Green Pakistani is a youtube channel to do test preparation for government jobs in Pakistan. You will know latest jobs information here.
For more updates, subscribe to our channel and click the bell icon.
visit my website for more tips: www.greenpakistani.com/
Like our facebook page: www.facebook.com/thepakgreen/
GreenPakistani
*FGEI EST Guide
ورژن2024اور 2026کافرق
دونوں ورژنز میں کافی زیادہ فرق ہے۔۔
1. ورژن2024 میں 3 پاسٹ پیپرز شامل کیے گئے ہیں جبکہ 2026 ورژن میں 9 پاسٹ پیپر شامل ہیں
2. میتھ کا پورشن مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے
3. انگلش پورشن کو بہتر بنایا گیا ہے
4. پروف ریڈنگ کے بعد مواد میں موجود غلطیاں دور کر دی گئی ہیں
جو لوگ ایڈیشن 2024 سے تیاری کر رہے ہیں وہ بہتر ہے کہ نئے ورژن 2026 سے تیاری کریں تاکہ زیادہ اچھے نمبر حاصل کر سکیں۔
نیا ایڈیشن لینے کیلئے واٹس ایپ میسج کریں
03110582329
گرین پاکستانی اکیڈمی
6 hours ago | [YT] | 2
View 0 replies
GreenPakistani
FIA Physical Test
آج کل سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے فزیکل ٹیسٹ کو اس طرح پیش کیا جا رہا ہے جیسے یہ کوئی انتہائی مشکل امتحان ہو، حالانکہ حقیقت میں یہ صرف ایک بیسک فٹنس کرائٹیریا ہے جو ہر یونیفارم جاب کا حصہ ہوتا ہے۔ مقصد صرف یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ آپ physically fit ہیں یا نہیں۔
1.6 کلومیٹر رن 7 منٹس میں کوئی ناممکن چیز نہیں۔ اگر آپ روزانہ تھوڑی بہت پریکٹس کر رہے ہیں، اپنا stamina build کر رہے ہیں، تو آپ آرام سے 5 سے 6.5 منٹس میں یہ distance cover کر سکتے ہیں۔ اصل چیز consistency اور practice ہے، نہ کہ unnecessary خوف۔
سوشل میڈیا کی hype سے خود کو mentally disturb نہ کریں۔ وہاں اکثر چیزیں exaggerate کی جاتی ہیں جس سے candidates بلاوجہ pressure لے لیتے ہیں۔ اپنا focus اپنی preparation پر رکھیں، خاص طور پر written exam پر۔
اور ایک اہم بات:
اگر reporting time صبح 5 بجے ہے تو کوشش کریں 4 یا 4:30 تک پہنچ جائیں۔ زیادہ chances ہوتے ہیں کہ آپ کا test جلدی ہو جائے، جو گرمی کے موسم میں کافی بہتر رہتا ہے۔
پریکٹس کریں، hydrated رہیں، اور خود پر confidence رکھیں۔ یہ test discipline اور basic fitness کا ہے، کسی “toughest challenge” کا نہیں۔
نیک خواہشات
گرین پاکستانی
13 hours ago | [YT] | 6
View 4 replies
GreenPakistani
`FIA Physical Test Update`
*تمام سیٹوں کا ایک ہی فزیکل ٹیسٹ ہوگا جسکا رزلٹ باقی تمام سیٹوں پر اپلائی ہوگا۔ فزیکل ٹیسٹ کے لیے اصل شناختی کارڈ اور رول نمبر سلپ کا ہونا ضروری ہے*
1 day ago | [YT] | 3
View 0 replies
GreenPakistani
Punjab School Privatization Program PSRP Phase 4 Update
فیز 4 کی پالیسی اور اہلیت (Policy & Eligibility of Phase 4):
پالیسی:
لائسنس یافتہ افراد (Licensees) اپلائی نہیں کر سکتے۔
جن امیدواروں کو اسکول الاٹ ہونے کے بعد انہوں نے معاہدہ (Agreement) نہیں کیا تھا، وہ اپلائی نہیں کر سکتے۔
فیز 1 اور فیز 2 کے سپورٹ ممبران اپلائی نہیں کر سکتے۔
پیما (PEIMA) کے لائسنس یافتہ افراد فیز 4 میں اپلائی نہیں کر سکتے۔
پیما (PEIMA) کے سپورٹ ممبران فیز 4 میں اپلائی نہیں کر سکتے۔
وہ افراد جو سرکاری اسکولوں میں بطور STI تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں، فیز 4 کے لیے اپلائی نہیں کر سکتے۔
اگر کوئی سپورٹ ممبر فیز 1 یا فیز 2 سے باقاعدہ طور پر گروپ چھوڑ چکا ہو اور اس کی علیحدگی مکمل طور پر منظور ہو چکی ہو، تو وہ اپلائی کر سکتا ہے۔
اگر کوئی امیدوار فیز 3 میں شارٹ لسٹ ہو چکا ہو، تو وہ فیز 4 میں اپلائی نہیں کر سکے گا۔
پیف (PEF) کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے امیدوار فیز 4 میں اپلائی نہیں کر سکتے۔
سرکاری ملازمین (Government Employees) فیز 4 میں اپلائی نہیں کر سکتے۔
فیز 1 میں جن امیدواروں کو اسکول الاٹ ہوا تھا، اگر ان کے گروپ میں سے کسی نے 6 ماہ مکمل ہونے سے پہلے گروپ چھوڑ دیا تھا، تو وہ فیز 4 میں اپلائی نہیں کر سکتا۔
فیز 4 میں کسی بھی این جی او (NGO) یا اسکول چین کو اسکول الاٹ نہیں کیے جائیں گے۔
فیز 1 میں جن افراد کے اسکول میں طلبہ کی تعداد 450 سے زائد ہے، وہ چاہے سپورٹ ممبر ہوں یا لائسنس ہولڈر، دونوں فیز 4 میں اپلائی کر سکتے ہیں۔
اہلیت (Eligibility):
وہ امیدوار جن کے پاس MA / MSc کی ڈگری ہے، اپلائی کر سکتے ہیں۔
BS ڈگری رکھنے والے امیدوار بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔
اس فیز میں B.Ed لازمی نہیں ہے۔
30 سے 45 سال عمر کے امیدوار اپلائی کر سکتے ہیں۔
30 سال سے کم عمر امیدوار صرف گروپ کی صورت میں اپلائی کر سکتے ہیں۔
انفرادی (Individual) طور پر اپلائی کرنے کی صورت میں کم از کم 2 سال کا تجربہ اور ماسٹر ڈگری لازمی ہے۔
نوٹ:
ان شاء اللہ آنے والے فیز میں میرٹ کم ہونے کا امکان ہے، تقریباً 50 سے 60 کے درمیان، کیونکہ اس بار NGO کو اسکول نہیں دیے جائیں گے اور زیادہ میرٹ والے کئی امیدواروں کو پہلے ہی اسکول مل چکے ہیں۔
اس دفعہ زیادہ تر تمام اسکول پرائمری (Primary) ہونے کا امکان ہے۔
2 سال کے تجربے والے امیدواروں کو زیادہ امکان ہے کہ پرائمری اسکول دیے جائیں گے۔
10 سال سے زیادہ تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو مڈل اسکول دیے جا سکتے ہیں۔
یونین کونسل (Union Council) کے 25 مارکس بھی شامل ہوں گے۔
فیز 4 کی فیس / ادائیگی 2500 روپے ہوگی۔
جن امیدواروں کی میٹرک سے ماسٹر تک فرسٹ ڈویژن ہے، ان کے امکانات اس دفعہ بہت مضبوط ہو سکتے ہیں۔
تیار رہیں، اس دفعہ اچھا موقع ہو سکتا ہے۔
مزید نیو ایڈ انے کا انتظار کیجئے شکریہ...
گرین پاکستانی
2 days ago | [YT] | 1
View 0 replies
GreenPakistani
*Download FIA Physical Test Slip*
npftas.pk/slip
#fia #slip #physical
2 days ago | [YT] | 3
View 6 replies
GreenPakistani
“اب کیا پڑھیں؟ وقت تو ختم ہو گیا…” 😰
یہی جملہ آج کل ہزاروں ایف جی ای آئی امیدواروں کے ذہن میں چل رہا ہے۔
کیونکہ حقیقت یہی ہے 👇
تیاری کا وقت تقریباً ختم ہو چکا…
اور اب اصل مرحلہ شروع ہو گیا ہے:
“سمارٹ ریویژن”
ایف جی ای آئی کی مختلف جابز کے ٹیسٹ
چند دن بعد شروع ہونے جا رہے ہیں۔
اب نئی کتابیں کھولنے یا پورا سلیبس دوبارہ رٹنے کا وقت نہیں۔
اب وہی کامیاب ہوگا
جو آخری دنوں میں صحیح سمت میں ریویژن کرے گا 🔥
اور یاد رکھیں…
ریویژن کا سب سے پاورفل طریقہ
پاسٹ پیپرز حل کرنا ہوتا ہے۔
اسی ضرورت کو دیکھتے ہوئے
گرین پاکستانی اکیڈمی نے
تمام اہم پاسٹ پیپرز کو گوگل کوئز فارم میں تیار کیا ہے
تاکہ آپ صرف سوال حل نہ کریں
بلکہ فوراً اپنے مارکس، غلطیاں اور کمزوریاں بھی جان سکیں۔
خاص بات یہ ہے 👇
یہ پاسٹ پیپرز اُن امیدواروں کے لیے سونے پر سہاگہ ہیں
جنہوں نے ابھی تک مکمل تیاری نہیں کی
مگر اب چاہتے ہیں کہ
“کم وقت میں وہی چیز پڑھی جائے جس سے فوراً فائدہ ہو”
*دستیاب پاسٹ پیپرز* :
ای ایس ٹی — 9 پیپرز
ایل ڈی سی / یو ڈی سی — 6 پیپرز
اسسٹنٹ — 6 پیپرز
لیب اسسٹنٹ — 6 پیپرز
اور صرف پاسٹ پیپرز ہی نہیں…
ہر مضمون کے الگ کوئز بھی دیے جائیں گے
تاکہ آپ اپنی کمزور تیاری کو آخری دنوں میں مضبوط کر سکیں۔
پہلے سیمپل کے طور پر ایک پیپر حل کریں 👇
forms.gle/b5mm6qvPD5oGJ51E6
پاسٹ پیپرز اور کوئز حاصل کرنے کے لیے ابھی واٹس ایپ میسج کریں:
03110582329
گرین پاکستانی اکیڈمی
4 days ago | [YT] | 7
View 1 reply
GreenPakistani
کیا تم جانتی ہو؟
کبھی کبھی مجھے یوں لگتا ہے جیسے اس پوری کائنات کی وسعت میں میرا وجود صرف ایک ہی مقصد کے لیے بنایا گیا ہے تمہارے قریب رہنے کے لیے، تمہارے بوجھ ہلکے کرنے کے لیے، اور تمہارے دل کی تھکن کو اپنے حصے میں لینے کے لیے۔
میں چاہتا ہوں کہ تم میرے کاندھے پر سر رکھو، بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بغیر کسی سوال کے ... اور اپنے سب غم اپنی ساری الجھنیں اپنی ہر وہ خاموش چیخ جو تم نے دنیا سے چھپا رکھی ہے، آہستہ آہستہ میرے وجود میں انڈیل دو۔
مجھے تمہاری آنکھوں کی نمی سے ڈر نہیں لگتا، بلکہ وہ مجھے یوں محسوس ہوتی ہے جیسے میں کسی مقدس امانت کو تھامے ہوئے ہوں۔
تم نہیں جانتیں، لیکن میں ہر رات یہی سوچتا ہوں کہ اگر تمہاری زندگی میں کوئی دکھ ہے تو وہ میرے حصے میں کیوں نہیں آیا، اگر تمہارا دل بوجھل ہے تو وہ بوجھ میرے کندھوں پر کیوں نہیں رکھا گیا؟
میں خود سے یہ سوال بار بار کرتا ہوں کہ شاید مجھے اسی لیے بنایا گیا ہے کہ میں تمہارے ہر غم کی تسلی بن سکوں، تمہارے ہر دکھ کے سامنے ایک نرم سا سایہ بن کر کھڑا رہوں تم جب تھک جاؤ تو میری طرف دیکھو، اور تمہیں یہ یقین ہو کہ یہاں ایک ایسا دل ہے جو تمہارے ٹوٹے ہوئے لمحوں کو بھی محبت سے جوڑ سکتا ہے۔
میں تمہیں ہنسانے کا وعدہ نہیں کرتا، کیونکہ زندگی ہمیشہ مسکراہٹ نہیں دیتی، مگر میں یہ ضرور چاہتا ہوں کہ جب تم روؤ تو تم اکیلی نہ ہو۔
تمہاری ہر آہ میرے سینے میں گونجی، تمہاری ہر خاموشی میرے اندر ایک کہانی بن جائے، اور تمہارا ہر درد مجھے یہ احساس دلاتا رہے کہ میں زندہ ہوں کیونکہ میں تمہارے لیے محسوس کرتا ہوں۔
اور اگر کبھی تمہیں لگے کہ دنیا بہت بڑی ہو گئی ہے اور تم بہت چھوٹی تو بس میرے قریب آ جانا۔
میرے کاندھے پر سر رکھ کر آنکھیں بند کر لینا اور دیکھنا تمہارے اندر کا طوفان خود بخود تهم جائے گا۔
شاید میں کامل نہیں ہوں، شاید میں تمہارے سارے مسئلے حل نہ کر سکوں، مگر میں یہ چاہتا ہوں کہ تمہیں کبھی یہ محسوس نہ ہو کہ تم اکیلی ہو۔
کیونکہ اگر تم اکیلی ہوئیں تو پھر میرا ہونا ہے معنی ہو جائے گا... اور میں اپنی زندگی کو بے معنی ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔
اور اگر کبھی تمہاری آنکھوں میں آنسو ٹھہر جائیں اور لفظ ساتھ چھوڑ دیں، تو بس میرے قریب آ جانا۔
میں کچھ نہیں پوچھوں گا، کوئی سوال نہیں کروں گا... بس تمہارا سر اپنے کاندھے پر رکھ کر خاموشی سے تمہیں تھام لوں گا۔
کیونکہ کچھ رشتے الفاظ سے نہیں، سہارا بننے سے جیتے ہیں اور اگر میری ساری زندگی صرف اس ایک لمحے میں سمٹ جائے کہ تم میرے کاندھے پر سکون سے سر رکھ کر یہ محسوس کرو کہ تم اکیلی نہیں ہو تو یقین مانو، میں اسی لمحے کو اپنی پوری زندگی کی سب سے خوبصورت کامیابی مان لوں گا۔ 🖤
4 days ago | [YT] | 3
View 0 replies
GreenPakistani
4 days ago | [YT] | 5
View 0 replies
GreenPakistani
ایف جی ای آئی کی نوکریاں صرف اُن لوگوں کو ملتی ہیں
جو خواب تو بڑے دیکھتے ہیں
مگر اُن خوابوں کی قیمت بھی ادا کرتے ہیں 🔥
یاد رکھیں…
خواب اُنہی کے پورے ہوتے ہیں
جو اُن خوابوں کو پورا کرنے کے لیے
اپنی نیند، آرام اور بہانے قربان کرتے ہیں۔
جب باقی لوگ رات کو موبائل اسکرول کر رہے ہوتے ہیں
تب کامیاب امیدوار
پاسٹ پیپرز حل کر رہے ہوتے ہیں…
نوٹس پڑھ رہے ہوتے ہیں…
اور اپنی کمزوریاں ختم کر رہے ہوتے ہیں۔
ایف جی ای آئی کا میرٹ
صرف خواہشوں سے نہیں آتا
بلکہ مسلسل محنت، ڈسپلن اور قربانی مانگتا ہے۔
اگر آپ بھی واقعی
ای ایس ٹی، ٹی جی ٹی یا دوسری ایف جی ای آئی جابز حاصل کرنا چاہتے ہیں
تو پھر صرف “جاب آ گئی” کہہ کر خوش نہ ہوں…
بلکہ خود سے پوچھیں:
“کیا میں نے اس جاب کے لیے اپنی نیند قربان کی ہے؟”
کیونکہ
جس دن آپ نے آرام پر محنت کو ترجیح دے دی
اسی دن آپ کامیابی کے راستے پر چل پڑیں گے ❤️
تحریر: گرین پاکستانی
6 days ago | [YT] | 15
View 6 replies
GreenPakistani
کبھی کبھی انسان کو محبت سے زیادہ ایک محفوظ احساس چاہیے ہوتا ہے۔
ایک ایسا کندھا جہاں وہ مضبوط بننے کی اداکاری چھوڑ سکے۔
جہاں خاموشی بھی سمجھی جائے، اور آنسوؤں کو چھپانا نہ پڑے۔
ہم سب کی زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب دل صرف یہ چاہتا ہے کہ کوئی ہو جو سوال نہ کرے، نصیحت نہ دے، بس ساتھ بیٹھ جائے۔
کیونکہ ہر درد لفظوں میں بیان نہیں ہوتا، کچھ تکلیفیں صرف آنکھوں سے بہتی ہیں۔
سب کہتے ہیں وقت سب ٹھیک کر دیتا ہے، مگر کچھ راتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جہاں انسان صرف کسی اپنے کے کندھے کی کمی محسوس کرتا ہے۔
اور شاید دنیا کا سب سے خوبصورت سکون یہی ہے کہ آپ ٹوٹ رہے ہوں، پھر بھی کوئی آپ کو چھوڑ کر نہ جائے۔
**
6 days ago | [YT] | 8
View 0 replies
Load more