Watch Rural Voice Youtube News Portal and stay tuned for all the breaking news in Urdu Language !
Rural Voice YoTube Portal is India's leading Urdu News Channel Portal. Rural Voice YouTube channel covers latest news in Politics, Entertainment, Bollywood, business and sports.


Rural Voice

1 month ago | [YT] | 20

Rural Voice

ماسٹر محمد دین 🎋🎋🎋🎋

1 month ago | [YT] | 16

Rural Voice

3 months ago | [YT] | 13

Rural Voice

میرے گاوں کی شان اتفاق واتحاد

۔۔۔۔۔!۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 9858641906
ضلع پونچھ کا گاؤں اڑائی جو اس وقت تین پنچائتوں پر مشتمل ہے۔ جہاں پر اج سے 20 سال پہلے اس طرح سڑکیں پکے کام پکے مکانات سکولوں کی عمارتیں پانی کے ٹینک پنچائت گھر کمیونٹی ہال ٹوریزم کی عمارت و میدان رابطہ پل راستے پلیاں اور دیگر کاموں کا کوئی وجود تک نہیں تھا ۔ لیکن علاقہ کی تمام تر سیاسی سماجی شخصیات جو اج ہم میں نہیں ہیں یا کہ جو اج بھی تاحیات ہیں وہ چاہے بزرگ ہوں یا کہ نوجوان ہر طرح سے اس تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں کہ گاؤں اڑائی کی کسی نہ کسی طرح سے ترقی ہو اور یہ عوام سکھ اور راحت کا سانس لے الحمدللہ تمام عوامی نمائندوں کی جدوجہد کوششوں دوڑ دھوپ کے باوجود یہاں پر ترقی کے کام ہوتے نظر ارہے ہیں۔ یہ ایک خوش آئند قدم ہے ۔ اج اگر ہمارے وہ قائدین یا عوامی نمائندے جو چلے گئے ہیں۔اگر موجود ہوتے تو بہت خوش ہوتے۔کہ جو اج ہم میں موجود نہیں ہیں۔ یقینا وہ بھی ان بہاروں کو دیکھ کر خوش ہوتے کہ کسی زمانے میں اس اڑائی کو صرف ووٹ بینک تک ہی محدود رکھا جاتا تھا۔ اڑائی۔کٹھا میں الیکشن سے پہلے ایک مشین کو لا کر کھڑا کر دیا جاتا تھا اور الیکشن ختم ہوتے ہی وہ مشین بھی واپس چلی جاتی تھی۔ اسی انتظار میں کئی لوگ چلے گئے۔ لیکن ان کی اس انتظار صبر اور مکمل محنتوں نے ان کی نسل میں یہ بہاریں دیکھائی ہیں ۔ ضرور ان کو بھی ان کی کوششوں کا ثمرہ ملے گا اور یہی وجہ ہےکہ۔ اج جتنے بھی ہمارے نمائندگان موجود ہیں۔وہ بھی مکمل طور پر گاوں کی ترقی اور خوشحالی کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔جن میں پیر پنچال عوامی ترقیاتی فورم کے چیئرمین محمد فرید ملک جو بے لوث عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ بلا لالچ عوام کے لیے ہر وقت ہر لمحے کھڑے رہتے ہیں۔ غریبوں کے لئے ہر وقت ہمدردی اور ایثار کا جزبہ رکھتے ہیں۔ان کے علاوہ سابق سرپنچ محمد اسلم ملک جو گاوں۔کی قد اور باوقار شخصیت سابق سرپنچ جناب قائم دین ملک صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اپنی پنچائت کے ساتھ ساتھ دونوں پنچائیتوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے ۔ ان کے علاوہ پیر سید عنایت حسین بخاری پیر سید میر اسلم شاہ صاحب محمد اکرم ٹکر صاحب سابق سرپنچ محمد اسلم تانترے صاحب سید مسرت حسین شاہ عوام کا درد رکھنے والے حضرت مولانا زید الحسن قاسمی سماجی کارکن شکیل احمد پری صاحب الحاج مہتاب جین بانڈے صاحب پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے صاحب جناب شبیر بٹ صاحب جناب مفتی نظیر احمد شاہین صاحب ماسٹر عبدالقیوم پرے ملک الحاج اکبردین ملک صاحب نمبردار شفیق احمد صاحب نمبردار ذاکر حسین صاحب فوجی محمد زمان صاحب حوالدار محمد شریف شیخ صاحب نثار احمد پرے صاحب جے کے اے ایس، ڈاکٹر مسعود اظہر صاحب مولانا عبدالرحیم صاحب نمبردار ریاض احمد صاحب حافظ عبدالرحیم صاحب مشتاق احمد بانڈے صاحب فوجی حاجی محمد ایوب صاحب فوجی جمیل احمد صاحب نواز شریف ملک صاحب نوجوان ہمدرد اخلاق احمد پری صاحب الحاج ممتاز حسین ملک صاحب حاجی محمد اکرم شیخ صاحب فاروق احمد ٹھکر صاحب مقدم مشتاق احمد صاحب حاجی محمد شریف بانڈے صاحب محمد شریف صاحب محمد افضل صاحب حاجی محمد عارف صاحب محمد فاروق کسانہ صاحب محمد طیب بھٹ صاحب محمد شبیر ڈار صاحب روشن دین ملک صاحب چوکیدار عبدالرشید ملک صاحب محمد شبیر صاحب محمد ابراہیم کے علاوہ تمام علاقہ کی معزز شخصیات عوامی درد رکھنے والے نوجوان ہما وقت اسی کوشش میں رہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح اس علاقہ کی ترقی ہو یہاں کے لوگ بھی راحت کی سانس لیں اور یہ علاقہ بھی کسی مقام پر پہنچ سکے۔ اور جتنا ہو سکا اپنی بساط کے مطابق ناچیز نے بھی علاقہ کی ترقی خوشحالی یہاں کے نوجوانوں کے لیے اپنی اواز بلند کرنے کی کوشش کی اخر پر اپنی اس تحریر کو ان الفاظ پر ختم کرتا ہوں۔ کہ سابق روایت کے مطابق یہاں پر بلا لحاظ سیاست اور باہمی اختلافات کے علاقہ کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں۔ اتفاق اور اتحاد کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھامے رکھیں ۔ علاقہ کی شناخت کو برقرار رکھیں۔ اور اپنے بزرگوں کے دیے ہوئے مشن کو ہمیشہ زندہ و تابندہ رکھیں۔ نوجوانوں کو بزرگوں کو علمائے کرام کو غرض ہر چھوٹے بڑے کو ان کے مقام کے مطابق ان کی عزت اور احترام کا خاص خیال رکھا جاے۔ اور جس مقام کا مستحق ہے اس کو اسی ۔ حیثیت سے عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کی جاے

محبت سے بولا گیا ایک لفظ زندگیوں کا رخ موڑ دیتے ہیں

اپ کا خیر اندیش محمد ریاض ملک اڑائیوی منڈی پونچھ

4 months ago | [YT] | 27

Rural Voice

4 months ago | [YT] | 21

Rural Voice

4 months ago | [YT] | 27

Rural Voice

اقراء اکیڈمی براچھڑ

6 months ago | [YT] | 11

Rural Voice

السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
از محمد ریاض ملک اڑائیوی۔


خوبصورت گاوں اڑائی میں Ghulam Ahmed Ganai memorial tornament کے اختتامی پروگرام میں انے والے تمام مہمانوں بالخصوص ڈی وائی ایس بی ہیڈ کوارٹر، بلاک میڈیکل افیسر منڈی ریاض جان ، پرنسپل ہائر سیکینڈری سکول اڑائی محمد امین کے علاوہ گاؤں کی معزز شخصیات اور ذرائع ابلاغ کی نمائندگان و دیگر سماجی سیاسی شخصیات کو اپنی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اور اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام کرکٹ ٹیموں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بالخصوص ٹورنامنٹ کے فائنل میں جن دو ٹیموں نے حصہ لیا رانراپ اور وینراپ دونوں ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ارگنائزنگ کمیٹی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے گاؤں کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے یہاں ٹورنامنٹ کا اغاز کیا اور بہت ہی احسن طریقے سے اس کا اختتام ہوا۔ امید کامل ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹورنامنٹ کاروائے جاتے رہیں گے۔ تاکہ نوجوانوں کو مزید اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا رہے۔

6 months ago | [YT] | 14

Rural Voice

7 months ago | [YT] | 28

Rural Voice

#hafiz MAQSOOD AHMED MALIK #complete #hifz-e-quran and passed 8th class with good marks!!!
‪@jfqmediahouse7582‬

7 months ago | [YT] | 17