Hello and Welcome to Nauman Maqsood Ahmed's YouTube hub –
your go-to destination for riveting investigative reporting backed by two decades of journalistic prowess.
As a seasoned vlogger, host, anchor, producer, and journalist, I bring you exclusive reports, the freshest updates, and compelling happenings. Join me on thrilling travel adventures, delve into pressing social and crime issues, and explore the most highlighted stories of our time.
Subscribe now for a front-row seat to in-depth coverage, and don't forget to like, comment, and share – your engagement fuels the journey into the heart of the story!
#Journalism #InvestigativeReporting #StayInformed #BeyondTheVideos #stayconnected #naumanmaqsood
Nauman Maqsood Ahmed
اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں ایک گرین بیلٹ پر اتنے بڑے پیمانے پر قبضہ ہو چکا تھا کہ ایک ہوٹل کے ساتھ ساتھ یہاں کوئی پوچھنے نہیں آیا تو ایک کھوکھا بھی تعمیر کر دیا گیا۔۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہاں ساتھ ہی رہائش بھی قائم کر دی گئی ۔۔
چھپڑ ہوٹل پر آکر بیٹھنے کی اتنی بڑی جگہ بنا دی گئی کہ بڑی بڑی گاڑیاں اور ٹرکوں نے بھی یہاں آکر کھڑا ہونا شروع کر دیا تھا۔۔
حیرت کی بات ہے کہ آس پاس کی عمارتوں سے یہاں پانی اور بجلی کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی تھیں۔۔
سی ڈی اے کے محکمہ انفورسمنٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی تعمیرات گرا دیں۔۔
محکمہ انسدادتجاوزات کے مطابق یہ تعمیرات دوبارہ کی گئیں تو زمہ داروں کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔۔
سی ڈی اے کی جانب سے جاری ان اقدامات پر آپ کی کیا رائے ہے؟؟؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں اور پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کیجیے تاکہ اسلام آباد یا ملک میں کہی پر بھی اس طرح کی کوئِ صورتحال نظر آ رہی ہے تو شیئر کیا جا سکے اور متعلقہ محکموں کو الرٹ کیا جا سکے۔۔
چینل کو سبسکرائب کر کے پیج ہو فالو کرنا نا بھولیے گا۔۔ پوسٹ کو لائک بھی کیجیے گا۔۔
شکریہ
Capital Development Authority - CDA, Islamabad @cda.isb.pk #insightwithnaumanmaqsood #cda #islmabad #PakistanZindabad #pakistani #pakistan #Encroachment
4 days ago | [YT] | 52
View 6 replies
Nauman Maqsood Ahmed
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھابھڑا بازار میں خفیہ کارروائی!
پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے بڑی عید سے پہلے شہریوں کو بڑی بیماری سے بچا لیا! بھابڑہ بازار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 من سے زائد ناقص، بدبودار اور غیر معیاری بیف برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔ گوشت پر نہ تو سلاٹر ہاؤس کی مہر تھی اور نہ ہی کوئی ریکارڈ۔ ویٹرنری ڈاکٹر نے اسے انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دے دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اگر آپ کو بھی کہیں ایسا ملاوٹ مافیا نظر آئے تو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری رپورٹ کریں!
#Rawalpindi #PunjabFoodAuthority #foodsafety #bhabrabazaar #BreakingNews #pakistannewstoday #milawatmafia #healthypakistan #eiduladha
4 days ago | [YT] | 33
View 1 reply
Nauman Maqsood Ahmed
اسلام آباد میں غیر قانونی آبادیوں کے خلاف آپریشن تیز !
اسلام آباد میں غیر قانونی آبادیوں کے خلاف سی ڈی اے کی جانب سے آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔۔ محکمہ انفورسمنٹ کے مطابق شہر کی گرین بیلٹس اور گرین ایریاز میں غیر بستیاں بنا کر یہاں آباد ہونے والوں تحریری اور زبانی نوٹسز کے زریعے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ یہ آبادیاں خالی کر دیں جائیں تاکہ یہاں بنائے گئے غیر قانونی گھر گرا کر ان جگہوں کو واہگزار کرایا جا سکے۔۔
اس سلسلے میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سی ڈی اے کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں کہ جلد سے جلد مقررہ وقت کے دوران یہ غیر قانونی آبادیاں خالی کر دیں تاکہ بھاری مشینری کے ساتھ ان گھروں کو گرا کر ان گرین بیلٹس اور گرین ایریاز کو اسی حالت میں بحال کیا جا سکے، جس حالت میں یہ قبضوں سے پہلے تھے۔
حکومت کی جانب سے اس اقدام کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں۔۔ کمنٹ میں ضرور رائے دیجیے اور پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کیجیے تاکہ جن دوستوں یہ معلومات نہیں پہنچی انہیں بروقت یہ معلومات مل سکے۔۔
شکریہ
Capital Development Authority - CDA, Islamabad
@followers
#islamabad#insightswithnaumanmaqsood #CDA #Pakistan
5 days ago | [YT] | 46
View 2 replies
Nauman Maqsood Ahmed
اسلام آباد کے ایف سکس مرکز میں پھولوں کی دکانیں سرکار کی نادہندہ۔۔
لاکھوں روپے کے کرایوں کی مد میں واجبات کی ادائیگیوں کے لیے ۔۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم اے کلثوم بی بی کی سربراہی میں ڈی ایم اے اور محکمہ انفورسمنٹ کی ٹیم نے فلورل ویلیج ایف سکس کا دورہ کیا۔۔ اس دوران انکشاف سامنے آیا کہ ایک دکان ایسی بھی تھی جس نے 7 لاکھ 44 ہزار روہے ادا نہیں کیا تھا۔۔
اسی طرح سے تمام دکانوں کی جانب سے ہی کئی کئی ماہ سے کرائے ادا نہیں کیے گئے تھے جس سے قومی خزانے کو ان دکانوں کے کرائے کی مد میں 30 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا تھا۔۔
حیرت کی بات ہےکہ ان دکانوں کی لیز میں جو کرائے مقرر کیے گئے تھے وہ نا ہونے کے برابر تھے۔ اس کے باوجود ادائیگیاں نہیں ہو رہی تھیں۔۔
خیر ان دکانوں کو بنک کے اوقات کے دوران فوری کرایوں کی ادائیگی کی مہلت دی گئی، جس میں انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقررہ وقت میں ادائیگیاں ہو گئیں تو دکانوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔ بصورت دیگر جو دکان کرایہ ادا نا کر سکی اس کی لیز منسوخ کر کے دکان سیل کر دی جائے گی۔۔
اس اقدام سےمتعلق آپ کی کیا رائے ہے٫٫٫ کمنٹ میں ضرور بتائیے گا۔۔ شکریہ
Capital Development Authority - CDA, Islamabad #reelsvideo #CDA #public #bussiness #floralshop #floralvillage #f6markaz #supermarket
6 days ago | [YT] | 84
View 7 replies
Nauman Maqsood Ahmed
چینی باشندے کی عجیب حرکت !
محکمہ وائلڈ لائف نے پکڑ لیا !
1 week ago | [YT] | 21
View 0 replies
Nauman Maqsood Ahmed
غیر قانونی کار جمعہ بازار ۔۔ نشاندہی پر ایکشن !
غیر قانونی گاڑیوں کے بازار کی نشاندہی پر راولپنڈی کی سٹی ٹریفک پولیس نے آپریشن شروع کر دیا۔۔ مگر افسوس کا مقام یہ ہے کہ متعدد گاڑیاں بیچنے والے ہمارے قابل احترام دوست اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو گاڑی میں بٹھا کر گاڑیاں بیچ رہے تھے۔
اس معاملے پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کہ اس بازار کو لگانے والوں کے خلاف اب کارروائیاں تیز ہو جائینگیں آپ مانیں نا مانیں۔۔ اس لیے پکڑے جانے پر گاڑیوں کا بھاری جرمانے بھی ہوتے ہیں اور بار بار چالان ہونے پر گاڑی بند ہو جاتی ہے اور مقدمہ بھی درج ہوسکتا ہے۔۔
سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں اب غیر قانونی کار بازار نہیں چلے گا!
گاڑیاں ضبط کر لیں جائینگیں اور بھاری جرمانے عائد کیے جائینگے۔
سڑکیں واگزار کرانے کے لیے قانون حرکت میں آ گیا۔
اب یہ بات کس حد تک درست ہے یہ آنے والا جمعہ ہی بتائے گا۔۔ تب تک کے لیے ویڈیوز دیکھیں اور حالات کا جائزہ لیجیے۔۔
#Rawalpindi #TrafficPolice #JumaBazar #Crackdown #BreakingNews
1 week ago | [YT] | 37
View 2 replies
Nauman Maqsood Ahmed
قیمتی وقت کا ضیاع اور ہماری غیر زمہ داریاں۔۔
تھوڑا سا شعور ہو تو احساس زمہ داری مشکل نہیں۔۔ اکثر ہمارا گلہ ہوتا ہے کہ بڑی گاڑیوں کی غلط پارکنگ سے چھوٹی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔۔ مگر زیر نظر اس تصویر میں یہ بات واضح ہے کہ غلطی کس کی ہے۔۔ اب یہ بس اس کی غلطی کی وجہ مڑ نہیں پارہی۔۔اب اس بس کو کتنا وقتگا ہوگا مڑنے میں اس کا اندازہ آپ بخوبی لگا سکتے ہیں۔۔
یہ رہڈ زون ہے اور یہ پنک بس خواتین اور بچیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔۔ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خواتین اور بچیوں جو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اہم زرہعہ ہے۔
مگر اس چھوٹی سی گاڑی کی چھوٹی سے غلطی سے کتنا بڑا نقصان اس قیمتی وقت کو ہوگا جو اس بس کے دیر سے پہنچنے پر ہوگا۔۔
سوچیے ضرور اور زیادہ سے زیادہ کیجیے زیادہ سے زیادہ ۔۔
تاکہ ہمیں اس قیمتی وقت کی اہمیت کا اندازہ ہو۔۔
#insightswithnaumanmaqsood #islamabad #pinkbuses Islamabad Police
1 week ago | [YT] | 15
View 0 replies
Nauman Maqsood Ahmed
گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کا معاملہ !
سچ اور جھوٹ آپ کے سامنے ۔۔ فیصلہ آپ کا ہے!
جب سے گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کی کوریج کے بعد ایک پوسٹ شیئر کی اور آپ نے اسے اتنا وائرل کیا ہے مجھے مسلسل انباکس اور کالز کے زریعے اسے ہٹانے کے لیے دباو ڈالا جا رہا ہے۔
مگر جب تک آپ تمام دوستوں کا ساتھ ہے اس طرح کے ایشوز پر ایسے عناصر کو بے نقاب کرتا رہونگا جو اس حد تک بے حس ہو گئے ہیں کہ کسی کی بھی زندگی اجیرن کرنے کے لیے یہ اپنا پورا زور لگاتے ہیں۔ان کی کوشش ہوتی ہے کہ حراساں کر کے، بدتمیزی کر کے ہاتھا پائی کر کے پہلے سامنے والے کو کسی طریقے سے دبا لو۔اگر بات نا بنی تو معافی تلافی کر کے کام چلا لینگے۔
لیکن انہیں اندازہ نہیں کہ کسی کی خاموشی اگر طوفان لا سکتی ہے تو اس کی خاموشی کو اس کی کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔۔
چلیے آتے ہیں اب اصل موضوع پر۔۔ یہ رہی ساری صورتحال جو آپ کو ویڈیو میں بھی دکھاونگا، اور اس شخص کی بھی اس ویڈیو میں آپ ہی نے نشاندہی کرنی ہے جو عین چوک پر 7 سے 8 گاڑیاں کھڑی کر کے فٹ پاتھ پر بھی قبضہ کر کے اس پر کرسیاں رکھ کر ایسے بیٹھا تھا جیسے اس قبضے کے پیچھے اس کی ایک باقاعدہ جدوجہد ہے اور جب ریکارڈنگ کے دوران اس کی طرف کیمرا آیا تو منہ چھپا کر کبھی دائیں تو کبھی بائیں ہو رہا تھا۔
اب ان تصاویر میں ہی آپ کو واجح ہو جائے گا کہ اس طرح کے عناصر کتنے بے حس ہو جاتے ہیں کہ انہیں احساس تک نہیں ہوتا کہ ان کے اس فعل سے یہاں سے گزرنے والوں کو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔
مگر انہیں تو صرف اس بات کا احساس ہے کہ اس طرح قبضہ کر کے ہی ان کا نظام چلے گا۔اب انہیں کون سمجھائے کہ کسی کو تکلیف دے کر آپ جس کمائی کو اپنا حق سمجھتے ہیں وہ جائز نہیں ہے۔
کاش یہ سمجھ جائیں کہ کسی کا حق چھیننا، حق کے لیے بولنے والوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرنا، قبضہ کی ہوئی جگہوں پر سے گزرنے والوں کو حراساں کرنا اچھی بات نہیں۔کیونکہ اس کی نا ہی ہمارا مذہب اجازت دیتا ہے، نا ہماری ثقافت اور نا ہی روایات۔
اور جو کچھ ہم نے کسی سے چھین کر حاصل کیا ہے وہ صدا نہیں رہے گا۔۔ کیونکہ ہمیں اس دنیا سے خالی ہاتھ ہی جانا ہے۔۔ اس لیے قدر کجیے اس ملک کی جو بری مشکل اور تکلیفوں سے ہمیں ملا ہے۔ سب سے بڑی بات ہے کہ ہم اپنی آزاد ریاست میں رہتے ہیں، جہاں ہمیں ہر چیز کی آزادی ہے سوائے کسی کو تکلیف دے کر اپنے لیے آسانی پیدا کرنے کے۔۔
اس پوسٹ کو شیئر کیجیے، کمنٹ کیجیے اور اس پلیٹ فارم کو فالو بھی کیجیے۔۔
شکریہ
#insightswithnaumanmaqsood #punjab #rawalpindi #punjab
1 week ago | [YT] | 34
View 3 replies
Nauman Maqsood Ahmed
سہولت ای زحمت؟ کون پوچھے گا؟؟
میٹروبس سٹیشن پر بھی شورومز اور ریڑھیوں کے قبضے۔۔
کسی بھی ریاست میں بنیادی سہولتیں، جیسے صاف پانی، اچھا ماحول، ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت اکثر پوسٹیں شیئر ہوتی ہیں جس میں میرے بہت سارے فیملی فالوورز میری اصلاح کرتے رہتے ہیں کہ عوام جن سہولیات کے لیے ٹیکس دیتے ہیں کم از کم انہیں تو سامنے لانے کی کوشش کریں۔۔
اب یہ راولپنڈی میں رحمان آباد میٹرو سٹیشن کا پل ہے جو پنجاب حکومت نے میٹروبس پر سفر کرنے والوں کے لیے بنایا تھا۔۔
لیکن کتنی محنت اور لگن سے پنجاب حکومت نے اس سٹیشن کو خوبصورت بنایا تھا۔۔ آج کل اس خوبصورتی کو قبضوں اور تجاوزات کے زریعے خوب رگڑا جا رہا ہے۔۔
یہاں گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کی ریکارڈنگ کے لیےگیا تو یہاں کا منظر دیکھ کر پریشانی تو ہوئی مگر افسوس بھی ہوا کہ ہم اپنی سہولیات کے خود ہی دشمن بنے ہوئے ہیں۔
میٹروبس پر سفر کرنے والی خواتین، فیمیلیز اور دیگر مسافروں کے گزرنے کے لیے بالکل جگہ نہیں بچی، اتنا وقت سفر کرنے میں نہیں لگتا جتنا اس سٹیشن پر اتر کر یہاں سے گزرنے والوں کو اس مشکل میں لگ جاتا ہے۔
دائیں بائیں سٹالز، ریڑھیوں اور دکانوں کے آگے رکھے ان کے سامان نے تو پہلے ہی جینا دوبھر کیا ہوا تھا، رہی سہی کسر ان شورومز اور گاڑیاں بیچنے والوں نے پوری کر دی، اور یہ قبضہ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ میٹروبس سے سٹیشن کی جانب آنے والے سیڑھیوں کے آگے بھی ابضہ نظر آتا ہے۔
متعلقہ اداروں سے درخواست ہے کہ اس معاملے پر نوٹس لیں اور ان تجاوزات اور قبضوں کو فوری ہٹواہیں تاکہ مسافروں، فیمیلیز اور خواتین کے لیے آسانی ہو سکے۔۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کیجیے تاکہ متعلقہ حکام تک آپ کا یہ پیغام جلد سے جلد پہنچے اور ہم سب کے لیے آسانی ہو۔۔
شکریہ
Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab #insightswithnaumanmaqsood #lifelessons #rawalpindi #punjab #pakistan
1 week ago | [YT] | 58
View 6 replies
Nauman Maqsood Ahmed
سی ڈی اے اور ڈی ایم اے کی کارگردگی !
دیگر اداروں کے لیے اہم پیغام
ان دنوں آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیزی سے سی ڈی اے اور ڈی ایم اے کی جانب سے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جس میں قبضے، تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور دیگر خلاف ورزیوں پر اس ادارے کے محکمے متحرک ہیں۔۔
اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اسلام آباد کی تاجر برادری بھی ان سی ڈی اے، ڈی ایم اے اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہر جائز اور قانونی نقطے پر ساتھ کھڑی ہے۔۔
ایسا ان چند ماہ میں ہی دیکھنے میں آیا ہےکہ اس ادارے کے محکمے خاص طور پر اعلیٰ افسران میں سے چند ایک نے ہی اپنی زمہ داری احسن طریقےسے ایمانداری کے ساتھ نبھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
تجاوزات ہوں، غیر قانونی تعمیرات قبضے ہوں، ان سب پر توجہ خصوصی طور پر دی جار ہی ہے۔
مگر ایک چیز کی شکایت جو عام ہے وہ ان اشیاء کے معیار کی ہے جو ایک عام صارف کا بنیادی حق ہے۔۔ مانا کہ اس پر انتظامیہ کے کچھ افسران کام بھی کر رہے ہیں، مگر شکایات شاید زیادہ ہیں جس کی وجہ سے توجہ شاید کم ہی دی جا رہی ہے۔
خیر سب سے پہلے ہمیں توجہ دینی ہوگی اپنے ارد گرد اس ماحول کی جس کی وجہ سے ہم سب ہی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
جیسے کے عام طور پر ہم کسی ڈھابے، ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں تو کم ہی نظر پڑتی ہےکہ اس میں استعمال ہونے والی اشیاء اس قابل ہیں جو ہمارے لیے فوری نا سہی، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کہی جسمانی طور ہمیں متاثر تو نہیں کر سکتی؟ یا کہی ایسا تو نہیں کہ ہم جو چیز خود کھا رہے ہیں وہ اپنے خاندان کو بھی کھلا کر ان کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں؟
دوسرا سب سے بڑا مسئلہ ان چند ہوٹلوں، ڈھابوں اور ریسٹورنٹس کے ارد گرد ماحول کا ہے جو بڑا خطرہ ہے۔ آس پاس گندگی کے ڈھیر ہوں اور آپ وہاں اپنا کھانا پینا اس تعفن اور گندگی میں بیٹھ کر کر رہے ہیں تو یہ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
تیسرا بڑا مسئلہ ان برتنوں اور اشیاء خورونوش کی گندگی کا ہے جو براہ راست ہم اپنے جسم میں داخل کر رہے ہیں۔
دیکھیے کہ فرائز، برگر،سوڈا،آئس کریم والا،گنے کے رس والا کا کھانا بنانے والا کہی کسی ایسے فعل کا مرتکب تو نہیں جس سے آپ کی صحت متاثر ہو رہی؟
اسلام آباد جیسے بڑے شہر میں کئی مقامات پر کھانے پینے کی جگہوں پر کندگی کے ڈھیر اور یہاں کام کرنے والوں کے حلیے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے اتنا کمانے کے باوجود بھی یہاں صفائی کا کوئی مناسب انتظام نہیں جو بہت افسوسناک بات ہے۔
خیر میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ سی ڈی اے اور ڈی ایم اے اگر اپنا کام ساتھ ساتھ کر رہا ہے تو اس ٹیم کے ساتھ اگر انتظامیہ،فوڈ اتھارٹی ماحولیات اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیم بھی مشترکہ لائحہ عمل تیار کر لیں تو ایک ایک کر کے نہیں، ایک ساتھ ہی ان تمام مسائل پر قابو پانا آسان ہوگا۔۔
اس بوسٹ کو اتنا زیادہ شیئر کیجیے کہ پورے ملک میں ہماری یہ چھوٹی سی کوشش زیادہ نہیں تو تھوڑی تھوڑی کر کے ہی اس سسٹم کو بدلنے میں معاون ثابت ہو۔۔
شیئر ضرور کرنا
1 week ago | [YT] | 11
View 1 reply
Load more