Deputy Commissioner Kasur

Daily updates of Deputy Commissioner Kasur


Deputy Commissioner Kasur

مون سون سیون اسپیل کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنس، ڈپٹی کمشنر قصور کا اتر سنگھ والا بند کا ہنگامی دورہ
چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت مون سون کے سیون اسپیل اور دریاؤں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور بتایا کہ ضلع قصور میں بلے والا، گنڈا سنگھ، اتر سنگھ والا اور کوٹھی فتح محمد سمیت دریائے ستلج کے تمام حفاظتی بندوں پر انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے چوبیس گھنٹے مستعد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال پر مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایکسین ایریگیشن، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔
ویڈیو کانفرنس کے بعد ڈپٹی کمشنر عمران علی نے اتر سنگھ والا بند کا دورہ کیا جہاں دریائے ستلج میں اس وقت 74 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ انہوں نے بند پر سیلابی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، مقامی لوگوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل دریافت کیے اور لوگوں کے بروقت انخلا کے لیے پلان مرتب کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بند پر قائم ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز کی موجودگی، ادویات کے اسٹاک اور خوراک کی ترسیل کے پلان کو فائنل کیا۔ اس موقع پر محکمہ آبپاشی اور ریونیو کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے بند پر موجود کمزور مقامات اور کٹاؤ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مرمت کے سخت احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ بند کی بحالی ہر صورت صبح تک مکمل کی جائے تاکہ مقامی آبادی اور ان کے مویشی محفوظ رہ سکیں
#PDMAPunjab #FloodAlert #PunjabFloods #RiverChenab #RiverSutlej #RiverRavi #Monsoon2025 #FloodSafety #DisasterManagement #PunjabRescue #PDMA #EmergencyAlert #StaySafe #FloodPreparedness #DistrictAdministration #kasur

9 months ago | [YT] | 0