💫 ہمارا تعارف💫
📢 مركز بصيرت: مکہ مکرمہ میں قائم ایک تعلیمی اور دعوتي مرکز ہے،
🌍جو دنیا بھر میں اردو بولنے اور سمجھنے والوں کے لئے دعوت وتعلیم کا کام کرتا ہے۔
*ہمارا مقصد*
🕋 مکہ کی مقدس سر زمین سے
📍اللہ کی مقدس کتاب کی تعلیمات کو عام کرنا
💡نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کو لوگوں تک پہونچانا
🔗دين اسلام سے لوگوں کو وابستہ کرنا
🌐🎙️دور حاضر کے مطابق دعوتی وتعلیمی مشن کو سوشل میڈیا کے ذریعہ آگے بڑھانا
💡اور صحیح معلومات فراہم کرنا٫
گذارش:
ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو عام کرنے میں ہمارا تعاون کریں
🤲🏻اللہ اس کار خیر میں ہم سب کو شریک ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
---------------
📢 Markaz Baseerat : Makkah mumakrramh mein qayem aik taleemi aur dawati markaz hai ,
🌍jo duniya bhar mein urdu bolne aur samajhne walon ke liye dawat aur taleem ka kaam karta hai .
---------------
BASEERAT CENTER is An educational and da'wah platform based in HOLLY MAKKAH.
--------------
OUR SOCIAL MEDIA ACCOUNTS:
www.youtube.com/baseeratUR
www.faceboo.com/baseeratUR
www.t.me/baseeratUR
www.instagram.com/baseeratUR
Baseerat | بصیرت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے کسی کی زمین ظلم سے لے لی، اسے قیامت کے دن سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا۔
[صحیح بخاری حدیث:2452]
عن سَعِيدَ بْن زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: مَنْ ظَلَمَ مِنَ الْأَرْضِ شَيْئًا طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ.
[صحیح البخاري:٢٤٥٢]
Narrated Sa`id bin Zaid: Allah's Apostle said, Whoever usurps the land of somebody unjustly, his neck will be encircled with it down the seven earths (on the Day of Resurrection).
[Sahih Bukhari:2452]
2 weeks ago | [YT] | 14
View 0 replies
Baseerat | بصیرت
🕌 عبادت پر استقامت، نیکیوں کی حفاظت کا راز!!! | 💎 نیکیوں کو ضائع ہونے سے کیسے بچائیں؟
قرآنی ہدایت:
✨ فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ
"پس تم قائم رہو (ثابت قدم) جیسا کہ تمہیں حکم دیا گیا ہے اور وہ بھی جنہوں نے تمہارے ساتھ توبہ کی ہے۔"
(سوره ھود: 112)
فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم:
✨ خَيْرُ الْأَعْمَالِ أَدْوَمُهَا وَإِنْ قَلَّ
"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جو مسلسل کیا جائے، خواہ وہ تھوڑا ہی ہو۔"
(صحیح بخاری: 6464)
عبادت کی اصل خوبصورتی اور روح اس کی استقامت (مستقل مزاجی) میں ہے۔ بڑی نیکی کر کے اسے غفلت کی نذر کر دینے سے بہتر ہے کہ انسان چھوٹا ہی سہی، لیکن ایسا نیک عمل اختیار کرے جس پر وہ ہمیشہ قائم رہ سکے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اعمالِ صالحہ کی حفاظت کرنے اور ان پر استقامت اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
#استقامت #عبادت #حدیث_مبارکہ #قرآن_کریم #نیکی #اسلامی_اصلاح #ثابت_قدمی #Faith #IslamicReminder
3 weeks ago | [YT] | 13
View 0 replies
Baseerat | بصیرت
یومِ عرفہ — دین کے مکمل ہونے کا دن
یومِ عرفہ وہ عظیم دن ہے جس دن اللہ تعالیٰ نے امتِ محمدیہ پر اپنی نعمت کی تکمیل کا اعلان فرمایا:
“آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا…”
اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام عقیدہ، عبادت، اخلاق، حلال و حرام اور زندگی کے اصولوں کے اعتبار سے کامل دین ہے۔
اب کامیابی اسی میں ہے کہ ہم اس مکمل دین کو اپنی زندگی میں اخلاص کے ساتھ اپنائیں۔
یومِ عرفہ صرف دعا کا دن نہیں، دین کی عظمت کو سمجھنے کا دن بھی ہے۔
#یوم_عرفہ
#دین_مکمل
#الحمدللہ_علی_نعمة_الإسلام
#حج
#عرفات
#اسلام
#اسلامی_پوسٹ
#دینی_یاددہانی
#DayOfArafah
1 month ago | [YT] | 15
View 0 replies
Baseerat | بصیرت
🌺عرفہ کا دن اور اس کی فضیلت🌺
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " صِيَامُ يَوْمِ عَرَفَةَ إِنِّي أَحْتَسِبُ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِي قَبْلَهُ وَالسَّنَةَ الَّتِي بَعْدَهُ"
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ عرفہ کے دن کا روزہ ایک سال پہلے اور ایک سال بعد کے گناہ مٹا دے گا۔
صحیح مسلم (1162)
#یوم_عرفہ #عرفہ #روزہ_عرفہ #فضائل_عرفہ #نو_ذوالحجہ #حج #وقوف_عرفہ #دعاء #ذکر #اسلامی_پوسٹ #بصیرت #دینی_تعلیم
#YawmArafah #DayOfArafah #Arafah #FastingArafah #Hajj #DhulHijjah #IslamicReminder #Hadith #SahihMuslim #Dua #Dhikr #IslamicPost
1 month ago | [YT] | 13
View 1 reply
Baseerat | بصیرت
کیا آپ کو پتا ہے؟؟؟ آنے والے دس دن بڑے خاص ہیں معمولی نا سمجھیں!!!
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
«مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيهِنَّ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ الْأَيَّامِ الْعَشْرِ»
ترجمہ: ان (ذو الحجہ کے ابتدائی) دس دنوں میں کیے جانے والے اعمالِ صالحہ اللہ تعالیٰ کو سال کے بقیہ تمام دنوں میں کیے جانے والے اعمال سے زيادہ محبوب ہیں۔
(صحیح بخاری: 969)
1 month ago | [YT] | 21
View 1 reply
Baseerat | بصیرت
دنیا و آخرت میں عزت بلندی اور مال میں برکت کیلئے نبوی نسخہ!!!
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِنْ مَالٍ وَمَا زَادَ اللَّهُ عَبْدًا بِعَفْوٍ إِلَّا عِزًّا وَمَا تَوَاضَعَ أَحَدٌ لِلَّهِ إِلَّا رَفَعَهُ اللَّهُ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "صدقے نے مال میں کبھی کوئی کمی نہیں کی اور معاف کرنے سے اللہ تعالیٰ بندے کو عزت ہی میں بڑھاتا ہے اور کوئی شخص (صرف اور صرف) اللہ کی خاطر تواضع (انکسار) اختیار نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ اس کا مقام بلند کر دیتا ہے۔"
صحيح مسلم 6592
1 month ago | [YT] | 6
View 0 replies
Baseerat | بصیرت
ہر مسلمان ایمان کا مزہ نہیں چکھتا… کیوں؟
عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «ذَاقَ طَعْمَ الْإِيمَانِ مَنْ رَضِيَ بِاللهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا»
حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ’’اس شخص نے ایمان کا مزہ چکھ لیا جو اللہ کے رب ، اسلام کو دین اور محمدﷺ کے رسول ہونے پر (دل سے) راضی ہو گیا‘‘ (صحیح مسلم 151)
وضاحت: راضی ہونے کا مطلب کہ ان کو دل سے تسلیم کرنا اور ان کے مقابلے میں کسی بھی اور چیز کو اختیار نا کرنا۔
1 month ago | [YT] | 12
View 0 replies
Baseerat | بصیرت
🌹حقیقی مسلمان بنو۔۔۔ زبان میں نرمی ہو۔۔۔ ہاتھ میں امان ہو🌹
#حدیث #حدیث_نبوی #پیارے_نبی_کا_فرمان #سچا_مسلمان #اخلاق_اسلامی #اسلامی_تعلیمات #Hadith #IslamicReminder #TrueMuslim #GuardYourTongue #Sunnah #IslamicQuotes #Shorts #IslamicShorts #Baseerat
1 month ago | [YT] | 5
View 0 replies
Baseerat | بصیرت
✴️✴️اخلاق نہیں تو کچھ نہیں!!!✴️✴️
قال رسول الله ﷺ:
«إنَّ مِن أحبِّكم إليَّ وأقربِكُم منّي مجلسًا يومَ القيامةِ أحاسنكُم أخلاقًا»
📖 صحيح الترمذي: 2018
اردو ترجمہ:
بے شک میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن مجلس میں سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں سب سے اچھے اخلاق والے ہوں گے۔
#اخلاق
#حسن_اخلاق
#اسلام
#حدیث
#احادیث
#اسلامی_اقوال
#قرآن_و_سنت
#تذکیر
#دعوت
#مسلمان
#Islam
#Hadith
#IslamicReminder
#GoodCharacter
#Akhlaq
#IslamicQuotes
#QuranAndSunnah
#Muslim
#Deen
#Sunnah
1 month ago | [YT] | 9
View 0 replies
Baseerat | بصیرت
حج صرف ایک سفر نہیں، بلکہ نفس کی تربیت، گناہوں سے دوری اور اخلاق کی اصلاح کا نام ہے۔
اللہ تعالیٰ نے حج کے بارے میں واضح فرمایا کہ اس میں نہ بےحیائی ہو، نہ گناہ، اور نہ جھگڑا۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنے حج کو واقعی اسی معیار پر لانے کی کوشش کرتے ہیں؟
آئیے حج کو صرف اعمال کا مجموعہ نہیں، بلکہ اپنی زندگی بدل دینے والی عبادت بنائیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ایسا حج نصیب فرمائے جو اس کے نزدیک مقبول ہو۔ آمین۔
#حج
#حج_مقبول
#سورہ_البقرہ
#اسلامی_پیغام
#تزکیہ_نفس
#بصیرت
1 month ago | [YT] | 16
View 2 replies
Load more