Health And Totkay

السلام علیکم
خوش رہیں آباد رہیں
اس چینل پر ہیلتھ ٹپس گھریلو ٹوٹکے اور صحت کی مفید باتیں ملیں گی۔

•آزمودہ ٹوٹکے
•طرز زندگی اور بہت کچھ۔۔۔
جاننے کے لئے اپنا چینل سبسکرائب کریں شکریہ

whatsapp.com/channel/0029Vaov0rj8V0tgBsw0B73P


Health And Totkay

💞*عید الاضحیٰ مبارک*!آپکو اور آپکی فیملی کو میری طرف سے
اللہ پاک آپ کی قربانی قبول فرمائے اور آپ کے گھر بار پر ہمیشہ اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے آمین ثم آمیــــــــــن یا ربّ العالمین* 💞

1 week ago | [YT] | 1

Health And Totkay

🌙💔 عید قریب ہے…

مگر کچھ لوگ، کچھ خوشیاں
اور کچھ آوازیں اب ساتھ نہیں ہوتیں… 🥺

ہر عید پر ایک کمی ضرور محسوس ہوتی ہے۔
کسی اپنے کی… کسی پرانی خوشی کی… 💔

🙂 React اگر آپ بھی کسی کو یاد کر رہے ہیں
💔 React اگر اس بار دل پہلے جیسا خوش نہیں۔

1 week ago | [YT] | 0

Health And Totkay

جس جانور کے دانت بالکل نہ ہوں اس کی قربانی؟

1 week ago | [YT] | 1

Health And Totkay

جو جانور اندھا ہو یا اس کی ایک آنکھ کی بینائی تہائی سے زیادہ جاتی رہے تو

1 week ago | [YT] | 1

Health And Totkay

جانور پہلے تو صحیح سالم تھا مگر ذبح کرتے وقت جب اس کو لٹایا تو اس کی وجہ سے اس میں کچھ عیب پیدا ہوگیا تو

1 week ago | [YT] | 2

Health And Totkay

عورت قربانی کے جانور کو ذبح کرے تو؟

1 week ago | [YT] | 1

Health And Totkay

❤کل کے سوال کا مکمل صحیح جواب❤

جانور ذبح کرتے وقت اللہ جل جلالہ کا نام لینا فرض ہے
اگر کوئی جان بوجھ کر چھوڑ دے تو وہ ذبح کیا ہوا جانور مردار ہے
حوالہ: شامی جلد 5 ص 210

1 week ago | [YT] | 0

Health And Totkay

=== قربانی کے فضائل اور مسائل

*قربانی کے جانور کے عیوب اور ان کے احکام : *
١- حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم (قربانی کے جانور کے) آنکھ اور کان کو خوب اچھی طرح دیکھ لیں (کہ کوئی ایسا عیب اور نقصان نہ ہو جس کی وجہ سے قربانی درست نہ ہو اور یہ حکم بھی دیا ہے کہ) ہم اس جانور کی قربانی نہ کریں *جس کا کان اگلی طرف سے یا پچھلی طرف سے کٹا ہوا ہو* اور نہ اس جانور کی *جس کی لمبائی پر چرے ہوئے اور گولائی میں پھٹے ہوئے ہوں۔* (ترمذی، ابوداؤد، نسائی، دارمی وابن ماجه وَانْتَھَتْ رِوَایَة ابن ماجه اِلَی قَوْلِهٖ وَالاذُنَ)

٢- ایک دوسری روایت میں نقل کرتے ہیں کہ ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ ہم ایسے جانور کی قربانی کریں جس کے سینگ ٹوٹے ہوئے اور کان کٹے ہوئے ہوں۔ (ابن ماجہ)

٣- حضرت قتادہ رحمہ اللہ ابن کلیب رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے عضبائے قرن و اذن کی قربانی سے منع فرمایا ہے، قتادہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے پوچھا کہ یہ عضبائے اذن کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ جس کا کان آدھا یا آدھے سے زیادہ کٹا ہوا ہو۔(طحاوی)

٤- حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ راویت کرتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ سے پوچھا گیا کہ کیسے جانور قربانی کے لائق نہیں؟ تو آپ ﷺ نے ہاتھ کی انگلیوں سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ چار طرح کے جانور قربانی کی قابل نہیں ہیں :
*(١) لنگڑا* جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو یعنی جو چل نہ سکے۔

*(٢) کانا* جس کا کانا پن ظاہر ہو یعنی آنکھ سے بالکل دکھائی نہ دیتا ہو یا تہائی یا تہائی سے زیادہ روشنی جاتی رہی ہو۔

*(٣) بیمار* جس کی بیماری ظاہر ہو یعنی جو بیماری کی وجہ سے گھاس نہ کھا سکے۔

*(٤) ایسا دبلا* کہ جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔(مالک، احمد، ترمذی)

ان روایات کی روشنی میں فقہائے کرام نے جانور کے عیوب کے بارے میں یہ تفصیل بیان کی ہے کہ :

*سینگ*
○ جس جانور کے پیدائشی سینگ نہ ہوں یا بعد میں ٹوٹ گئے ہوں تو اس کی قربانی جائز ہے، ہاں! اگر بالکل جڑ سے ٹوٹ گئے ہوں تو جائز نہیں۔
○ اگر سینگ تھے مگر ٹوٹ گئے تو صرف اُوپر سے خول اُترا ہے، اندر کا گودا باقی ہے تو قربانی دُرست ہے، اگر جڑ ہی سے نکل گئے ہوں تو اس کی قربانی کرنا دُرست نہیں۔

*مغز*
○ ایسے جانور کی قربانی درست نہیں جس میں مغز نہ رہا ہو۔
○ نہ ایسے جانور کی جو صرف نجاست خور ہو۔

*کان*
○ جس جانور کے چھوٹے چھوٹے کان ہوں اس کی قربانی جائز ہے اور اگر ایک یا دونوں کان پیدائشی نہ ہوں یا ایک کان پورا کٹا ہوا ہو تو جائز نہیں ہے۔
○ جس جانور کے دونوں کان تھوڑے تھوڑے کٹے ہوئے ہوں یا کان میں کئی سوراخ ہوں جو جمع کرنے سے تہائی سے زیادہ ہوجاتے ہوں تو احتیاط یہ ہے کہ اس جانور کی قربانی نہ کرے، اسی طرح کان تہائی سے زیادہ کٹا ہو تو قربانی ناجائز ہے۔
البتہ جس جانور کا کان لمبائی میں یا اس کے منہ کی طرف سے پھٹ جائے اور لٹکا ہوا ہو یا پیچھے کی طرف پھٹا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے اگرچہ بہتر نہیں۔

*آنکھ*
○ جو جانور اندھا ہو یا اس کی ایک آنکھ کی بینائی تہائی سے زیادہ جاتی رہے تو اس کی قربانی جائز نہیں اور اگر آنکھ کی نگاہ ترچھی ہو تو قربانی جائز ہے۔
○ کانے جانور کی قربانی ناجائز ہے۔

*ناک*
○ جس جانور کی ناک کٹی ہوئی ہو اس کی قربانی ناجائز ہے۔

*دانت*
○ جس جانور کے دانت بالکل نہ ہوں اس کی قربانی ناجائز ہے اور اگر اس قدر باقی ہیں کہ گھاس وغیرہ چرسکتا ہے تو جائز ہے۔
○ اگر جانور کے دانت گھس گھس کر مسوڑھوں سے جاملے لیکن گھاس کھانے پر قادر ہے تو قربانی جائز ہے اور اگر قادر نہیں تو جائز نہیں۔

*زبان*
○ جس جانور کی زبان تہائی سے زیادہ کٹی ہوئی ہو اس کی قربانی جائز نہیں اسی طرح ایسے کٹی ہوئی زبان والےجانور کی قربانی درست نہیں جو چارہ گھاس نہ کھاسکے۔

*دم*
○ جس جانور کی دم تہائی سے زیادہ کٹی ہوتو اس کی قربانی ناجائز ہے، البتہ دنبہ کی چکتی کے نیچے ایک چھوٹی سی دم رہتی ہے، اگر یہ ٹوٹ جائے یا پوری دم کٹی ہوئی ہو تو اس کی قربانی جائز ہے کیونکہ دنبے کی دم کا اعتبار نہیں۔

*پاؤں*
○ جس جانور کا پاؤں کٹا ہوا ہو اس کی قربانی جائز نہیں۔
○ جو جانور ایسا لنگڑا ہو کہ فقط تین پاؤں سے چلتا ہو، چوتھا پاؤں زمین پر نہیں رکھ سکتا یا رکھ سکتا ہے مگر اس کے بَل چل نہیں سکتا تو اس کی قربانی جائز نہیں اور اگر چوتھا پاؤں ٹیک کر چل سکتا ہے تو جائز ہے۔

*دبلا اور کمزور*
○ ایسے دُبلے کمزور جانور کی قربانی ناجائز ہے جس کی ہڈی میں گودا نہ رہا ہو، اگر اتنا کمزور نہ ہو تو جائز ہے۔

*رسولی والا جانور*
○ جس جانور کے رسولی ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔

*مجنون جانور*
○ مجنون جانور اگر چل پھر کر چرسکے تو اس کی قربانی جائز ہے اور اگر اتنا کمزور ہو کہ جنون (باؤلے پن) کی وجہ سے کھا پی نہ سکتا ہو تو اس کی قربانی درست نہیں۔

*خارشی جانور*
○ جس جانور کو خارش (کھجلی) ہو مگر اتنا موٹا ہو کہ خارش کا اثر گوشت تک نہ پہنچے تو اس کی قربانی جائز ہے اور اگر خارش اور بیماری کا اثر گوشت تک پہنچ گیا یا بیماری کی وجہ سے اتنا کمزور ہوگیا کہ ان کی ہڈی میں گودا نہ رہا ہو تو اس قربانی جائز نہیں ہے۔

*بال کاٹنا*
○ جس جانور کے بال کاٹ لئے گئے ہوں تو اس کی قربانی درست ہے، البتہ جانور خریدنے کے بعد بال کاٹنا جائز نہیں، اگر کسی نے ایسا کرلیا تو اس کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہے۔

*جنسی بیماریاں*
○ مخنث جانور کی قربانی جائز نہیں۔
○ جس جانور کا آلۂ تناسل کٹا ہوا ہو اور جماع کرنے سے عاجز ہو اس کی قربانی ناجائز ہے۔
○ *خصّی جانور* کی قربانی درست ہے بلکہ افضل ہے، اسی طرح *بانجھ جانور* کی قربانی بھی درست ہے کیونکہ اس پر کوئی ممانعت وارد نہیں ہوئی۔

*زیادہ عمر والا ایسا جانور!*
○ جو جانور زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے بچہ دینے کے قابل نہیں ہے یا جس کو کھانسی ہو تو ان کی قربانی جائز ہے۔

*تھن کٹا ہوا ہو یا تھن خشک ہوجائے*
○ جس جانور کے تھن بالکل کٹے ہوئے ہوں یا ایک تھن تہائی سے زیادہ کٹا ہوا ہو، اس کی قربانی جائز نہیں اور اگر بیماری کی وجہ سے بھیڑ،بکری کا ایک تھن یا گائے،بھینس اور اُونٹنی کے دوتھن سوکھ گئے ہوں تو قربانی جائز نہیں البتہ اگر گائے،بھینس اور اُونٹنی کا ایک تھن سوکھ جائے تو قربانی درست ہے۔

*حاملہ جانور*
○ حاملہ جانور کی قربانی جائز ہے البتہ جان بوجھ کر قریب الولادة جانور کو ذبح کرنا مکروہ ہے، اگر ذبح کے بعد بچہ زندہ نکلے تو اس کو ذبح کرکے کھالیا جائے اور اگر مردہ نکلے تو اس کا کھانا حرام ہے۔
○ اگر اس بچے کو ایام قربانی میں ذبح نہ کیا تو اس کو زندہ صدقہ کردیا جائے اور اگر ایام قربانی کے بعد ذبح کیا تو اس کی قیمت صدقہ کردی جائے۔

*داغ دیا ہوا جانور*
○ داغ دیئے ہوئے جانور کی قربانی جائز ہے کیونکہ داغ صحت کے لئے دیا جاتا ہے اور اس سے گوشت پر اثر نہیں پڑتا البتہ بے داغ جانور کی قربانی افضل ہے۔

*جانور کا عیب سے خالی ہونا افضل ہے
○ مستحب یہ ہے کہ قربانی کے جانور میں جائز عیبوں میں سے بھی کوئی عیب نہ ہو۔

*جانور خریدنے کے بعد عیب دار ہوگیا تو !*
○ اگر قربانی کے جانور کو خریدنے کے بعد کوئی ایسا عیب لگ گیا کہ جس سے قربانی نہیں ہو سکتی تو قربانی کرنے والا اگر غنی ہے جس پر قربانی واجب ہے تو دوسرا جانور خرید کر قربانی کرے اور اگر غریب ہے تو اسی کو ذبح کردے۔
○ اگر خریدتے وقت وہ جانور عیب دار تھا تو غریب کے لیے اسی حالت میں اس کی قربانی جائز ہے اور امیر کے لیے اس وقت جائز ہے جب کہ اس کا عیب جاتا رہا ہو مثلاً پہلے بہت کمزور اور لاغر تھا بعد میں موٹا ہوگیا ہو۔

*جانور ذبح کے وقت عیب دار ہوجائے تو !*
○ جانور پہلے تو صحیح سالم تھا مگر ذبح کرتے وقت جب اس کو لٹایا تو اس کی وجہ سے اس میں کچھ عیب پیدا ہوگیا تو اس کا کچھ حرج نہیں، اس کی قربانی دُرست ہے۔
(مستفاد از مظاہرحق، فتاوی یوسفی، قربانی کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا)
واللہ اعلم باالصواب

1 week ago | [YT] | 3

Health And Totkay

جانور ذبح کرتے وقت اللہ جل جلالہ کا نام لینا ؟

1 week ago | [YT] | 3

Health And Totkay

قربانی کے بڑے جانور میں کتنے لوگ شرکت کرسکتے ہیں؟

2 weeks ago | [YT] | 4