Fustantic Horror

Welcome to our channel, where spine-chilling Urdu horror stories come to life! From haunted houses to mysterious encounters with the supernatural, each tale is filled with suspense, fear, and dark twists. Whether you're a fan of ghost stories, urban legends, or eerie folklore, our channel delivers the most terrifying and thrilling stories straight to your screen. Subscribe now, hit the bell icon, and dive into the world of the unknown, where every story will leave you on the edge of your seat. Dare to watch?

Let me know if you'd like any adjustments!

For promotion you can contact on below mail or whatapp no .

Email: aamir_eng@yahoo.com

Whatsapp : +923002245208



Fustantic Horror

2nd part Coming Soon today .

2 hours ago | [YT] | 16

Fustantic Horror

📢 آج رات 9 بجے! 🌙✨
ہمارے چینل پر ایک نئے اور دلچسپ سلسلے "قسط وار کہانیوں" کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
ایسی پراسرار، سنسنی خیز اور دل کو چھو لینے والی کہانیاں جو آپ کو ہر قسط کے اختتام پر اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار کرنے پر مجبور کر دیں گی۔
🕘 وقت: آج رات 9 بجے
پہلی قسط دیکھنا مت بھولیے اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیجیے۔

1 day ago | [YT] | 71

Fustantic Horror

As Salam Alekum

Jesay Keh hum nai kaha thaa Aab hum Jald hi horror say haat kar Pur-israr kahaniyoon ka silsila bhi Shuru karain gay Jo Episode wise ayain gi aur woh kahaniyan hamari pichli kahaniyoin say mukhtalif hongi. Aap logon ko yeh batana thaa aab woh haar Tuesday say Thursday lagatar 3 din tuk ayain gi . Mutlab haftay main teen Din . Kia aap log tayar Hain .


Aap ka apna Fustantic Horror

youtube.com/@fustantichorror?si=jFgQwejy-vsyqnH8

3 days ago | [YT] | 38

Fustantic Horror

As Salam Alekum
Jin Logon nai kaal wali Kahani Suni Aur Pasand Kia un sub logon ka bohat shukriya Aur Jo log nahen sun sakay woh nechay deyeh huyee link par click karkay sun saktay Hain.
Video link neechay hay 👇
https://youtu.be/25MlVxknYPs

1 week ago | [YT] | 55

Fustantic Horror

As Salam Alekum

Aaj Kon Kon Comment karay Ga new Kahani per

1 week ago | [YT] | 61

Fustantic Horror

As Salam Alekum

2 weeks ago | [YT] | 173

Fustantic Horror

Asslam Alekum

Comment Zaroor karain .
Series Kahani ka pehla part hum aap logon ki agahi Kay leyeh day rahay Hain text format main agar aap nai is ko Pasand kia tu hum is Kahani ko hi Dalain gay . Yeh kahaniyaan kafi lambi hoti Hain su leyeh in ka pase slow hotaa umeed kartay Hain Keh aap ko Pasand ayee .

پتہ نہیں گرو جگ راجن راج کا کیا حال تھا ۔ میں اب اس کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہتا تھا ۔ پھر طاہر بقاء نے مجھے ایئر پورٹ پر چھوڑا اور رسمی گفتگو کرنے کے بعد میں اس سے جدا ہو گیا ۔ جب میرے جہاز نے لندن کی سرزمین چھوڑی تب مجھے یہ احساس ہوا کہ اب میری خود مختار زندگی کا آغاز ہوا ہے - اس زندگی میں مجھے اپنا ایک مقام بناتا تھا ۔ جہاز میں میرا شریک سفر ایک یورپین تھا ۔ جو میرے بائیں سمت بیٹھا ہوا تھا۔ دائیں سمت والی سیٹ پر ایک نوجوان لڑکی اور ایک معمر خاتون بیٹھی ہوئی تھیں ۔ جن کی پیشانی پر لگی ہوئی بندی سے ان کی قومیت کا اظہار ہوتا تھا ۔ ہندو دھرم سے تعلق رکھتی تھیں ۔ لڑکی کے چہرے پر میری نگاہ پڑی تو مجھے ایک عجیب سا احساس ہوا ۔ وہ بہت خوبصورت تھی لیکن اس کے چہرے پر ایک کھویا کھویا پن تھا ۔ میں نے اس سے زیادہ معلومات حاصل کرنا مناسب نہیں سمجھا سفر جاری تھا اور بہت دیر تک میں خاموش بیٹھا اپنے خیالات میں گم رہا پھر دفعتاً ہی تیز چیخوں کی آواز سن کر میں چونک پڑا - نہ صرف میں بلکہ جہاز میں بیٹھے دوسرے لوگ بھی چونک پڑے تھے یہ چیخ نسوانی تھی اور ان معمر خاتون کے دوسری جانب سے سنائی دی تھی ۔ یعنی اس لڑکی کی چیخ جسے دیکھ کر میں نے اس کے بارے میں ایک لمحے کے لئے کچھ سوچا تھا ۔ لڑکی بے تحاشہ چیخ رہی تھی اور معمر خاتون گھبرا کر کھڑی ہوگئی تھیں ایئر ہوسٹس دوڑی ہوئی ان کے قریب پہنچ گئی تو معمر خاتون نے گھبرائے ہوئے لہجے میں کہا ۔
اسے دورے پڑتے ہیں ۔ اسے دورے پڑتے ہیں ۔ اسے دورہ پڑ گیا ہے ۔ انہوں نے یہ الفاظ اردو میں ادا کئے تھے اور ایئر ہوسٹس چونکہ امریکن تھی اس لئے وہ نہیں سمجھ پائی تھی ۔ لوگ بھی ایک دوسرے کی صورت دیکھ رہے تھے ۔ قریب و جوار میں صرف میں تھا جو اردو سجھتا تھا ۔ میں جلدی سے اپنی جگہ سے کھڑا ہوگیا اور میں نے ایئر ہوسٹس کو ان خاتون کے الفاظ سمجھائے ۔ وہ خاتون شاید بدحواسی کے عالم میں اردو بولنے لگی تھیں ۔ ورنہ انگریزی وہ اچھی طرح جانتی تھیں ۔ چنانچہ چند ہی لمحات کے بعد انہوں نے میرے الفاظ کی تصدیق کردی وہ لڑکی کو پکڑ رہی تھیں لیکن لڑکی اپنی جگہ سے اٹھ رہی تھی وہ سرپٹخ رہی تھی ۔ ادھر ادھر گر رہی تھی اور لوگوں میں افراتفری سی پھیل گئی تھی ۔ عملے کے کئی افراد وہاں پہنچ گئے اور معمر خاتون سے لڑکی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے لگے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کہیں وہ پاگل تو نہیں ہے ۔ ایسی خطر ناک پاگل تو نہیں ہے کہ جہاز کو کوئی نقصان پہنچا دے ۔ جہاز کے عملے کے چند افراد نے معمر خاتون کو برا بھلا بھی کہا اور کہہ رہے تھے کہ انہیں یہ بات پہلے سے بتا دینی چاہئے تھی تاکہ انتظام کر لیا جاتا لیکن لڑکی کسی کو نقصان نہیں پہنچارہی تھی ۔ وہ صرف اپنی جگہ شیخ رہی تھی ۔ اس کا چہرہ گہرا سرخ ہو رہا تھا ۔ گردن کی رگیں پھول گئی تھیں ۔ آنکھیں حلقوں سے باہر نکلی پڑ رہی تھیں اور ایک عجیب سی خوفناک کیفیت اس کے چہرے پر طاری تھی ۔ میں نے اس موقع پر انہیں سہارا دیا اور معمر خاتون سے کہا۔ آپ براہ گھبرائیں نہیں اگر آپ مجھے اجازت دیں تو میں انہیں سنبھالوں ۔ معمر خاتون کے چہرے پر انتہائی بے بسی کے آثار تھے ان کی آنکھیں میں آنسوؤں میں ڈوب گئی تھی پر انھوں نے رندھی ہوئی آواز میں کہا آپ شاید میرے ہم وطن معلوم ہوتے ہیں براہ کرم ہماری مدد کیجئے یہ کسی کو نقصان نہیں پہنچائے گی لیکن اسے سنبھالنا اس وقت بہت مشکل ہوگا ۔ آپ ہماری مدد کیجئے ۔ بھگوان کے لئے آپ ہماری مدد کیجئے ۔ وہ خاتون وہاں سے ہٹ گئیں اور میں نے بغیر کسی جھجک کے لڑکی کو دبوچ لیا ۔ میں اسے قوت صرف کر کے بٹھانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اچانک ہی مجھے ایک عجیب سا احساس ہوا ۔ لڑکی کا بدن جیسے فولاد کا بنا ہوا تھا ۔ دیکھنے میں وہ ایک نرم و نازک اور معمولی سی لڑکی تھی - لیکن اس وقت اسے بٹھانے کی تمام کوششیں نا کام ہوئی جارہی تھیں ۔ وہ بدستور چیخ رہی تھی پھر اس نے خونخوار نگاہوں سے میری جانب دیکھا اور میں بوکھلا سا گیا ۔ عجب وحشت ناک نظریں تھیں اس کی ۔ انتہائی وحشت اور ایک خوفناک کی چمک تھی ان آنکھوں میں، میں ایک لمحے کے لئے جھجک کا شکار رہا۔ اسے بٹھانے کی کوشش میں مسلسل ناکام رہا تھا پھر دفعتاً ہی مجھے کچھ خیال آیا اور میں نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے سر گوشی کے انداز میں کہا - بیٹھ جاؤ بیٹھ جاؤ ۔ خاموشی سے بیٹھ جاؤ - سنو خاموشی سے بیٹھو خبردار اب تم اپنی قوت صرف نہیں کرو گی بیٹھو بیٹھ جاؤ - اور اچانک ہی میں نے لڑکی کے انداز میں لچک سی دیکھی - اس کا پتھرایا ہوا جسم اچانک ہی نرم ہونے لگا تھا ۔ اور پھر میری قوت کام آگئی - میں اسے بٹھانے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔ لڑکی کی آنکھیں میری آنکھوں میں گڑی ہوئی تھیں اور ان نگاہوں میں کیا تھا اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا - بس یوں محسوس ہورہا تھا جیسے وہ میرے ذہن کی گہرائیوں میں اترنے کی کوشش کر رہی ہو - اس کی پتلیاں سکڑ کر بالکل بلیوں کی پتلیوں کی طرح سیدھی ہو گئی تھیں اور اس عالم میں وہ بہت خوفناک لگ رہی تھی لیکن بہر طور میں اسے بٹھا چکا تھاب۔ اور معمر خاتون کو شاید اس بات سے خوشی بھی ہوئی تھی ۔ انہوں نے میرے شانے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا - آپ براہ کرم آپ یہاں بیٹھیں آپ اسے سنبھالیں اسے جب یہ دورہ پڑتا ہے تو یہ کسی کے قابو میں نہیں آتی مگر آپ نے اسے قابو میں کر لیا ہے ۔ آپ بٹھائیں اسے بٹھا ئیں ۔ ائیر ہوسٹس معمر خاتون سے مختلف سوالات کر رہی تھی اور وہ گھبرا گھبرا کر اسے جواب دے رہی تھیں اور یہ بتانے کی کوشش کر رہی تھی کہ جہاز میں کوئی خطرہ نہیں ہے وہ کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچائے گی ۔ بہت دیر تک ہنگامہ رہا لڑکی اب کسی قدر نڈھال سی ہو گئی تھی اور پھر اس نے گردن سینے پر جھکالی تھی کبھی کبھی اس کے بدن کو ایک جھٹکا سا لگتا ۔ اور وہ چونک کر اس طرح آنکھیں پھاڑنے لگتی جیسے اسے کچھ نظر نہ آرہا ہو اور اس کے بعد دوبارہ سینے پر سر جھا لیتی رفتہ رفتہ ہنگامہ ختم ہو گیا - لیکن لوگ اب بھی مشکوک نگاہوں سے لڑکی کو دیکھے رہے تھے۔ معمر خاتون میری سیٹ پر بیٹھ گئی تھیں اور مسلسل روئے جارہی تھیں ۔ میں نے ان کی طرف رخ کر کے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا ۔ آپ بالکل اطمینان سے بیٹھیں میں آپ کے ساتھ ہوں پریشان نہ ہوں اب اس کی کیفیت ٹھیک ہے ۔ معمر خاتون نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ دو ایک بار انہوں نے کچھ کہنے کے لئے ہونٹ کھولے لیکن شاید ان کی کیفیت بھی کافی خراب تھی - ایک ایئر ہوسٹس نے از راہ کرم انہیں ایک مشروب لا کر دیا۔ انہوں نے فورا قبول کر لیا اور اس کے بڑے بڑے گھونٹ سینے میں اتار لئے ۔ پھر وہ خشک ہونٹوں پر زبان پھیر کر میری جانب دیکھنے لگیں ۔ میں نے ان کی طرف گردن ہلاتے ہوئے کہا . اب اس کی کیفیت کافی حد تک بہتر ہے آپ اس کے سلسلے میں فکرمند نہ ہوں اور اپنے آپ کو سنبھالیں غالباً آپ دونوں میرا مطلب ہے آپ کے ساتھ اور کوئی نہیں ہے؟ نہیں تمہارا بہت بہت شکریہ۔ تم نے ہمیں بڑے برے وقت میں سہارا دیا ہے کیا تم ہندوستانی ہو ہندوستان جارہے ہو؟
نہیں میں ہندوستانی نہیں ہوں اور وہاں جا بھی نہیں رہا بلکہ اسپین میں اتر جاؤں گا یہ لڑکی کیا بیمار ہے اور یہ دورے کیا کیفیت رکھتے ہیں - بھگوان جانے بھگوان ہی جانے ، معمر خاتون نے ایک ٹھنڈی سانس لے کر کہا
جہاز کے مسافر اب بھی شکوک و شبہات کے انداز میں لڑکی کو دیکھ رہے تھے اور وہ مسلسل اونگھ رہی تھی ۔ میرے دل میں ان لوگوں کے لئے ہمدردی بیدار ہو چکی تھی ۔ ویسے بھی بے چاری معمر خاتون تنہا تھیں اور ان حالات سے بہت زیادہ خوفزدہ نظر آتی تھیں میں نے ان سے دوروں کے بارے میں پوچھا تھا لیکن انہوں نے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا اس کا مطلب یہ تھا کہ وہ زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتیں ۔ کافی دیر اسی طرح کر گزر گئی اور اس کے
بعد میں نے معمر خاتون سے کہا - آپ اپنی سیٹ پر آجائے ۔ میرا خیال ہے یہ اب پرسکون ہے معمر خاتون نے کسی قدر شرمندہ انداز میں مجھے دیکھا اور پھر آہستہ سے اپنی جگہ سے اٹھ گئیں۔ میں اپنی سیٹ پر جا بیٹھا تھا ۔ انہوں نے ادھر ادھر دیکھا اور پھر مجھ سے بولیں ۔ خوش قسمتی سے یہ لوگ اردو نہیں جانتے ہم دونوں اردو ہی میں باتیں کریں گے ۔ میں تمہارا نام پوچھ سکتی ہوں ۔
میرا نام عاقل ہے ۔ عاقل رفیق ۔ میں نے جواب دیا - مسلمان ہو؟ ہاں - ہندوستان کے رہنے والے یا پاکستان سے تعلق ہے؟ پاکستان سے پورا پورا تعلق ہے ۔ میں نے مسکراتے ہوئے کہا ۔ اور معمر خاتون کچھ دیر کے لئے خاموش ہو گئیں پھر اس نے ایک ٹھنڈی سانس لے کر کہا ۔
انسان تو ہر جگہ بستے ہیں اور پھر ہمارے اور تمہارے بیچ تو کوئی ایسی خلیج بھی نہیں ہے ہم تو ہمیشہ بہت قریب تھے نجانے یہ خلیج اتنی چوڑی کیوں ہو گئی ہے ۔ کیا تم بھی اپنے دل میں ہندوستان سے تعصب رکھتے ہو ۔

جہاں تک سیاسی معاملات کا تعلق ہے تو بے شک سیاستدانوں کو جس بات سے اختلاف ہے ہماری پوری قوم اس بات سے اختلاف رکھتی ہے۔ کچھ ایسے معاملات ہیں جن میں ہمارے درمیان خلیج حائل ہے۔ اگر وہ طے ہو جائیں تو یہ خلیج بھر جائے۔ لیکن جہاں تک انسانی تعلق ہے تو میرا خیال ہے دنیا میں رہنے والے تمام انسان ایک دوسرے جیسے ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہئے ۔ براہ راست صرف اس نام سے ۔ تعصب ۔ کچھ اچھا نہیں لگتا اور میرا خیال ہے میں بھی انہی میں سے ہوں جو اس بات کو پسند نہیں کرتے ۔ معمر خاتون نے گردن ہلائی اور خاموش ہو گئیں۔ اس کے بعد دیر تک یہ خاموشی طاری رہی تھی۔ جہاز کا سفر ایک بار پھر پر سکون ہو گیا۔ لڑکی مسلسل آنکھیں بند کئے اپنی سیٹ سے ٹکی لیٹی ہوئی تھی۔ میں اس کے بارے میں سوچتا رہا۔ معمر خاتون بھی اس کے بعد مجھ سے مخاطب نہیں ہوئی تھیں۔ میرا ذھن بے شمار سوچوں کا مسکن بنا ہوا تھا اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ اسپین پہنچنے کے بعد میرا دوسرا قدم کیا ہوگا ۔ فی الحال صرف لندن چھوڑا تھا اور شاید ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیا تھا۔ کیونکہ میں انکل الیاس حسین وغیرہ کو اور زیادہ پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا ۔ گھر بھی یاد آیا تھا کئی بار - لیکن نجانے کیوں وہاں جانے کو دل نہیں چاہا تھا ۔ اور پھر بھی مسئلہ ہی کیا ہے ۔ زندگی تو بہت طویل ہے جب بھی موقع ملا اپنے گھر پہنچ جاؤں گا ۔ بالآخر جہاز اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ کے ہوائی اڈے پر اتر گیا ۔ یہاں بہت سے مسافروں کو اترنا تھا ۔ میں بھی نیچے اتر آیا اور اس کے بعد کسٹم ہاؤس میں داخل ہو گیا۔ جہاز سے اترتے ہوئے خاتون سے الوداعی کلمات کہے تھے اور انہوں نے میرا شکر یہ ادا کیا تھا ۔ کسٹم ہاؤس سے فراغت میں بہت زیادہ دیر نہ لگی - اور اس کے بعد میں باہر نکل آیا ۔

2 weeks ago (edited) | [YT] | 23

Fustantic Horror

Asslam Alekum

Aab hum Jald hi horror say haat kar Pur-israr kahaniyoon ka silsila bhi Shuru karain gay Jo Episode wise ayain gi aur woh kahaniyan hamari pichli kahaniyoin say mukhtalif hongi . Agar aap interested Hoon tu zaroor apna Comment karain .

Aap ka apna Fustantic Horror

2 weeks ago | [YT] | 32

Fustantic Horror

As Salam Alekum
Jin Logon nai kaal wali Kahani Suni Aur Pasand Kia un sub logon ka bohat shukriya Aur Jo log nahen sun sakay woh nechay deyeh huyee link par click karkay sun saktay Hain.
Video link neechay hay 👇
https://youtu.be/rya_-WjlnmE

2 weeks ago | [YT] | 57

Fustantic Horror

As Salam Alekum

Aaj theek 11:00pm ko ek new story daal rahay hain Zaroor Sunayain aur Comment tu aap nai Lazmi Karnay hay . Love u All 💜

Fustantic Horror

2 weeks ago (edited) | [YT] | 58