ڈاکٹر مصباح احمد | Dr. Misbah Ahmed

Hafiza-e-Quran | Alima Fazila | PhD Scholar | Founder & Chairperson of GirlsSkillsFoundation | Media Activist | Motivational Speaker | Women Mentor

Dr. Misbah Ahmed is a dedicated Islamic scholar, Quran educator, social reform advocate, and women mentor committed to empowering hearts and minds through knowledge, faith, and awareness. With a strong academic and Islamic educational background, she actively works for women’s education, character building, youth motivation, and social development.

As the Founder & Chairperson of GirlsSkillsFoundation, she leads initiatives focused on education, skill development, women empowerment, moral values, and community welfare. Through lectures, media engagement, educational sessions, and motivational talks, Dr. Misbah Ahmed inspires individuals toward purposeful living, self-growth, and a deeper connection with the Quran and society.

On this channel/page you will find:

Quranic reflections & Islamic guidance

Motivational and educational talks


ڈاکٹر مصباح احمد | Dr. Misbah Ahmed

Dr Misbah Ahmed Tafseer Class
GirlsSkillsFoundation
chat.whatsapp.com/EOEC3i2mNtBBzj9U5bfODy
🌙 الحمدللہ — رمضان کا بابرکت سفر جاری ہے 🌙
"دورۂ قرآن بائے قصص القرآن"
خاص طور پر یوتھ کے ساتھ ایک Interactive Session

📖 قرآنی قصص کی شیئرنگ
💬 سوال و جواب
🎤 Live Discussion

الحمدللہ… آن سائٹ اور آن لائن اس سلسلے کی پذیرائی نے آڈیو ورک کیلئے تیار کیا ❤️

✨ اسی جذبے کے ساتھ اب ایک اور قدم…

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ
ان تمام سیشنز کی آڈیوز آپ تک پہنچائی جائیں

تاکہ وہ لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں:
✔ جو آن سائٹ نہیں آ سکتے
✔ جو سوشل میڈیا پر ایکٹو نہیں
✔ یا کسی وجہ سے سیشن مس کر گئے

📲 اب صرف WhatsApp کے ذریعے
آپ اس پورے سفر کا حصہ بن سکتے ہیں

🎧 قرآنی قصص سنیں
💭 غور کریں
🌙 اپنی زندگی بدلیں

👇 گروپ جوائن کریں اور آڈیوز سے باقاعدہ استفادہ کریں

تاکہ "دورۂ قرآن بائے قصص القرآن" کا
کوئی حصہ آپ سے مس نہ ہو… ✨

2 months ago | [YT] | 37

ڈاکٹر مصباح احمد | Dr. Misbah Ahmed

لوک اپنی حاجتاں لے کے داتا دربار تے جاندے نیں،
چادراں چڑھاندے نیں، منتّاں منگدے نیں، سجدے کردے نیں۔

پر جدوں اوہی دربار دے سامنے مین ہول وچ
اک ماں تے اوہدا بچہ ڈِگ کے مر جاندے نیں…

تے سوال تے پیدا ہوندا اے:

جے دربار وچ طاقت ہُندی،
جے مزار بچا سکدی ہُندی،
تے اوہناں نوں کیوں نہ بچایا گیا؟
داتا صاحب نے کیوں نہ سنبھالیا؟
درگاہ نے کیوں نہ روک لیا؟
مزار نے کیوں نہ بچایا؟

حقیقت اے کہ
نہ کوئی نفع دا مالک اے، نہ نقصان دا۔

بچان والا صرف اللہ اے، مارن والا صرف اللہ اے۔

سجدہ وی اوہدے لئی، دعا وی اوہدے کول، امید وی اوہدے توں۔
اگر درباروں میں اختیار ہوتا،
اگر مزارات پر قدرت ہوتی،
اگر وہاں کوئی روکنے والا ہوتا،
تو کم از کم قدم لڑکھڑانے سے پہلے صاحب مزار ہاتھ تھام لیتا۔

مگر حقیقت وہی ہے جو قرآن سکھاتا ہے:

نہ کوئی بچا سکتا ہے،
نہ کوئی روک سکتا ہے،
نہ کوئی نفع و نقصان کا مالک ہے۔

داتا صرف اللہ ہے، بچانے والا صرف اللہ۔

وہ جب روک لے تو کوئی قبر ، کوئی مزار کوئی دربار دے نہیں سکتا۔

یہ واقعہ ہمیں عبرت کا درس دیتا ہے۔
سجدہ بھی اُسی کے لیے، فریاد بھی اُسی سے، امید بھی اُسی سے۔

"قُل لَّن يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا"

اللہ تعالیٰ ہمیں توحید خالص عطا فرمائے اور ایسے واقعات سے سبق لینے کی توفیق دے۔ آمین۔
#ڈاکٹر_مصباح_احمد

2 months ago | [YT] | 28

ڈاکٹر مصباح احمد | Dr. Misbah Ahmed

سب یہ کہہ رہے ہیں کہ
غربت کے باوجود، ٹین کے شیڈ میں پڑھ کر، اُس نے کمال کر دکھایا۔

میں کہتی ہوں:
اصل فرق غریبی نہ تھی !

اصل فرق یہ تھا کہ اُس کے پاس

نہ غیر ضروری مصروفیات تھیں،
نہ دوستوں کے ساتھ گھنٹوں کی آوارہ گشت،
نہ راتیں نگلنے والی چیٹنگ،
نہ ریلز اور اسکرولنگ کی لت،
نہ گیمنگ اور انٹرٹینمنٹ کے ایڈکشن سورسز،
نہ ہر لمحہ نیٹ پیکج آن رکھنے کی سہولت۔

جہاں بہت سوں کا وقت
فرینڈز ، سکرینز اور خواہشات کی نذر ہو جاتا ہے،
وہاں اُس کا وقت
خاموشی، کتاب اور یکسوئی سے بچ گیا ۔

یہ صرف ایک بچے کی کامیابی نہیں،
یہ ہماری بے لگام خواہشات اور بے تحاشا وسائل کی بنیاد ہے۔..
قلیل پر قناعت کامیابی کی ضمانت ہے
#ڈاکٹر_مصباح_احمد
#گرلزسکلزفاؤنڈیشن

4 months ago | [YT] | 23

ڈاکٹر مصباح احمد | Dr. Misbah Ahmed

مجھے دعوتی سیشن کیلئے بلانا ہے؛ تو میرے بارے میں جان لیں..
میری ایک عادت ہے…
جہاں بھی میں دین کی بات کرنے جاتی ہوں، اکثر انتظامیہ کسی مجبوری یا مسئلے کے تحت یہ ہدایت دے دیتی ہے کہ
صرف اخلاقیات، اور فضائلِ اعمال تک بات رکھی جائے۔

لیکن نہ جانے کیوں…
میرا دل اور شعور وہاں ٹھہر نہیں پاتا۔

میری توجہ خودبخود اس طرف چلی جاتی ہے کہ
یہاں بیماری کیا ہے؟
اصل لاعلمی کہاں ہے؟
کون سی رسمیں دین کا لبادہ اوڑھ چکی ہیں؟
اور کون سی جہالت کو یہاں سنت سمجھ لیا گیا ہے؟

میں دیکھتی ہوں کہ مسئلہ سطح پر نہیں، جڑ میں ہے۔
اور پھر میری زبان وہی بات کہہ دیتی ہے
جس کا کہا جانا ضروری ہوتا ہے،
خواہ وہ تلخ ہو،
خواہ وہ ناگوار گزرے۔

سچ یہ ہے کہ
اس معاملے میں میں خود پر مکمل کنٹرول نہیں رکھ پاتی،
کیونکہ میرے نزدیک
دین کی خیر خواہی،
غلط فہمیوں پر خاموشی اختیار کرنے کا نام نہیں۔

اگر بات صرف اچھا محسوس کروانے تک محدود ہو
اور اصل خرابی کو چھیڑا ہی نہ جائے،
تو اصلاح کیسے ہوگی؟
سکالر کو پابند نہیں کیا جا سکتا۔۔☝️
#ڈاکٹر_مصباح_احمد
#گرلزسکلزفاؤنڈیشن

4 months ago | [YT] | 64

ڈاکٹر مصباح احمد | Dr. Misbah Ahmed

ہمیں ماہر پلمبر کی ضرورت ہے
اس پوسٹ کو شیئر کیجیے تاکہ متعلقہ لوگوں تک پہنچ سکے

گرلزسکلزفاؤنڈیشن ملتان کے زیرِ تعمیر منصوبہ کیلئے
سیوریج اور پلمبنگ ورک میں ماہر، تجربہ کار پلمبر درکار ہے۔

اہلیت:
سیوریج لائن اور پلمبنگ ورک کا عملی تجربہ
کام میں مہارت، ذمہ داری اور دیانت داری

کام کی نوعیت:
فاؤنڈیشن کی عمارت میں مکمل سیوریج اور پلمبنگ ورک

دلچسپی رکھنے والے حضرات رابطہ کریں:
📞 [رابطہ نمبر]
03067440177

مرحبا آن سائٹ
حسن سوالی چوک، قصبہ مڑل روڈ، موضع واں چھتہ، ملتان ۔ پاکستان
Map: goo.gl/maps/M8zdfwJLgx4YXEpT7?entry=yt

🏫Girls Skills Foundation, Multan - Pakistan 🏫
Skillsfoundation.net/

4 months ago | [YT] | 39

ڈاکٹر مصباح احمد | Dr. Misbah Ahmed

ایک طبقہ ایسا بھی ہے کہ اگر کوئی کام ان کی سوچ، ذوق یا خود ساختہ پیمانوں سے ذرا سا بھی ہٹ جائے تو فوراً اس پر غیر اخلاقی ہونے کا کمنٹ صادر فرماتے ہیں۔
انہوں نے زُہد اور احتیاط کا ایسا چوغہ اوڑھ رکھا ہے کہ اس کی کٹنگ اور ڈیزائن کے خلاف کسی اور کا لباس پہننا انکے نزدیک نازیبا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ حضرات احتیاط کے معاملے میں تو نہایت مستعد ہیں، مگر آج تک کسی بھلائی، اصلاح یا خیر کے کام پر ان کی طرف سے ایک لفظِ تحسین بھی نہیں آیا۔۔۔
They turned personal taste into doctrine and doctrine into a weapon.

حیرت ہے میڈیا سے وابستہ ہونے کے باوجود یہ نہیں جانتے کہ اہم پیغام مؤثر بنانے کے لیے مختلف میڈیائی اسالیب اختیار کیے جاتے ہیں۔ جب تک وہ غیر اسلامی نہ ہوں، ان میں گنجائش ہوتی ہے۔
اصل مسئلہ وہاں پیدا ہوتا ہے جہاں ذاتی ذوق کو دین یا اخلاق بنا دیا جائے اور اختلافِ ذوق کو فوراً غیر اخلاقی قرار دے دیا جائے۔

البتہ شکر ہے کہ آج میری ایک متنازعہ سمجھی جانے والی پوسٹ پر ان کی تشریف آوری ہو ہی گئی
بقول اُن کے، میں “بہت زیادہ متنازعہ پوسٹس” کرتی رہتی ہوں۔۔۔

جَعَلُوا ذَوْقَهُم مِيزَانَ الأَخْلَاقِ، فَمَا خَالَفَهُ عِنْدَهُمْ غَيْرُ أَخْلَاقِيّ
انہوں نے اپنے ذوق کو اخلاق کا پیمانہ بنا لیا، جو اس سے ہٹ گیا وہ ان کے نزدیک غیر اخلاقی ٹھہرا..
اللہ کا شکر ہے کہ غیر اسلامی نہیـــــــــں کہا وگرنہ کیا مانع عورت ذات ہے پھر دین سے وابستہ بھی سو انہیں مکمل اختیار ہے جو چاہیں کہیں..
#ڈاکٹر_مصباح_احمد #گرلزسکلزفاؤنڈیشن

4 months ago | [YT] | 15

ڈاکٹر مصباح احمد | Dr. Misbah Ahmed

Royal Marquee, Railway Club, High Court Chowk, Multan
جمعرات، 8 جنوری 2026
دوپہر 2:30 بجے سے
خواتین کو اس بامقصد اور خصوصی نشست میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
یہ ایک منفرد موقع ہوگا جہاں ایک ہی پلیٹ فارم پر
ڈاکٹر فرحت ہاشمی اور ڈاکٹر مصباح احمد سے ملاقات ہو سکے ۔
ان شاء اللہ

4 months ago | [YT] | 14

ڈاکٹر مصباح احمد | Dr. Misbah Ahmed

تصویر صرف عورت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے نہیں ہونی چاہیے۔
دین کے نام پر گھر چھوڑ دینا جرم ہے، مگر یہ جرم صرف عورت کا کیوں؟
حقیقت یہ ہے کہ
مرد بھی برسوں کوئی چلہ، کوئی تبلیغ، یا دینی سرگرمیوں کے نام پر
بیویوں کو تنہا، بچوں کو بے سہارا، اور گھروں کو عملی قیادت سے محروم چھوڑ دیتے ہیں۔
اگر اسے خدمتِ دین کہا جاتا ہے،
تو عورت کے دینی کام کو غفلت کیوں کہا جاتا ہے؟
جس دین میں گھر کا کام عورت کے ذمہ ہے
اسی دین میں مرد کے ذمہ ہاتھ بٹانا بھی ہے
اپنے کام خود کرنا بھی ہے
صرف رعب جمانا کروانا نہیـــــــــں
اور بچوں کو تو ماں اور باپ سے برابر توجہ چاہیے
انکی تربیت اکیلی ماں کے بس کا کام نہیں
یہ دوہرا معیار
(Double Standards) چھوڑ دیں ۔
مرد گھر چھوڑے → قربانی
عورت نکلے → بدنامی
یہ تفریق دین نہیں، سماج کی اپنی سہولت ہے۔
دین تو ذمہ داریوں کا توازن سکھاتا ہے،
نہ کہ کسی ایک صنف پر سارا بوجھ ڈال کر
دوسری کو بری الذمہ قرار دینا ۔
سوال یہ نہیں کہ کون دعوت کر رہا ہے
سوال یہ ہے کہ
کیا گھر، بچے اور حقوق متوازن طریقے سے پورے ہو رہے ہیں یا نہیں؟
اگر مرد کا دین کے لیے نکلنا قابلِ احترام ہے
تو عورت کا دین کے لیے نکلنا بھی
اسی معیار پر پرکھا جائے
نہ کہ جینڈر کے پیمانے پر۔
مغرب نے یہ کام عورت کی آزادی کے نام پر کیا اور مشرق نے چادر چاردیواری کے نام پر
نتیجہ مرد کو باہر آزاد اور گھر بیزار رہنے کا سرٹیفکیٹ دینا..
#ڈاکٹر_مصباح_احمد

4 months ago | [YT] | 35

ڈاکٹر مصباح احمد | Dr. Misbah Ahmed

آج سب سے پہلے میں ایک سکرین شاٹ شیئر کرنا چاہتی ہوں…
اس میں تقریباً گھنٹے کی ویڈیو ریکارڈنگ کا ٹائمر تو چل رہا ہے،
مگر ویڈیو اپلوڈ نہیں ہو سکی کیونکہ آواز ہی ریکارڈ نہیں ہو پائی ۔

یعنی پورا پروگرام دل و جان سے ہوا، لیکن سوشل میڈیا کے لیے صرف مائیک کا بٹن نہ دبانے سے ضائع ہو گیا۔

اور یہ بات زندگی کے بڑے اصول سمجھا گئی کہ:
کیسے ایک چھوٹی غلطی، بڑے فائدے سے محروم کر دیتی ہے..
گیس کا چولہا بند نہ ہو تو پورا کھانا جل جاتا ہے..
گاڑی کی رفتار چند سیکنڈ زیادہ ہو تو حادثہ ہو جاتا ہے..
رشتوں میں ایک سخت جملہ سالوں کا تعلق توڑ دیتا ہے.. معمولی لاپرواہی بڑے جانی و مالی نقصان کا دروازہ کھول دیتی ہے۔
اور گناہ… چھوٹا لگتا ہے، مگر جب عادت بن جائے تو انسان کو ہلاک کر دیتا ہے
زندگی میں معمولی چیز کبھی معمولی نہیں ہوتی۔
الحمدللہ گرلزسکلزفاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام جھنگ سٹی میں تین مقامات پر سسٹرز سیشنز منقعد ہوئے۔
ان میں سے دو تو اِن شاء اللہ سوشل میڈیا کی زینت رہیں گے،
مگر ایک جس کا سکرین شاٹ شیئر کیا صرف ایک تکنیکی غلطی سے آن لائن نہ جا سکا۔

میں نے اس سے سیکھا کہ چھوٹی غلطیوں کا کیا اثر ہو سکتا ہے...
اس واقعہ سے میں نے
رب کی تقدیر پر راضی رہنا
صبر اور تحمل اختیار کرنا
ہمت نہ ہارنا
فوکسڈ رہ کر بہتر ہوتے جانا
غلطی کو شناخت کر کے اسے درست کرنا
اور اپنی صلاحیت پر کبھی غرور نہ کرنا
سیکھا..
اور آخرت کی ایک بہت بڑی مثال:
دنیا میں ایک بٹن نہ دبانے سے پوری ویڈیو “میوٹ” ہو گئی…
آخرت میں نیت اور اخلاص کی ایک کمی پورے اعمال کو بےجان کر سکتی ہے۔
اللہ ہمیں اخلاص، حفاظتِ نیت اور قبولیت کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

یہ سیشن چاہے میڈیا پر نہ آ سکا،
مگر ان شاء اللہ شرکت کرنے والی بہنوں کے لیے مبارک ثابت ہوگا
اور سب کے لیے ایک گہرا سبق چھوڑ گیا۔
جزاکم اللہ خیرا
GirlsSkillsFoundation
#ڈاکٹر_مصباح_احمد

5 months ago | [YT] | 41

ڈاکٹر مصباح احمد | Dr. Misbah Ahmed

ہر بیٹی کے دل کی دھڑکن
گرلزسکلزفاؤنڈیشن

اسکی تعمیر میں والدِ محترم کا ساتھ، بےحد محنت، اور انمول قربانی شامل ہے۔ بڑھاپا، دل کی بیماری، شوگر… پھر اچانک سر پر چوٹ۔ کمزوری بھی، بزرگی بھی، لیکن اس کے باوجود وہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔
یہ کہہ کر کہ:
بیٹا… یہ کام اللہ کا ہے، یہی تو میرے آگے کام آنا ہے۔۔

طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو میں نے زبردستی انہیں کراچی بھجوا دیا، کہ وہاں بہن محترمہ ڈاکٹر عظمی صاحبہ کے پاس بہتر علاج، آرام اور دیکھ بھال ہو سکے۔
بابا نے لاکھ کہا: آپ کو مشکل ہو گی؛ مگر بیٹی بضد۔۔
سوچا ایک مہینہ تو سنبھال ہی لوں گی… بابا کو آرام مل جائے…
مگر ایک ہفتہ سے زیادہ تاب نہ لا سکی

ایسے ایسے مسائل سامنے آئے، کہ نہ ہی پوچھیں!
حالانکہ ٹیم کے لوگ زیادہ تر کوشش کرتے کہ (آپی) کو تنگ نہ کریں
حتى کہ پےمنٹ پر بابا کیساتھ زیادہ ڈیمانڈ رکھتے مگر میرے ساتھ رعایت یا پھر بابا کا انتظار۔۔
تین دن تو میں نے سکلز کے حوالے سے بابا سے کوئی بات فون پر بھی نہ کی
کہ سٹریس نہ ہو، چوتھے دن سے مشاورت اور ساتویں دن تو واپسی کی درخواست کر ڈالی
وہ بھی اللہ کا واسطہ دے کر بہن صاحبہ کو کہا بابا کو بھیج دیں یہاں کام خراب ہوتا ہے
فلاں ٹھیک نہیں کر رہا
فلاں کا یہ مسئلہ ہے۔۔ وغیرہ وغیرہ
بابا سے معافی مانگی … اب نہیں بھیجوں گی
آپ آجائیں… سکلز کو آپ کی ضرورت ہے۔
یہ آپ کی بیٹی کا نہیں امت کی بیٹیوں کا سوال ہے

اور الحمدللہ …
بابا واپس آگئے، اور ان کی آمد کے ساتھ برکت بھی!!
جو کام رکے ہوئے تھے وہ چل پڑے۔
رب تعالٰی نے
بڑوں کی بزرگی کی رعایت رکھی ہے…
یہ والد کی دعاؤں کی طاقت ہے…
اور یہ رب کی رحمت ہے جو ان کے ذریعے نازل ہوتی ہے۔

آج میں یہ بات لکھ رہی ہوں تاکہ ہم سب سیکھیں:

والدین کی موجودگی اللہ کی نعمت ہے۔
ان کے قدموں کے نیچے صرف جنت نہیں…دنیا کی خوشحالی بھی ہے۔ ان کا ہونا، ان کا سانس لینا، ان کا دعا دینا یہ سب برکت ہے۔

اللہ ہمارے والدین کو سلامت رکھے، عافیت دے، اور ہمیں ان کی خدمت کی توفیق دے۔
آمین یا رب العالمین 🤲
آپ سب نے جو سکلز کیلئے بابا کیلئے دعائیں کیں
رب تعالٰی آپکے گرد انہیں حفاظتی حصار بنا دے آمین یارب العالمین
#ڈاکٹر_مصباح_احمد #گرلزسکلزفاؤنڈیشن

6 months ago | [YT] | 61