اس چینل پر تمام ویڈیوز نیوز کے مطابق ہوتی ہیں
Welcome to Hajjnews1
Your Guide to a Smooth Pilgrimage
Hajjnews1, managed by Zeeshan Azeem, is your go-to source for essential Hajj and Umrah updates. We provide reliable information on travel logistics, Saudi government regulations, flight schedules, and practical tips to help you prepare for your spiritual journey.
What you’ll find here:
Latest travel and visa news.
Logistical guidance and packing advice.
Real-time updates for pilgrims.
Our goal is to make your journey easier and stress-free. Subscribe for accurate, timely information to help you travel with confidence.
Hajj-news1
📣📣📣 گیارہ بارہ اور تیرہ ذی الحجہ کی رمی کا وقت زوال یعنی ظہر کا وقت داخل ہونے سے شروع ہوتا ہے لہٰذا اگر آپ کو انتظامیہ زوال سے پہلے رمی کرنے کے لئے مجبور کرے تو بالکل نہ جائیں۔ سکون سے اپنے کیمپ میں بیٹھے رہیں۔ شام کو ٹھنڈا ہوجائے تو رمی کے لئے جائیں۔
*نوٹ:* زوال سے پہلے کی گئی رمی معتبر نہیں ہوگی اور اگر کسی نے زوال سے پہلے رمی کرلی تو زوال کے بعد دوبارہ کرنا ہوگی اور دوبارہ نہ کرنے کی صورت میں دم واجب ہوگا۔
4 hours ago | [YT] | 1
View 0 replies
Hajj-news1
4 hours ago | [YT] | 0
View 0 replies
Hajj-news1
4 hours ago | [YT] | 0
View 0 replies
Hajj-news1
4 hours ago | [YT] | 0
View 0 replies
Hajj-news1
4 hours ago | [YT] | 0
View 0 replies
Hajj-news1
4 hours ago | [YT] | 0
View 0 replies
Hajj-news1
28 مئی 2026 کو مکّہ میں کیا خاص ہوگا جو ہر روز نہیں ہوتا ۔
=====================================
From the desk of
===============
Khakhroob-e-Har'm
Pioneer web site --AHLAN --
www.ahlanpk.org/
0334-3596158(pakistan)
===================
سوال
====
28 مئی 2025 کو مکّہ مکرمہ میں ایسا کیا خاص ہوگا ؟ جو ہر روز نہیں ہوتا ۔
================================
مکہ مکرمہ میں جس دن مئی کی 28 تاریخ ہو گی اس دن مکّہ میں ایسا کیا خاص ہوگا کہ سال کے دوسرے تمام دن اس سعادت سے محروم رہیں گے -
جو لوگ مکّہ مکرمہ میں ہیں وہ تو ذرا سی کوشش کریں تو اس کو دیکھ بھی سکتے ہیں لیکن پوری دنیا کے مسلمان بھی چاہیں تو ان اس سے مستفید ہوسکتے ہیں -
اور
پھر اپ کے پاس ایسی لاتعداد تصاویر اور معلومات کے لیےویب "اہلا" تو ہے ہی-
www.ahlanpk.org/
====================================
جواب پڑھیں پلیز
============
28 مئی 2025 مکّہ مکرمہ میں سورج صبح پانچ بجکر اڑتیس منٹ پر طلوع ہوگا اور آہستہ آہستہ سفر کرتا ہوا دوپہر بارہ بجکر چھبیس منٹ پر مطاف میں موجود کعبہ مشرفہ پر اسطرح عمودا '' آن کھڑا ہوگا کہ اسکی کرنیں براہ راست کعبہ مشرفہ پر پڑ رہی ہونگی اور نہ صرف کعبہ مشرفہ بلکہ پورے مکّہ میں موجود تمام عمارتوں، انسانوں اور دیگر اشیا کو عکس زیرو ہو جایے گا -
گویا اس وقت مکّہ اور کعبہ مشرفہ '' زیرو شیڈ '' کے اثر میں ہونگے - کسی چیز کا کوئی عکس کسی بھی سمت میں نہیں بن رہا ہوگا - یہ تقریبا'' وہی وقت ہوگا جب حرم کعبہ میں ظہر کی اذان اور نماز کا اہتمام ہو رہا ہوگا -
پورے سال میں ایک مرتبہ یا کبھی دو مرتبہ سورج اس پوزیش میں ضرور آتا ہے - مکّہ میں موجود لوگ اس کا عملی مشاہدہ خود کر سکتے ہیں کیوں کہ اسوقت کعبہ مشرفہ کا کوئی عکس مطاف پر کسی جانب نہیں پڑ رہا ہوگا اور انسانوں کا اپنا بھی کوئی عکس زمین پر نہیں بن رہا ہوگا -
جس وقت کعبہ مشرفہ میں یہ صورت حال ہوگی اسوقت پاکستان میں دوپہر کے دو بجکر چھبیس منٹ ہو رہے ہونگے اور پاکستان کے علاوہ سورج افریقہ ، یورپ ، چین ، مشرقی ایشیا اور امریکہ کے مشرقی علاقوں میں چمک رہا ہوگا - اور دنیا کے ان خطوں میں بسنے والے مسلمانوں کے پاس قدرت کی جانب سے فراہم کردہ ایک انمول موقع ہوگا کہ وہ اپنے علاقوں میں , قبلے کے صحیح رخ کا تعین کر سکیں -
اس کے لیے انھیں یہ کرنا ہو گا کہ 28 مئی 2026 کو جب مکّہ میں دوپہر کے بارہ بجکر 26 منٹ ہوں تو اس وقت دنیا کے ان علاقوں میں بسنے والے لوگ جہاں سورج چمک رہا ہو , کسی ہموار زمین پر ایک سیدھی لکڑی یا اسکیل گاڑ دیں اور زمین پر پڑنے والے اسکے عکس کے مقابل ایک خط ز مین پر کھینچ لیں اور یقین کرلیں کہ یہی قبلے کا اصل رخ ہے - پاکستان میں یہ عمل دوپہر دو بجکر چھبیس منٹ پر کر کے قبلے کی صحیح سمت کا تعین کیاجا سکتا ہے -
اگر آپ قبلہ رخ متعین کرنا چاہتے ہیں تو ایک سیدھی چھڑی یا اسی طرح کی کوئی چیز جیسے لوہے کا پائپ لیں اور اسے زمین میں گاڑ دیں ۔ کل دوپہر سعودی وقت کے مطابق 12 بجکر 26 منٹ پر جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا تو چھڑی کا سایہ مکہ مکرمہ کی بالکل مخالف سمت میں ہوگا ۔ گویا اس عکس کی طرف پیٹھہ کرکے کھڑے ہو جائیں تو آپ کا چہرہ سو فیصد کعبہ مشرفہ کی جانب ہوگا ۔ اور یوں قبلہ کی سمت کا آسانی سے تعین ہوسکے گا مگر یاد رہے صرف کل یعنی 28 مئی 2026 کو سعودی عرب کے معیاری وقت 12 بجکر 26 منٹ پر یہ ممکن ہوسکے گا ۔ اس وقت پاکستانی گھڑیوں میں دوپہر کے 2 بجکر 26 منٹ ہورہے ہونگے۔ قبلہ کے رخ کے تعین کرنے کے اس عمل کو عربی میں '" شاقول" کہتے ہیں ۔
ٹرائی کریں ۔
شاقول کی تصویر بھی دی جارہی ہے لیکن یہ عمل محض ایک سیدھی چھڑی گاڑ کر بھی کیا جاسکتا ہے
4 hours ago | [YT] | 0
View 0 replies
Hajj-news1
137 سال کا طویل سفر: عارضی کپڑے کے خیموں سے لے کر انفراسٹرکچر، لاجسٹکس اور کراؤڈ مینجمنٹ کی ایک شاندار اور جدید ترین مثال تک۔
اوپر کی تصویر 1889ء (1306 ہجری) کی منیٰ کی وادی کو ظاہر کرتی ہے—جہاں کچے میدانوں پر روایتی کپڑے کے ہزاروں خیمے لگے ہوئے تھے۔ یہ دور بے پناہ ایمان اور قربانی کا تو تھا، لیکن اس وقت آگ لگنے کے خطرات، صحت کے مسائل اور انتظامی نوعیت کے شدید چیلنجز بھی درپیش تھے۔
نیچے کی تصویر 2026ء (1447 ہجری) کے منیٰ کی ہے۔ آج یہ دنیا کا سب سے بڑا "خیموں کا شہر" بن چکا ہے، جہاں ایک لاکھ سے زائد مستقل، ایئر کنڈیشنڈ اور آگ سے محفوظ (Fireproof) ٹفلون کوٹیڈ خیمے نصب ہیں۔
جب ہم سسٹین ایبلٹی (Sustainability)، رسک مینجمنٹ اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے زاویے سے دیکھتے ہیں، تو یہ صرف وقت کا گزرنا نہیں ہے۔ یہ اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ وژن اور جدید انجینئرنگ کے ذریعے کیسے بڑے چیلنجز کو حل کیا جاتا ہے:
1۔ انسانی تحفظ اور سیفٹی: عارضی کپڑے کے بجائے فائر پروف مٹیریل کا استعمال اور ہنگامی راستوں کی تعمیر براہ راست انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔
2۔ لاجسٹکس اور بہترین انتظام: ایک ہی وقت میں لاکھوں لوگوں کی میزبانی کے لیے پانی، بجلی، صفائی اور ٹرانسپورٹ کے ایسے گرڈز کی ضرورت ہوتی ہے جو اتنے بڑے پیمانے پر بغیر کسی تعطل کے کام کر سکیں۔
3۔ مستقبل کی پائیدار منصوبہ بندی: ہر سال نئے سرے سے عارضی انتظامات کرنے کے بجائے مستقل اور پائیدار انفراسٹرکچر بنانا وسائل کے ضیاع کو روکتا ہے اور ماحولیات کے لیے بھی بہتر ہے۔
جدیدیت کا مطلب اپنی تاریخ یا روایت کو کھو دینا نہیں ہے۔ بلکہ جب درست حکمت عملی اور انجینئرنگ کے ساتھ کام کیا جائے، تو جدید انفراسٹرکچر اسی روایت کا محافظ بن جاتا ہے—تاکہ آنے والی نسلیں بھی محفوظ اور پرسکون طریقے سے اس کا حصہ بن سکیں۔
آپ اس عظیم الشان تبدیلی اور انتظام کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
137 years of transformation: From makeshift canvas to a masterclass in large-scale infrastructure, logistics, and crowd management.
The top photograph captures Mina in 1889 (1306 AH)—a valley filled with traditional fabric tents, resting on unpaved plains. It represents a time of profound faith, but also immense physical vulnerability, fire hazards, and severe logistical challenges.
The bottom photograph shows Mina in 2026 (1447 AH). Today, it is a sprawling, meticulously engineered "White City" featuring over 100,000 permanent, air-conditioned, and fireproof Teflon-coated tents.
As someone deeply focused on sustainability, risk mitigation, and corporate resilience, I look at this comparison and see more than just a passage of time. I see a powerful blueprint for long-term vision and ESG-aligned infrastructure planning:
1. Crisis Prevention & Safety First: The transition to fireproof materials and dedicated emergency corridors directly addresses the ultimate social responsibility metric—human safety.
2. Scalable Infrastructure: Managing millions of people in a concentrated space requires world-class utility grids, waste management systems, and transport logistics that can scale up and down seamlessly.
3. Future-Proofing: Moving from temporary, ad-hoc setups to permanent, durable structures minimizes recurring resource waste and environmental strain over decades.
Modernization does not mean losing historical or spiritual essence. Instead, when engineered correctly, modern infrastructure serves as a guardian for it—ensuring that massive human gatherings can continue safely, sustainably, and efficiently for generations to come.
What lessons in scalability and risk management do you see when looking at this transformation?
#Infrastructure #Logistics #RiskManagement #Sustainability #ProjectManagement #Mina #Hajj #Evolution
2 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Hajj-news1
*تکبیرات تشریق*
📣📣 عرفہ کے روز سے یعنی نو ذی الحجہ کی فجر سے تیرہ ذی الحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے فوری بعد مرد و خواتین، حاجی و غیر حاجی سب کے لئے ایک مرتبہ تکبیرات تشریق پڑھنا واجب ہے۔
مرد حضرات قدرے بلند آواز میں اور خواتین آہستہ آواز میں پڑھیں گی۔
*اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ وَللهِ الْحَمْدُ*
2 days ago | [YT] | 7
View 0 replies
Hajj-news1
کاش! آج عرفات کے میدان میں کھڑے ہونے والے مسلمانوں کو یہ احساس ہو جائے کہ وہ صرف اپنے لیے نہیں آئے… بلکہ وہ پوری امتِ مسلمہ کے نمائندے بن کر اللہ تعالیٰ کے دربار میں حاضر ہوئے ہیں۔
یہ بیس لاکھ انسان دراصل دو ارب مسلمانوں کی آواز ہیں… یہ ایک وفد ہے… ایک نمائندہ جماعت… جو ربِ کائنات کے سامنے ہاتھ اٹھانے آئی ہے۔
آج کے دن عرفات میں کھڑے ہر مسلمان کو یہ تین باتیں ضرور یاد رکھنی چاہئیں:
پہلی بات: وہ اپنے آپ کو امت کا نمائندہ سمجھے…
دوسری بات: سچی توبہ اور استغفار کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی مانگے…
تیسری بات: پوری امت کے لیے وہ سب خیر مانگے جس کی آج امت کو شدید ضرورت ہے…
اگر آج یہ سچے دل سے توبہ کر لیں… اگر آج آنکھوں سے آنسو بہہ جائیں… اگر آج دل ٹوٹ کر اللہ تعالیٰ کے سامنے جھک جائے… تو صرف ان کی نہیں، پوری امت کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
اے اللہ! یہ تیرے مہمان ہیں… یہ تیرے دربار کے سائل ہیں…
یہ اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگ رہے ہیں… اور پوری امت کی بخشش کے طلبگار بھی ہیں…
یا اللہ! آج کے دن اپنی رحمت کے دروازے کھول دے…
یا اللہ! پوری دنیا میں مظلوم مسلمانوں پر رحم فرما…
جو ظلم کا شکار ہیں، جو معاشی دباؤ میں ہیں، جو سیاسی غلامی میں جکڑے ہوئے ہیں… سب پر اپنا فضل فرما…
یا اللہ! امت کے دلوں میں اتحاد پیدا فرما… محبت پیدا فرما…
یا اللہ! دشمنوں کی قوت کو کمزور فرما اور مسلمانوں کو عزت و سربلندی عطا فرما…
کاش! آج کی یہ دعائیں صرف الفاظ نہ رہیں… بلکہ دلوں کی گہرائی سے نکلیں…
کیونکہ جب دل سے دعا نکلتی ہے… تو زمین سے اٹھ کر عرش تک پہنچتی ہے…
زیشان عظیم
26 مئی 2026
2 days ago | [YT] | 6
View 0 replies
Load more