Gb Musical Band Skardu

The GB Musical Band is a Skardu-based musical band of talented youngsters. Our portfolio is mainly Sufiyana-Kalam, folk music, and local music. Gilgit Baltistan, like its scenery, has a thriving musical culture and its shades of poetry are not hidden from the world. Our band deals with the rich and diverse musical culture of the GB.
For contact:

03333399888
03438823387



Gb Musical Band Skardu

خاک کے ذروں کا سورج سا مقدر دیکھیے
قنبر و سلمان و مقداد و ابوزر دیکھیے

سر اُٹھا کر عرش والے سنتے ہیں ذکرِ علی
کس قدر اونچا ملا میثم کو منبر دیکھیے

دوش پر اپنے اُٹھا کر یہ رسالت نے کہا
کتنی اونچائی پہ ہے محبوبِ داور دیکھیے

حضرتِ مریم سے خود جبریل نے جاکر کہا
آگئیں بنتِ اسد کعبے کے اندر دیکھیے

بن کے رحمت عرش والوں پر رہی سایہ فگن
رفعتوں پر چھا گئی زہرا کی چادر دیکھیے

جو اطاعت کا سمجھنا چاہتے ہیں فلسفہ
اُن سے کہیے ذاتِ مالک ابنِ اشتر دیکھیے

منصبِ توقیرِ کعبہ کو بچانے کے لیے
آسماں سے آگیا پھر خُم میں کنکر دیکھیے

مرتبہ انکا خدا جانے ہے کیسا مرتبہ
جو ہیں بالا مرتب اِنکے ہیں نوکر دیکھیے

عدل کے مالک کی تو تلوار میں بھی عدل ہے
کرتی ہے تقسیم ٹکڑوں میں برابر دیکھیے

نام حیدر سُن کے دشمن کا نکل جاتا ہے دم
ہے یہی نعرہ رگِ باطل پہ خنجر دیکھیے

جب بنے ناقہ نبی ساری خدائی جھک گئی
کمسنی میں عظمتِ شبیر و شبر دیکھیے

آسمانوں پر بھی حیدر کو ملا ہے اختیار
آ گیا ہے شمس مغرب سے پلٹ کر دیکھیے


شمس بلتستانی
Video Link :

https://youtu.be/bT3149opwNE

4 years ago (edited) | [YT] | 86