Kashif Ali Speaks

A Cricket Enthusiast | Influencer | Explainer | Analyst : Welcome to an official YouTube Channel of Sardar Kashif Ali Khan.

Explaining the Cricket's Historical & Incredible Moments. Rewinding the Best of Cricket History.
A Cricket enthusiast and analyst passionate about sharing in-depth insights, news, and reviews. Join my community to stay informed and revel in your love for the Cricket. THANK YOU.

Important Disclaimer:
This channel uploads videos using cricket clips under fair use policy for educational, informational and entertainment purposes only. We comply with Section 107 of the Copyright Act 1976 and ensure our content meets fair use guidelines.
Key Points:
- We use cricket clips owned by respective copyright holders (e.g., ICC, BCCI, PCB, and other cricket boards and leagues).
- No copyright infringement is intended.
- If you're a copyright holder and want a clip removed, please contact me via Email at contact.kashifali@yahoo.com.


Kashif Ali Speaks

Vote for your favorite fast bowler:

2 days ago | [YT] | 3

Kashif Ali Speaks

آپ سب کے پیار کا بہت شکریہ
#KashifAliSpeaks
#CricketWithKashif

3 days ago | [YT] | 3

Kashif Ali Speaks

New Video is here friends. Please watch!! Thank you.
#KashifAliSpeaks
#CricketWithKashif

1 week ago | [YT] | 1

Kashif Ali Speaks

#OnThisDay in 2009
دوسرے ورلڈ ٹی ٹونٹی کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا تھا- یہ وہی سری لنکن ٹیم تھی جو تقریباً تین ماہ قبل پاکستان کے شہر لاہور میں قذافی سٹیڈیم میں دہشت گردوں کی کھلی فائرنگ سے بال بال بچی تھی اور آج وہ اسی پاکستانی ٹیم کے سامنے تھی- دوسری طرف پاکستانی ٹیم تھی جس نے سال بھر میں ایک ہی ٹی ٹونٹی کھیلا تھا- اس کے کھلاڑی آئی پی ایل میں شامل نہیں تھے, اور سال بھر میں صرف تین ون ڈے سیریز, ایک ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹونٹی کھیلا تھا- ٹورنامنٹ میں جہاں پاکستان پہلے بمشکل سپر ایٹ میں اور پھر سیمی فائنل میں پہنچی تھی وہیں سری لنکن ٹیم ابھی تک ناقابل شکست رہی تھی-

سری لنکا نے فائنل سے قبل آسٹریلیا, ویسٹ انڈیز (دو مرتبہ), پاکستان, نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کو شکست دی تھی- ان تمام فتوحات میں اہم ترین کردار تلیکارتنے دلشان کا تھا جو چھ اننگز میں 63 کی اوسط اور 148 کے سٹرائک ریٹ کے ساتھ 317 رنز بنا چکا تھا- سیمی فائنل میں سری لنکا کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک مناسب سکور تک پہنچانے میں دلشان کی 96 رنز کی ناقابل شکست اننگ نے اہم ترین کردار ادا کیا تھا- ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں دلشان صرف آئرلینڈ کے خلاف ناکام ہوا تھا- کمارا سنگاکارا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کو ایک بڑا سکور بنانے کے لئے دلشان کی طرف سے ایک بڑی اننگ کی ضرورت تھی-

سترہ سالہ محمد عامر جس نے اسی ٹورنامنٹ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں کسی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا تھا- اپنی رفتار سے عامر نے سب کو متاثر تو کیا تھا لیکن ابھی کامیابی اس سے دور تھی- فائنل میں بھی عامر کسی خاص کارکردگی کا مظاہرہ تو نہیں کر سکا لیکن اپنے پہلے ہی اوور میں عامر نے وہ کام کر دکھایا جس نے پاکستان کی جیت کا آسان بنا دیا- ٹورنامنٹ میں کسی بھی باؤلر کو خاطر نہ لانے والے دلشان کو عامر نے یکے بعد دیگرے چار باؤنسرز پھینکے, ہر باؤنسر کے ساتھ اس کی رفتار بڑھتی جا رہی تھی- دلشان جو پورے ٹورنامنٹ میں آزادی کے ساتھ سکور بنا رہا تھا, اس اوور میں گیند کو بلے سے کھیلنے کی اس کی ہر کوشش ناکام جا رہی تھی- پانچویں بال جو کہ گڈ لینتھ پر گری, اسے دلشان نے اپنا فیورٹ "دل سکوپ" کھیلنے کی کوشش کی اور فائن لیگ پر کیچ دے بیٹھا- ایان بشپ کمنٹری باکس سے

He has scooped it to shot fine leg and catch is taken, What a wonderful plan. Dilshan has failed on the biggest occasion of this tournament

اگلے اوور میں جیہان مبارک عبدالرزاق کی گیند پر باؤنڈری کی کوشش میں گیند کو ہوا میں کھڑی کر بیٹھا اور مڈ آف پر کیچ ہو گیا- کمارا سنگاکارا نے عامر کو ایک اور میں دو چوکے لگائے تو جے سوریا نے عبدالرزاق کو ایک چھکا اور چوکا لگا دیا لیکن عبدالرزاق نے اسی اوور میں جے سوریا کو بولڈ کر کے بدلہ لے ڈالا- عبدالرزاق جسے ٹورنامنٹ کے ابتدائی تین میچز میں نظر انداز کر دیا گیا تھا, فائنل میں ایک ڈریم سپیل کر رہا تھا- اپنے اگلے اوور میں اس نے مہیلا جے وردھنے کو بھی پویلین لوٹا دیا- عبدالرزاق تین اوورز میں تین وکٹیں حاصل کر چکا تھا اور سری لنکا کی اننگ کا مومینٹم ختم ہو چکا تھا-

عبد الرزاق کو اس میچ میں چوتھا اوور نہیں دیا گیا، اس پر بعد میں عبد الرزاق کہتے ہیں

میں نے کئی بار یونس خان سے کہا کہ یونس بھائی میرا ایک اوور باقی رہتا ہے، یونس خان کہتے کہ اسے سنمبھال کر رکھا ہوا ہے، وہ اوور ابھی تک سنبھال کر ہی رکھا ہوا ہے-

پاور پلے کے اختتام تک سری لنکا 34/4 اور دس اوورز کے اختتام تک 54/4 تک ہی پہنچ سکی تھی اور میچ واضح طور پر پاکستان کے ہاتھ میں تھا- شاہد آفریدی کے اگلے اوور میں کمارا سنگاکارا نے دو چوکے رسید کئے تو بارہویں اوور میں عمر گل کو باؤلنگ کے لئے طلب کر لیا گیا- عمر گل نے اپنے پہلے ہی اوور میں چمارا سلوا کی وکٹ حاصل کی تو اگلے اوور میں شاہد آفریدی نے اڈانا کو بولڈ کر دیا- سعید اجمل اور عمر گل کے اگلے دو اوورز میں صرف 9 رنز بن پائے, 15 اوورز کے اختتام تک سری لنکا ک سکور 79/6 تھا اور ایک بڑے سکور کی امیدیں دم توڑتی جا رہی تھیں-

کمارا سنگاکارا کی موجودگی سری لنکا کے لئے امیدوں کا باعث تھی- سنگاکارا اتنی آسانی اور بہترین ٹائمنگ سے کھیل رہا تھا کہ لگ رہا تھا کہ کسی اور ہی پچ پر, کسی اور ہی باؤلنگ اٹیک کا سامنا کر رہا ہو- پندرہویں اوور کے اختتام پر کمارا سنگاکارا نے سکورنگ میں تیزی لانے کا سوچا اور سعید اجمل کے اگلے اوور میں 9 رنز بٹور لئے گئے-

عمر گل کے اگلے اوور میں کمارا سنگاکارا کی نصف سنچری مکمل ہوئی, سری لنکا نے پندرہ رنز بنا ڈالے اور اب اننگ کا مومینٹم سری لنکا کے حق میں تھا- سعید اجمل نے اگلے اوور کی پہلی تین گیندوں پر صرف ایک رن دیا لیکن اگلی تین گیندوں پر لگنے والے دو چوکوں نے اس اوور میں رنز کی تعداد کو دس تک پہنچا دیا- عمر گل نے اگلے اوور میں ایک چوکے کے باوجود صرف 8 رنز دئیے لیکن ابتدائی تین اوورز میں صرف 13 رنز دینے والے عامر کو جب آخری اوور کے لئے لایا گیا تو اینجلو میتھیوز کھل گیا- اس اوور میں میتھیوز نے ایک چوکا اور پھر چھکا رسید کیا اور 17 رنز بنا ڈالے- سری لنکا جس کا چند اوورز پہلے تک 120 پہنچنا مشکل لگ رہا تھا 138 تک پہنچ چکی تھی- آخری پانچ اوور میں کمارا سنگاکارا اور اینجلو میتھیوز نے 59 رنز کا اضافہ کیا تھا اور باؤلرز کے لئے ایک مناسب ٹارگٹ حاصل کر لیا تھا-

139 کا ٹارگٹ کچھ زیادہ نہیں تھا اور اسی لئے پاکستانی اوپنرز نے اننگ کا آغاز سکون سے کیا- پہلے تین اوور میں صرف 12 رنز بنانے کے بعد اڈانا کے اوور میں 14 رنز بنا لئے گئے- اگلے اوور میں جو مرلی دھرن کر رہا تھا, دونوں بیٹسمینوں نے ہٹ لگانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے- کامران اکمل نے اگلے دو اوورز میں اجنتھا مینڈس اور اینجلو میتھیوز کو ایک ایک چھکا رسید کیا لیکن جے سوریا کے خلاف ایسی ہی کوشش نے کامران کو سٹمپ کروا دیا- کامران اکمل نے 28 گیندوں پر 37 رنز بنائے اور پاکستان کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا- شاہزیب حسن جو ابھی تک ہٹ لگانے میں ناکام رہا تھا, نے اگلے اوور میں مینڈس کو دو چوکے لگائے لیکن مرلی دھرن نے اسے بھی پویلین لوٹا دیا-

کریز پر شاہد آفریدی اور شعیب ملک موجود تھے لیکن دونوں ہی باؤنڈری لگانے سے گریزاں تھے اور مطلوبہ رن ریٹ بڑھتا جا رہا تھا- چودھویں اوور کے لئے مرلی دھرن آیا تو مطلوبہ ریٹ 8 ہو چکا تھا لیکن اگلی دو گیندوں پر یہ ریٹ سات سے کم ہو چکا تھا- شاہد آفریدی نے پہلے آف سٹمپ سے باہر گری گیند کو مڈوکٹ پر چھکا اور پھر باہر نکل کر ایکسٹرا کور میں چوکا رسید کیا تھا- مینڈس اور ملنگا کے اگلے چند اوورز بہت اچھے گئے- شاہد آفریدی اور شعیب ملک نہ صرف باؤنڈری لگانے میں ناکام رہے بلکہ سنگل لینا بھی مشکل ہوتا جا رہا تھا-

آخری تین اوور میں 26 رنز درکار تھے تو اڈانا کو باؤلنگ کے لئے بلایا گیا اور شاید اسے دیکھتے ہی دونوں بیٹسمینوں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ اس اوور میں کچھ کرنا ہے- اگلے دو اوورز میں ملنگا اور مرلی دھرن کے خلاف زیادہ سکور بنانا مشکل تھا- پہلی چار گیندوں پر سات رنز بنے اور ٹارگٹ چودہ گیندوں پر 19 رہ گیا- اگلی گیند کو شاہد آفریدی نے مڈوکٹ باؤنڈری سے باہر پھینکا تو میچ پاکستان کے ہاتھوں میں آ گیا- اگلی گیند جو اونچی ہونے کی وجہ سے نوبال بھی قرار دی گئی جو شاہد آفریدی نے ایک بار پھر باؤنڈری کے باہر پہنچا دیا پر اس بار یہ چوکا تھا-

آخری دو اوورز میں سات رنز درکار تھے تو شعیب ملک نے اپنا پہلا چوکا مارا اور پھر ایک سنگل لیا- اگلی گیند آفریدی کے پیڈ کو لگ کر آف سائڈ پر گئی, ملنگا ایل بی ڈبلیو کی اپیل کر رہا تھا پر شاہد آفریدی رن مکمل کر چکا تھا, امپائر لیگ بائی قرار دے رہا تھا لیکن شاہد آفریدی اس سب سے بے نیاز اپنے دونوں ہاتھ ہوا میں پھیلائے اپنے ٹریڈ مارک سٹائل میں کھڑا تھا- ڈیوڈ لائیڈ کمنٹری باکس سے

Afridi fittingly hits the winning runs, Shahid Afridi; big man big game. It's a leg bye, who cares.

پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت لیا تھا- یونس خان جو ٹورنامنٹ کے درمیان میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کو "جسٹ فن" کہ کر تنقید کا نشانہ بن چکا تھا, اس ٹورنامنٹ فتح کو قوم کے لئے ٹیم کا تحفہ قرار دے رہا تھا-

#OnThisDay in 2009

تصاویر میں کئی کہانیاں ہیں کو دلچسپی رکھنے والے دیکھ سکتے ہیں

1 week ago | [YT] | 14

Kashif Ali Speaks

#OnThisDay in 2010

16سال پہلے آج ہی کے دن (21 جون 2010) کو پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی سب سے بہترین اننگ کھیلی۔ دمبولا کے میدان میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2010 کے گروپ میچ میں لالہ نے بنگلہ دیش کے خلاف محض 60 گیندوں پر 124 رنز کی ایک زبردست اننگ کھیلی جس میں انہوں نے 17 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ جو کہ بعد میں پاکستان نے یہ میچ 139 رنز سے جیت لیا تھا۔ لالہ کے چاہنے والے لائک کریں۔

1 week ago | [YT] | 7

Kashif Ali Speaks

24 سال پہلے آج ہی کے دن (19 جون 2026) پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی بار آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ODI سیریز میں شکست دی اور پہلی ایشین کرکٹ ٹیم بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا جس نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں اس سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ کس کھلاڑی کے حصے میں آیا تھا؟
اس سیریز پر تفصیلی ویڈیو جلد اسی چینل پر اپلوڈ ہو گی۔ جس میں اس سیریز کے تمام پہلوئوں کی یاد تازہ کریں گے ۔

1 week ago | [YT] | 4

Kashif Ali Speaks

On This Day in 2002

24 سال پہلے آج ہی کے دن (19 جون 2026) پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی بار آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ODI سیریز میں شکست دی اور پہلی ایشین کرکٹ ٹیم بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا جس نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ اس سیریز پر تفصیلی ویڈیو جلد اسی چینل پر اپلوڈ ہو گی۔ جس میں اس سیریز کے تمام پہلوئوں کی یاد تازہ کریں گے ۔

1 week ago | [YT] | 6

Kashif Ali Speaks

Shahid Afridi's Career Best ODI Score??

2 weeks ago | [YT] | 3

Kashif Ali Speaks

Shoaib Akhtar's Career Best ODI Bowling Figure?

2 weeks ago | [YT] | 6

Kashif Ali Speaks

8K SUBSCRIBERS COMPLETE! 🎉🔥
Alhamdulillah, we are now a family of 8,000+! ❤️
​Jab main ne start kiya tha to socha nahi tha ke itni jaldi aap sab ka itna pyaar milega. Ye sirf mera channel nahi, aap sab ki support ka natija hai. Shukriya har us shakhs ka jis ne subscribe kiya, comment kiya aur hausla barhaya.
​Agla goal 10K hai, InshaAllah! Saath dete rahiye ga. ✨

1 month ago | [YT] | 2