Waheed Munna Vlogs

Making Daily Routine Vlogs.
"My name is Waheed Munna. Making blog every day and share my daily routine with all of you my friends. To know how I spend my whole day, please subscribe to my channel and press the bell button. If you visit my channel, it will encourage me. Thank you all."


Waheed Munna Vlogs

📚 آج مجھے ممتاز محقق سرتاج احمد یوسفزئی کی نہایت اہم تصنیف "پختون کی نسلی اور تاریخی حقیقت" کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا۔
اس کتاب کے ہر صفحے اور ہر سطر نے مجھے پشتون قوم کے نسلی پس منظر، تاریخی حقائق اور تہذیبی ورثے کی گہرائیوں میں لے گیا۔ مصنف کی مدلل تحقیق اور مؤثر اندازِ تحریر نے اس موضوع کو انتہائی جامع اور قابلِ فہم انداز میں پیش کیا ہے۔
اس کتاب کے مطالعے سے نہ صرف میرے علم میں نمایاں اضافہ ہوا بلکہ پشتون قوم کی شناخت، ان کے آباؤ اجداد اور ان کے تاریخی وقار کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع بھی ملا۔ یہ تصنیف حقیقتاً اُن تمام قارئین کے لیے نہایت مفید ہے جو پشتون تاریخ اور نسب کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
سرتاج احمد یوسفزئی کی یہ تحقیقی کاوش قابلِ تحسین ہے، جس نے میرے مطالعے کو ایک نئی جہت عطا کی۔
#کتاب_دوستی 📖
#مطالعہ
#پختون_تاریخ
#پشتون_شناخت
#سرتاج_احمد_یوسفزئی

1 month ago | [YT] | 0

Waheed Munna Vlogs

آج سر بختیار صاحب کی تقریر سننے کا موقع ملا، جو نہایت متاثر کن اور فکر انگیز تھی۔ جبکہ ضلع صوابی والوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ ان شخصیت کا تعلق اس ضلعے سے ہے۔۔۔ان کی گفتگو میں عمر بھر کے تجربات کا نچوڑ جھلکتا تھا، جو میرے لیے سیکھنے اور رہنمائی کا باعث بنا۔ میں دل کی گہرائیوں سے ایسی تعلیم یافتہ اور باوقار شخصیات کا احترام کرتا ہوں، جن کی باتوں سے نہ صرف شعور میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ زندگی کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
#foruyou #وحیدمنا #waheedmunnavlogs #waheedmunna #زروبی
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #زروبی #zarobivillage #waheedmunna #Zarobi

5 months ago | [YT] | 1

Waheed Munna Vlogs

میں اس وقت زروبی گاؤں کے دریا کے کنارے ایک خوبصورت لوکیشن پر موجود ہوں، جسے میرے علم کے مطابق “ٹانگر” کہا جاتا ہے۔ 🌊🌿
ایک دوست کے ساتھ یہاں چند پودے لگانے آیا تھا، مگر شام کے وقت اس جگہ کا سناٹا دیکھ کر واقعی حیران ہوگیا۔ 🤍
ایسا مکمل سکوت تھا کہ پرندوں کی آواز تک سنائی نہ دے رہی تھی — بالکل پن ڈراپ سائلنس۔ 🕊️
چند لمحوں کے لیے یوں محسوس ہوا جیسے میرا تعلق اس دنیا سے کٹ سا گیا ہو اور میں خود کو فطرت کے آغوش میں تنہا سا پا رہا ہوں۔ 🌌✨
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #zarobivillage #زروبی #waheedmunna #Zarobi

5 months ago | [YT] | 0

Waheed Munna Vlogs

میں اس وقت زروبی گاؤں کی ایک تاریخی اور یادگار لوکیشن پر موجود ہوں، جو ماضی میں چاچا بشیر کے سپر کی وجہ سے خاصی مشہور ہوا کرتی تھی۔ اس جگہ کو میرخانڑہ خر خوڑئی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ بہروتہ نہر کی تعمیر سے قبل یہاں پانی کی فراوانی ہوا کرتی تھی، اور لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ اس مقام پر آ کر وقت گزارتے اور قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ آج بھی اس قدیم جھونپڑے کے ستون (پلر) کو دیکھ کر اس جگہ کی سابقہ خوبصورتی اور اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس یادگار مقام کو وجود میں آئے تقریباً پینتیس سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، مگر آج بھی اس کی تاریخی جھلک اور یادیں اپنی جگہ قائم ہیں۔
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #zarobivillage #زروبی #waheedmunna #Zarobi

5 months ago | [YT] | 1

Waheed Munna Vlogs

مجھے اپنی ثقافت سے بے حد محبت ہے 💚
آپ میرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وقتاً فوقتاً ہماری ثقافت کی خوبصورت جھلکیاں دیکھتے رہتے ہیں۔
آج بھی ایک شادی کی تقریب سے دیگوں کا منظر اور لذیذ پلاؤ کی دلکش جھلک آپ کے لیے لے کر آیا ہوں 🍛✨
ایسی ہی مزید ثقافتی اور مزیدار اپڈیٹس کے لیے مجھے فالو کرنا نہ بھولیں 🙌📲
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #zarobivillage #زروبی #waheedmunna #Zarobi

5 months ago | [YT] | 0

Waheed Munna Vlogs

اس وقت میں ایک کچے گھر کے پاس، ان معصوم اور پیارے بچوں کے درمیان موجود ہوں۔ ان کی بے ساختہ ہنسی اور سادہ سی مستیوں کو دیکھ کر یہ حقیقت واضح ہو گئی کہ خوشی کا تعلق دولت یا آسائشوں سے نہیں ہوتا۔ نہ ان کے پاس مہنگے کھلونے ہیں، نہ صاف ستھرے کپڑے اور نہ ہی پیروں میں جوتے، اس کے باوجود یہ بچے اپنے لمحوں کو بھرپور انداز میں جی رہے ہیں۔
درحقیقت ہم خوشیوں کو باہر کی دنیا میں تلاش کرتے رہتے ہیں، جبکہ اصل خوشی ہمارے اپنے اندر موجود ہوتی ہے؛ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسے محسوس کریں اور ذرا سا کرید کر باہر نکال لیں۔

6 months ago | [YT] | 1

Waheed Munna Vlogs

آج میں جس گاؤں کے بورڈ کے پاس کھڑا ہوں، اس گاؤں کا پرانا نام خزانہ جبکہ اب اسے گرانہ آباد کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس نام کے پیچھے ایک درد بھری مگر سبق آموز کہانی پوشیدہ ہے۔

یہ کہانی ایک نہایت قابل، ذہین اور باصلاحیت لڑکی گرانہ سے جڑی ہے، جس کے والدین نے اسے اعلیٰ تعلیم دلوا کر ایک باوقار اور کامیاب انسان بنانے کے خواب دیکھے تھے۔ وہ خود بھی علم و شعور میں ممتاز تھی اور ایک روشن مستقبل کی امید سمجھی جاتی تھی، مگر شاید قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں وہ اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئی اور ہمیشہ کے لیے اپنے پروردگار کے حضور چلی گئی۔

میں دل سے دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت اس نیک روح کو آخرت میں اعلیٰ مقام اور کامل کامیابی عطا فرمائے، اور اس کے والدین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ سلام ہے اُن عظیم والدین کو جنہوں نے ایسی باکردار اور قابل بیٹی کی پرورش کی۔ 🤍🕊️

#خزانہ #گرانہ_آباد #گرانہ #یادگار_کہانی #دعا 🤲 #صبر #والدین_کا_فخر #حقیقت_زندگی #WaheedMunnaVlogs #zarobivillage

6 months ago | [YT] | 2

Waheed Munna Vlogs

اس دھند کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سردی کس شدت پر ہے۔ فضا میں اس قدر نمی ہے کہ چہرے پر ہلکی ہلکی بوندوں کا احساس ہوتا ہے، گویا کوئی شاور سے پانی کی پھوار ڈال رہا ہو۔ بہرحال یہ بھی اللہ کی شان ہے کہ یہی دھند بھرا موسم کسی کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے، تو کسی کے لیے لطف اور انجوائےمنٹ کا ذریعہ۔
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #zarobivillage #زروبی #waheedmunna #Zarobi

6 months ago | [YT] | 0

Waheed Munna Vlogs

حالیہ دنوں اسلام آباد جانے کا موقع ملا، جہاں شہر کی چند مشہور اور دیدہ زیب مقامات کی سیر کی۔ 🌿🏞️
واقعی اسلام آباد ایک انتہائی خوبصورت، پُرسکون اور دلکش شہر ہے۔ یہ میرا یہاں دوسرا دورہ تھا، اور مجھے یقین ہے کہ اس خوبصورت شہر میں ابھی بہت سی ایسی جگہیں موجود ہیں جنہیں دیکھنا باقی ہے۔ آئندہ مستقبل میں دوبارہ یہاں آنے اور مزید مقامات کی سیر کا ارادہ ہے ۔۔ان شاء اللہ ۔۔۔ ✨🤍

6 months ago | [YT] | 0

Waheed Munna Vlogs

آج ایک تقریبِ ختمُ القرآن و دستار بندی کے موقع پر معزز مہمانِ خصوصی، محترم مولانا مفتی نجم الرحمن صاحب (شیخُ الحدیث، جامعہ عثمانیہ پشاور) سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
ان جیسی عظیم علمی و روحانی شخصیات ہمارے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہی ہیں۔ ان سے میری دلی محبت اور عقیدت ہمیشہ قائم رہے گی۔ اللہ ربُّ العزت انہیں صحت، عافیت اور دراز عمر عطا فرمائے اور ہم سب کو ان کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کی توفیق دے۔ آمین۔
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #zarobivillage #زروبی #waheedmunna #Zarobi

6 months ago | [YT] | 2