Welcome to S Merwa Mirza Novels Official Channel ❤
This Is Official YouTube Channel Of @smerwamirzanovels
Urdu Rumantic Novels , Enjoyable Reading Material available❤
Urdu Rumantic, informative and worthy Novels.
Continue Novels:Halaf E Jaan And Paras(Wildflower's Man)Season 2 (Youtube Channel:S Merwa Mirza Novels).
All Copyright @ Reserved
Please Don't Use Our Content On YouTube And Other Social Media Websites
S Merwa Mirza Novels
"فضول مت بولو۔تھپڑ کھاو گی مجھ سے۔"
وہ اسکی ڈانٹ پر غمگین ہوئی۔
"تم تھپڑ مار چکے ہو مجھے۔"
وہ ایسی آواز میں بولی جس میں رونے کی کیفیت شامل تھی،اسکا گلا بھرا ہوا تھا،آواز کانپ رہی تھی، آنکھیں نم ہوئیں پر ابھی وہ پورا روئی نہ تھی۔
"میں تمہیں اپنے پاس لایا سکون پہنچانے کو،یہ تھپڑ لگا تمہیں؟"
وہ اسکی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتا تھا تبھی تلخ ہوا،وہ خود پر کنٹرول کیے اپنی نم آنکھیں سنبھال گئی۔
"انیس۔۔۔تم اچھے سے جانتے ہو میں نے تھپڑ کس چیز کو کہا۔فضول اب تم بول رہے ہو۔تم نے ہر بات کی سوائے اظہار محبت کے۔اب مجھے نہیں چاہیے تم سے کوئی ایسا اک بھی حرف۔"
وہ روٹھ گئی تھی اور اسکی کانپتی آواز سے لگ رہا تھا بہت سخت ناراض ہوئی ہے۔
"نہیں آتا اظہار محبت کرنا مجھے۔ویسے بھی اسکا کیا فائدہ،تم نے تو میری طرح اپنی بے بسی اور مجبوری کو دل سے لگا لیا۔میں اور تم جب الگ الگ طرح خود میں قید ہیں تو کیسا اور کہاں کا اظہار محبت؟"
وہ اسکے شکوے کو بری طرح روند گیا،عرشیہ نے اسکے سینے پر دباو دے کر اسے خود سے دور کیا۔
"تم اک خود پسند انسان ہو انیس۔تم میری سمجھ میں نہیں آسکتے۔پلیز مجھ سے مزید بات کرنے کی ضرورت نہیں۔براہ مہربانی دور رہو۔مجھے م۔۔میرے کمرے میں جانا ہے۔نہیں رہنا مجھے تمہارے ساتھ۔تم بہت بے حس ہو۔۔۔تم دوسروں کی تکلیف کو معمولی سمجھ کر چاہتے ہو اگلے ہی سمجھوتہ کریں۔۔تم سے زیادہ تکلیف ہے مجھے"
وہ اسکو پکڑ کر اپنی جانب کھینچتا عرشیہ کے فرار کی ساری راہیں مفقود کرتا اسے خود پر جھکا گیا جسکی سانس بھی ہانپ رہی تھی اور دل کی دھڑکن بھی غصے سے تیز ہو گئی تھی۔
"معاف کر دو۔دور مت جاو مجھ سے۔۔۔تم چلی جاو گی تو ساری رات جاگتا رہوں گا۔تم بھی تکلیف میں رہو گی۔مجھے ضرورت ہے تمہاری"
وہ اسکے ملتجی انداز پر گہرا سانس بھرتی اپنے کرب کو اپنے اندر دباتی محسوس ہوئی۔
"تم مجھے اچھے نہیں لگ ر۔۔۔رہے اس وقت"
وہ ہچکی سی بھرتی پوری سچائی سے بولی بھلے اس سے انیس کو کتنا ہی برا کیوں نہ لگتا۔
"میں اچھا ہوں ہی نہیں تو لگوں کیسے۔کیا صرف اچھوں کے پاس رکتی ہو تم؟بروں کے لیے کوئی نرمی نہیں برتتی۔؟"
وہ اسکو روکنے کے سارے حربے جانتا تھا پر عرشیہ نے بھی قسم کھائی تھی اسکے سوتے ہی وہ یہاں سے چلی جائے گی۔
"ا۔۔انیس۔۔بس کرو پلیز۔اور نہیں سہہ سکتی۔مجھے تم سے بات نہیں کرنی"
وہ منت کر اٹھی تو انیس نے اسے واپس نرمی سے اپنی بازو کے حصار میں لیا اور عرشیہ کو اپنے سینے لگایا جس سبب وہ اسکی گردن میں چہرہ چھپاتی انیس کی کروٹ اسکی طرف بدلنے کے سبب اس میں چھپ سی گئی۔
"یہ دو دن میری زندگی کے خوبصورت ترین دن تھے"
وہ اسکی خوشی محسوس کرنے کے باوجود روٹھی تھی۔
"سونے دو مجھے،(میں نے اتنا پیارا اظہار محبت کیا پر مجال ہو جو تم نے کوئی جنٹل مین والا جواب دیا ہو۔منہ ٹوٹ جاتا تمہارا یہ کہتے ہوئے کہ مر رہے ہو میرے لیے)"
وہ روٹھ کر کہتی بقیہ سب دل میں دبا گئی،رہ رہ کر اپنی بیوقوفی پر غصہ آیا کہ کیا ضرورت تھی اپنے جذبات کا ڈھنڈورا پیٹنے کی جب سامنے والے کو اثر ہی نہیں ہوا۔
"میں مر رہا ہوں تمہارے لیے"
وہ بے اختیار چہرہ اٹھاتی انیس کو دیکھنے لگی،انیس کے ان لفظوں پر اسکے اندر تک سب لرز گیا تھا۔
"مرتے رہو مجھے کیا۔اب دیر ہو گئی یہ کہنے میں۔"
وہ ظالم بننے کی کوشش،میں اپنی گھبراہٹ پر قابو پاتی چہرہ اسکے سینے میں چھپا گئی تو انیس نے مسکرا کر اسے خود سے لگایا اور آنکھیں بند کر گیا.
میرے موسٹ وانٹڈ اس ناول کا مکمل یوٹیوب اور پی ڈی ایف لنک کمنٹ میں لیں بلکل فری🔥
45 minutes ago | [YT] | 21
View 6 replies
S Merwa Mirza Novels
تو پھر سب تیار ہیں منڈے سے بیک ٹو بیک مجنون کی اقساط کے لیے 😍🔥
مروہ
10 hours ago | [YT] | 138
View 28 replies
S Merwa Mirza Novels
My ebook of halaf e jaan now available free🔥
Halaf E Jaan by S Merwa Mirza Novels
Download & Read & Enjoy...
www.smerwamirzanovels.com/2026/05/halaf-e-jaan-com…
22 hours ago | [YT] | 100
View 5 replies
S Merwa Mirza Novels
Agli bar main is chor ko aisa karny ki muhlat e ne dun gi.. jis ny b yeh pdf us chor ko share kia a agli bar aisa possible nahi hoga.. main file hi aisi bnao gi majnoon or paras season 2 ki...😢Ghndy log hoty aisay jo dosrun ki mehnat ko aisay tabah karty ... lykin sabaq e sahi... mera nuqsaan ho gya hai per Allah her nuqsaan k pichy chupi khair say zaror nawazta a... jo pdf nahi ly sky ab wo simple website py ja k download kar skty hain... chalen un k liye acha o gya per agy aisa ne oga...
میں لنک بنا رہی۔دیتی ہوں۔
مروہ
22 hours ago | [YT] | 77
View 20 replies
S Merwa Mirza Novels
Aik chor website ny mera Halaf E Jaan novel chori kia jis ki wajha say ab mujy isy free available karna par rha a... jis ny b yeh beimani ki Allah uska hisaab khud ly ga... thori dair tk main sbko link dyti.. website download ka...💔
مروہ
22 hours ago | [YT] | 88
View 15 replies
S Merwa Mirza Novels
جلدی سے آ جائیں ایپی آ گئی🔥🥵
Episode 7 of Majnoon by S Merwa Mirza....🥵🔥
"کیا کہہ رہے ہیں۔قاتلہ ہوں میں آپکے بھائی کی۔آپکی محبوب بیوی نہیں،ہوش آپکے بھی شاید سلامت نہیں ہیں۔چھوڑیں میرا ہاتھ۔مجھے آپکے جلالی بابا سائیں کے ہاتھوں نہیں مرنا،م۔مجھے آپکا دماغی توازن ٹھیک نہیں لگ رہا"
وہ اپنی کلائی بھرپور قوت لگا کر آراس کے ہاتھ سے مچل کر چھڑوانے لگی۔
"لوشے۔میں جانتا ہوں تم بے قصور ہو،اس لیے خود کو بار بار قاتلہ مت کہو۔جیسی بھی ہو،محبوب نہ بھی سہی لیکن میرے نکاح میں ہو۔اس گندی جگہ میں تمہیں کیسے رہنے دے سکتا ہوں جہاں میرا دم گھٹ رہا ہے چند منٹس گزار کر ہی؟"
وہ اسکے اعتراضات کو چند جملوں سے ہی ماند کر گیا لیکن پھر بھی عالوش اپنا ہاتھ چھڑوانے میں کامیاب ہو گئی۔
"مجھے کوئی گھٹن نہیں ہو رہی یہاں،مجھے اس حویلی کا کوئی آرام نہیں چاہیے۔جب مجھے اپنے گھر لے کر جائیں گے تب بات مان لوں گی مگر آج نہیں۔ک۔کیونکہ کچھ گلٹ تو مجھے بھی ہے کہ کاش اسے دھکا نہ دیتی۔"
آراس نے اسکی طرف قدم بڑھائے،وہ اپنے کیے پر کیسے پچھتا سکتی تھی جبکہ ضرغام اس سے زبردستی کی کوشش کر رہا تھا،اسکے کپڑے پھاڑے تھے۔
"تم ایسا گلٹ نہیں رکھ سکتی۔ضرغام نے تم سے زبردستی کی کوشش کی تھی،تمہارا لباس تار تار کیا تھا۔تم ایسے انسان کا سر پھاڑو یہ جائز تھا۔سمجھی؟"
وہ اسکے یکدم بھڑک اٹھنے پر سہم گئی۔
"ن۔نہیں۔میرے ساتھ وہ سب ضرغام نے نہیں کیا تھا۔میرے ماموں کے بیٹے نے کیا تھا۔اسی سے بھاگ کر تو میں وہاں آئی تھی۔دن کو میں نے ضرغام پر تھوکا تھا،کیونکہ اس نے مجھ سے لفظی بدتمیزی کی۔سڑک کے بیچ گاڑی کھڑی کیے ہوئے تھا۔میں نے کہا ہٹاو تو آگے سے مجھ پر ہی برس اٹھا۔مجھے تو یہی لگا کل رات بھی وہ تھوک کا بدلہ لینے والا ہے لیکن وہ تو مجھ سے میری حالت کا سبب جاننا چاہتا تھا۔میں سمجھی وہ کچھ غلط کرنے لگا ہے تبھی دھکا دیا۔"
یہ سب سن کر تو آراس کا دماغ بھی چکرا گیا کیونکہ جو اس نے دیکھا سنا وہ صرف آراس کا دماغی حلل تھا،ہم جس سے نفرت کرنے لگتے ہیں اسکو لے کر ہمارے خیالات بھی سنگین ہو جایا کرتے ہیں۔
"اب جب وہ مر گیا،میرے دھکے سے تو کہیں نہ کہیں مجھے بھی اپنا آپ مجرم لگ رہا ہے۔کاش میں اسے دھکا نہ دیتی۔اس لیے میں اس گھر میں جب تک ہوں،اسی تہہ خانے کی سزا کاٹوں گی۔خودداری کہہ لیں یا تلافی"
آراس نے اسکے اس فیصلے کا احترام کیا کیونکہ تکلیف میں تو اب خود آراس بھی مبتلا ہو چکا تھا۔
"ٹھیک ہے۔کچھ کھاو گی؟"
آراس نے اسے لے جانے کی ضد وہیں ترک کی جبکہ وہ اسکے سوال پر مایوسی سے آراس کو دیکھنے لگی۔
"کھاوں پیوں گی تو سزا تھوڑی نہ ہوگی۔بھوکا پیاسا رہنے سے ہی سزا کا احساس پاوں گی"
وہ اسکے عمر سے بہت بڑے جواب کے بعد اسکی نڈھال حالت دیکھنے لگا کیونکہ اسے دیکھ کر ہی لگ رہا تھا وہ بھوکی ہے،اور اسکے ہونٹوں پر جتنی خشکی تھی،اس سے اسکے پیاسے ہونے کا احساس بھی آراس کو برا محسوس کروا رہا تھا۔
★★...........★★............★★
ساتویں مکمل ایپیسوڈ کا لنک 👇 فورا سے پڑھ لیں۔ سپیشل🔥
https://youtu.be/uSySMIvUnUY
My YouTube Channel: S Merwa Mirza Novels.Ager Link open na ho to ap YouTube py Channel search karen.7th Epi of Majnoon by S Merwa Mirza Novels 🔥
2 days ago | [YT] | 130
View 4 replies
S Merwa Mirza Novels
آرہی ہے قسط۔۔۔۔♥️ایک دو گھنٹے تک۔جو آج مصروف ہیں وہ کل پڑھ لیجئے گا کیونکہ ہفتہ اور اتوار قسط نہیں آیا کرے گی۔صرف ہفتے میں پانچ دن مجنون کی قسط ملا کرے گی۔تو آجکی قسط میں دے دوں گی۔
مروہ
2 days ago | [YT] | 148
View 22 replies
S Merwa Mirza Novels
آج سے ایپی چاہیے یا منڈے کو شروع کروں ناول؟؟؟ کیونکہ آج بھی عید ہے تو اکثریت مصروف ہوگی۔۔میں سوچ رہی منڈے کو ہی شروع کروں تاکہ سب ایکٹیو ہو جائیں۔
مروہ
2 days ago | [YT] | 179
View 51 replies
S Merwa Mirza Novels
اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو خوشیوں، آسانیوں، صحت اور بے شمار رحمتوں سے بھر دے۔
یہ بابرکت عید آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے محبت، سکون اور کامیابیوں کا پیغام بنے۔
اللہ ہماری قربانی، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین 🤍
🐐 عید الاضحیٰ مبارک 🐐
مروہ
4 days ago | [YT] | 238
View 27 replies
S Merwa Mirza Novels
راضی ہو گئی ہوں کچھ پیارے کمنٹس دیکھ کر ہی لیکن پھیلنا نہیں🙈اب چلو سارے پڑھو جا کر قسط۔۔جنہوں نے پڑھ لی وہ اب کام کاج کرو،اللہ آسانی دے۔۔ عید کل ہے۔۔۔ ابھی ٹائم نکالو جس طرح میں نے نکال کے 46 منٹ کی قسط دی۔۔شاباش ♥️ عید ہے تو ناراضگی کینسل لیکن دوبارہ بھی ہو سکتی 😏۔ خوش رہیے اور اپنی موجودگی کا احساس ہر قسط پر ضرور دلائیں۔میں اس ناول میں گیپس نہیں دوں گی ان شاء اللہ۔بے فکر ہو کر شروع کریں اور پڑھیں۔♥️
مروہ۔
4 days ago | [YT] | 173
View 21 replies
Load more