Businessman, Motivational Speaker, Builder, CEO Gondal Group of Marketing, Founder of Pakistan Business Academy, CEO Z.N Builders. Nasir Gondal Official Youtube Channel.


Nasir Gondal

تین کڑوے سبق جو جتنی جلدی ہو سکے سیکھ لینے چاہئیں

1. پیسے کی اہمیت۔
پیسے کے بغیر زندگی کا کوئی تصور نہیں ہے۔ جو یہ سمجھتا ہے کہ صرف محبت سے زندگی گزر سکتی ہے، وہ حقیقت میں دوسروں کے سہارے زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔

2. خود پر توجہ۔
آپ کو اپنے اوپر خود ہی توجہ دینی ہوگی۔ کسی دوسرے کا آپ پر توجہ دینا ایک طرح کا احسان ہوتا ہے، اور آپ کو اپنی خود مختاری کے لئے خود ہی اپنی دیکھ بھال کرنی ہوگی۔

3. ذہن کا کھولنا۔
بند ذہن کو جتنی جلدی کھول لیں گے، اُتنا ہی فائدہ ہے۔ قدرت انسان سے تین اہم کام چاہتی ہے، اور کھلا ذہن ان میں سے ایک ہے۔ اس سے آپ کو نئے مواقع اور تجربات سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

ان تین سبقوں کو جلدی سیکھ کر آپ زندگی میں کامیابی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

1 week ago | [YT] | 5

Nasir Gondal

"خود کو مرجھانے مت دیں
آپ نہیں تو کچھ بھی نہیں ۔ ؛

یہ زندگی فضول نہیں ہے جسے کسی بھی واقعہ کے سپرد کر دیا جائے ، آپ خوش رہیں گے تو یہ دنیا بھی آپ کے ساتھ مسکرائے گی
کیونکہ رونے والوں کے ساتھ کوئی نہیں ہوتا ، خود کو ہمیشہ ایکٹو ، ریلیکس اور پُر اعتماد رکھیں، اپنا ساتھ کبھی نہ چھوڑیں ،

آپ کو آپ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ !

#NasirGondal #motivation #motivationalquotes

1 week ago | [YT] | 11

Nasir Gondal

40 سال کی عمر تک آپ کو یہ سب چیزیں سیکھ لینی چاہییں اور اپنے پہ اپپلائی کر لیں۔ ضرور پڑھیں

1. کوئی آپ سے زیادہ پیسے کماتا ہے۔ یہ وہ اپنے لئے کماتا ہے اس لئے اس ریس میں نہ پڑیں۔ آپ اپنی زندگی پہ فوکس رہیں۔

2. خلفشار (distraction) کامیابی کا سب سے بڑا قاتل ہے۔ یہ آپ کے دماغ کو جامد اور تباہ کر دیتا ہے۔

3. ایسے لوگوں سے مشورہ نہ لیں جو وہاں نہیں جہاں تک آپ جانا چاہتے ہیں۔

4. کوئی بھی آپ کو مسائل سے نکالنے نہیں آ رہا۔ آپ کی زندگی 100% آپ کی ذمہ داری ہے۔

5. آپ کو موٹیویشن کے لئے سو کتابیں بھی کم ہیں۔ البتہ اگر آپ ڈسپلن اختیار کریں اور ایکشن لیں تو وہی کافی ہو گا۔

6. پریشان نہ ہوں اگر آپ ڈاکٹر، انجینئر، وکیل نہیں بن سکے۔ اگر چیز بیچنا سیکھ جاتے ہیں تو آپ صرف اگلے 90 دنوں میں زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں۔

7. کوئی بھی آپ کی پرواہ نہیں کرتا۔ لہذا شرم، جھجھک چھوڑیں، باہر جائیں اور اپنے مواقع خود پیدا کریں۔

8. اگر آپ کسی کو اپنے سے زیادہ ذہین پاتے ہیں، تو اس کے ساتھ کام کریں، مقابلہ نہ کریں۔

9. تمباکو نوشی کا آپ کی زندگی میں 0 فائدہ ہے۔ یہ عادت صرف آپ کی سوچ کو کم کرے گی اور آپ کی توجہ کو کم کرے گی۔

10. سکون سب سے بری لت ہے اور ڈپریشن کا سستا ٹکٹ۔ اپنی طاقت آزماؤ اور ہر روز خود کو چلینج کریں۔

11. لوگوں کو اس سے زیادہ نہ بتائیں جس کی انہیں جاننے کی ضرورت ہے، اپنی رازداری کا احترام کریں۔

12. ہر قیمت پر شراب سے پرہیز کریں۔ اپنے حواس کھونے اور احمقانہ کام کرنے سے بدتر کوئی چیز نہیں۔

13. اپنے معیار کو بلند رکھیں اور کسی چیز کے لیے بس نہ کریں صرف اس لئے کہ وہ آسانی سے دستیاب ہے۔

14. آپ جو خاندان بناتے ہیں وہ اس خاندان سے زیادہ اہم ہے جس سے آپ آتے ہیں۔

15. خود کو 99.99% ذہنی مسائل سے بچانے کے لیے ذاتی طور پر کسی سے کچھ نہ لینے کی اپنی تربیت کریں۔

1 week ago | [YT] | 7

Nasir Gondal

چالاک لوگوں سے بچنے کے 8 اصول

1۔ ہر بات پر یقین نہ کرو۔

2۔ اپنی کمزوری کسی کو مت بتاؤ

3۔ ہر کسی کے ساتھ (Boundaries) واضح رکھو

4۔ میٹھے الفاظ کے پیچھے نیت کو پہچانو

5۔ ہر کسی کو اپنی زندگی میں جگہ نہ دو

6۔ فیصلے جذبات سے نہیں، عقل سے کرو

7۔ نہیں کہنا سیکھو

8۔ اپنے راز صرف اپنے تک رکھو

2 weeks ago | [YT] | 11

Nasir Gondal

ایک انتہائی سبق آموز کہانی
ایک عابد نے *خدا کی زیارت* کے لیے 40 دن کا چلہ
کاٹا دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا کی مخلوق سے یکسر کٹا ہوا تھا اس کا سارا وقت آہ و زاری اور راز و نیاز میں گذرتا تھا
36 ویں رات اس عابد نے ایک آواز سنی شام 6 بجے، ‏تانبے کے بازار میں فلاں تانبہ ساز کی دکان پر جاؤ اور خدا کی زیارت کرو_*
عابد وقت مقررہ سے پہلے پہنچ گیا اور مارکیٹ کی گلیوں میں تانبہ ساز کی اس دوکان کو ڈھونڈنے لگا۔

وہ کہتا ہے:
"میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو تانبے کی دیگچی پکڑے ہوئے تھی اور اسے ہر تانبہ ساز کو دکھارہی تھی"
‏اسے وہ بیچنا چاہتی تھی- وہ جس تانبہ ساز کو اپنی دیگچی دکھاتی وہ اسے تول کر کہتا:
"4 ریال ملیں گے"

وہ بڑھیا کہتی:
"6 ریال میں بیچوں گی"
پر کوئی تانبہ ساز اسے چار ریال سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا-
آخر کار وہ بڑھیا ایک تانبہ ساز کے پاس پہنچی۔ تانبہ ساز اپنے کام میں مصروف تھا۔

‏بوڑھی عورت نے کہا:
"میں یہ برتن بیچنے کے لیے لائی ہوں اور میں اسے 6 ریال میں بیچوں گی کیا آپ چھ ریال دیں گے؟"

تانبہ ساز نے پوچھا:
"چھ ریال میں کیوں؟؟؟"
بوڑھی عورت نے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا:
"میرا بیٹا بیمار ہے، ڈاکٹر نے اس کے لیے نسخہ لکھا ہے جس کی قیمت 6 ریال ہے"

‏تانبہ ساز نے دیگچی لے کر کہا:
"ماں یہ دیگچی بہت عمدہ اور نہایت قیمتی ہے۔ اگر آپ بیچنا ہی چاہتی ہیں تو میں اسے 25 ریال میں خریدوں گا!!"
بوڑھی عورت نے کہا:
"کیا تم میرا مذاق اڑا رہے ہو؟!!! "

تانبہ والے نے کہا:
"ہرگز نہیں،میں واقعی پچیس ریال دوں گا"
یہ کہہ کر اس نے برتن لیا اور ‏بوڑھی عورت کے ہاتھ میں 25 ریال رکھ دیئے !!!
بوڑھی عورت، بہت حیران ہوئی۔ دعا دیتی ہوئی جلدی اپنے گھر کی طرف چل پڑی۔
عابد کہتا ہے میں یہ سارا ماجرہ دیکھ رہا تھا جب وہ بوڑھی عورت چلی گئی تو میں نے تانبے کی دوکان والے سے کہا:
"چچا، لگتا ہے آپ کو کاروبار نہیں آتا؟

‏بازار میں کم و بیش سبھی تانبے والے اس دیگچی کو تولتے تھے اور 4 ریال سے زیادہ کسی نے اسکی قیمت نہیں لگائی اور آپ نے 25 ریال میں اسے خریدا"

بوڑھے تانبہ ساز نے کہا:
"میں نے برتن نہیں خریدا ہے۔ میں نے اس کے بچے کا نسخہ خریدنے کے لیے اور ایک ہفتے تک اس کے ‏بچے کی دیکھ بھال کے لئے پیسے دئیے ہیں۔ میں نے اسے اس لئے یہ قیمت دی کہ گھر کا باقی سامان بیچنے کی نوبت نہ آئے-"

عابد کہتا ہے میں سوچ میں پڑگیا۔ اتنے میں غیبی آواز آئی:
‏"چلہ کشی سے کوئی میری زیارت کا شرف حاصل نہیں کرسکتا۔ گرتے ہووں کو تھامو؛ غریب کا ہاتھ پکڑو؛ ہم خود تمہاری زیارت کو آئیں گے"۔

وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُم°
"وہ تمہـــارے ساتھ ہــے جہـــاں بھـــی تــم ہـــو .
پسند آئے تو دوستوں کیساتھ شیُر کیجیےُ گا

3 weeks ago | [YT] | 6

Nasir Gondal

زندگی تم پر ظلم نہیں کر رہی ، وہ تمہیں آزمارہی ہے تاکہ تم جان سکو تم دراصل کون ہو ۔

دنیا تمہیں توڑنے نہیں، تراشنے آتی ہے۔

لوہا جب تک آگ میں نہیں جلتا، تلوار نہیں بنتا۔

اسی طرح انسان جب تک درد ، نقصان اور دھو کے

میں نہیں پکتا وہ روح کی اصل طاقت نہیں پاتا۔

کمزور شخص قسمت کو کوستا ہے، مگر عقلمند شخص اسے اپنی تربیت سمجھتا ہے۔

جو کچھ تمہارے ساتھ ہوتا ہے ، وہ تمہارے فائدے کے لیے ہوتا ہے اگر تم اس سے سیکھنے کا حوصلہ رکھتے ہو ۔

#motivationalquotes #motivation #foryou

3 weeks ago | [YT] | 4

Nasir Gondal

تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن حق ہیں :-

پہلا قانون فطرت:
اگر کھیت میں " دانہ" نہ ڈالا جائے تو قدرت اسے " گھاس پھوس" سے بھر دیتی ہے.... اسی طرح اگر " دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جائے تو " کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔ یعنی اس میں صرف " الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ہے۔
اس لئے مثبت سوچیں، اچھا سوچیں

دوسرا قانون فطرت:
جس کے پاس جو کچھ" ہوتا ہے وہ " وہی کچھ " بانٹتا ہے۔ * خوش مزاج انسان "خوشیاں بانٹتا ہے۔ * غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ہے۔ * عالم "علم" بانٹتا ہے۔ * دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔ * خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔ اس لئے خود میں مثبت احساس پیدا کریں۔ اچھی چیزیں سیکھیں۔ مصروف رہیں۔ خوش رہیں۔

تیسرا قانون فطرت:
آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے " ہضم " کرنا سیکھیں، اس لئے کہ ۔ ۔ ۔ * کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔ * مال و ثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" ریاکاری" بڑھتی ہے۔ * بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ہے۔* تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ہے۔ * غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ہے۔ اس لئے ہضم کرنا سیکھیں۔
اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک" با مقصد " اور " با اخلاق" زندگی گزاریں،

لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں خوش رہیں۔۔۔ خوشیاں بانٹیں۔۔۔۔

3 weeks ago | [YT] | 3

Nasir Gondal

مالی آزادی ایک سفر ہے جو مرحلہ وار طے ہوتا ہے۔ جب تک آپ کو اپنی موجودہ سطح کا علم نہیں ہوگا، آپ اگلا درست قدم نہیں اٹھا سکتے۔

کامیابی زیادہ کمانے سے نہیں بلکہ صحیح لیول پر پہنچنے سے آتی ہے

آج خود سے سوال کریں:

میں اس وقت کس مرحلے پر ہوں؟ اور اگلا قدم کیا ہے ؟

4 weeks ago | [YT] | 9

Nasir Gondal

تین کڑوے سبق جو جتنی جلدی ہو سکے سیکھ لینے چاہئیں

1. پیسے کی اہمیت۔
پیسے کے بغیر زندگی کا کوئی تصور نہیں ہے۔ جو یہ سمجھتا ہے کہ صرف محبت سے زندگی گزر سکتی ہے، وہ حقیقت میں دوسروں کے سہارے زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔

2. خود پر توجہ۔
آپ کو اپنے اوپر خود ہی توجہ دینی ہوگی۔ کسی دوسرے کا آپ پر توجہ دینا ایک طرح کا احسان ہوتا ہے، اور آپ کو اپنی خود مختاری کے لئے خود ہی اپنی دیکھ بھال کرنی ہوگی۔

3. ذہن کا کھولنا۔
بند ذہن کو جتنی جلدی کھول لیں گے، اُتنا ہی فائدہ ہے۔ قدرت انسان سے تین اہم کام چاہتی ہے، اور کھلا ذہن ان میں سے ایک ہے۔ اس سے آپ کو نئے مواقع اور تجربات سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

ان تین سبقوں کو جلدی سیکھ کر آپ زندگی میں کامیابی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

#NasirGondal #motivation #foryou

1 month ago | [YT] | 18

Nasir Gondal

تسکین نہ ہو جس میں وہ راز بدل ڈالو
جو راز نہ رکھ پائے وہ ہمراز بدل ڈالو

تم نے بھی سنی ہوگی بڑی عام کہاوت ہے
انجام کا ہو خطرہ آغاز بدل ڈالو

پُر سوز دلوں کو جو مسکان نہ دے پائے
سر ہی نہ ملے جس میں وہ ساز بدل ڈالو

دشمن کے ارادوں کو ہے اگر ظاہر کرنا
تم کھیل وہی کھیلو انداز بدل ڈالو

اے دوست کرو ہمت کچھ دور سویرا ہے
اگر چاہتے ہو منزل تو پرواز بدل ڈالو

#NasirGondal #motivation #motivationalquotes #foryou

1 month ago | [YT] | 8