شخصیت پرستی ایک لعنت ہے


Justajoo

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا قتل، جہاں سے پاکستان کی تاریخ کا بیڑہ غرق ہوا

1 month ago | [YT] | 4

Justajoo

مولانا مودودی کی داستان حیات کی دوسری قسط۔ ۔ ابھی کہانی کے تسلسل میں شائد آپ کو پیس سلو لگ رہی ہے لیکن آنیوالی اقساط میں لازما اہم واقعات آنیوالے ہیں اور ان کو سمجھنے کیلئے یہ ایپی سوڈ دیکھنا ضروری ہے۔

2 months ago (edited) | [YT] | 2

Justajoo

یہ سفر تھوڑا مشکل ہے۔ جب آپ کسی بھی تاریخی واقعہ یا شخصیت کو تقدیس کے حالے سے نکال کر، ساری عقیدت و محبت پرے رکھ کر میرٹ پر جانچنے کی کوشش کرتے ہیں تو اکثر لوگوں کو اس سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ اگر اس میں کوئی جنرل آجائے تو اسے پاکستان سے غداری کہا جاتا ہے، نواز شریف آجائے تو آپ کو انصافی کہا جاتا ہے، عمران خان آجائے تو آپ پٹواری بن جاتے ہیں۔ کسی مذہبی شخصیت پر بات کریں تو کسی دوسرے مسلک کے انتہا پسند ہو سکتے ہیں۔
مگر کئی سال تک ٹی وی چینلز میں کلرکی کرتے ہوئے بس یہی سوچا کرتا تھا کہ کیا کبھی وہ بات کہہ پائوں گا جو محسوس کرتا ہوں۔ 22اکتوبر 2022ء سے شروع ہونے والے اس سفر میں بہت مشکلات آئیں، کبھی کسی ویڈیو پر دھمکیاں، کبھی کچھ عرصے کیلئے چینل پر کام کرنا بند کر دیا، اس دوران دو سے زیادہ سال سے ٹی وی چینلز کی نوکریوں نے ضائع بھی کردئیے۔ مگرسفر ابھی جاری ہے۔ر خوشی اس بات کی ہے کچھ ایسے لوگ ساتھ جڑے ہیں جو خود بھی شخصیت کے بت توڑنا چاہتے ہیں اور یہی جستجو کا اثاثہ ہیں۔
جستجو تو ابھی شروع ہوئی ہے۔ مگر اتنا ساتھ دینے کا بہت شکریہ۔ مگر ابھی آپ سب کے ساتھ کی بہت ضرورت ہے۔
اور ہاں عید مبارک
محمد اویس غوری

3 months ago | [YT] | 34

Justajoo

سنیئر صحافی بلال عوری صاحب کو رات گئے کراچی ایئر پورٹ سے ایف آئی اے نے انتہائی شرمناک طریقے سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں ایسے ہتھکڑی ڈالی گئی ہے جیسے پاکستان میں ساری بدامنی اور معاشی بدحالی کا شکار یہی صحافی ہیں۔ ان کی گرفتاری حکومت کا انتہائی سیاہ اقدام ہے۔ اس طرح اس حکومت نے اپنے چہرے پر ایک اور کالک مل لی ہے۔ میری بھابی سے بات ہوئی تو وہ بہت پریشان اور بلال بھائی کی سلامتی کیلئے بہت سہمی ہوئیں ھیں۔ بار بار پوچھ رہی تھیں کہ بلال ٹھیک تو ہوں گے۔ وہ خیریت سے گھر تو آجائیں گے ؟ میں انہیں تسلی دینے کے علاوہ اور کیا کہہ سکتا ہوں۔ مگر سچ یہ ہے کہ حکومتی حکام فوری طور پر ایکٹو ہوں اور انہیں رہا کیا جائے۔ دوسری صورت میں بلال بھائی کی رہائی تک صحافتی برادری چین سے نہیں بیٹھے تھے۔ جب رات کو ساڑھے نو بجے بھابی کی بلال بھائی سے آخری بار بات ہوئی تو یہ اس وقت کی تصویر ہے۔

4 months ago (edited) | [YT] | 82

Justajoo

ذوالفقار علی بھٹو کی جیل میں ملاقات آئی تو وہ اس حالت میں تھے کہ ان کے کپڑے گیلے تھے اور وہ صرف ایک تولیہ لپیٹے ہوئے تھے۔ ایک منتخب وزیر اعظم کے ساتھ جیل میں کیا ہوا؟
https://youtu.be/n1o_R2zDXzA

4 months ago | [YT] | 5

Justajoo

پاکستان تحریک انصاف نے کیسے ایک پوری نسل تباہ کرنے کی سازش کی، زورین نظامانی کی بنیاد میں رکھی ٹیڑھی اینٹ کون سی ہے ؟
https://youtu.be/3f6Vmv46gaQ

4 months ago | [YT] | 9

Justajoo

عمران خان کی صحت کی خرابی اور بیرون ملک جانے کی خبروں میں کتنی صداقت اور وہ صحافی جو کپتان کے اصل دشمن ہیں اور ان کا سیاسی مردہ بیچ رہے ہیں۔
https://youtu.be/HNVJ7aef_Mc

4 months ago | [YT] | 3