a post what you'd like to see next on my channel.
Visit my Community: youtube.com/@persian1987-u8k/community

2 months ago | [YT] | 0

Persian Language

زندگی میں رینڈم لوگ زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں ، جن سے روز بات نہیں ہوتی ، لیکن جب ہو تو اچھے سے ہو جاتی ، کبھی مہینوں گزر جاتے ہیں ، کبھی ایسے ہی راہ چلتے ملاقات ہو جائے تو زور سے گلے لگتے ہیں ،
محبت سے۔۔۔ کوئی گلہ شکوہ نہیں ہوتا ، نہ ہماری امیدیں وابستہ ہوتی ان سے ، نہ دل ٹوٹتا ہے ، نہ وہ ہمارے مدمقابل ہوتے ہیں ۔۔۔
یہ جو ہماری زندگیوں میں بسٹ ہوتے ناں جو منفرد اور اکلوتے کا درجہ رکھتے ، ہم ہرٹ ہی ہوتے ہیں ، کبھی ناامید ہو کے، کبھی ان سے ہار کے ، کبھی اگنور ہو کے اور کبھی میسر نہ ہونے کا دکھ لیکر۔
وقت ساتھ میں نے سیکھا ہے انسان کو جذباتی نہیں ہونا چاہیے ، انسان کو چپ والا ہونا چاہیے ، خاموشی سے ، آزاد ہو ، پرسکون ہو ، سہہ جائے ۔۔۔
بس یہی سب خوب صورت ہے۔۔۔ اوور رئیکٹ ، جذباتی باتیں ، مجھے لگتا ہمیں ایکسپوز کر جاتی ہیں، ہمیں کمزور اور آسان ٹارگٹ بنا جاتی ہیں ۔
زندگی میں انکار کا فن لازمی سیکھنا چاہیے، میں انکار کے معاملے میں بہت عجیب ہوں، وہ وہ بوجھ اٹھا لیے زندگی میں جن کی استطاعت بھی نہیں تھی ، لیکن انکار کا طریقہ نہیں آیا ۔۔
ہمیشہ لگا کہ وہ ایسے سوچے گا کہ جھوٹ بول رہا ہوں۔ کرنا نہیں چاہتا ، لگ رہا ہے ، محسوس ہو رہا ہے لہذا ہاں ہے ۔۔ ایک سے معاملہ خراب ہوا تو باقیوں کے برے بھی سہہ لیے کہ لوگ کیا سوچیں گے بس تیرے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہمیشہ ۔۔۔ ویسے میں اچھا مدمقابل ہوں ، لوگوں کو اچھے سے ان کے لہجے میں جواب دے لیتا ، لیکن اس کے بعد کچھ نہیں بچتا ۔۔۔ یہ بغاوت کی آخری کڑی ہوتی کہ آپ بھی بول جائیں ۔۔۔ انھیں بتا دیں کہ آپ کو سب سمجھ ہے اور سب دیکھائی دیتا ہے۔ یہ آخری پوائنٹ ہوتا ہے پھر لوگ باغی ہو جاتے ہیں۔ رشتوں سے ، سالوں کے تعلقات سے، آپ کے سارے بھلے بھول جاتے۔ بس اسی وجہ سے خاموشی بہتر ہوتی کہ بس چلتا رہے، چاہے جیسا بھی ہے ۔۔

10 months ago | [YT] | 1

Persian Language

یہ میرا فخر، مرا سائبان، میرا غرور
نسب ملا ہے مجھے پدر کی شاں سے

وہ آفتاب بھی تھا، اور کہیں گھٹا بھی تھا
پدر کا سایہ رہا سر پہ مثلِ باراں سے

چراغِ جاں میں اجالا ہے ان کی نسبت سے
مرے وجود میں خوشبو ہے ان کے ایماں سے

وه میری روح میں شامل ہیں روشنی بن کر
حصارِ ذات ملا ہے انہی کی پہچاں سے

کمالِ صبر تھا، شفقت کا اِک ہنر بھی تھا
میں سرخرو ہوا باپ کے امتحاں سے

ہوا کے شور سے ڈرتا ہوں اب نہ موجوں سے
سبق لیا ہے مِرے دل نے ضبطِ طوفاں سے

تجھے خبر ہے، کہاں سے ملا ہنر یاسر؟
ترے سخن میں مہک ہے پدر کے فیضاں سے

1 year ago (edited) | [YT] | 2

Persian Language

تماشائے جہاں میں مجھے دیکھنے والے
کبھی خلوتِ دل میں بھی آ کر مجھے دیکھ

لبوں پر تبسّم، مگر دل میں آہیں
پسِ خندۂ دل زدہ، یکسر مجھے دیکھ

جہاں کہہ رہا ہے، میں خوش ہوں بہت پر
تری دید کے بعد، مقدر مجھے دیکھ

سکوں کے طلب‌گار دل کو ملے کیا؟
خیالوں کے طوفاں میں اکثر مجھے دیکھ

میں آئینہ ہوں، پر مجھے آنکھ درکار
نظر کے سوا، اے میرے ہمسر! مجھے دیکھ

کبھی حسنِ ظاہَر پہ مت ہو فریفتہ
دلِ زخم خوردہ کے اندر مجھے دیکھ

غزل گو ہے "یاسر"، نہ سمجھو تماشہ
ہر اک شعر میں اُس کا جوہر مجھے دیکھ

1 year ago | [YT] | 0

Persian Language

سہے زخم و آلام ہم نے سہے ہم،
رہے بزمِ ظلمت میں روشن رہے ہم۔
جلی بستیاں، ٹوٹے آشیانے،
نہ بدلے قدم ایک پل بھی رہے ہم۔
بہا خوں زمیں پر، سکوتِ رضا تھا،
لبوں پر دُعا تھی، نہ حرفِ جفا تھا۔
لبوں پر فقط نامِ رب تھا سدا ہی،
نہ نفرت بڑھی دل میں، روشن رہے ہم۔
لہو سے زمیں جب ہوئی لال خوں میں،
نہ فریاد کی ہم نے شام و سحر میں،
سبق بدر و اُحد کا ہمیں یاد آیا،
ستم کے شرر میں بھی ثابت رہے ہم۔
قلم نوحہ گر، دل شکستہ سخن گو،
کہ یاسر کا ہر اشک کہتا ہے ہر سو،
ستم گر کو آخر شکستِ یقینی،
صداقت کے پرچم تلے بس رہے ہم۔

1 year ago | [YT] | 0

Persian Language

وہ لرزاں کفِ دست، وہ چشمِ نم
وہ لغزاں بدن، وہ شکستہ قدم

جو آغوش میں خواب بُنتے رہے
وہ پلکیں جھکائے ہیں آج بہم

کبھی گونجتی تھی صدا جو فلک
ابھی دم بخود ہو گئی دم بہ دم

شکستہ کمر، ناتواں دست و پا
سناتے ہیں اب قصۂ رنج و غم

خدایا! سدا ماں کا چہرہ فروز
پدر کی جبیں ہو درخشاں بہ دم

عطا ہو ہمیں خدمتِ والدین
ملے ان کی خوشنودیاں ہر قدم

نہ کم ہو کبھی فیضِ دعاؤں کا رنگ
نہ ٹوٹے کبھی اُن کا رشتہء کرم

دعا ہے یہی، اشک بارِ "یاسر"
رہے ان کی راحت کا عنواں ہم

1 year ago | [YT] | 0

Persian Language

ما تو را دادیم، ای جانِ جهان!
چشمه‌ای جوشان زِ الطافِ نهان

کوثری دادیم سرشار از کرم
بحرِ بی‌پایان، زِ رحمت پر زِ نم

پس نماز آرد به درگاهم دلت
قربتی کن، تا شوی در مقبَلت

دشمنت را ما بُبُریم از نَسَب
اوست بی‌نام و تویی ماندَه به لب

نسلِ تو، روحانی و پاک از هواست
بر فرازِ آسمان‌ها، رهنماست

1 year ago | [YT] | 2

Persian Language

سفر کی دھوپ میں چلتے ہوئے دکھ کم نہیں ہوتے
مگر جب شام ہوتی ہے تو صحرا بیٹھ جاتے ہیں
محبت ہو تو دل میں خوف کا سایہ نہیں رہتا
یہ وہ دریا ہے جس کی موج سے طوفاں نہیں آتا
خدا کے در پہ جھکنے سے میں رسوا ہو نہیں سکتا
یہاں عزت ملے ورنہ کوئی رتبہ نہیں آتا
نہ جانے کتنے غم چپکے سے دل میں بس گئے ہیں یوں
کہ جیسے خواب آنکھوں میں مگر جاگا نہیں آتا
ہر لمحہ جیتا ہوں، ہر پل میں خوشی بسا لیتا
یہ میری زندگی کا وہ سبق ہے جو بھولا نہیں آتا
محنت کی راہوں میں جو چلو گے، وہی پاؤ گے
کہ خوابوں کی تعبیر کبھی خود سے چھپتا نہیں آتا
یقین کامل ہے یاسر کو، ملے گی اس کو منزل بھی
کہ راہی بن کے جب نکلا، کبھی تھکنا نہیں آتا

1 year ago | [YT] | 0