Awam E Haq Media

WELCOME TO THE Awaam-e-Haq Media Pakistan ki awaaz hai! Hum corruption, social issues, awam ke masail aur haq ki baat aap tak pohochate hain. Hamara mission hai ke har Pakistani ki awaaz hukmarano tak pohnche. Yahan aapko milengi asli khabrein, ground reports, aur wo sach jo chhupaya jata hai. Join karein aur awam ke haq ke liye humare saath khare hon!

🇵🇰 Aapki awaaz, hamara farz!



Pakistan News

Pakistani Awam

Haq ki Awaaz

Awam ke Masail

Social Issues Pakistan

Breaking News Pakistan

Corruption in Pakistan

Awam ki Khabar

Truth of Pakistan

Real Stories Pakistan

Pakistan Latest Updates

Pakistan Politics News

Haq ki Ladai

Awam e Haq media
#AwaameHaqmedia
#PakistanNews
#AwamKiAwaaz
#AwamKeMasail
#PakistanBreakingNews
#HaqKiBaat
#TruthOfPakistan
#AwamKiKhabar
#SocialIssuesPakistan
#CorruptionInPakistan
#AwamKaPlatform
#PakistanUpdates
#RealStoriesPakistan
#AwamKaHaq
#PakistanPolitics


Awam E Haq Media

کالا چشمہ ایک منفرد انداز میں فائنل کے میدان میں جلوہ گر ہوا، Saim Ayub میدان مارنے کے لیے دبنگ انداز میں انٹر ہوئے۔#SaimAyub #PSL #Cricket #FinalMatch #PakistanCricket

2 months ago | [YT] | 5

Awam E Haq Media

سہاگ رات کا زہر: جب نیم حکیمی جنازہ بن جائے

19 اپریل کو چوک اعظم کے وارڈ نمبر 7 میں شہنائیاں گونج رہی تھیں۔ محمد عمران چوہان الیکٹریشن، دولہا بنے بیٹھے تھے۔ 20 اپریل کو ولیمہ تھا۔ اسی دن جنازہ اٹھ گیا۔

وجہ؟ ایک پڑیا۔ ایک کیپسول۔ ایک "کشتہ" جو نیم حکیم نے طاقت کے نام پر پکڑایا تھا۔

ایک رات، دو دنیائیں
سہاگ رات کو نئی زندگی کی شروعات سمجھا جاتا ہے۔ عمران کے لیے وہ زندگی کی آخری رات بن گئی۔ مقامی پنسار سٹور سے لیا گیا کشتہ پیٹ میں جاتے ہی زہر بن گیا۔ گردے بند، جسم نیلا، ہسپتال کے ڈاکٹر سر پکڑ کر رہ گئے۔ بھرپور کوشش کے باوجود 24 گھنٹے میں سانس کی ڈور ٹوٹ گئی۔

یہ کوئی حادثہ نہیں تھا۔ یہ قتل تھا — جہالت کا، لالچ کا، اور ہمارے سماجی دباؤ کا۔

کشتہ: سونا یا سیسہ؟
اصل کشتہ یونانی و آیورویدک طب کا پیچیدہ ترین عمل ہے۔ دھات کو 40 دن آگ میں جلانا، مصفیٰ کرنا، بار بار کشتہ کرنا، پھر لیبارٹری ٹیسٹ۔ مقصد: دھات کو جسمانی نظام کے لیے قابلِ ہضم بنانا۔

نیم حکیم کیا کرتا ہے؟ بازار سے 10 روپے کا سنکھیا، ہڑتال، یا پارہ لایا، توے پر 2 گھنٹے جلایا، راکھ کو کیپسول میں بھرا، اوپر "شاہی طاقت کورس" کا لیبل لگا دیا۔ اندر سیسہ، پارہ، آرسینک ویسے کا ویسا موجود۔ ایک خوراک میں 500 گنا زہریلی مقدار۔

جدید میڈیکل سائنس اسے Acute Heavy Metal Poisoning کہتی ہے۔ گردے پہلے گھنٹے میں جواب دے جاتے ہیں۔ جگر گلنا شروع ہو جاتا ہے۔ دل کی دھڑکن بے ترتیب۔ موت خاموشی سے، تکلیف سے، آتی ہے۔

قاتل کون؟ صرف نیم حکیم نہیں
1 وہ دوست جس نے شادی سے پہلے ہنستے ہوئے کہا: "کچھ لے لینا یار، پہلی رات ہے"۔
2. وہ پنسار جس نے 200 روپے کے لیے زہر کا کیپسول بیچ دیا اور پوچھا تک نہیں کہ کس مرض کے لیے ہے۔
3. وہ معاشرہجس نے مرد کو سکھایا کہ بستر مردانگی کا میدانِ جنگ ہے، اور کمزوری موت سے بدتر ہے۔
4. جس کا ڈرگ انسپکٹر صرف میڈیکل سٹور کا رجسٹر چیک کرتا ہے، پنسار کی الماریاں کھولنے کی زحمت نہیں کرتا۔ ڈرگ ایکٹ 1976 موجود ہے، سزا 10 سال ہے، مگر پرچہ کبھی کٹتا نہیں۔

ہر سال کتنے عمران
پنجاب کے ہسپتالوں کے ایم ایل او ریکارڈ اٹھا لیں۔ ہر مہینے 2–3 نوجوان دولہا "نامعلوم زہر خورانی" سے مرتے ہیں۔ والدین شرم سے پوسٹ مارٹم نہیں کراتے۔ "دل کا دورہ" لکھوا کر دفنا دیتے ہیں۔ اس لیے نیم حکیم بچ جاتا ہے، اگلا شکار ڈھونڈنے کے لیے۔

حل کیا ہے؟ تین گولی، تین کام
قانون کی گولی*: ڈی سی لیہ اس پنسار سٹور کو فوراً سیل کرے۔ نیم حکیم پر دفعہ 322 قتلِ خطا نہیں، دفعہ 302 قتلِ عمد کا پرچہ دے۔ کیونکہ زہر جان کر دینا غلطی نہیں، ارادہ ہے۔

شعور کی گولی نکاح کے خطبے میں مولوی صاحب یہ جملہ شامل کریں: "بیٹا، اگر جسمانی مسئلہ ہے تو یورالوجسٹ کے پاس جاؤ۔ کشتہ قبر ہے، علاج نہیں"۔ شرم تب ٹوٹے گی جب مسجد سے آواز آئے گی۔

: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن پنسار سٹورز کے لیے قانون بنائے۔ کوئی بھی "کشتہ" بغیر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ کے نہ بکے۔ خلاف ورزی پر 5 سال قید، ضمانت نہیں۔

*
عمران کی ماں نے ایک دن میں دو جوڑے کپڑے نکالے — ایک سہرے والا، ایک کفن والا۔ اس کے گھر کی دیواریں اب بھی مہندی کی خوشبو اور بین کی چیخ کے درمیان پھنس کر رہ گئی ہیں۔

جب تک ہم "مردانگی" کا معیار بستر سے ناپیں گے، اور "طاقت" پنسار کی پڑیا میں ڈھونڈیں گے، تب تک ہر ولیمے کے بعد کوئی نہ کوئی جنازہ اٹھتا رہے گا۔

کشتے بند کرو۔ نیم حکیم بند کرو۔ یا پھر جنازے گنتے رہو۔
#AwameHaqMediq
#news #viral #pakistan #todaynews

فیصلہ

2 months ago | [YT] | 6

Awam E Haq Media

🇵🇰 پاکستان کا قرضہ — حقیقت کیا ہے؟ (2008 سے 2026 تک)
کیا آپ جانتے ہیں کہ 2008 میں پاکستان پر کتنا قرضہ تھا… اور آج کہاں پہنچ چکا ہے؟ 👇
📌 2008 — Asif Ali Zardari کا دور
➡️ کل قرضہ: 6 ہزار ارب روپے
📌 2013 — دور ختم ہونے تک
➡️ قرضہ بڑھ کر: 15 ہزار ارب روپے
❗ اضافہ: 9 ہزار ارب
📌 2013–2018 — Nawaz Sharif
➡️ قرضہ: 15 ہزار ارب → 30 ہزار ارب
❗ اضافہ: 15 ہزار ارب
📌 2018–2022 — Imran Khan
➡️ قرضہ: 30 ہزار ارب → 45 ہزار ارب
❗ اضافہ: 15 ہزار ارب
📌 2022–2026 — Shehbaz Sharif
➡️ قرضہ: 45 ہزار ارب → 70 ہزار ارب (تقریباً)
❗ اضافہ: 25 ہزار ارب+
📊 آج پاکستان کا کل قرضہ:
👉 تقریباً 70 ہزار ارب روپے
⚠️ سوچنے کی بات: کیا کسی نے عوام کے لیے آسانی پیدا کی؟
یا صرف قرض بڑھتا گیا اور بوجھ عوام پر ڈالا گیا؟
💬 سچ کڑوا ہوتا ہے مگر حقیقت یہی ہے: "ہر حکومت نے قرض لیا… مگر نقصان ہمیشہ عوام نے اٹھایا!"
📢 اگر آپ سچ جانتے ہیں تو یہ پوسٹ ضرور شیئر کریں! #Pakistan #Qarza #EconomicCrisis #Awam #Truth

3 months ago | [YT] | 4

Awam E Haq Media

صرف 9 دن باقی ہیں جنگ بندی کے ختم ہونے میں! ⏳
اس کے بعد یا تو امن قائم ہوگا… یا پھر ایک بدترین جنگ شروع ہو سکتی ہے 😳🔥
اب تک Israel اور United States کے درمیان کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہو سکے۔ آخر اس کی اصل وجہ کیا ہے؟
امریکہ کی اصل ڈیمانڈ کیا ہے؟
ان تمام اہم سوالات کے جوابات کے لیے دیکھیں ہماری مکمل اور تفصیلی ویڈیو 👇
📺 آج شام 6 بجے
📍 Awam E Haq Media
دیکھنا مت بھولیے گا! 🔥

3 months ago | [YT] | 4

Awam E Haq Media

اب گھر بیٹھے گمشدہ کاغذات کی رپورٹ درج کروائیں – پنجاب حکومت کی جدید ڈیجیٹل سہولت

پنجاب حکومت نے عوامی سہولت کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے! اب آپ اپنے قیمتی دستاویزات جیسے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس یا دیگر اہم کاغذات کی گمشدگی کی رپورٹ پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے درج کرا سکتے ہیں۔ 📱✨
پہلے کا نظام:
پہلے عوام کو گمشدہ کاغذات کی رپورٹ درج کروانے کے لیے براہِ راست تھانے جانا پڑتا تھا۔
لمبی قطاریں اور انتظار
وقت اور توانائی کا ضیاع
دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ کی تصدیق
اب کا نظام:
اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آن لائن رپورٹنگ ممکن ہے:
موبائل یا کمپیوٹر سے آسانی سے رپورٹ درج کریں
گھر بیٹھے کاغذات کی گمشدگی کی تصدیق
فوری اور ڈیجیٹل رسید حاصل کریں
عوام کو فائدہ:
وقت اور محنت کی بچت
تھانے جانے کی ضرورت ختم
رپورٹ کا محفوظ اور قابلِ تصدیق ریکارڈ
جدید اور شفاف نظام، جس سے غلطیوں کے امکانات کم
یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کی زندگیوں کو آسان بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
#PunjabPolice #AwameHaqMedia#DigitalPunjab #MaryamNawaz #PublicService #Pakistan #PunjabGovernment #TechForGood

3 months ago | [YT] | 5

Awam E Haq Media

میں حیران ہوں کہ کب سے لبنان پر حملے ہورہے ہیں کیا ایران ہی واحد مسلم ملک ہے جو مزاحمت کرہی ہے کدھر ہے وہ OIC کدھر ہے وہ 57 ممالک یہ سب کیا ایک اسر!ئیل سے ڈرتے ہیں کل سے شور مچا ہوا ہے کہ پاکستان نے جنگ روک لی اور آج پھر لبنان پر 1 منٹ میں 150 بمب گرائے گئے#AwameHaqMedia

3 months ago | [YT] | 8

Awam E Haq Media

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ خطے میں جنگ کی صورتحال ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قمتیں آسمان کو چھورہی ہیں، وزیراعظم اس متعلق بہت فکر مند ہیں، اور وزیراعظم نے آج خود میٹنگ کی ہےجس میں صورتحال کاجائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ کتنا اضافہ کرنا ہے، متوازن کرکے ہم نے کوئی راستہ نکالنا تھا، ہم نے دوسرے ملکوں کےوزرائے خارجہ سے رابطے کیے، پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ساتھیوں کو ساتھ ملا کر کشیدگی کم کرائی جائے، اس کشیدگی کو کم کرنے میں کتنی دیر لگے گی دیکھنا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی دوسرے ممالک سے اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پانچ روز گزر چکے ہیں روز جائزہ لیتے ہیں، قیمتوں میں ہر روز خطیر اضافہ ہورہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آج رات سے ہوگا۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھاکہ کوئی شک نہیں کہ ہم غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، پڑوس میں شروع ہونے والی صورتحال نےپورےخطےکو لپیٹ میں لے لیا ہے، ہم نے صورتحال کے مطابق اپنے ذخائر کو بڑھا لیا تھا اور ہماری کوشش ہےکہ بطور ریاست اس کام کو حکمت کے تحت آگےلےکرچلیں۔
#AwamEHaqMedia

4 months ago | [YT] | 12

Awam E Haq Media

اہلیان رحیم یار خان کے لئے خوشخبری۔۔۔

12فروری گرین الیکٹرک بس سروس کا آغاز

گرین الیکٹرک بسیں پہلے مرحلے میں 4 روٹس پر چلیں گئ

روٹ نمبر 1
جنرل بس سٹینڈ تا لالہ چوک
جنرل بس سٹینڈ، تھلی چوک، بستی تھلواڑی، الفلاح جنرل ہسپتال، مسلم چوک،بستی پٹواری، تاج گڑھ، بستی اسلام اباد، اقبال اباد، پولیس اسٹیشن اقبال اباد، بھٹہ کوٹ، انوار اباد، چوک چانڈیہ، محمد پر ایم فائیو، ایم فائیو ملتان انٹرچینج، نوناری پل، لالا چوک

روٹ نمبر2
جنرل بس اسٹینڈ تا صادق آباد
جنرل بس سٹینڈ، تھلی چوک، غلہ منڈی، چک 72 بائ پاس، سبزی منڈی، بستی مالک، سی ایم ایچ، چوک بہادرپور، بائی پاس چوک بہادر پور، چک 4، رانجھے خان سٹاپ، چک 5، محمود آباد، پرانا ٹال پلازہ، ماڈل سٹی ہاؤسنگ سکیم، چیمہ ٹاؤن، ڈائیو بس ٹرمینل، لاری اڈا، ماڈل ٹاؤن چوک، گورنمنٹ گرلز سکول صادق آباد

روٹ نمبر 3
جنرل بس سٹینڈ ٹو کوٹ سمابہ
جنرل بس اسٹینڈ، نادرا افس، غریب شاہ پل، مئومبارک سٹاپ، خانپور اڈا، عزیز آباد پل، پنجاب کالج، گلشن اقبال ون، گلشن اقبال ۔ٹو، رائل موٹرز اسٹاپ، سلطان پور پل، بستی عبدللہ خان، الحافظ کاٹن فیکٹری، چک 78, چک 79, ترنڈہ سوائے خان، پیپسی چوک، ریلوے پھاٹک، چک 75، برکت والی پلی، محمد نگر، واہی جمن شاہ، مدنی بستی، کوٹسمابہ

روٹ نمبر 4
جنرل بس اسٹینڈ تا ابو ظہبی پیلس
جنرل بس اسٹینڈ، نادرا آفس، غریب شاہ پل، مئو مبارک سٹاپ، خانپور اڈا، ڈی سی افس، کچہری چوک، جیل چوک، خواجہ فرید کالج، فوجی موڑ، دڑی سانگھی پل، سر بھاری اسٹاپ، کپس کالج، خواجہ فرید یونیورسٹی، آر وائے کے میڈیکل کالج، سنی پل، 51 موڑ، شیخ خلیفہ، بستی نون شہید، ابو ظہبی پیلس۔۔۔
Awam E Haq Media

5 months ago | [YT] | 8

Awam E Haq Media

یااللہ رحم : ایک اور بری خبر ۔۔۔ سرائے عالمگیر کی خاتون کے اپنے بچوں کی موجودگی میں عاشق کے ساتھ گلچھڑے۔۔۔۔ پکڑے جانے پر قیامت برپا کردی ۔۔۔۔۔۔ اس خاتون کی ملاقات کچھ ماہ قبل منڈی بہاؤالدین میں ایک نوجوان کے ساتھ شادی کی تقریب میں ہوئی ، بعد میں دونوں نے فون پر بات چیت شروع کردی جو جلد اتنی بڑھی کہ نیا نویلا عاشق ہر ہفتے خاتون کے گھر ملاقات کے لیے آنے لگا ، اس خاتون کی شادی 14 سال قبل ہوئی،گیارہ سال کی ایک بیٹی اور آٹھ سال کا ایک بیٹا ہیں ۔۔۔ شوہر صبح کام پر جاتا اور سارا دن اہل خانہ کے لیے رزق کماتا اور رات 10 بجے گھر واپس آتا ۔۔۔۔ چند روز قبل جب شوہر روٹین سےکچھ دیر قبل گھر واپس آیا تو کمرے سے کچھ مشکوک آوازیں آرہی تھیں جبکہ دروازہ اندر سے بند تھا ، خاتون کا عاشق کمرے کے اندر تھا پکڑے جانے کے خوف سے خاتون نے عاشق کو بیڈ کے نیچے چھپا دیا اور دروازہ کھولا ، شوہر نے پوچھا آوازیں کس کی تھیں تو بیوی بولی ،بچوں کے ساتھ باتیں کررہی تھی لیکن شوہر کو تسلی نہ ہوئی اس نے کمرے اور باتھ روم میں دیکھا پھر بیڈ کے نیچے جھانکا تو عاشق نامراد وہاں موجود تھا ۔ اسے گریبان سے پکڑ کر باہر نکالا تو اس نے دھکم پیل شروع کردی ۔اس لڑائی کےدوران عاشق معشوقہ ایک ہو گئے بیوی نےاپنے ہی شوہر کے پیروں پر کوئی چیز ماری جس سے وہ زخمی ہو گیا پھر دونوں نے ملکر خاتون کے شوہر کو گلے میں کسی کپڑے سے پھند۔ہ دے کر ما۔ر ڈالا ، بچے خوفزدہ ہو کر سب کچھ دیکھتے رہے ، واردات کے بعد عاشق نے مقت۔ول کے کپڑے اتارے کیونکہ ان پر خو۔ن کے دھبے لگ چکے تھے اور ان کپڑوں سمیت فرار ہو گیا جبکہ خاتون نے اس دوران دھکم پیل کے دوران بکھرا سامان سیٹ کیا پھر چائے بنا کر پی اور سو گئی صبح لگ بھگ 7 بجے اس نے پولیس کو اطلاع دی کہ میرے شوہر نے حالات سے تنگ آکر پھند۔ہ لگا لیا ہے ، پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کا معائنہ کیا تو معاملہ مشکوک گزرا ، اس شخص کے پیروں سمیت جسم پر مار پیٹ کے چھوٹے موٹے زخم بھی تھے جبکہ گلے پر پھندے کا نشان تھا ۔ پھند۔ہ لینے والے کے جسم پر زخم کیسے آئے ، بیوی سے پوچھا گیا کیا پہلے آپ کی لڑائی ہوئی ؟ اس نے بتایا میری بالکل لڑائی نہیں ہوئی وہ اپنے مالی حالات سے پریشان تھے، اسکے بعد پولیس نے پہلے تو لیڈیز پولیس افسران کو بلایا تاکہ خاتون سے پوچھ گچھ کریں اور دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی سے موبائل ڈیٹا چیک کیا گیا تو ایک شخص کی خاتون کے ساتھ بار بات کالز نمایاں تھیں ۔۔۔خاتون زیادہ دیر اپنے اولین موقف پر قائم نہ رہ سکی اور اس نے اپنے عاشق کے ساتھ ملکر شوہر کو موت کے گھاٹ اتارنے کا اعتراف کر لیا ۔ مزید تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ خاتون کچھ عرصہ قبل اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ گئی تھی مگر رشتہ داروں اور پنچایت کے ذریعے خاتون کو دوبارہ اسکے گھر میں بسا دیا گیا ۔ اب اس ہوس کی ماری کے پاس ایک ہی آپشن تھا کہ عاشق کو گھر بلا کر ملاقات کر لیا کرے ۔۔۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خاتون اور اسکا عاشق دونوں پولیس کی تحویل میں رہے اور اب انہیں چالان کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔۔۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک اسلامی معاشرے میں اس طرح کے واقعات آئے روز رونما کیوں ہو رہے ہیں؟ مونائل اور سوشل میڈیا کو قصور واربنانا تو شاید حماقت ہو گی ۔ اصل وجہ شاید خاندانی نظام کو جدیدیت اور ماڈرن ازم کے نام پر تباہ کرنا ہے ، جن گھروں کے نگران نہ ہوں وہ بھلا محفوظ کیسے رہ سکتے ہیں ۔ اکیلا پن تو عورتوں اور مردوں کا سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے ۔۔۔ کیا ہی اچھا ہو کہ معاشرے کی مکمل تباہی اور اسے جنگل بنانے سے روکنے کے لیے ہم سب ملکر خاندانی نظام کو دوبارہ مضبوط کریں ۔ دادا ،دادی ، تایا چچا اور گھرکی دیگر خواتین کی موجودگی کسی عورت یا مرد کو بے مہار ہونے میں سب سے مضبوط رکاوٹ ثابت ہو سکتی ہے ۔۔۔۔ اس حوالے سے کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں
Full video available hare my chennal

6 months ago | [YT] | 10