Weather Forecast Pakistan

Welcome to Weather Forecast Pakistan 🌦️
Here you will get daily and monthly Pakistan weather updates, rainfall forecasts, temperature trends, agriculture advisories, travel safety alerts, health awareness, and energy demand outlook.


#PakistanWeather #WeatherUpdate #agriculture

Disclaimer

Weather Forecast Pakistan is a private weather information channel.
We do not issue and have never issued any official early warnings, nor do we intend to do so in the future.

Our purpose is to present and explain the official weather updates and warnings issued by the Pakistan Meteorological Department (PMD) in a clear and engaging way for the general public.

All forecasts, discussions, and analyses shared on this channel are for informational and educational purposes only and should not be taken as official alerts or emergency advisories.
For official warnings and safety guidance, always refer to the Pakistan Meteorological Department (PMD) and other authorized government agencies.


Weather Forecast Pakistan

ان شاءاللہ ۔۔۔۔

3 days ago | [YT] | 223

Weather Forecast Pakistan

مون سون کا حتمی آوٹ لک
ان شاءاللہ کل سہہ پہر 5 بجے اپلوڈ کر دیا جائے گا۔۔۔

4 days ago | [YT] | 284

Weather Forecast Pakistan

السلام علیکم!ذوالحج کا چاند نظر آ گیا پاکستان میں عیدالاضحیٰ سعودی عرب کے ساتھ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔۔۔ الحمدللہ سب سے پہلے میری طرف سے آپ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ اس بار عید الاضحیٰ پاکستان می سعودی عرب کے ساتھ منائی جائے گی۔۔۔۔۔
میری طرف سے آپ اور آپ کے گھر والوں کو ذوالحج کا چاند مبارک ہو

1 week ago | [YT] | 700

Weather Forecast Pakistan

نئے چاند کی پیدائش ہو چکی آج بلوچستان میں چاند بریک ہو گا مگر نظر آنے کے 100 فیصد امکانات موجود ہیں حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی مگر بلوچستان والوں سے خاص طور پر چاغی گوادر والوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی جاتی ہے۔۔۔۔۔کہ صرف عید الفطر کا چاند نہیں ہر چاند کو دیکھنے کی عادت بنائیں
زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ بلوچستان والوں تک یہ پوسٹ پہنچ سکے

1 week ago | [YT] | 427

Weather Forecast Pakistan

السلام علیکم ! آپ کو ذوالحجہ کے چاند کی متعلق پھر سے آگاہ کرتا چلوں کہ ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 1 بجکر 1 منٹ پر ہو گی 17 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 سے ساڑھے 18 گھنٹے ہو چکی ہوگی اور یہ 10 ڈگری پر 1 فیصد روشن حصے کے ساتھ چمک رہا ہو گا اس کے علاوہ غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان فرق بھی تقریباً 55 منٹ ہو گا اس لیے چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو سعودی عرب کے ساتھ منائی جائے گی جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی 17 مئی کو ہونے والے اپنے مرکزی اجلاس میں کرے گی۔۔۔
موسم کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو آج سے کل کے دوران جنوبی پنجاب سمیت پنجاب بھر میں جبکہ مشرقی و شمالی بلوچستان شمالی سندھ،پختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔۔۔آندھی کی رفتار 90+ کلومیٹر فی گھنٹہ بھی کہیں کہیں ریکارڈ ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔
فورکاسٹر محمد جمشید بھٹہ

1 week ago | [YT] | 428

Weather Forecast Pakistan

السلام علیکم!آج بھی وطن عزیز کے محدود علاقوں میں ڈویلپمنٹ سے بارش کا امکان ہے۔۔۔تاہم کل سے پرسوں ایک نئے مغربی ٹرف کے سبب بادلوں کی تشکیل میں اضافہ ہو گا۔۔۔وقت سے پہلے نچلی سطح پر ٹرف بننے کی وجہ سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت زیادہ ہے۔۔۔تاہم حقیقی درجہ حرارت فی الحال پنجاب کشمیر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں معمول کے مطابق یا کم ہی ریکارڈ ہو رہے ہیں۔۔۔16 سے 25 مئی کے دوران طویل اور طاقتور گرمی کی لہر اثر انداز رہے گی۔۔۔پنجاب میں درجہ حرارت 44 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہو سکتے ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان میں 45 سے 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔۔۔عید کے دنوں میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کے امکانات موجود ہیں۔۔۔فی الحال نیوٹرل ایل نینو پیٹرن ہے جس کے سبب مشرقی تجارتی ہوائیں کمزور ہو چکی ہیں۔۔۔ایم جے او ویویو کی سپورٹ نہیں۔۔۔اس لیے کوئی بھی باقاعدہ سلسلہ اثر انداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔۔۔۔۔آنے والے دنوں میں لوکل ڈویلپمنٹ سے بارش کا امکان رہے گا ۔۔۔جب تک کوئی باقاعدہ سلسلہ اثر انداز نہیں ہوتا پھیلی ہوئی بارش نہیں ہو گی۔۔۔۔آنے والے دنوں میں بارش کا انحصار ڈویلپمنٹ کی شدت اور حرکت پر ہو گا ۔۔۔جہاں بارش ہو جائے گی ٹھیک نہیں تو گالیاں ہمیں دی جائیں گی جھوٹا ہمیں کہا جائے گا۔۔۔۔😥😥
گرمی سے ستائی عوام ہم پر اپنا غصہ نکالے گی ۔۔۔۔مگر پڑھے لکھے لوگ یاد رکھیں کہ فی الحال باقاعدہ اور پھیلی ہوئی بارشوں کا امکان یا ملک کے ہر علاقے میں بارش کا امکان نہیں ہو گا ۔۔۔فورکاسٹر محمد جمشید بھٹہ

2 weeks ago | [YT] | 448

Weather Forecast Pakistan

آج دوپہر یا بعد دوپہر سے شام یا رات تک بادل بننے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ملتان و مظفرگڑھ کے علاقوں کہیں کہیں برش کا امکان ہے

3 weeks ago | [YT] | 279

Weather Forecast Pakistan

3 سے 5 مئی
شمال مشرقی پنجاب میں موسلادھار سے شدید موسلادھار بارش.ژالہ باری کا امکان کسان بھائی محتاط رہیں
اس کے علاوہ جنوبی پنجاب خطہ پوٹھوار سمیت پنجاب بھر،پختونخواہ،گلگت بلتستان،کشمیر شمالی بلوچستان اور شمالی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
آندھی 55 سے 90+ کلومیٹر فی گھنٹہ رہ سکتی ہے بجلی گرنے شدید ژالہ باری کا امکان۔۔۔
درجہ حرارت میں بھی کمی ہو گی

3 weeks ago | [YT] | 286