”یہ بارگاہِ عشق ہے، بےخوف ہوکے آ...“


Zaroon Ali

تمام ممبران کو میری جانب سے رمضان مبارک!
اللہ پاک آپ سب کو صحت، ایمان کی مضبوطی اور اپنے قرب کی نعمت عطا فرمائے۔ آمین۔

3 months ago | [YT] | 14

Zaroon Ali

السلام علیکم!
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ اور بہت سے قارئین میرے نئے ناول کے منتظر بھی ہیں۔ آپ سب کے مسلسل اصرار اور زار، نور کے کردار کو دی جانے والی محبت کو دیکھتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ”مائے لاسٹ ورڈز“ ناول جو کہ کتابی شکل میں شائع ہوچکا ہے اسے آنلائن بھی پوسٹ کردیا جائے، تاکہ وہ سب بھی اس کہانی کا حصہ بن سکیں جن کی رسائی کتاب تک ممکن نہ تھی کیونکہ میرا قلم محبت پر لکھتا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ کائنات کے اس معجزاتی جذبے تک سب کی رسائی ممکن ہو اور سب نہ صرف اسے الفاظ کی صورت میں پڑھیں بلکہ اسے اپنی روحوں میں اُترتا محسوس بھی کریں۔ زار اور نور کی یہ داستانِ عشق صرف ایک کہانی نہیں بلکہ محبت میں آنے والی کٹھن آزمائشوں کی عکاسی بھی ہے کہ جہاں محبت کے کانٹے دار پُل کو پار کیا جاتا ہے اور محبت کی غیر یقینی تکمیل پر آنسوؤں کے ساتھ مسکرایا جاتا ہے۔
”مائے لاسٹ ورڈز“ ایک دور ہے جو مجھ پر بیتا ہے اور میرے قلم نے روشنائی کی جگہ آنسو بھر کر یہ الفاظ تحریر کیے ہیں کیونکہ درد محسوس کیے بغیر الفاظ میں تاثیر نہیں پیدا کی جا سکتی۔ یہ ناول لازوال محبت کی تصویر ہے کہ جہاں فاصلے بے معنی ہو جاتے ہیں، جہاں روح اور جسم کا ایک دوسرے سے منسلک ہونا ضروری نہیں رہتا، جہاں آسمان اور زمین کا فرق بھی نگاہوں سے اوجھل ہو جاتا ہے اور انسان ایک ایک سیڑھی پر قدم رکھتے محبت کے فلسفے کو یقینی طور پر پا لیتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی بادلوں کی گرجنے کے بعد کی خاموشی سنی ہے؟ جب وہ اپنے اندر کا سارا پانی زمین کے سپرد کر دیتے ہیں تو جدائی انہیں بے زبان کر کے ان کا وجود ان سے چھین لیتی ہے۔ کیا آپ نے کبھی کسی پیر پر دو پنچھیوں کو دیکھا ہے کہ جن میں سے ایک اُڑ جاتا ہے تو دوسرا تڑپتی نگاہوں سے اردگرد دیکھتا ہے اور پھر اپنے ساتھی کی تلاش میں آسمان کی اڑان بھر لیتا ہے کہ جدائی ہر جان دار چیز پر گزرنے والے سب سے بڑی قیامت ہے۔اور کیا آپ نے کبھی کسی قبر کے سرہانے کسی اداس شخص کو بیٹھے دیکھا ہے کہ جو اپنے محبوب کے مر جانے پر نیم پاگل ہو جاتا ہے کہ جدائی ذہنی و قلبی توازن کہاں قائم رہنے دیتی ہے؟ مگر اتنی تکالیف کے بعد بھی محبت ختم نہیں ہوتی جیسے زار اور نور کی محبت جو دونوں جہانوں کے فرق سے آزاد ہو کر کبھی قہقہے لگاتی ہے اور کبھی سسکنے لگتی ہے۔ جو کبھی جھومنے لگتی ہے اور کبھی تھک کر خاموش ہو جاتی ہے۔ کیا آپ اس خاموشی کو سن سکتے ہیں؟ نہیں؟ تو پھر میرے ساتھ محبت کے اِس سفر پر چلیں کہ جہاں میں آپ کو عشق کی انتہا تک لے جاؤں گا مگر آگے کا راستہ آپ کو اکیلے طے کرنا ہو گا کیونکہ زارون علی کے ریڈرز کو مضبوط ہونا ہی زیب دیتا ہے۔
چلیں تو پھر آپ سب کی پرخلوص دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ کرتے ہیں۔ ان شاءاللہ 7 جولائی بروز پیر سے یہ ناول میرے پیج پہ پوسٹ ہونا شروع ہوگا۔ قسط ہفتے میں دو دن پوسٹ کروں گا کیوں کہ یہ مختصر ناول ہے اس کی اقساط بھی مختصر ہوں گی۔
میں امید کرتا ہوں ہمیشہ کی طرح میری اس کاوش کو بھی پسند کر کے اپنے خلوص سے نوازیں گے۔ آپ سب کے تبصروں اور رائے کا انتظار رہے گا۔

زارون علی

Page Link:
www.facebook.com/zaroonaliofficial/

YouTube channel:

youtube.com/@Zaroon_Ali?si=3E2PEV1EMbuHtq20

Personal Fb I'd:
www.facebook.com/ZaroonAli.Zaar?mibextid=ZbWKwL

TikTok Official

www.tiktok.com/@zaarnoor?_t=8heAitovjCQ&_r=1

TikTok Personal:

www.tiktok.com/@zaroonali.isb?_t=8heAme0UGBn&_r=1

Instagram Account:

instagram.com/zaroonali.isb?igshid=MTk0NTkyODZkYg=…

Threads Account:
www.threads.net/@zaroonali.isb

Twitter X Account:
(@ZaroonAli_isb): x.com/ZaroonAli_isb?t=hapIWrpJYWYEsMU-hnWrKg&s=08

10 months ago | [YT] | 11

Zaroon Ali

اگر آپ مائے لاسٹ ورڈز بک تحفتاً حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انسٹاگرام اکاؤنٹ پہ ہونے والے گو اوے میں حصہ لیجیے۔
حصہ لینے کا طریقہ کار انسٹاگرام کی پوسٹ میں موجود ہے۔
Insta Account @zaroonali.isb

1 year ago | [YT] | 4

Zaroon Ali

عید مبارک... ✨

1 year ago | [YT] | 8

Zaroon Ali

آغازِ سفر

اے حساس شخص! کتاب کے پنے کھولنے سے پہلے اپنی آنکھوں سے دنیا کے بوجھ اُتار پھینکو، اس سفر کا آغاز کرنے سے پہلے اپنے دل سے خودغرضی نوچ ڈالو کہ عشق کی راہیں خودغرض دلوں کو قبول نہیں کرتیں۔ہاں!اس کے عنوان سے بھی پہلے اپنے آپ کو خالص کر لو کہ محبت کا بچھونا خلوص سے ہی بُنا جاتا ہے۔اپنی رگوں میں بہتے خون کو بتادو کہ اِس کتاب کے ہر حرف کو پڑھتے ہوئے تمہارا خون منجمد ہوسکتا ہے۔ اپنی آنکھوں کو آگاہ کرو کہ ان میں موجود پانی پہ تمہارا اختیار کھو سکتا ہے۔ یہ داستانِ عشق جو مختصر پنّوں پر درج ہے اِسے اپنے دل پر نقش کرنے کے لیے تیار ہو جاؤ کہ تم اسے کبھی بُھلا نہیں پاؤ گے۔اِن سفید کاغذوں پر عشق اور جدائی کی سرخ تحریر درج ہے جسے پڑھنے کے لیے تمہیں محبت کو اپنے دل میں محسوس کرنا ہو گا۔ جس کی گہرائی میں اُترنے کے لیے تمہیں سمندر کے نیچے بھڑکتے لاوے سینے میں ابلتے محسوس کرنے ہوں گے۔ جس کی بلندی جاننے کے لیے تمہیں بادلوں کے پار کا آسمان دیکھنا ہوگا۔جس کی روشنی سے روح کو نور بخشنے کے لیے تمہیں ستاروں کی چمک پر غور کرنا ہو گا کہ یہ کوئی معمولی کہانی نہیں، یہ زارون علی اور نورالعین کے عشق کی داستان ہے کہ جس کو کئی سالوں سے میرے قلم نے لکھنے کی کوشش کی مگر اِس میں رنگ بھرنے کے لیے ہمیشہ میں نے خود کو ناکافی اور بے بس پایا لیکن نور کی محبت نے میرے قلم میں روشنائی بھرتے مجھ سے اپنا آپ لکھوا ہی لیا اور وہ بے تاب ہے کہ تم اُسے مسکرا کر پڑھو، اُسے بے غرض ہو کر جانو اور اُس کے آنسوؤں پر تڑپو مگر کیا تمہیں محبت میں تڑپنا آتا ہے؟نہیں؟تو چلو اِس لازوال اُلفت کی کہانی میں داخل ہوتے ہیں۔یہ تمہیں حقیقی عشق کے معنی سمجھا دے گی، یہ تمہیں تمہارے اندرونی وجود کی پہچان کروا دے گی، یہ تمہارے دل کو شفاف کر کے اُسے محبت کا آئینہ بنا دے گی جس آئینے پر تمہاری آنکھوں کا نم پانی گرے گا تو سہی مگر محبت کا لفظ کبھی نہیں دھندلائے گا۔
عشق چاہے تو جان بخش دے اور اگر چاہے تو روح کھینچ لے۔عشق کے سامنے تم بے بس و بے اختیار ہو۔ وہ چاہے تو تمہیں آسمان کا تارہ بنا دے اور چاہے تو تمہیں مٹی کر دے۔تم کیا کر لو گے؟وہ چاہے تو سارے جہاں کی خوشیاں تمہاری جھولی میں ڈال دے اور چاہے تو غموں کو تمہارا مقدر کر دے۔تم کیسے اعتراض کرو گے؟تمہیں کیا حق ہے کہ تم عشق کی توہین کرو۔وہ عشق جو اِس کائنات کے ہر جذبے سے زیادہ خاص اور مقدس ہے۔جانتے ہو عشق کیا ہے؟نہیں؟چلو اِس داستانِ یارانہ میں چلتے ہیں کہ جو تمہیں دنیا کے حسین جذبے سے متعارف کروائے گی۔کیا تم تیار ہو عشق پر جدائی اور اذیت کا پردہ پڑتے دیکھنے کے لیے؟کیا تم تیار ہو محبت سے بنائے آشیانوں کو قسمت کی تیز ہواؤں سے بکھرتا دیکھنے کے لیے؟کیا تم حوصلہ مند ہو زارون اور نور کی کہانی کو جاننے کے لیے؟یا تم اب بھی متذبذب ہو؟چلو پھر اِس داستانِ عشق میں چلتے ہیں جو تمہارا تذبذب ختم کر کے تمہاری روح میں حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا کر دے گی!چلو اس سفر کا آغاز کرتے ہیں کہ جس کے اختتام پر تم ویسے نہیں رہو گے جیسے ابھی ہو کہ یہ تمہیں اندر سے بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہاں! اسے پڑھ کر تمہیں بادلوں کی گرج میں چھپی ان محبتوں کی سسکیاں سنائی دیں گی جو جدائی کے کرب ناک موڑ پر بکھر گئیں۔ تمہیں تاروں کے تاریک ہونے کی وجہ سمجھ آنے لگے گی جو محبت کے دردناک انجام پر اپنی روشنی کھو بیٹھتے ہیں۔ تمہیں پرندوں کا وہ شور سنائی دینے لگے گا جو وہ محبت کی قبر کے کتبے پر بیٹھ کر مچاتے ہیں۔ تمہیں بارش کی بوندوں میں غم اترتا محسوس ہونے لگے گا جو زمین کو سیراب تو کرتی ہیں مگر اپنا وجود ہار جاتی ہیں۔تمہیں مغرب میں ڈوبتے سورج کی آہیں سنائی دینے لگیں گی جو آسمان سے جاتے یونہی سسکتا ہے جیسے محبت میں ہارا شخص آہ و زاری کرتا ہو۔
ہاں تم مائے لاسٹ ورڈز کو پڑھنے کے بعد کائنات کو دل کی آنکھ سے دیکھنے لگو گے کہ زارون اور نور کی کہانی ظاہری آنکھوں سے سمجھنا ممکن ہی نہیں۔ اسے دل میں اتارنے کے لیے دل کو جگاؤ کہ تمہیں اس قصے کو پڑھنا ہے جسے لکھنے والے نے ان چیزوں کی زبان بھی سمجھی ہے جو بظاہر بے جان سی لگتی ہیں اور ایک راز کی بات بتاؤں؟یہ بے جان لگنے والی چیزیں بھی جدائیوں پر خاموش آنسو بہایا کرتی ہیں۔نہیں یقین؟چلو پھر اِس کتاب کے پنے کھولتے ہیں کہ جو تمہیں محبت کی بولی سکھا کر ان بے جان چیزوں کی باتیں سننے میں مدد دے گی کہ کائنات کی ہر شے کی زبان محبت ہی تو ہے!

الحمد اللہ! اللہ پاک کے فضل و کرم سے مائے لاسٹ ورڈز رومیل پبلیکشنز سے شائع ہوچکی ہے۔ آپ کتاب کے بارے میں مزید معلومات اور کتاب کے آرڈر کے لیے راہ ادب کے آفیشل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
+92 320 2183783

زارون علی

1 year ago | [YT] | 6

Zaroon Ali

درد زندگی...

1 year ago | [YT] | 10

Zaroon Ali

آئینہ حیات

1 year ago | [YT] | 8

Zaroon Ali

جنون...

1 year ago | [YT] | 7

Zaroon Ali

رمضان مبارک ❤️

1 year ago | [YT] | 15

Zaroon Ali

1 year ago | [YT] | 10